بے خوف اور نڈر

تفصیل

اسد افراد بڑے بے خوف اور نڈر ہوتے ہیں۔ یہ اپنی اس صلاحیت سے بخوبی واقف ہوتے ہیں اور اس وجہ سے دوسروں کو اپنے رعب میں لینے کی کوشش بھی کرتے رہتے ہیں، ہم نے پہلے بھی لکھا ہے کہ اس طرح کئی لوگ ان کے رعب میں آ جاتے ہیں لیکن کئی لوگ ان کے مد مقابل بھی آ جاتے ہیں۔ خود کو زیادہ بہادر سمجھنے کی وجہ سے یہ اکثر غلط اندازے لگا لیتے ہیں اور ایسے کاموں میں ہاتھ ڈال دیتے ہیں جو ان کے دشمن بن جاتے ہیں اور یہ دشمنیاں دونوں فریقین کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ اسد افراد کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے نڈر اور بے خوف ہونے کی صلاحیت کا بے جا استعمال نہ کریں۔ اگر یہ اس صلاحیت کا مناسب انداز میں استعمال کریں گے تو بڑے فائدے اٹھا سکتے ہیں۔

متعلقہ صفحات

6 صفحات

سادہ طبیعت

عام حالات میںجب ان کا جائزہ لیا جائے تو ان کے متعلق یہ رائے قائم کی جا سکتی ہے کہ یہ بہت تیز مزاج، غصہ ور اور جھگڑالو ہوتے ہیں، ہر کسی پر تنقید کرتے ہیںاور کسی معاملے میں فہم و فراست کا مظاہرہ نہیں کرتے لیکن ماہر نفسیات کا کہنا ہے کہ بنیادی طور پر یہ سادہ طبیعت کے مالک ہوتے ہیں۔ در اصل یہ اپنی فطرت کے چند پہلوو¿ں میں گرفتار ہوتے ہیں مثلاً یہ دوسروں پر حکم چلانے کی خواہش رکھتے ہیں یا پھر انہیں جلد غصہ آ جاتا ہے لیکن یہ ایسی صورت میں ہوتا ہے جب وسائل میسر ہوں تو تب یہ اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ بہت اچھی اور سادہ طبیعت کے مالک ہیں۔ ان میں چالاکی، مکاری اور عیاری نہیں ہوتی ہے لیکن جب یہ معاشرے کے مختلف لوگوں سے ملتے ہیں تو انہیں ان تمام ہتھیاروں کا سہارا لینا پڑتا ہے کیونکہ انہیں خطرہ ہوتا ہے کہ اگر انہوں نے کسی کے ساتھ نرمی کی تو وہ کسی نہ کسی طرح ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا۔

مزید پڑھیں

مضبوط قوت ارادی

یہ لوگ مضبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ اگر یہ کسی کام کا ارادہ کر لیں تو یہ اسے پایہ¿ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیتے ہیں اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ کسی معاملے میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اور اس وجہ سے یہ ہٹ دھرم مشہور بھی ہو جاتے ہیں لیکن ان کے بارے میں ایسی رائے قائم کرنا سراسر زیادتی ہے بلکہ در حقیقت یہ پر عزم لوگ ہوتے ہیں انہیں ناکامیوں سے نفرت ہوتی ہے جب انہیں کوئی ناکامی ہوتی ہے تو ان کے اندر ایک نیا عزم اور حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے یہ کامیابی کے لئے کوشاں ہو جاتے ہیں اور ان کی یہ کوشش کبھی کبھی جنون کا روپ بھی دھار لیتی ہے یہی وہ وقت ہوتا ہے جب یہ کامیابی کے لئے غلط راستوں کا انتخاب بھی کر لیتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ایسے وقت میں یہ خود کو سنبھالیں اور یہ تسلیم کر لیں کہ انسان کی زندگی میں صرف کامیابیاں ہی نہیں ہوتیں، ناکامیاں بھی زندگی کا ایک حصہ ہیں۔ ہمارا یہ مقصد نہیں ہے کہ یہ اپنی مضبوط قوت ارادی کو ختم کر دیں بلکہ اس سے بھرپور فائدہ اٹھا لیں لیکن کامیابی کے لئے صرف اور صرف درست راستوں کا انتخاب کریں۔

مزید پڑھیں

لیڈر شپ

ان کے بارے میں ہم لکھ چکے ہیں کہ یہ تحکمانہ ذہنیت رکھتے ہیں۔ اپنی اس فطرت کی وجہ سے یہ ہر کسی کواپنے رعب میں لینے کی کوشش کرتے ہیں، اس طرح کئی لوگ تو ان کے رعب میں آ جاتے ہیں لیکن ایسا بھی ہوتا ہے کہ کئی لوگ ان کے مخالف ہو جاتے ہیں، اس طرح دشمنی ہو جانے کا امکان بھی ہوتا ہے۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ اپنی فطرت کا جائزہ لیں اور اسے طریقے سے استعمال کریں۔ مثلاً جب انہیں یہ معلوم ہو چکا ہے کہ یہ دوسروں پر حکم چلانے کے خواہش مند ہیں تو کیا ضروری ہے کہ آپ بھونڈے انداز میں یہ کام کریں؟ زیادہ بہتر تو یہ ہو گا کہ آپ اگر کسی سے اپنا حکم منوانا چاہتے ہیں تو اس سے شیریں انداز میں بات کریں، اس کی نفسیات کا جائزہ لیں اور دوست بن کر اس سے اپنا حکم منوا لیں۔ اس طرح آپ بہتر سوچ سکتے ہیں کہ کیا حالات ہیں اور آپ کو کس طرح کام کرنا ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہر کسی کو دھونس اور دھمکی سے اپنے اشاروں پر نہیں چلایا جا سکتا ، اگر آپ کسی بادشاہ کا مزاج رکھتے ہیں تو بادشاہوں کی سوانح حیات پڑھیں، تب آپ کو اندازہ ہو گا کہ بادشاہوں نے صرف دھونس اور دھمکی سے حکومتیں نہیں کی ہیں بلکہ جہاں انہوں نے طاقت کا استعمال ضروری سمجھا وہاں طاقت استعمال کی اور جب انہوں نے یہ دیکھا کہ پسپائی اختیار کرنی ہے تو انہوں نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرنے کی بجائے پسپائی اختیار کی آپ بھی یہ سمجھ لیں کہ ہر وقت طاقت اور دھونس نہیں چل سکتا بلکہ مقاصد کے حصول کیلئے پسپا بھی ہونا پڑتا ہے۔

مزید پڑھیں

اسد عورت اور حکمرانی

یہ حقیقت ہے اسد عورتیں حکمرانی کی خواہش مند ہوتی ہیں۔ وہ چاہتی ہیں کہ لوگ ان کے اشاروں پر چلیں، اگر وہ تمام لوگوں پر اپنا حکم چلانے میں ناکام رہیں تو کم از کم اپنے شوہر اور سسرال والوں پر ضرور حکم چلانا چاہتی ہیں لیکن یہ ان کا غلط رویہ ہے۔ ہماری طرز معاشرت میں بیوی کو حکم چلانے کا حق نہیں ہے اور ہر مرد گھر کا سربراہ تصور کیا جاتاہے، ایسے میں جب عورت اپنی حکمرانی قائم کرنے کی کوشش کرتی ہے تو تلخیاں، اختلاف اور جھگڑے جنم لیتے ہیں اس لئے ان خواتین کے لئے بہتر یہی ہے کہ اگر اپنے گھر کی سلامتی اور خوش حالی چاہتی ہیں تو اپنی فطرت پر قابو پائیں کیونکہ اگر یہ ا س کے مطابق زنگدی بسر کرنے کی کوشش کریں گی تو ان کی زندگی میں سکون نہیں ہوتا، بات زیادہ بڑھی تو نوبت طلاق تک بھی آ سکتی ہے۔ یہ ماننے کی بات ہے کہ اسد عورتوں میں بہت حوصلہ ہوتا ہے اور ان کے ارادے بڑے مضبوط ہوتے ہیں، ان میں دنیا سے ٹکرا جانے کی صلاحیت بھی ہوتی ہے لیکن ذرا سوچیں اس طرح ٹکرانے سے فائدہ ہو گا یا نقصان؟ یقینا نقصان ہی ہو گا اس لئے کوشش کی جائے کہ ایسے نقصانات سے بچا جائے۔

مزید پڑھیں

اپنا خیال رکھیں

اسد افراد کا ایک نفسیاتی پہلو یہ ہے کہ یہ ہر طرح کے معاملات میں الجھے رہتے ہیں لیکن اپنے آپ کو فراموش کر دیتے ہیں۔ انہیں یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ اپنی صحت کی طرف سے غافل ہیں یا ان کے رویے کی وجہ سے ان کے بارے میں لوگ کیا کیا رائے قائم کر رہے ہیں۔ یہ لوگ اکثر اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ انہیں پوری نیند لینی چاہئے یا انہیں صحت برقرار رکھنے کے لئے ورزش کی ضرورت ہے۔ ایسی باتوں کا احساس انہیں اس وقت ہوتا ہے جب پانی سر سے گزر جاتاہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ جہاں یہ دوسری باتوں کا خیال رکھتے ہیں وہیں اپنا بھی خیال رکھیں۔

مزید پڑھیں

بد حواس

اسد افراد کے بارے میں ہم نے لکھا کہ یہ بہت بے خوف، نڈر، غصہ ور اور مشتعل مزاج ہوتے ہیں۔ ایسے میں کیا کوئی ان کے بارے میں یہ رائے قائم کر سکتا ہے کہ یہ بد حواس ہو سکتے ہیں؟ یقینا ان کے لئے یہ رائے قائم کرنا مشکل ہے لیکن بہرحال یہ حقیقت ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ بہت بے باک نظر آ رہے ہوتے ہیں لیکن اچانک یہ بد حواس اور الجھے ہوئے نظرآنے لگتے ہیں۔ در اصل یہ ان کی فطرت کا ایک پہلو ہے۔ اکثر ان کے ساتھ ایسا ہوتا رہتا ہے۔ جب یہ ایسے حالات سے گزرتے ہیں تو خود بھی حیران رہ جاتے ہیں کہ آخر یہ کیا ہو رہا ہے؟ یہ پریشان ہو جاتے ہیں کہ ان کا غصہ اور جوش کہاں چلا گیا ہے لیکن بہر حال کچھ دیر بعد یہ اپنی اصلی حالت میں آ جاتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ جب یہ ایسے حالات کا شکار ہوں تو کہیں آرام سے بیٹھ جائیں، اپنی بدلی ہوئی کیفیت پر پریشان نہ ہوں اور یہ جان لیں کہ ان کی یہ کیفیت زیادہ دیر نہیں رہے گی۔ جب ان کی حالت بہتر ہو جائے تو پھر اپنے معاملات کی طرف متوجہ ہو جائیں

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں