مکمل راستہ

1

برج

2

سنبلہ

سنبلہ باریک بینی والا اور حقیقت پسند، ہر کام میں ترتیب اور بہتری لاتا ہے۔

3

سنبلہ بچے

* یہ بچے چھوٹی چھوٹی باتوں پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ * انہیں اکثر ناکامی کا خوف رہتا ہے۔ * بات کا بتنگڑ بنا دیتے ہیں۔ * یہ چاہتے ہیں کہ انہیں پسند کیا جائے۔ * چھوٹی چھوٹی باتوں پر برا مان جاتے ہیں۔ * دوسروں کے عیب نکالنے کی عادت ان میں بھی ہوتی ہے۔ * کسی کے منفی رد عمل سے ڈر جاتے ہیں۔ * یہ اکثر خاموش اور سنجیدہ رہتے ہیں۔ * یہ اپنے معاملات میں بڑے پر اُمید ہوتے ہیں۔ * یہ بہت ذہین ہوتے ہیں۔ * ہر معاملے میں بہت جوش و خروش کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ * ان کے اعصاب ہر وقت تنے رہتے ہیں۔ * یہ دوسروں سے بحث کے دوران اچھے دلائل دیتے ہیں۔ * یہ نظم و ضبط کو پسند کرتے ہیں۔ * بد نظمی ان بچوں کو ذہنی انتشار میں مبتلا کر دیتی ہے۔ * یہ خود بھی اصول پسندہوتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی اصولوں پر کاربند رہیں۔ * غیر اخلاقی باتوں سے گریز کرتے ہیں۔ * جرائم، مار دھاڑ اور جھگڑوں سے نفرت کرتے ہیں۔ * سلیقہ مند ہوتے ہیں۔ * صفائی پسند ہوتے ہیں۔ * سبزیاں اور پھل رغبت سے کھاتے ہیں۔ * کبھی کبھار مختلف وہموں کا شکار ہو جاتے ہیں۔ * خوابوں کا یہ بہت اثر لیتے ہیں۔

آپ یہاں ہیں

قارئین!

تفصیل

گزشتہ صفحات میں ہم نے سنبلہ مردوں اور خواتین کی خصوصیات و عادات کا جائزہ لیا ۔ ان کے لئے موزوں پیشوں پر بھی روشنی ڈالی گئی اور ساتھ ہی یہ بھی دیکھا گیا کہ مختلف برجوں کے افراد سے شادی کے بعد ان کی زندگی پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اب ہم سنبلہ بچوں کے بارے میں بھی مختلف امور تحریر کریں گے۔ جس سے باشعور بچے خود بھی استفادہ کر سکتے ہیں، ساتھ ہی ان کے والدین اور سرپرستوں کو بھی ان بچوں کے بارے میں معلومات ہو سکیں گی جن کی روشنی میں وہ ان بچوں کے حال اور مستقبل کے بار ے میں مناسب فیصلے کر سکتے ہیں۔