مکمل راستہ
برج
اسد
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ جولائی تا 23؍ اگست حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ شمس نشان ۔۔۔۔۔۔ شیر ببر موافق دن ۔۔۔۔۔۔ اتوار، پیر، جمعرات موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سنہری، زرد، نارنجی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔ سونا موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، ہیرا ، یاقوت عنصر ۔۔۔۔۔۔ آگ موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 4
اسد خواتین کی خصوصیات
ہم نے گزشتہ صفحات پر اسد مردوں کی خصوصیات پر روشنی ڈالی، اب ہم اسد خواتین کی خصوصیات بیان کرتے ہیں۔ ویسے تو اسد خواتین کی بیشتر خصوصیات وہی ہیں جو اسد مردوں کی ہیں لیکن خواتین ہونے کے ناطے ان کی اپنی الگ جو خصوصیات ہیں وہ ہم ذیل میں درج کر رہے ہیں۔
وفادار
تفصیل
شادی سے پہلے تو یہ خواتین بڑے نخرے والی ہوتی ہیں اور مردوں کو زیادہ گھاس نہیں ڈالتی ہیں، اکثر لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ جب ان کی شادی ہو جائے گی تو یہ بڑی مشکل سے اپنے شوہر سے نبھاہ کر سکیں گی لیکن جب ان کی شادی ہو جاتی ہے تو یہ حیرت ناک بات سامنے آتی ہے کہ یہ اپنے شوہر کو اپنا سب کچھ مان لیتی ہیں، ان کے سارے نخرے ختم ہو جاتے ہیں۔ یہ پورے طور پر اپنے شوہر کی وفادار بن جاتی ہیں۔ اگر ان کے شوہر پر کوئی برا وقت آ جائے تو اس کا پورا پورا ساتھ دیتی ہیں۔ گھریلو امداد سے ان خواتین کی بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ اپنے گھرانے کو خوشحال اور مستحکم بنانے کے لئے مختلف اقدامات کرتی رہتی ہیں۔ ان میں ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنے گھریلو معاملات میں دوسروں کو مداخلت کرنے نہیں دیتیں۔ اس طرح یہ بے شمار پریشانیوں سے بچ جاتی ہیں کیونکہ جن گھرانوں کے معاملات میں دوسرے لوگ بات کرتے ہیں وہاں اکثر مسائل ختم ہونے کی بجائے بڑھ جاتے ہیں۔ یہ شوہر سے وفاداری کرتی ہیں اور اس کے بدلے میں ان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ بھی ان کا وفادار رہے۔
متعلقہ صفحات
5 صفحاتنخرے باز
اسد خواتین بہت نخرے باز ہوتی ہیں۔ ان کی ذہنیت بھی چونکہ حاکمانہ ہی ہوتی ہے اس لئے یہ فطری طور پر خود کو دوسروں سے برتر سمجھتی ہیں اور بات بات پر نخرے کرتی ہیں۔ یہ ایسا لباس پسند کرتی ہیں جو دوسری خواتین کے لباس کے مقابلے میں ذرا ہٹ کر ہو، اس طرح منفرد ہیئر اسٹائل بناتی ہیں۔ یہ ہر مرد سے بے تکلف ہونا پسند نہیں کرتیں۔ شریک حیات بنانے کے لئے انہیں کسی ایسے مرد کی تلاش ہوتی ہے جو ہر لحاظ سے ان کے معیار پر پورا اترتا ہو۔ یہ کسی بھی مرد کو اس کی ایک خامی کی وجہ سے بھی نظر انداز کر سکتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر ان سے دور رہنا ہی پسند کرتے ہیں۔
مہمان نواز
ویسے تو اسد مرد بھی اچھے مہمان نواز ہوتے ہیں لیکن اسد خواتین شادی سے پہلے چاہے اپنے گھر میں کتنے ہی نخروں سے رہی ہوں لیکن شادی کے بعد انہیں احساس ہو جاتا ہے کہ اب وہ اس گھر کی مالک ہیں اور اس کی تمام اچھائی اور برائی کی ذمہ داری اس پر ہے تو یہ بہت حد تک خود کو بدل لیتی ہیں۔ ایسے میں یہ ایک اچھی میزبان کے طور پر بھی مشہور ہو جاتی ہیں کیونکہ ان کے گھر جو بھی آتا ہے یہ اس کی اچھی مدارات کرتی ہیں۔ اکثر گھرانوں میں ایسا ہوتا ہے کہ خواتین اپنے میکے والوں کی تو خوب خاطر مدارات کرتی ہیں لیکن سسرال سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ واجبی سلوک روا رکھتی ہیں لیکن اسد خواتین کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہوتا۔ یہ چونکہ اپنے شوہر کے جذبات و احساسات کو بہت اہمیت دیتی ہیں اس لئے یہ نہیں چاہتیں کہ ان کے کسی بھی رویے سے اسے تکلیف پہنچے، یوں یہ اپنے سسرال والوں سے بہت اچھا رویہ رکھتی ہیں۔ بات صرف رشتہ داروں اور دوستوں تک ہی محدود نہیں ہوتی بلکہ یہ گھر پر آنے والے ہر مہمان کو عزت دیتی ہیں جن میں ان کے محلے والے بھی شامل ہوتے ہیں، یوں ان کے تعلقات اپنے محلے داروں سے بہت اچھے ہو جاتے ہیں اور ان تعلقات سے انہیں بڑے فوائد حاصل ہوتے ہیں
بطور بیوی
اسد خواتین کے بارے میں گزشتہ صفحات پر ہم نے بتایا کہ بطوربیوی یہ بڑی وفادار اور شوہر کا ساتھ دینے والی ہوتی ہیں۔ ان کی دیگر خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں۔ * شوہر اور گھر کی شان و شوکت کا خیال رکھتی ہیں۔ * گھر کو سجا کر رکھتی ہیں ۔ * نئی سے نئی ڈشز تیار کرتی ہیں۔ * گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔ * شوہر کی غیر موجودگی میں اس کی شان بڑھ جاتی ہے۔ * عام حالات کے علاوہ کسی چھوٹی بڑی تقریب میں بھی ایک اچھی منتظمہ ثابت ہوتی ہیں۔ * ہر طرح کے حالات میں گزارا کرتی ہیں اور شوہر پر اخراجات کا دباؤ نہیں ڈالتیں۔ * شوہر کی تمام ضرورتوں کا خیال رکھتی ہیں۔ * کچھ نہ کچھ رقم پس انداز کرتی رہتی ہیں تا کہ بُرے وقت میں شوہر کے کام آئے۔
حسین و جمیل
عام طور پر اسد خواتین حسین و جمیل ہوتی ہیں۔ بہت کم ایسی ہوتی ہیں جوتبدیل صورت یا بد صورت ہوں۔ ان خواتین کو اپنے حسن کا بڑا خیال ہوتا ہے۔ یہ اپنی دلکشی کو قائم رکھنے کے لئے نہ صرف غذا کی طرف توجہ دیتی ہیں بلکہ ہلکی پھلکی ورزش بھی کرتی ہیں۔ چونکہ غذا سے خاصی رغبت رکھتی ہیں اس لئے اکثر فربہی مائل ہو جاتی ہیں، ایسی صورت میں انہیں بڑی فکر لاحق ہو جاتی ہے۔ یہ زیادہ کھانے سے گریز کرنے لگتی ہیں اور ڈائٹنگ کی طرف توجہ دیتی ہیں اور جب تک یہ موٹاپے کو ختم نہ کر دیں چین سے نہیں بیٹھتیں۔ حسن کو قائم رکھنے اور اس میں اضافے کے لئے یہ چیک اپ کا سہارا بھی لیتی ہیں جس سے ان کے حسن میں چار چاند لگ جاتے ہیں، ساتھ ہی یہ ایسا منفرد لباس پہنتی ہیں کہ دیکھنے والے دیکھتے رہ جاتے ہیں۔ اگر کوئی عورت انہیں خود سے زیادہ حسین نظر آ جائے تو یہ اس سے فطری حسد میں مبتلا ہوجاتی ہیں جو دنیا کی ہر عورت میں موجود ہے۔ یہ خود کو اس عورت سے زیادہ حسین ثابت کرنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتی ہیں۔
پسند و نا پسند
اسد خواتین کو مندرجہ باتیں پسند اور نا پسند ہوتی ہیں۔ انہیں جھوٹ سے نفرت ہوتی ہے حالانکہ یہ اکثر خود جھوٹ بولتی رہتی ہیں۔ ان کے بال پیدائشی طور پر بہت لمبے، گھنے، چمکدار اور خوبصورت ہوتے ہیں، یہ انہیں بے حد پسند اور عزیز ہوتے ہیں، ان کی حفاظت کے لئے یہ رات دن ایک کر دیتی ہیں۔ تقریبات میں انہیں جانا پسند ہوتا ہے۔ کوئی بھی حسین عورت انہیں سخت نا پسند ہوتی ہے۔ بچے اپنے ہوں یا کسی اور کے انہیں بہت اچھے لگتے ہیں۔ اچھی غذاؤں کی شوقین ہوتی ہیں۔ انہیں ایسے مرد پسند ہوتے ہیں جو ذہین، دولت مند اور سمارٹ ہوں۔ منفرد جیولری انہیں بہت پسند ہوتی ہیں۔ یہ صفائی پسند ہوتی ہیں۔ انہیں شور شرابا پسند نہیں ہوتا۔ صاف ستھرے علاقوں میں رہنا پسند کرتی ہیں۔ انہیں ایسے لوگ بالکل پسند نہیں ہوتے جو ان کی مخالفت کریں، ایسے لوگوں کو پسند کرتی ہیں جو ان کی ہاں میں ہاں ملائیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
عقرب
عقرب گہری سوچ رکھنے والا، راز اور دوبارہ پیدا ہونے کا کردار ادا کرتا ہے۔
میزان
میزان توازن کا ماہر، حسین منظر اور تعلقات میں ہم آہنگی پسند کرتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں