مکمل راستہ
برج
سنبلہ
سنبلہ باریک بینی والا اور حقیقت پسند، ہر کام میں ترتیب اور بہتری لاتا ہے۔
خوابوں کی دنیا
برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے خواب منفرد ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ برج سنبلہ انفرادیت کی ترجمانی کرتاہے۔ لہٰذا یہ انفرادیت سنبلہ افراد کے خوابوں میں بھی پائی جاتی ہے۔ یہ برج تغیر پذیری کی صفت رکھتا ہے اس وجہ سے اس سے متعلق افراد کے مزاج میں چمک پائی جاتی ہے۔ حالات خواہ جیسے بھی آ جائیں سنبلہ افراد خود کو ان کے مطابق ڈھالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر دولت کی فراوانی ہو تو ایسے حالات میں تو بہت ہی مطئن ہوتے ہیں لیکن اگر تنگ دستی کا دور آ جائے تو تب بھی یہ لوگ ذہنی دباؤ کا شکار کم ہی ہوتے ہیں اور حالات کے مطابق زندگی گزارنے لگتے ہیں، ہاں یہ ضرورہے کہ یہ اچھے حالات کے لئے تگ و دو کرتے رہتے ہیں۔ یہ لوگ خیالی دنیا میں رہنے والے نہیں ہوتے۔ ٹھوس دلائل پر یقین رکھتے ہیں۔ کسی غیبی امداد کے آنے کی توقع کم ہی کرتے ہیں بلکہ ان کا نقطہ نظر یہ ہوتا ہے کہ : عمل سے زندگی بنتی ہے جنت بھی جہنم بھی یہ خاکی اپنی فطرت میں نہ نوری ہے نہ ناری ہے عملی کام کرتے ہیں اور نہایت ذہانت کے ساتھ، اس لئے اس کے اثرات بھی مثبت ہوتے ہیں۔ در اصل ان لوگوں کے اوپر عطارد کے اثرات مرتب ہوتے ہیں، یہ سیارہ ذہنی طاقتوں کا مظہر ہے اور ساتھ ہی مختلف قسم کے کاموں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سے متعلق لوگ درس و تدریس، رائٹنگ، کاروبار، اداکاری اور تقاریر وغیرہ سے دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ برج سنبلہ کے لئے کہا جاتا ہے کہ یہ خدمت کا برج ہے اس لئے جو لوگ اس برج سے وابستہ ہیں وہ انسانیت کی خدمت اور انسانوں کے علاوہ دیگر خلق خدا سے ہمدردی کرتے ہیں۔ اس رجحان کی وجہ سے یہ لوگ ڈاکٹری، حکمت، نرسنگ، معلم، سماجی خدمات جیسے شعبوں کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ اپنی خدمت گار طبیعت کی وجہ سے یہ لوگ اپنے گھروں، محفلوں اور خاندانوں میں بہت پسندیدہ ہوتے ہیں۔ ان کے برج میں چونکہ مٹی کا عنصر موجود ہوتاہے اس لئے یہ لوگ مادی قدروں کو اہمیت دیتے ہیں، حقائق پسند ہوتے ہیں اور معاملات کا باریک بینی سے جائزہ لیتے ہیں۔ چونکہ ان افراد کی زندگی منفرد ہوتی ہے اس لئے ان کے خواب بھی انفرادیت کے حامل ہوتے ہیں۔ روحانیت میں دلچسپی اور اس جانب جھکاؤ کی وجہ سے یہ لوگ اکثر جو خواب دیکھتے ہیں اسے حقیقت سے جوڑنے کی کوشش کرتے ہیں
تحت الشعور
تفصیل
برج سنبلہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے تحت الشعور میں یہ خواہش ہوتی ہے کہ یہ ایک قابل رشک اور مکمل زندگی گزاریں۔
- دوسروں کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔
- مختلف خدمات انجام دینا چاہتے ہیں۔
- ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ مثالی طور پر تمام کام انجام دیں۔
- یہ چاہتے ہیں کہ پوری دنیا میں نظم و ضبط آ جائے۔
- دوسروں پر نکتہ چینی ان کی فطرت کا حصہ ہے۔
- اصلاح کرنے والے ہیں۔
- اچھے برے کی پورے طور پر تمیز رکھتے ہیں۔
- شرمیلے ہیں لیکن با اعتماد بھی ہیں۔
- ناکامیوں کے خطرے سے ڈرتے ہیں۔
- دنیا کو اپنی مرضی کے مطابق صاف ستھرا کرنا چاہتے ہیں۔
- فیصلہ کن اقدامات کر سکتے ہیں۔
- حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔
متعلقہ مضامین
6 مضامینبری خصوصیات
بات بات پر تنقید، چرب زبانی، طنز گوئی، تیز زبان، غیر مطئن رہنا، ہنگامہ آرائی، کاہلی، سستی، خوابوں سے ڈرنا
اچھی خصوصیات
رحم دلی، ایمانداری، انصاف پسندی، سچائی، ذہانت، قیافہ شناسی، انتھک محنت، خوش لباس، دور اندیش، منصوبہ ساز، تخلیق کار، تجزیہ نگار
حوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں