مکمل راستہ
برج
سنبلہ
سنبلہ باریک بینی والا اور حقیقت پسند، ہر کام میں ترتیب اور بہتری لاتا ہے۔
مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے سنبلہ افراد کی شادیاں اور اثرات
سنبلہ عورت اور ثور مرد
تفصیل
یہ بھی ایسا جوڑا ہوتا ہے جو آپس میں بہت پیار محبت سے زندگی گزارتاہے۔ حاسدین ان کے درمیان نفاق کا بیج بونے کے لئے بے چین رہتے ہیں۔ لہٰذا ن لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ دوسروں کے فضول مشوروں سے بچیں۔ ایسے افراد سے بھی دور رہیں جن پر انہیں شک ہو کہ وہ ان کی ہنستی کھیلتی زندگی میں زہر گھول سکتے ہیں۔
متعلقہ صفحات
23 صفحاتسنبلہ مرد اور جوزا عورت
ان کی زندگی اچھی گزر سکتی ہے کیونکہ ان کی اکثر عادتیں ملتی جلتی ہیں۔ سیاست ۔۔۔ میوزک سینما بینی ۔۔۔ مصوری خطاطی مندرجہ بالا اوصاف کے ذریعے یہ ایک دوسرے کی مدد کر سکتے ہیں۔
سنبلہ عورت اور جوزا مرد
ان کے درمیان بہت پیار ہوتا ہے اور اکثر لوگ ان کے درمیان نفاق ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے گھر اور خاندان والوں کے ساتھ خوش رہتے ہیں۔ انہیں باہر کی دنیا سے زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔ یہ لوگ کھانے پینے میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔
سنبلہ مرد اور اسد عورت
اسد عورت چونکہ فطری طور پر دولت پسند ہوتی ہے اس لئے سنبلہ مرد اکثر اس کی شاہ خرچیوں کا نشانہ بن کر قرض تلے دب جاتا ہے۔ اس جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ اگر یہ ذہنی دباؤ سے پاک زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو رقم کو بہت سوچ سمجھ کر خرچ کریں اور فضول خرچی سے گریز کریں۔
سنبلہ عورت اور اسد مرد
ان لوگوں کے گھر میں اکثر جھگڑے رہتے ہیں کیونکہ ان کی فطرت ایک دوسرے سے بہت مختلف ہوتی ہے بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ یہ ایک دوسرے کی ضد ہوتے ہیں۔ اسد مرد کی بہت سی ایسی خواہشات ہوتی ہیں جو سنبلہ عورت کے لئے پورا کرنا ممکن نہیں ہوتا جس کی وجہ سے مرد دوسری عورتوں میں دلچسپی لینے لگتے ہیں اس وجہ سے بھی ان کے گھر میں فساد کھڑا رہتا ہے۔ غرض ان کا گھر جھگڑوں کی آماجگاہ بنا رہتا ہے۔ ان لوگوں کے لئے بہتر یہی ہے کہ ایک دوسرے کو سمجھیں، یہ طے ہے کہ یہ پورے طور پر ایک دوسرے کی خواہشات پوری نہیں کر سکتے لیکن پھر بھی انہیں کوئی نہ کوئی ایسا سمجھوتہ کر لینا چاہئے جو ان کی زندگی اجیرن بننے سے بچا سکے۔
سنبلہ مرد اور سرطان عورت
یہ جوڑی اچھی رہتی ہے۔ ان کے درمیان بڑی محبت ہوتی ہے اور اکثر لوگوں کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ ان کے درمیان نفاق پیدا کر دیں۔ یہ لوگ اپنی دنیا میں مگن رہنا پسند کرتے ہیں۔ انہیں باہر کی دنیا سے زیادہ سے زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔ یہ بہت محتاط بھی ہوتے ہیں اور اپنی محبت کے درمیان دراڑ ڈالنے والوں پر گہری نظر رکھتے ہیں اور اکثر وہ ایسے شرپسند لوگوں کو ذلیل بھی کرتے رہتے ہیں اور ان سے تعلقات ختم کر لیتے ہیں۔ یہ دونوں آپس میں ایک دوسرے کو خوب سمجھتے ہیں اور ایک دوسرے کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں۔ کبھی کبھار ان میں جھگڑا بھی ہو جاتا ہے لیکن یہ ایسے جھگڑوں کو طول نہیں پکڑنے دیتے۔ ان دونوں میں سے کوئی نہ کوئی جھگڑے کے خاتمے کے لئے پہل کر دیتا ہے۔ ان دونوں کو کھانے پینے سے بڑی رغبت ہوتی ہے۔ یہ اکثر گھر میں ہی انواع و اقسام کے کھانے بناتے نظر آتے ہیں۔ یہ لوگ صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ اپنے گھروں، دفتروں اور دیگر استعمال کی جگہوں کو صاف ستھرا رکھتے ہیں۔
سنبلہ عورت اور سرطان مرد
ان میں اکثر کھٹ پٹ چلتی رہتی ہے۔ بہت چھوٹی چھوٹی باتوں کو اکثر یہ لوگ طویل کر دیتے ہیں جو بڑے جھگڑوں کی صورت اختیار کر جاتی ہیں۔ اس گھر کو سنبھالنے کی زیادہ ذمہ داری خاتون خانہ پر عائد ہوتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سرطان مرد مزاج کا تیز ہوتا ہے اور اکثر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ ایسے میں اگرا س سے بحث کی جائے تو بات بگڑتی اور بڑھتی چلی جاتی ہے۔ لہٰذا ان خواتین کو کوشش کرنی چاہئے کہ شوہر کے مزاج کو سمجھتے ہوئے بات کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔ یہ ضروری نہیں ہے کہ وہ شوہر کی ہربات مان لیں لیکن ان خواتین کو عقل مندی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ یہ اگر چاہیں تو پیار محبت سے معاملات نمٹا سکتی ہیں۔
سنبلہ مرد اور حمل عورت
یہ جوڑا آپس میں بہت پیار محبت سے رہتا ہے۔ حاسد ایسے موقعوں کی تلاش میں ہوتے ہیں کہ جب ان کے درمیان نفاق ڈلوائیں۔ لہٰذا ن لوگوں کو چاہئے کہ حاسدین پر گہری نظر رکھیں۔ ایک خرابی ان میں یہ ہوتی ہے کہ یہ بڑے کھلے ہاتھ سے خرچ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انہیں اکثر تنگ دستی اور قرض کا سامنا کرنا پڑتا لہٰذا انہیں ایسے سخت حالات سے بچنے کے لئے فضول خرچی سے گریز کرنا چاہئے۔
سنبلہ عورت اور حمل مرد
یہ جوڑا بھی آپس میں بہت پیار محبت سے رہتا ہے اور حاسدین ان میں بھی نفاق ڈلوانے کے بہانے اور مواقع تلاش کرتے رہتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے بھی ضروری ہے کہ شر پسند لوگوں پر گہری نظر رکھیں۔ دوسروں کے مشوروں سے دور ہی رہیں تو بہتر ہے۔
سنبلہ مرد اور ثور عورت
ان کے درمیان بہت زیادہ محبت نہیں ہوتی لیکن ایسا بھی نہیں کہ یہ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے۔ یہ آپس میں بہت ہمدرد اور مخلص ہوتے ہیں لیکن اکثر یہ ایک دوسرے کی خامیوں پر بڑی گہری نظر رکھتے ہیں اور بڑی سخت تنقید کرتے ہیں، ایسی باتیں بڑے جھگڑوں کا سبب بنتی ہیں۔ ان لوگوں کو ضد اور ہٹ دھرمی سے گریز کرنا چاہئے۔ انہیں چاہئے کہ ایک دوسرے کی خوبیاں تلاش کریں اور جن امور پر ان کا اتفاق رائے ہو ان پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔
سنبلہ مرد اور قوس عورت
قوس عورت اپنے مزاج کے مطابق ہر وقت تبدیلی چاہتی ہے۔ اس لئے ان کے شوہروں کے چاہئے کہ وہ اپنی بیویوں کے لئے گھریلو یا بیرونی معاملات میں کوئی نہ کوئی تبدیلی پیدا کرتے رہیں۔ اپنی اس فطری خصوصیت کی وجہ سے اکثر قوس عورتیں جب حالات کے دھارے میں بہتی ہوئی بہت آگے آ جاتی ہیں تو ان کے دل میں شوہر کی تبدیلی کی خواہش بھی موجزن ہو جاتی ہے لہٰذا ان کے شوہروں کو چاہئے کہ اپنی بیویوں پر بھرپور توجہ رکھیں اور ان کی سوچوں کو بہت زیادہ آگے نہ جانے دیں۔
سنبلہ عورت اور قوس مرد
قوس مرد کے ساتھ سنبلہ عورت کا نباہ بڑا مشکل ہوتا ہے۔ ایسے جوڑوں میں بیویوں کو ہی قربانی دینا پڑتی ہے کیونکہ مرد اپنی فطرت کے مطابق اکثر بے وفائی کے مرتکب ہوتے ہیں۔ یہ مرد اپنی بیوی سے زیادہ غیر عورتوں سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ گھر کی طرف ان کی زیادہ توجہ نہیں ہوتی۔ اس لئے گھر کی زیادہ ذمہ داریاں ان کی بیویوں ہی کو اٹھانا پڑتی ہیں۔ اکثر یہ مرد گھروں سے غائب ہو جاتے ہیں اور ان کی واپسی بھی اپنی مرضی سے ہی ہوتی ہے۔
سنبلہ مرد اور میزان عورت
اس جوڑے کے درمیان بات بہت ہی کم بنتی ہے۔ بظاہر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ایک دوسرے کو ٹوٹ کر چاہتے ہیں لیکن درحقیقت وہ ایسا صرف لوگوں کو دکھانے کے لئے کرتے ہیں جب کہ اندرونی طور پر وہ ایک دوسرے سے نالاں ہوتے ہیں، اس کی ایک وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ میزان عورت ہر وقت شوہر کی توجہ چاہتی ہے، وہ دنیا کے تمام مسائل کو نظر انداز کر دیتی ہے۔ یہ کہنا زیادہ مناسب ہو گا کہ اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر ہر وقت ان کے سامنے بیٹھا رہے لیکن بہر حال ایسا ممکن نہیں ہے۔ ان لوگوں کے لئے بہتر یہی ہے کہ آپس میں کوئی ایسا سمجھوتہ کر لیں جو ان کی زندگی کو پر سکون بنا سکے۔
سنبلہ عورت اور میزان مرد
ان دونوں کا مزاج چونکہ ملتا جلتا ہوتا ہے اس لئے ان دونوں کو ایک دوسرے کی خوب قربت نصیب ہوتی ہے اور یہ ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہو جاتے ہیں۔ ان لوگوں کو دوسروں کی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہئے ورنہ ان کی زندگی اجیرن ہو سکتی ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے پر مکمل بھروسہ کریں۔
سنبلہ مرد اور عقرب عورت
ان کی زندگی مشکلات سے بھرپور ہوتی ہے۔ پے در پے آنے والے مسائل ان لوگوں کے مزاج کو خشک بنا دیتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ انہیں بد مزاج بھی کہنے لگتے ہیں۔ ان کے آپس کے مزاج بھی نہیں ملتے اس لئے اکثر ایسے جوڑوں میں علیحدگی ہو جاتی ہے جس کا اثر ان کی زندگیوں پر تو پڑتا ہی ہے لیکن اگر ان کے بچے بھی ہوں تو ان پر بے برے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ ایسے جوڑوں کو چاہئے کہ وہ صبر اور تحمل سے کام لیں اور یہ جان لیں کہ ان کے جھگڑے ان کی علیحدگی کا باعث بن سکتے ہیں۔
سنبلہ عورت اور عقرب مرد
عقرب مرد بہت تیز مزاج ہوتے ہیں ۔ ان کے جذبات کا سامنا کرنا بہت کم عورتوں کے بس کی بات ہوتی ہے۔ ایسی بیویوں کو بہت محتاط انداز میں اپنے شوہروں کے ساتھ راہ حیات پر چلنا چاہئے۔ ایسی خواتین یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ان کے شوہر کی طرف سے کسی بھی وقت انتہائی اشتعال انگیزیا جذبات کا مظاہرہ کیا جا سکتا ہے۔ اس لئے یہ خواتین ایسے حالات سے نمٹنے کے لئے خود کو تیار رکھیں اور اگر انہیں اپنا گھر بنائے رکھنا ہے تو صبر اور برداشت کا مظاہرہ کریں۔
سنبلہ مرد اور سنبلہ عورت
یہ ایک قابل رشک جوڑی ہوتی ہے چونکہ دونوں ہم مزاج ہوتے ہیں۔ ان کی پسند اور نا پسند ایک جیسی ہوتی ہے اس لئے ایک دوسرے گہرا لگاؤ ایک فطری عمل ہوتا ہے۔ ان کے درمیان نفاق ڈالنا تقریباً نا ممکن ہوتا ہے جو لوگ ایسی کوشش کرتے ہیں انہیں منہ کی کھانی پڑتی ہے۔ جو لوگ ایسے جوڑوں کی عادات و فطرت سے واقفیت رکھتے ہیں، وہ ان کے ساتھ بہت سنبھل کا چلتے ہیں۔ یہ جوڑے بہت صاف ستھرے ہوتے ہیں اور ان کے گھر بھی چمکتے دمکتے ہوتے ہیں۔
سنبلہ عورت اور سنبلہ مرد
ان کی تمام خصوصیات ایسی ہی ہوتی ہیں جیسی کہ اوپر بیان کی گئی ہیں فرق صرف اتنا ہے کہ سنبلہ عورت کی طرف سے اگر شادی کی پیشکش ہوئی ہو گی تو اس عورت کا تھوڑاسا دباؤ مرد پر رہتا ہے لیکن ایسے میں بھی کوئی خاص فرق نہیں پڑتا۔ دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے ہیں، ایک دوسرے کی پسند و نا پسند کا خیال رکھتے ہیں اس لئے جھگڑے وغیرہ کی کوئی صورت نہیں بنتی۔ ہاں ان کی انتہائی نفاست پسندی اکثر ان کے لئے نفسیاتی مسائل کا سبب بنی رہتی ہے۔
سنبلہ مرد اور جدی عورت
یہ جوڑا قابل دید ہوتا ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کے لئے بڑی بڑی قربانیاں دیتے ہیں۔ لڑائی جھگڑا تو ان میں نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ یہ لوگ ایک دوسرے سے زیادہ دور نہیں رہ سکتے۔ اگر کبھی یہ زیادہ دیر الگ رہیں توایک دوسرے کے لئے ان کی بے چینی قابل دید ہوتی ہے۔ بیویاں، شوہروں کی ہر طرح سے مدد کرتی ہیں اور اگر شوہروں پر کوئی آنچ آتی محسوس ہو تو خود حالات سے مقابلہ کے لئے تیار ہو جاتی ہیں۔
سنبلہ عورت اور جدی مرد
یہ جوڑا بھی مطئن زندگی گزارتا ہے۔ یہ ایک دوسرے سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔ مرد محنتی ہوتے ہیں اور عورتیں سلیقہ مند، ایسے میں اچھے گھرانے بنتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے کے دکھ درد میں کام آتے ہیں۔ وقت پڑنے پر بیویاں اپنے شوہروں کے لئے ہرطرح کی قربانیاں دیتی ہیں۔
سنبلہ مرد اور دلو عورت
یہ بھی ایک قابل رشک اور قابل دید جوڑا ہوتا ہے۔ یہ ایک دوسرے کی قربت میں بہت خوش رہتے ہیں۔ یہ خوب سیرو تفریح کرتے ہیں۔ اکثر محفلوں میں ان کی عاشقانہ حرکات لوگوں کے لئے قابل توجہ ہوتی ہیں۔ یہ زندگی کے ہر موڑ پر اس طرح ملتے ہیں جیسے یہ ان کی پہلی ازدواجی ملاقات ہو، یعنی یہ بے حد جذباتی ہوتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اپنے جنت جیسے گھروں کو قائم دوائم رکھنے کے لئے دوسروں کے مشوروں سے گریز کرنا چاہئے۔
سنبلہ عورت اور دلو مرد
یہ بھی ایک دوسرے کی قربت میں بے حد مطئن اور خوش رہتے ہیں۔ یہ اپنی زندگی کو پر مسرت بنانے کے لئے ہر وقت نئے نئے منصوبے بناتے رہتے ہیں۔ یہ اپنی پر مزاح طبیعت اور خوش اخلاقی کی وجہ سے لوگوں میں بہت مقبول ہوتے ہیں۔
سنبلہ مرد اور حوت عورت
یہ جوڑا بہت کوش و خرم، مطؤن اور قابل رشک زندگی گزارتا ہے لیکن کبھی کبھی شوہروں کو بیویوں کے عجیب و غریب رویے حیران کر دیتے ہیں جب حوت عورتیں اپنی تخیلاتی دنیا میں کھوئی ہوئی ہوتی ہیں۔ ایسے میں مردوں کو ان پر کسی شک و شبہ سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ایسے اوقات میں ان کی بیویاں اپنے روحانی، وجدانی اور ماورائی خیالات میں الجھی ہوئی ہوتی ہیں۔
سنبلہ عورت اور حوت مرد
یہ آپس میں بہت پیار محبت کرنے والی جوڑی ہوتی ہے۔ جس طرح حوت عورتوں کو تخیلاتی دنیا میں اکثر اوقات کھو جانے کی عادت ہوتی ہے اسی طرح حوت مرد بھی اپنی اس پیدائشی خصوصیت کے ہاتھوں مجبور ہو کر وقت بے وقت خیالوں کی دنیا میں چلے جاتے ہیں۔ ایسے میں بیویوں کو چاہئے کہ وہ شوہروں کے جذبات کا خیال رکھیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینبری خصوصیات
بات بات پر تنقید، چرب زبانی، طنز گوئی، تیز زبان، غیر مطئن رہنا، ہنگامہ آرائی، کاہلی، سستی، خوابوں سے ڈرنا
اچھی خصوصیات
رحم دلی، ایمانداری، انصاف پسندی، سچائی، ذہانت، قیافہ شناسی، انتھک محنت، خوش لباس، دور اندیش، منصوبہ ساز، تخلیق کار، تجزیہ نگار
حوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں