بری خصوصیات

تفصیل

بات بات پر تنقید، چرب زبانی، طنز گوئی، تیز زبان، غیر مطئن رہنا، ہنگامہ آرائی، کاہلی، سستی، خوابوں سے ڈرنا

متعلقہ مضامین

6 مضامین

سنبلہ مردوں کے لئے خصوصی ہدایات

گزشتہ صفحات پر ہم نے سنبلہ مردوں کی اچھی بری خصوصیات پر روشنی ڈالی جن سے نہ صرف اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے بارے میں جان سکتے ہیں بلکہ دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے لوگ بھی ان کی عادات و اطوار سے واقفیت حاصل کر سکتے ہیں۔ ذیل میں ہم سنبلہ مردوں کے لئے ایسی خصوصی ہدایات تحریر کر رہے ہیں جن سے وہ اپنے لئے ایک بہترین اور محفوظ راہ حیات متعین کر سکتے ہیں۔ * ایسی جگہوں پر بہت محتاط رہیں جہاں سانپ کی موجودگی کا امکان ہو کیونکہ سانپ اس برج سے تعلق رکھنے والوں کو زیادہ ڈستا ہے۔ * بہت غور سے عزیز و اقارب کا جائزہ لیتے رہیں کہ وہ آپ پر کس قسم کا جادو ٹونہ تو نہیں کروا رہے کیونکہ اس برج سے متعلق لوگ اکثر جادو ٹونے کا شکار ہو جاتے ہیں اور یہ گھٹیا حرکت ان لوگوں کی طرف سے کی جاتی ہے جن پر آپ زیادہ بھروسہ کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں آپ خود بھی محتاط رہیں اور دوسرے لوگوں سے بھی یہ کام لیں کہ وہ دوسروں پر نظر رکھیں۔ * آپ کو اپنڈکس، معدے کے امراض، پتے کے امراض لاحق ہونے کا زیادہ اندیشہ ہے اس لئے اس سلسلے میں ذرا سا بھی شک ہو تو معالج سے فوراً رجوع کریں۔ * گھٹن زدہ ماحول سے جلد از جلد دور ہو جائیں اور ایسی جگہوں پر رہیں جہاں مناسب روشنی ، ہوا ، پانی اور صحت افزا ماحول ہو۔ * دلو برج سے تعلق رکھنے والوں سے دور رہنا آپ کے لئے بہتر ہے۔ * اگر آپ جدی افراد ے دوستی کریں گے تو یہ زیادہ نہیں چلے گی اور اکثر لڑائی جھگڑا ہوتا رہے گا لہٰذا ن سے دوستی نہ کریں۔ اگر مجبوراً ان سے مراسم رکھنے پڑ جائیں تو بات بات پر جھگڑنے سے بہتر ہے کہ صبر و تحمل سے کام لیں اور معاملے کو رفع دفع کرنے کی کوشش کریں۔ * جمعہ اور جمعرات کا دن آپ کے لئے موزوں نہیں ہے لہٰذا ان دنوں میں ہر معاملے میں محتاط رہیں۔ * کسی بھی معاملے میں وہم پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ * کوشش کریں کہ کم سے کم دوست بنائیں۔ زیادہ دوستیاں آپ کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ * عاشق مزاجی اگر بڑھنے لگے تو اسے قابو کریں۔ * دولت پرستی غلبہ پا سکتی ہے، اس سے بھی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ * کبھی کبھار بھڑکیں مارنے کو جی چاہے تو سمجھ لیں کہ آپ ایک غلط سمت چل پڑے ہیں۔ * خود غرضی بھی کسی کسی وقت حملہ آور ہو سکتی ہے، اس سے بچیں۔ * احمقوں والی باتیں کرنے لگیں تو فوراً خود کو سنبھالیں۔ * فضول خرچی کی عادت بھی آپ کو اپنا شکار بنا سکتی ہے۔ اسے موقع نہ دیں۔ * ادھار نہ لیں کیونکہ یہ بھی آپ کی عادت بن سکتی ہے۔ * بہت زیادہ تنہائی پسندی سے گریز کریں۔ * حسد کا جذبہ کبھی کبھی آپ کے اندر ابھرے گا، اسے فوراً مار ڈالیں ورنہ یہ آپ کی اعلیٰ شخصیت کو گھن کی طرح چاٹ جائے گا۔ * معاملات حیات میں اعتدال کو ملحوظ رکھیں۔ * جذبات کو کبھی اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔ * جنسیات کی دلدل سے دور رہیں۔ * افسران سے بغاوت نہ کریں۔ * کفایت شعاری کو نہ چھوڑیں۔ * خوابوں کو اپنے اوپر اثر انداز نہ ہونے دیں۔ * طبیعت میں کبھی وحشیانہ انداز آنے لگے تو فوراً خود کو قابو کریں۔ * غیر ذمے داری کا احساس ہو تو فوراً اپنی ذمہ داریوں کی طرف آ جائیں۔ * محتاط رہیں کبھی کبھی کاہلی آپ پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ * موقع پرستی بھی کسی وقت آپ کو اپنی لپیٹ میں لینے کی کوشش کر سکتی ہے، اس سے بچنے کی کوشش کریں۔ * آپ کی طبیعت میں محتاط رہنا شامل ہے لیکن آپ کسی وقت غیر محتاط رویہ بھی اختیار کر سکتے ہیں جو آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتا ہے، اس رویے کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں۔ * آپ ایسے اوقات میں خود کو فوراً سنبھالنے کی کوشش کریں۔ جب آپ کو یہ احساس ہو جائے کہ آپ جنونی ہو رہے ہیں۔ * اکثر اوقات آپ کا ذہن فضول خیالات میں الجھ سکتا ہے، اس کیفیت سے فوراً چھٹکارا حاصل کریں۔ * قمار بازی، جوا ، سٹہ، منشیات کا استعمال اور دیگر اس طرح کے فضول کاموں سے کود کو بچائیں۔ خاص طور پر ہیروئین کے نشے میں نہ پڑیں کیونکہ اس سے چھٹکارا آپ کے لئے مشکل ہو جائے گا۔ * مغرور ہونے سے خود کو بچائیں۔ * منفی سوچوں سے فوراً چھٹکارا حاصل کریں۔ * غیر دانش مندانہ باتوں سے گریز کریں۔ * کسی کام میں جلد بازی نہ کریں۔ * غیر ضروری جوش کا مظاہرہ نہ کریں۔ * نتائج کو ہمیشہ مد نظر رکھیں۔ * دوستوں کو گزند پہنچانے کی خواہش اگر کبھی آپ کے دل میں موجزن ہو تو اسے فوراً دبا دیں۔ * کسی خود فریبی کا شکار نہ ہوں۔ * بے جا اکڑ نہ دکھائیں۔ * نمائش پسندی سے گریز کریں۔ * اپنی نسوانی حرکات پر قابو پانے کی کوشش کریں حالانکہ یہ آپ کے لئے بڑا مشکل کام ہو گا کیونکہ یہ آپ کے برج کی خصوصیت ہے۔ * دوسروں پر طنز نہ کریں۔ * تیز ڈرائیونگ سے گریز کریں۔ * موقع پرستی سے اجتناب کریں۔ * سچائی آپ کی پہچان ہے اس لئے دروغ گوئی نہ کریں۔

مزید پڑھیں

دوستی

ان لوگوں سے دیگر برج والوں کی دوستی بڑی مشکلوں سے ہوتی ہے کیونکہ سنبلہ افراد کسی سے آسانی سے دوستی نہیں کرتے۔ یہ سامنے والے کو بڑے گہرے انداز میں پرکھتے ہیں، خاص طور پر سامنے والا ان سے اس وقت نالاں ہو جاتا ہے جب یہ اس پر شک و شبہ کرتے ہیں۔ اگر آپ کسی سنبلہ فرد سے دوستی کرنا چاہتے ہیں تو اس کی ایسی باتوں کا برا نہ مانیں۔ وہ ایسی حرکتوں سے اپنی تسلی کر رہا ہوتا ہے اور جب وہ مطۂن ہو جاتا ہے تو دوستی کا ہاتھ بڑھاتا ہے اور پھر اس کی یہ دوستی بے لوث ہوتی ہے۔ وہ اپنے دوستوں کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دے سکتا ہے۔ وہ ہر طرح سے اپنے دوستوں کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دے سکتا ہے۔ وہ ہر طرح سے اپنے دوستوں کی عزت، جان، مال اور دیگر معاملات میں حفاظت کرتا ہے۔ کوئی اسکے دوست کی غیر موجودگی میں بھی اس کی برائی نہیں کر سکتا، اگر ایسا ہو تو یہ شخص برائی کرنے والے سے بڑی سختی سے پیش آتا ہے۔

مزید پڑھیں

حوت

حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دلو

دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

جدی

جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں

قوس

قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں