مکمل راستہ
برج
سنبلہ
سنبلہ باریک بینی والا اور حقیقت پسند، ہر کام میں ترتیب اور بہتری لاتا ہے۔
والدین اور سرپرستوں کے لئے ہدایات
* ان بچوں سے شفقت سے پیش آئیں۔ * اگر بچے وہم میں پڑ جائیں تو انہیں اس وہم سے نکالیں۔ * خوابوں کا اثر لیں تو بتائیں کہ خوابوں کا حقیقی زندگی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے۔ * انہیں صاف ستھرا ماحول فراہم کریں۔ * ان کی تنقید پر سخت رد عمل ظاہر نہ کریں۔ * ان کے تنے ہوئے اعصاب کو پر سکون رکھنے کی کوشش کریں۔ * انہیں ڈانٹنے ڈپٹنے سے گریز کریں۔ * ان کے سامنے لڑائی جھگڑا نہ کریں۔ قارئین! ہم نے گزشہ سطور میں سنبلہ بچوں کے بارے میں لکھا اب ہم دیکھتے ہیں کہ سنبلہ والدین کیسے ہوتے ہیں۔
سنبلہ والدین
تفصیل
ہم سنبلہ خواتین اور مردوں کی خصوصیات پر تفصیلی روشنی ڈال چکے ہیں۔ ان کے اندر جو خوبیاں نظر آتی ہیں ان کے اثرات ان کے بچوں پر پڑتے ہیں۔ یہ لوگ بحیثیت والدین نہایت شفیق ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ :
- عملی انسان ہونے کے ناطے چاہتے ہیں کہ ان کے بچے بھی عملی ہوں۔
- یہ اپنے بچوں کو زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے آگاہ کرتے ہیں۔
- بچوں کی صحت کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
- بچوں کو صفائی کی ہدایات دیتے رہتے ہیں۔
- خوش اخلاقی کا درس دیتے ہیں۔
- بہترین تربیت کرتے ہیں۔
- بچوں کے لباس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
- کفایت شعاری سکھاتے ہیں۔
- زندگی اصولوں کے مطابق گزارنے کا درس دیتے ہیں۔
- بچوں کو رقم پس انداز کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔
- بچوں کی کڑی نگرانی کرتے ہیں۔
- شرارتی بچوں سے دور رکھتے ہیں۔
- اچھی کتابیں لا کر دیتے ہیں اور پڑھ کر بھی سناتے ہیں۔
- اپنی روایات کی پاسداری کا درس دیتے ہیں۔
- ہوم ورک میں معاونت کرتے ہیں۔
- ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے قابل فخر اور قابل تقلید انسان بنیں اور زندگی میں کبھی کسی کے محتاج نہ ہوں۔ ساتھ ہی یہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے ممتاز رہیں اور بڑے ہو کر کسی بھی شعبے میں نام پیدا کریں۔
متعلقہ مضامین
6 مضامینبری خصوصیات
بات بات پر تنقید، چرب زبانی، طنز گوئی، تیز زبان، غیر مطئن رہنا، ہنگامہ آرائی، کاہلی، سستی، خوابوں سے ڈرنا
اچھی خصوصیات
رحم دلی، ایمانداری، انصاف پسندی، سچائی، ذہانت، قیافہ شناسی، انتھک محنت، خوش لباس، دور اندیش، منصوبہ ساز، تخلیق کار، تجزیہ نگار
حوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں