حساس

تفصیل

یہ افراد بہت زیادہ حساس ہوتے ہیں۔ ذرا ذرا سی باتوں کا بہت گہرا اثر لیتے ہیں۔ خاص طور پر دوسروں کے لئے بہت ہمدرد ہوتے ہیں۔ یہ تمام باتیں تو اپنی جگہ اچھی ہیں لیکن ان افراد کو چاہئے کہ ایسے لوگوں سے محتاط رہیں جو ان سے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو لوگ ان افراد کی ہمدردانہ طبیعت سے واقف ہو جاتے ہیں وہ خود کو مظلوم ثابت کر کے ان سے مختلف فائدے حاصل کرنے لگتے ہیں، اس لئے سرطان افراد کو ایسے دھوکا باز لوگوں سے محتاط رہنا چاہئے ورنہ بعد میں انہیں دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ صفحات

20 صفحات

باہمت، باعمل اور پرعزم

ان افراد کو یاد رکھنا چاہئے کہ فطری طور پر یہ لوگ باہمت، باعمل اور پر عزم ہیں لیکن زندگی میں ہر انسان کے ساتھ ایسے حالات پیش آتے ہیں جب وہ مایوسی اور پریشانی کا شکار ہو جاتا ہے، ایسے حالات کا شکار سرطان افراد بھی ہوتے ہیں اسی لئے انہیں چاہئے کہ کبھی اگر برے حالات آ جائیں تو اپنے حوصلے پست نہ ہونے دیں، خود پر مایوسی کو غالب نہ آنے دیں اور ہمت و حوصلے سے کام لیں۔ یاد رکھیں کہ اگر آپ نے خو د کو حالات کے حوالے کر دیا تو آپ سراسر نقصان میں رہیں گے، آپ با ہمت اور حوصلہ مند لوگ ہیں اس لئے آپ ان خوبیوں سے کام لیں، آپ حالات کا رخ بدل کر رکھ دیں گے۔

مزید پڑھیں

محبت

سرطان مرد محبت کے معاملے میں یوں تو کسی عجلت کا مظاہرہ نہیں کرتے یہ جس عورت سے محبت کرنا چاہتے ہیں اسے بہت عرصہ تک دوست رکھتے ہیں، یوں یہ اس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں اور جب وہ عورت ان کے معیار پر پورا اترتی ہے تو یہ اسے جیون ساتھی بنانے کا سوچتے ہیں، ان کی یہ عادتیں اچھی ہیں لیکن بہر حال زندگی میں مختلف حالات آتے رہتے ہیں۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ مرد کسی خاتون کی طرف فوری طور پر راغب ہو جائیں، اس کی وجہ اس عورت کا بے پناہ حسن ہو سکتا ہے یا اس کی متاثر کن باتیں ہو سکتی ہیں لہٰذا ان مردوں کو چاہئے کہ محبت کے معاملے میں ان کا جو فطری انداز ہے اسے ہی اپنائیں تو بہتر ہے ورنہ ان کے لئے پریشانیوں کے دروازے کھل سکتے ہیں۔ سرطان خواتین بھی محبت کے معاملے میں ان باتوں کا خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں

کاروبار

یہ لوگ چونکہ فنون لطیفہ اور ادب وغیرہ سے زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں اس لئے کاروبار کی طرف ان کی توجہ کم ہی ہوتی ہے لیکن ان افراد کو چاہئے کہ اگرحالات مناسب ہوں تو کسی کاروبار کیطرف توجہ ضرور دیں، ان لوگوں میں بڑی کاروباری صلاحیتیں ہوتی ہیں اور جب تک یہ کاروبار کرتے نہیں ہیں، یہ اپنی صلاحیتوں سے بے خبر رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

فنون لطیفہ اور ادب

اگر آپ فنون لطفیہ اور ادب کی جانب آ گئے ہیں تو ان شعبوں میں نام پیدا کرنے کے لئے آپ کو سخت محنت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ویسے تو آپ کی فطرت میں خوب سے خوب تر کا عنصر شامل ہے لیکن کبھی کبھار آپ کاہل اور سست ہو جاتے ہیں، ہوائی قلعے تعمیر کرنا شروع کر دیتے ہیں، ایسے اوقات میں خود پر قابو پائیں کیونکہ اس طرح صرف اور صرف آپ کا وقت ضائع ہوگا اور حاصل کچھ بھی نہیں ہو گا۔

مزید پڑھیں

انجانا خوف

آپ پیدائشی طور پر ایک انجانے خوف کا شکار ہیں۔ یہ خوف رنگ بدلتا رہتا ہے، کبھی آپ کو یہ خوف لاحق ہو جاتا ہے کہ کوئی گاڑی آپ کو ٹکر مار سکتی ہے اس لئے آپ بہت زیادہ ہی محتاط انداز میں چلنا شروع کر دیتے ہیں یا اپنی گاڑی کی رفتار آہستہ کر لیتے ہیں، آپ بار بار گردن موڑ کر ادھر ادھر دیکھتے ہیں، ایسے میں خود پر قابو پائیں اور بے تکی حرکتوں کا مظاہرہ نہ کریں، اس طرح کبھی آپ کو یہ خطرہ لاحق ہو جاتا ہے کہیں آپ امتحان میں فیل نہ ہو جائیں، یا پھر یہ خطرہ ہو جات ہے کہ آپ کو کوئی خطرناک بیماری ہو گئی ہے۔ ایسے تمام واہموں سے نکلنا آپ کے لئے ضروری ہے۔ اپنے اس انجانے خوف کو سمجھیں اور اس پر قابو پائیں۔

مزید پڑھیں

لیڈر شپ

آپ میں لیڈر شپ کی بھر پور صلاحیتیں موجود ہیں۔ آپ جانتے ہیں کہ لوگوں کو کس بات پر کیسے قائل کرنا ہے۔ لہٰذا آپ کے لئے فوج، پولیس، سوشل ورکنگ اور وکالت جیسے شعبے موزوں ہیں۔ اگر آپ کو ان شعبوں کی طرف جانے کا موقع ملے توا س موقع کا بالکل ضائع نہ کریں کیونکہ ان شعبوں میں آپ کی کامیابی کے بھر پور امکانات ہیں۔

مزید پڑھیں

تنہائی

ویسے تو برج سرطان سے تعلق رکھنے والے مردوں میں بھی یہ عادت ہوتی ہے کہ اکثر وہ خود کو تنہا، مظلوم اور غیر محفوظ خیال کرنے لگتے ہیں لیکن سرطان خواتین تو اس عادت یا خامی میں بری طرح جکڑی ہوئی ہوتی ہیں۔ انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ جیسے پوری دنیا میں ایسا کوئی شخص نہیں ہے جو ان سے ہمدردی رکھتا ہو، یہ خود کو دنیا کی مظلوم ترین عورت تصور کرنے لگتی ہیں۔ ایسے افراد کے لئے ضروری ہے کہ خود کو ایسی کیفیات سے محفوظ رکھیں اور جب کبھی ایسی حالت ہو تو اپنے آپ کو ایسے کاموں میں مصروف کریں جو ان کے لئے اطمینان اور خوشی کا سبب بن سکیں

مزید پڑھیں

سیلانی طبیعت

چونکہ ان افراد کی طبیعت سیلانی ہوتی ہے اس لئے اپنی فطرت کے مطابق انہیں اپنی اس عادت سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ اس عادت کے تحت یہ لوگ خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں اور کامیابیوں کی طرف ان کا سفر جاری رہتا ہے۔ انہیں مسلسل محنت کرنی چاہئے۔ کبھی ان پر کاہلی اور سستی کا دورہ پڑے تو اس سے جلد از جلد چھٹکارا حاصل کریں۔

مزید پڑھیں

ذمہ دار

ان افراد کو بلا شبہ ذمہ دار کہا جا سکتا ہے۔ یہ اپنی تمام تر ذمہ داریوں کو خوب جانتے ہیں اور انہیں پورا کرتے ہیں، یہی ان کی کامیاب زندگی کے لئے بہترین راستہ بھی ہے لیکن چونکہ اس دنیا میں رنگ رنگ کے لوگ آباد ہیں، ان میں ایسے بھی ہیں جو لوگوں کو اپنے مفادات کی خاطر مختلف راستوں پر چلنے کی تلقین کرتے ہیں او ر انہیں اندھیروں میں لے جاتے ہیں مثلاً بہت سے ایسے لوگ ہوں گے جو دوسروں کو منشیات کی طرف راغب کرتے ہیں، کئی ایسے ہیں جو مختلف جھانسے دیتے ہیں لہٰذا ان لوگوں سے ویسے تو تمام افراد کو یہ بچنا چاہئے لیکن یہاں بات ہو رہی ہے سرطان افراد کی تو سرطان افراد کو ایسے شر پسند لوگوں سے بچنے کی زیادہ ضرورت ہے کیونکہ سرطان افراد دوسروں پر بہت زیادہ اعتبار کر لیتے ہیں۔ بہت سے چالاک لوگ انہیں اپنی دوستی کے جھانسے میں لے آتے ہیں۔

مزید پڑھیں

خود کو مستحکم کریں

سرطان افراد کو چاہئے کہ خود کو ہر وقت مستحکم رکھیں۔ مالی لحاظ سے یہ لوگ بڑے فراخ دل واقع ہوئے ہیں۔ اکثر اوقات بڑی فیاضی کا مظاہرہ کرتے ہیں، کئی بار تو یوں بھی ہوتا ہے کہ یہ اپنی بساط سے زیادہ مال دوسروں کو دے دیتے ہیں اور خود مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، ان کی فراخ دلی کی عادت سے بہت سے لوگ ناجائز فائدہ اٹھاتے رہتے ہیں، وہ مظلوم بن کر ان سے رقم اینٹھتے رہتے ہیں لہٰذا سرطان افراد ایسے لوگوں سے ہوشیار رہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ دوسروں پر کچھ زیادہ ہی اعتماد کر لیتے ہیں، یہ امر بھی ان کے لئے بسا اوقات پریشانیوں کا سبب بنتا ہے لہٰذا انہیں چاہئے کہ دوسروں پر اعتماد کرنے میں احتیاط سے کام لیں۔

مزید پڑھیں

پر جوش

یہ افراد بہت پر جوش ہوتے ہیں جو کام کرنے کی ٹھان لیں اسے مکمل کرنے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگادیتے ہیں، یہ عادت ویسے تو ان کیلئے مفید ہے کیونکہ اس طرح ان کی کامیابی کے بہت روشن امکانات ہوتے ہیں لیکن ان لوگوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ جس طرح بل فائٹر بھینسے کو لال کپڑا دکھا کر اسے حملہ کرنے کے لئے پر جوش کر دیتا ہے اور بھینسا دوڑتا ہوا آتا ہے ت فائٹر ایک جانب ہو جاتا ہے، یوں بھینسے کی ساری محنت ضائع جاتی ہے، اس طرح سرطان افراد بھی بڑے پر جوش انداز میں کسی کام کو کرنے کے لئے بڑھتے ہیں اور اکثر ذرا سی غلط فہمی یا غلطی انہیں ناکامی سے دو چار کر دیتی ہے لہٰذا ان لوگوں کو چاہئے کہ جب بھی کوئی کام کریں، اس کے لئے جوش کے ساتھ ساتھ ہوش سے بھی کام لیں۔

مزید پڑھیں

درست سمت

سرطان افراد ویسے تو ذہانت اور ہمت سے لبریز ہوتے ہیں اور اکثر کامیابیاں ان کے قدم چومتی ہیں لیکن بہرحال ہر معاملے میں کامیاب ہونا ان کے لئے ناممکن ہے اس لئے جب یہ ناکام ہوتے ہیں تو مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ ان میں بہت سے لوگ تو خود کوسنبھال لیتے ہیں لیکن بہت سے حقیقت سے فرار کی راہ اختیار کرتے ہیں مثلاً وہ منشیات کا سہارا لیتے ہیں یا دیگر منفی ذریعوں سے خود کو تسکین پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں جس کانتیجہ اچھا نہیں نکلتا اس لئے ان افراد کو یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ناکامی اور کامیابی ہوتی رہتی ہے اس لئے ناکامی پر دلبرداشتہ نہ ہوں بلکہ حوصلہ رکھیں، یہ ایسے لوگ ہیں جو اپنی ذہانت سے نا ممکن کو ممکن میں بدل دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں لہٰذا ہمت سے کام لیں اور یہ یقین رکھیں کہ کامیابی ضرور آپ کے قدم چومے گی۔

مزید پڑھیں

آگے سے آگے

ان افراد کی طبیعت چونکہ سیلانی ہوتی ہے اس لئے یہ ہر لمحہ تبدیلی کے خواہاں ہوتے ہیں۔ ان کی یہ عادت انہیں آگے سے آگے بڑھنے پر اکساتی ہے اور یہ بہتر سے بہتر کی تلاش میں رہتے ہین۔ یوں تو یہ ان کی ایک ایسی خوبی ہے جو اکثر ان کے لئے کامیابیوں کا سبب بنتی ہے لیکن انہیں یہ بات بھی ذہن نشین رکھنی چاہئے کہ کسی ایک ہی کام میں بہت زیادہ آگے جانا ان کی تسکین کا سبب تو بن سکتاہے لیکن اس کام کے لئے بسا اوقات اتنی محنت کی ضرورت نہیں ہوتی اس لئے ان افراد کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ان کاموں میں اتنی محنت نہ کریں جن میں زیادہ محنت کی ضرورت نہ ہو ورنہ ان کا وقت ضائع ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

غلبہ پسندی

ان افراد کی عادتوں میں سے ایک عادت یہ بھی ہے کہ یہ تمام معاملات پر غلبہ چاہتے ہیں۔ درحقیقت ان کی خواہش ہوتی ہے کہ تمام امور ان کی مرضی کے مطابق طے پائیں، اپنی اس خواہش کی تکمیل میں اکثر یہ بد اخلاقی کا مظاہرہ کر جاتے ہیں، یا حاکمانہ انداز اختیار کر لیتے ہیں جو دوسروں کے لئے ناگوار ہوتا ہے، ایسے میں تلخیاں جنم لیتی ہیں اور کبھی کبھار بات بڑھ بھی جاتی ہے، اس لئے ان افراد کے لئے ضروری ہے۔ کہ یہ بلا وجہ غلبہ حاصل کرنے کی خواہش کو ختم کریں، اس طرح انہیں ایک نقصان تو یہ ہوتا ہے کہ کئی لوگ ان سے ناراض ہو جاتے ہیں دوسرا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ان کی شاندار شخصیت بھی متاثر ہوتی ہے اور دوسروں کی نظروں میں ان کا جو وقار ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

کھانے ک طرف راغب

یہ افراد کھانے پینے کے بڑے شوقین ہوتے ہیں، خاص طورپر مرغن غذائیں تو انہیں بے حد پسند ہوتی ہیں، جب کھانا ان کے سامنے آتا ہے تو یہ بے قابو ہو جاتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ کھاتے ہیں، اس کے نتیجے میں یہ فربہ ہو جاتے ہیں۔ دیکھاگیا ہے کہ بہت سے لوگ موٹاپے کو صحت تسلیم کرتے ہیں، یہ سراسر غلط ہے، حقیقت تو یہ ہے کہ موٹاپا ایک ایسی بیماری ہے جو دیگر کئی بیماریوں کو جنم دیتی ہے، ہائی بلڈ پریشر، دل کے امراض اور دیگر کئی مرض موٹاپے سے ہی وجود میں آتے ہیں۔ موٹے افراد کے لئے زندگی میں اور بھی کئی پریشانیاں ہوتی ہیں مثلاً ان کے لئے چلنا پھرنا دو بھر ہوتا ہے۔ ذرا سا چلتے ہیں تو ان کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں اور یہ ہانپنے لگتے ہیں، دوڑنے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے اس لئے یہ اکثر دوڑنے والے کھیلوں سے بھی محروم رہتے ہیں، زندگی کے کئی معاملات میں یہ دوسروں سے بہت پیچھے رہ جاتے ہین، اس لئے ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ کھانے پینے میں احتیاط کریں، خاص طور پر مرغن غذاؤں کے معاملے میں بہت محتاط رہیں۔

مزید پڑھیں

ضدی

ان افراد کی طبیعت میں ضدی پن بہت ہوتا ہے، انہیں اگر کسی بات کی ضد سوار ہو جائے تو پھر انہیں سمجھانا بڑا مشکل ہوتا ہے، یہ لوگ اس بات سے بھی واقف ہوتے ہیں کہ یہ جس بات کی ضد کر رہے ہیں، اس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے اس کے باوجود یہ اپنی ضد جاری رکھتے ہیں، لہٰذا انہیں چاہئے کہ اپنے ضدی پن کو ختم کریں کیونکہ ا ن کی یہ خامی نہ صرف ان کاوقت ضائع کرتی ہے بلکہ ان کے لئے نقصان کاسبب بھی بنتی ہے، ان کی یہ عادت بہر حال ان کے لئے اس طرح مفید ہو سکتی ہے کہ یہ کسی اچھے کام کو سر انجام دینے کی ٹھان لیں تا کہ بالآخر انہیں فائدہ ہو

مزید پڑھیں

جذباتی ہونے سے بچیں

یہ افراد خاصے جذباتی ہوتے ہیں۔ ان میں سے اکثر ایسے ہوتے ہیں جنہیں بات بات پر غصہ آ جاتا ہے اور یہ لڑنے جھگڑنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں، اسی طرح کئی ایک ایسے ہیں جو دوسروں کے معاملات میں جذباتی ہو جاتے ہیں، ان کی زندگی میں کئی ایسے مقامات آتے ہیں جہاں یہ جذباتی پن کا مظاہرہ کرتے ہیں، اس طرح ان کے لئے نقصانات کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں لہٰذا ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ یہ جذباتی ہونے بچیں

مزید پڑھیں

انتہا پسندی کو ختم کریں

ان لوگوں میں سے اکثر ایسے ہیں جو انتہا پسند ہیں۔ جب ایسے افراد حساس معاملات میں الجھتے ہیں تو اپنی اس خامی کی وجہ سے نہ صرف دوسروں کو نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ ان کے اپنے لئے نقصانات اور پریشانیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ اگر یہ اپنی اس عادت پر قابو نہ پائیں تو یہ بڑے خطرناک ہوتے ہیں، ان لوگوں سے دوسرے افراد دور رہنے لگتے ہیں، انکی یہ عادت ان کے کاروبار اور دیگر معاملات پر اثر انداز ہوتی ہے اس لئے ایسے افراد کے لئے بہتر یہی ہے کہ اپنی اس خامی پر قابو پائیں۔

مزید پڑھیں

شرمیلا پن

ویسے تو برج سرطان میں پیدا ہونے والے افراد بہت با اعتماد ، بے باک، نڈر اور بے خوف ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار یہ اس حد تک شرمیلے ہو جاتے ہیں کہ لوگوں کو حیرت ہوتی ہے کہ کیا یہ وہی با اعتماد اور بے باک لوگ ہیں، بہر حال ان پر یہ کیفیت زیادہ دیر طاری نہیں رہتی۔ اس دوران ان کا اعتماد ناجانے کیوں غائب ہو جاتا ہے۔ ایسے میں بہتر یہ ہے کہ ان کے قریبی لوگ ان کی حوصلہ افزائی کریں، اس طرح ان کھویا ہوا اعتماد بحال ہو جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ان افراد کو خود بھی چاہئے کہ یہ ایسی کیفیت کے دوران خود کو سنبھالنے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیں

الگ تھلگ رہنے کی عادت

ان لوگوں میں سے اکثر کو دوسروں سے الگ تھلگ رہنے کی عادت ہوتی ہے اور یہ لوگ تنہائی میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں لیکن ان کی یہ عادت اس وقت ان کے لئے مصیبت بن جاتی ہے جب انہیں دوسروں سے کام پڑتا ہے اور وہ سیدھے منہ ان سے بات نہیں کرتے۔ اس کے علاوہ ان کی یہ عادت بہت سی نفسیاتی الجھنوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔ عجیب و غریب خیالات ان کے ذہن میں جنم لیتے رہتے ہیں، اس لئے ان افراد کو چاہئے کہ اپنی اس عادت پر قابو پائیں۔ لوگوں میں گھلیں ملیں، پر فضا مقامات پر جائیں، ایسی تقریبات میں شرکت کریں جہاں خوش گوار ماحول ہو۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں