جدت پسند

تفصیل

میزان افراد بہت زیادہ جدت پسند ہوتے ہیں۔ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ یہ موجودہ اور سابقہ چیزوں کو بالکل پسند نہیں کرتے لیکن بہر حال جدت پسندی ان کی فطرت کا حصہ ہے۔ یہ اگر کسی چیز کو دیکھتے ہیں تو ان کا ذہن اس میں کوئی نہ کوئی تخلیقی پہلو سوچنے لگتا ہے۔ اپنی اس عادت کی وجہ یہ لوگ سائنس میں بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہیں یہ جستجو رہتی ہے کہ سائنس کے شعبے میں کیا ترقی ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں رسالوں ، ٹی وی اور دیگر ذرائع سے معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ صفحات

90 صفحات

ہمدرد

ان الفاظ میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو بہت ہمدرد ہوتے ہیں۔ کسی کو دکھ اور پریشانی میں نہیں دیکھ سکتے۔ اگر ایسا ہو جائے تو اس کی پریشانی دور کرنے کی پوری پوری کوشش کرتے ہیں۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے یہ طب، سوشل ورکنگ اور وکالت جیسے شعبوں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نرم مزاج

بیشتر میزان افراد بہت ہی نرم مزاج رکھتے ہیں۔ ان کی گفتگو بہت ہی با اخلاق ہوتی ہے۔ جب یہ کسی سے بات کرتے ہیں تو ان کے چہرے پر مسکراہٹ آ جاتی ہے۔ یہ سخت سے سخت ترین ماحول میں بھی نرمی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر کوئی ان سے لڑنے کے لئے آئے تو یہ ایسا رویہ اختیار کر سکتے ہیں کہ اسے دوست بنا لیں۔ اگر کوئی ان سے اشتعال انگیز انداز میں بات کرے تو یہ اس سے مسکرا کر بات کریں گے اور یہ کہیں گے کہ اس کی ہر بات تسلیم کرتے ہیں اور اگر وہ کوئی غلطی تسلیم کرانا چاہے تو اسے باآسانی تسلیم کر لیں گے۔ جب اس طرح کا ماحول ہو تو سامنے والے کا غصہ خود بخود ہی غائب ہو جاتا ہے۔ یوں یہ اپنی نرم مزاجی کی وجہ سے سب کو دوست بنا لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

باوقار

نرم مزاجی یا ہمدردانہ طبیعت کی وجہ سے ان لوگوں کے بارے میں ہرگز یہ مطلب نہیں لینا چاہئے کہ یہ اپنی کسی قسم کی ہتک یا بے عزتی کروانے کے لئے تیار رہتے ہیں، یہ ہر حال میں اپنی عزت اور اپنے وقار کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ شائستگی کو پسند کرتے ہیں اس لئے چاہتے ہیں کہ ماحول کسی بھی طرح شائستہ ہو جائے۔

مزید پڑھیں

اچھی صحت

یہ لوگ اپنی صحت کی طرف خصوصی توجہ رکھتے ہیں۔ مناسب غذا کھاتے ہیں۔ اگر کسی وجہ سے ان کی صحت خراب ہونے لگے تو بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں، ایسے میں فوراً غذا کی طرف توجہ دیتے ہیں اور دیگر ضروری اقدامات بھی کرتے ہیں۔ عام حالات میں یہ صحت مند رہنے کے لئے غذا کے ساتھ ساتھ ورزش کی عادت بھی اپنائے رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ ایسے امور سے گزر آتے ہیں جو صحت کی خرابی کا باعث بنیں۔ کوئی بھی چیز کھانے پینے کے معاملے میں بھی یہ بہت محتاط رہتے ہیں، اگر کسی چیز سے صحت خراب ہونے کا امکان ہو تو اسے کسی صورت استعمال نہیں کرتے چاہے وہ انہیں کتنی ہی پسند کیوں نہ ہو۔

مزید پڑھیں

ذہین

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ میزان افراد بے انتہا ذہین ہوتے ہیں۔ یہ ہر کام سوچ سمجھ کر کرنے کے عادی ہوتے ہیں۔ جب یہ اسکول میں ہوتے ہیں تو اپنی ذہانت کی وجہ سے نہ صرف تعلیم میں بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی ممتاز رہتے ہیں۔ یہ اساتذہ کی نظروں میں جلد ہی آ جاتے ہیں جس کی وجہ سے اکثر وہ انہیں مانیٹر بنا دیتے ہیں۔ یہ اسکولوں میں کھیلوں وغیرہ میں بھی بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور اکثر اپنی ٹیم کے کپتان ہوتے ہیں۔ ان کی یہ ذہانت زندگی کے ہر موڑ پر ان کے کام آتی ہے۔

مزید پڑھیں

دور اندیش

ذہین ہونے کے ساتھ ساتھ یہ لوگ بہت دور اندیش بھی ہوتے ہیں۔ یہ حالات کو دیکھ کر اندازہ لگا لیتے ہیں کہ اب سے کچھ دیر بعدکیا ہونے والا ہے اور کئی دنوں، مہینوں یا سالوں بعد کیا ہو سکتا ہے۔ ان کی اس صلاحیت کے بہت سے لوگ معترف ہوتے ہیں اور اپنے کئی معاملا ت میں ان سے مشورے کرتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

قوت مدافعت

ان کے بارے میں یہ افسوسناک بات کہی جا سکتی ہے کہ ان میں قوت مدافعت بہت کم ہوتی ہے۔ بظاہر یہ لوگ بہت مضبوط جسم کے مالک نظر آتے ہیں لیکن ذرا ذرا سی بیماریوں کا جلد ہی شکار ہو جاتے ہیں حتیٰ کہ نزلہ، زکام اور کھانسی جیسے عام امراض کی لپیٹ میں بھی فوراً آ جاتے ہیں لیکن ان کے لئے تسلی بخش بات یہ ہے کہ یہ جس طرح جلد مختلف امراض کا شکار ہو جاتے ہیں، اس طرح تیزی سے ٹھیک بھی ہو جاتے ہیں، بہرحال ان لوگوں کے لئے احتیاط ضروری ہے کیونکہ ذرا سی بے توجہی کسی بھی مرض کے بڑھنے کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

معلومات

ان لوگوں کو کائنات کے بارے میں جاننے کا بڑا شوق ہوتا ہے۔ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کتنے ستارے اور سیارے ایسے ہیں جن پر زندگی موجود ہے۔ انہیں یہ معلومات بھی درکار ہوتی ہے کہ انسان کس ستارے یا سیارے تک پہنچ چکا ہے اور مزید کہاں تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اسی طرح انہیں یہ تجسس بھی ہوتا ہے کہ سمندر میں کتنی مخلوق آباد ہے اور یہ لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ زمین کی تہوں میں کیا ہے یہ لوگ ہر چیز کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ اس طرح ان کے پاس معلومات کا خزانہ جمع ہوجاتا ہے۔ بہت کچھ جان لینے کے باوجود یہ لوگ تشنگی محسوس کرتے ہیں اور انہیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ان کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں، یہ کچھ جانتے ہی نہیں ہیں اور یوں مسلسل معلومات حاصل کرتے رہتے ہیں اور ان کی حیثیت کسی انسائیکلوپیڈیا سے کم نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں

بحث و مباحثہ

انہیں بحث و مباحثہ کا بڑا شوق ہوتا ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہ لیا جائے کہ یہ لڑنے جھگڑنے کی طرف مائل ہو جاتے ہیں بلکہ علم وہنر کے حوالے سے یہ بحث پسند کرتے ہیں۔ یوں انہیں بڑی تسکین محسوس ہوتی ہے۔ اگر یہ کسی تقریب میں شریک ہوں اور وہاں کسی موضوع پر بات چھڑ جائے تو ان لوگوں کے لئے اس گفتگو میں حصہ نہ لینا مشکل ہو جاتا ہے، یہ اس گفتگو میں کود پڑتے ہیں۔ جیسا کہ ہم نے بتایا کہ ان کے پاس معلومات کا خزانہ ہوتا ہے اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کوئی خاص موضوع انہیں پسند ہوتا ہے بلکہ کوئی بھی موضوع ہو یہ اس پر بات چیت کے لئے تیار ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مغرور

ان میں سے اکثر لوگ غرور کا شکار ہوتے ہیں، ویسے تو یہ عہد رو اور خوش مزاج ہوتے ہیں لیکن ان میں غرور ضرور ہوتا ہے۔ یہ خود کو دوسروں سے برتر سمجھتے ہیں۔ یہ ان کا یاکا ایک نفسیاتی مسئلہ ہے اور اس سے یہ پیچھا نہیں چھڑا سکتے۔ وہ لوگ ان سے با آسانی کام لے سکتے ہیں جو ان کی ہاں میں ہاں ملاتے رہیں اور یہ ان لوگوں سے چڑ جاتے ہیں جو کسی بھی حوالے سے خود کو ان سے برتر ثابت کرنے کی کوشش کریں ان کے دوست ان کی اس عادت کو بخوشی تسلیم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

تخلیق کار

یہ لوگ تخلیقی ذہن رکھتے ہیں اور تخلیق کاری کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ آرٹ کے تمام شعبوں میں انہیں بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے یہ مصوری، اداکاری، شاعری اور موسیقی وغیرہ کی طرف توجہ دیتے ہیں لیکن ان میں سے اکثر کے ساتھ یہ المیہ رہتا ہے کہ یہ اپنے لئے کسی ایک شعبے کا انتخاب نہیں کر پاتے ہیں اور تمام شعبوں میں ٹانگ اڑائے رکھتے ہیں، یوں یہ تسکین تو ضرور پاتے ہیں لیکن بہتر نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ اپنے لئے کسی ایک شعبے کا انتخاب کریں اور اس میں ترقی حاصل کرنے کی کوشش کریں۔

مزید پڑھیں

نفاست پسند

یہ بہت نفاست پسند ہوتے ہیں ان کے گھر چمکتے دمکتے ہوتے ہیں۔ یہ اپنے کمرے اور دفتر کو بہت شاندار طریقے سے سجاتے ہیں اور مختلف آرائشی اشیاء سے انہیں مزین کرتے ہیں۔ انہیں بے ترتیبی بالکل پسند نہیں ہوتی اس لئے خود بھی ہر چیز ترتیب سے رکھتے ہیں اور دوسروں سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ ایسا ہی کریں گے۔

مزید پڑھیں

دروغ گوئی

ان میں سے بیشتر ایسے ہوتے ہیں جو دروغ گوئی جیسی منفی عادت کو اپنائے رکھتے ہیں ویسے تو یہ عام حالات میں جھوٹ نہیں بولتے لیکن جہاں یہ سمجھتے ہیں کہ اب جھوٹ کے بغیر کام نہیں چلے گا تو وہاں یہ بے دریغ جھوٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ویسے تو یہ اپنا دروغ گوئی کا عمل بہت محتاط طریقے سے کرتے ہیں لیکن بہر حال بہت سے لوگ انہیں پہچان جاتے ہیں اور ان سے دور رہنا ہی پسند کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ اگر انہیں اپنا وقار قائم رکھنا ہے اور خود کو لوگوں کی نظروں میں گرانا نہیں ہے تو جھوٹ کی عادت ترک کریں کیونکہ یہ عادت ان کی اچھی خاصی عزت کو خاک میں ملا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

خوش باش

یہ لوگ ہر طرح کے حالات میں خوش رہنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ بڑے المیے ان پر اثر انداز نہیں ہوتے، اگر کوئی بڑا سانحہ رو نما ہو جائے تو انہیں بھی شدید دکھ پہنچنے کا امکان ہوتا ہے لیکن ایسے عام حالات جن سے لوگ گھبرا جاتے ہیں یہ ان کی وجہ سے اداس و غمگین ہو جاتے ہیں، میزان افراد ایسی باتوں کو خاطر میں نہیں لاتے، عام طور پر یہ خوش رہتے ہیں

مزید پڑھیں

چالبازی

جس طرح ان افراد کی ایک منفی عادت دروغ گوئی ہے، اسی طرح ان کی ایک عادت چالبازی بھی ہے۔ عام حالات میں تو یہ کوئی ایسی سیدھی چال چلنے کی کوشش نہیں کرتے لیکن جب یہ محسوس کرتے ہیں کہ اب کوئی چال چلے بغیر ان کا کام نہیں چلے گا تو یہ چالبازی سے گریز نہیں کرتے۔ یہ لوگ چونکہ بہت ذہین ہوتے ہیں اس لئے جب کوئی شاطرانہ چال چلتے ہیں تو دوسرے اسے کسی طرح سمجھ نہیں سکتے اور یوں یہ میزان افراد اپنا مفاد حاصل کر لیتے ہیں۔ جس طرح دروغ گوئی کی عادت ان لوگوں کی شخصیت کو متاثر کرتی ہے اسی طرح چالبازی کی عادت بھی ان کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے لیکن یہ لوگ اپنی اس عادت پر قابو نہیں پا سکتے اور کئی لوگ اس وجہ سے بھی ان سے دور رہنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اچھے دوست

میزان افراد بہت اچھے دوست ثابت ہوتے ہیں۔ یہ اپنے دوستوں کے لئے بہت مخلص ہوتے ہیں اور ان کے لئے ہر قربانی دے سکتے ہیں۔ ان کے دوستوں کی غیر موجودگی میں بھی ان میزان افراد کے سامنے ان کی کوئی برائی نہیں کر سکتا۔ یہ لوگ بہت سوچ کر دوست بناتے ہیں۔ یہ ہر کسی کی طرف دوستی کا ہاتھ نہیں بڑھاتے ہیں۔ یہ کسی کو دوست بنانے سے پہلے اس کا بغور جائزہ لیتے ہیں اور جو کوئی ان کے معیار پر پورا اترے اسے ہی دوست بناتے ہیں۔ یہ لوگ جسے دوست بنا لیں، زندگی بھر اس کے ساتھ مخلص رہتے ہیں اور کسی قسم کا دھوکا اور نقصان نہیں دیتے بلکہ اس کی بھلائی کے لئے کوشاں رہتے ہیں جو کوئی انہیں دوست بنا کر دھوکا دے، یہ اس سے قطع تعلق کر لیتے ہیں، معاملہ اگر سنگین ہو تو یہ اس سے بدلہ بھی لیتے ہیں، البتہ اگر وہ معافی مانگ لے تو در گزر سے کام لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

انصاف پسند

یہ لوگ بہت زیادہ انصاف پسند ہوتے ہیں۔ یہ زندگی کے تمام معاملات کو انصاف کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ اب یہ بات ذہن میں آتی ہے کہ اگر یہ اتنے ہی انصاف پسند ہیں تو دروغ گوئی اور چال بازی جیسی منفی عادتیں ان میں کیوں ہوتی ہیں تو اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ ایسا یہ شوقیہ یا خوشی سے کرتے ہیں بلکہ ایسا کرتے ہوئے بھی یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ انصاف کر رہے ہیں، اس کی مثال یوں دی جا سکتی ہے کہ جب یہ محسوس کرتے ہیں کہ اب حالات ایسے ہیں کہ انہیں کوئی غلط قدم اٹھانا پڑے گا تو اپنے دل میں یہ سوچ لیتے ہیں کہ اگر حالات درست ہوتے تو انہیں یہ قدم نہ اٹھانا پڑتا اس لئے انصاف کا تقاضا ہے کہ غلط حالات کی وجہ سے غلط قدم اٹھا لیا جائے اور یہ اپنے دل کو تسلی بھی دیتے ہیں کہ وہ ایس مجبوراً کر رہے ہیں، اگر حالات موافق ہوں تو وہ ایسا نہ کریں، یوں یہ اپنے طور پر انصاف کے تقاضے پورے کر لیتے ہیں۔ اس طرح جب کوئی انہیں اپنے کسی معاملے میں منصف ٹھہرائے تو یہ تمام مصلحتوں کا بالائے طاق رکھ دیتے ہیں، ایسے میں یہ صرف اور صرف انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہیں۔ ایسے معاملات میں یہ اکثر اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ بھی کوئی رعایت نہیں کرتے حتیٰ کہ اگر یہ کسی معاملے میں خود بھی مجرم ثابت ہو رہے ہوں تو حقیقت کو کھلے دل سے تسلیم کر لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

منشیات کا استعمال

ان ہی میں سے بیشتر افراد ایسے ہوتے ہیں جو اپنی ذہنی تسکین کے لئے منشیات کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔ اکثر جب ایسے افراد پر کوئی کڑا وقت آتا ہے تو ایسے میں یہ گھبرا جاتے ہیں اور اس وقت یہ راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں اور یہی وہ وقت ہوتا ہے جب یہ منشیات کی طرف راغب ہوتے ہیں، یوں یہ وقتی طور پر تو اپنی ذہنی کیفیت سے چھٹکارا حاصل کر لیتے ہیں لیکن اس طرح منشیات کی عادت پڑ جاتی ہے، اگر خطرناک قسم کے منشیات مثلاً ہیروئن وغیرہ استعمال لیا تو امکان ہوتا ہے یہ زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں اسلئے ضروری ہے کہ یہ اس معاملے میں احتیاط کریں۔

مزید پڑھیں

خوبصورت اور پر کشش

یہ لوگ خوبصورت ہوتے ہیں اور ان میں بڑی پر اسرار کشش ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ ان کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ خاص طور پر صنف مخالف کی یہ کشش اپنی جانب بہت زیادہ مائل کرتی ہے۔ یہ عجیب سی بات ہے کہ خوبصورت اور پر کشش ہونے کے باوجود اکثر میزان فرد اس وجہ سے اداس رہتے ہیں کہ وہ خوب صورت نہیں ہیں اور وہ اپنے سے معمولی لوگوں کو بڑی حسرت سے دیکھتے ہیں کہ وہ بہت خوب صورت ہیں حالانکہ یہ لوگ اگر اپنی خوب صورتی اور کشش سے صحیح طور پر آگاہ ہو جائیں اور اسے تسلیم کر لیں تو یہ خوشی سے پھولے نہ سمائیں۔

مزید پڑھیں

حساس

ان لوگوں میں اکثریت حساس لوگوں کی ہوتی ہے۔ یہ ذرا ذراسی بات کو محسوس کرتے ہیں۔ بظاہر یوں لگتا ہے جیسے یہ کسی بات پر غور نہیں کر رہے ہیں یا کسی معاملے میں انہیں دلچسپی نہیں ہے لیکن در حقیقت یہ پوری طرح اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ یہ کسی کی دل شکنی نہیں کر سکتے اور اگر نا دانستگی میں ایسا ہو جائے تو یہ اس سے معافی مانگ لیتے ہیں۔ دوسروں کو دکھی دیکھ کر خود بھی غم زدہ ہو جانا ان کے حساس ہونے کی دلیل ہے۔

مزید پڑھیں

متوازن

یہ لوگ اپنی زندگی کے تقریباً ہرمعاملے میں خود کو متوازن رکھنا پسند کرتے ہیں۔ مثلاً یہ متوازن غذاؤں کو استعمال کرتے ہیں، کھیل، کود کے لئے بھی وقت نکالتے ہیں، کام کے لئے بھی یہ مخصوص اوقات رکھتے ہیں، اس طرح دیگر معاملات ہیں جن میں یہ توازن رکھتے ہیں۔ عام طور پر یہ دیکھا گیا ہے کہ لوگ اگر کام کر رہے ہیں تو پھر ان کی طرف ان کی توجہ ہوتی ہے اور اگر کھیل میں دلچسپی لے رہے ہیں تو پھر اس میں ہی زیادہ وقت صرف کرتے ہیں لیکن میزان افراد کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے یہ اپنے تمام معاملات میں توازن رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

غصہ ور

میزان افراد کی اکثریت غصہ ور ہوتی ہے۔ یہ لوگ کسی بھی ایسی معمولی سے معمولی بات پر بھڑک اٹھتے ہیں جو دوسروں کے لئے غیر اہم ہوتی ہے۔ ان کی اسی عادت پر بیشتر لوگ حیران بھی ہو جاتے ہیں، خاص طور پر ایسے لوگ جو انہیں بڑا ٹھنڈے مزاج کا سمجھ رہے ہوتے ہیں اور ان کا خیال ہوتا ہے کہ ان افراد کو کبھی غصہ نہیں آ سکتا لیکن جب وہ کسی بات پر غصہ کرتے ہیں تو ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہتی۔ البتہ ان کے دوست اور قریبی لوگ ان کی اس عادت سے واقف ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

ضدی

ہم نے جہاں ان کی لوگوں کی کئی خامیوں پر روشنی ڈالی ہے، وہیں ان کی ایک خامی یہ بھی ہے کہ یہ بڑے ضدی ہوتے ہیں۔ اگر یہ کسی بات پر اڑ جائیں تو اپنا بڑے سے بڑا نقصان کر لیتے ہیں لیکن اپنے موقف سے نہیں ہٹتے، ویسے یہ کیفیت عام طور پر ان پر طاری نہیں رہتی۔ ویسے تو یہ بہت ذہین اور ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانے والے ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھار ایسا ہوتا ہے کہ یہ اپنی کوئی بات منوانا چاہتے ہیں اور ان کی بات نہیں مانی جاتی، ایسے میں یہ مشتعل ہو جاتے ہیں اور یوں یہ منہ پر اڑ جاتے ہیں، ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اس خامی پر قابو پائیں ورنہ کوئی بڑا نقصان بھی اٹھا سکتے ہیں جو ناقابل تلافی ہو اور بعد میں انہیں پچھتانا پڑے۔

مزید پڑھیں

سخی

یہ لوگ دولت کو بہت زیادہ اہمیت نہیں دیتے ہیں، ان کے نزدیک دولت ضروریات زندگی پورا کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ اسے جمع کرنے کے قائل نہیں ہوتے اور ہوس زر کا شکار نہیں ہوتے۔ اپنی اس سوچ کی وجہ سے یہ کھلے ہاتھ سے رقم خرچ کرتے ہیں اور لوگوں میں سخی مشہور ہو جاتے ہیں لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ دولت کو بالکل ہی غیر اہم سمجھتے ہوں، یہ برے وقت کے لئے کافی رقم پس انداز رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جذباتی

عام حالات میں انہیں جذباتی نہیں کہہ سکتے کیونکہ یہ ٹھنڈے مزاج کے اور ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنے والے نظر آتے ہیں لیکن اگر یہ کہا جائے کہ فطری طور پر یہ جذباتی ہوتے ہیں غلط نہ ہو گا لیکن ان لوگوں کو خود پر بہت کنٹرول ہوتا ہے اور یہ زندگی کے معاملات میں جذبات سے زیادہ عقل سے کام لیتے ہیں اور اکثر ایسا ہوتا ہے جب ان کے جذبات پر حاوی ہونے کی کوشش کرتے ہیں تو تب یہ اپنی عقل سے کام لیتے ہیں اور اپنے جذبات پر قابو پا لیتے ہیں، اس کے باوجود کئی ایسے معاملات ہوئے جن میں ان کے لئے جذبات پر قابو پانا مشکل ہوتا ہے، ایسے میں یہ کیا کر جائیں اس کا اندازہ نہ تو یہ خود لگا سکتے ہیں اور نہ ہی کوئی دوسرا لگا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

چڑ چڑے

اکثر یہ لوگ چڑچڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہیں، اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنے کسی کام کے بارے میں سوچنا چاہتے ہیں یا اس میں مصروف ہونا چاہتے ہیں یعنی کوئی انہیں اپنی طرف متوجہ کرنا چاہتا ہے، یوں یہ ذہنی کشمکش کا شکار ہو جاتے ہیں اور ویسے تو یہ کوشش کرتے ہیں کہ سامنے والے افراد سے خوش اسلوبی سے جان چھوٹ جائے اگر ایسا ممکن نہ ہو تو یہ چڑچڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاپروا

ان میں سے اکثر لوگ خاصے لاپروا قسم کے ہوتے ہیں۔ ہم میزان افراد کے بارے میںیہ بھی لکھ چکے ہیں کہ یہ بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے والے ہوتے ہیں لیکن ان ہی کی یہ عادت بھی ہوتی ہے کہ جب یہ سوچ کا دامن ہاتھ سے چھوڑتے ہیں تو یہ خاصے لاپروا ہو جاتے ہیں۔ ان کی لاپروائی ان کے لئے کبھی بڑے اور کبھی چھوٹے نقصانات کا سبب بنتی ہے، مثلاً انہیں یہ نقصان بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ایک یا دو وقت کا کھانا ہی نہ کھا سکیں اور یہ نقصان بھی ہو سکتا ہے کہ ان کے ہاتھ سے کوئی بڑا کنٹریکٹ نکل جائے۔

مزید پڑھیں

مشغلے

ان کی ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ مختلف مشاغل میں خود کو الجھا لیتے ہیں جس کی وجہ سے ایک تو انہیں یہ نقصان اٹھانا پڑتا ہے کہ ان کا وقت ضائع ہو جاتا ہے اور دوسرے یہ کہ ان کے اہم کام ادھورے رہ جاتے ہیں یا یہ سرے سے انہیں شروع ہی نہیں کر پاتے۔ یہ ت ٹھیک ہے کہ دنیا میں بے شمار دلچسپ مشاغل ہیں جن میں کوئی بھی انسان مصروف ہو سکتا ہے لیکن ہر کسی کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ کوئی بھی مشغلہ ذہنی تسکین تو دے سکتا ہے لیکن اس سے کسی مالی فائدے کی خاص امید نہیں رکھی جا سکتی۔

مزید پڑھیں

جد باز

اب آئیے یہ بھی دیکھتے ہیں کہ جہاں ان لوگوں میں سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کی صلاحیت موجود ہے وہیں اکثر یہ جلد بازی کا مظاہرہ بھی کر سکتے ہیں۔ جلدی میں اکثر کام بگڑ جاتے ہیں اور ان سے خاطر خواہ نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے، اس طرح ان افراد کے ساتھ بھی ہوتا ہے، جب یہ کوئی کام جلد بازی میں کرتے ہیں تو مختلف چھوٹے بڑے نقصان اٹھاتے ہیں، ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو یہ تہیہ کر لیتے ہیں کہ آئندہ کوئی کام جلدی میں نہیں کریں گے، کئی افرادتو اپنے اس عہد پر قائم رہتے ہیں اور کئی ایسے ہیں جو یہ بات بھول جاتے ہیں اور ایک بار پھر جلد بازی کا مظاہرہ کرنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں

منہ پھٹ

مختلف برجوں سے تعلق رکھنے والے بہت سے افراد سے ایسے ہوتے ہیں جنہیں لوگ منہ پھٹ کا خطاب دے دیتے ہیں، اس طرح یہ خطاب اکثرمیزان فرد کے حصے میں بھی آتا ہے۔ در اصل ان کے دل میں جو کچھ ہوتا ہے اسے یہ زبان پر لے آتے ہیں۔ ان میں سے کچھ باتیں ایسی ہوتی ہیں جو انہیں اتنی شدت سے کہنے کی نہیں ہوتیں جتنی شدت سے یہ لوگ کہہ جاتے ہیں، بس اسی وجہ سے یہ لوگ منہ پھٹ کہلانے لگتے ہیں اور اکثر لوگ ان سے دور رہنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جوا اور سٹہ

لیجئے قارئین! اب تک تو آپ میزان افراد کو بہت نیک اور شریف سمجھتے آ رہے تھے لیکن اب آپ کو ان کے بارے میں یہ جان کر حیرت ہو گی کہ ان میں سے اکثر لوگ جوے اور سٹے کو بہت پسند کرتے ہیں۔ در اصل یہ جلد از جلد مال دار بننے کے خواہش مند ہوتے ہیں، ایسے میں یہ کوئی شارٹ کٹ ڈھونڈتے ہیں اور دیگر کئی غلط کاموں کے علاوہ جوئے اور سٹے کی عادت میں بھی مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس شارٹ کٹ کے ذریعہ ان لوگوں کو مال دار بننا تو بہت کم نصیب ہوتا ہے البتہ جو کچھ ان کے پاس ہوتا ہے یہ اس سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

تعصب پسند

اگر کہیں آپ کو کوئی میزان فرد تعصب کے خلاف بات کرتا ملے تو جان لیں کہ وہ جھوٹ بول رہا ہے، اس لئے کہ یہ لوگ انتہا درجے کے تعصب پسند ہوتے ہیں لیکن اپنی چالاکی اور ہوشیاری کی وجہ سے یہ اپنی اس خامی کو چھپائے رکھتے ہیں لیکن جب یہ کسی کے ساتھ تعصب برتتے ہیں تو ان کا کردار کھل کر سامنے آتا ہے، یہ الگ بات ہے کہ یہ اپنے اس تعصب پسندانہ رویے کی مختلف انداز میں پردہ پوشی کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس میں اکثر یہ کامیاب بھی ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

تحریر و تقریر

ان لوگوں کی تحریر و تقریر میں بڑی جان ہوتی ہے۔ اگر ان سے کوئی مضمون لکھنے کو کہا جائے تو یہ ایک دلچسپ اور جامع مضمون لکھ ڈالیں گے اور اگر ان سے تقریر کی فرمائش کی جائے تو یہ پر اثر تقریر شروع کر دیں گے۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ ان میں بہت اعتماد ہوتا ہے اور دوسری وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس معلومات کا خاصا وسیع ذخیرہ ہوتا ہے، اس طرح یہ لوگ جو بات لکھتے ہیں یا کہتے ہیں وہ بہت جامع ہوتی ہے اور لوگوں کے لئے کشش کا باعث بنتی ہے۔ اگر یہ لوگ سیاست کی طرف آئیں تو اپنی جاندار تقریروں سے لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں اور اگر کالم نگاری، افسانہ نگاری یا لکھنے کی کسی اور صنف کی طرف آئیں تو اپنے انداز تحریر سے اپنے لئے قارئین کا وسیع حلقہ بنا لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

تنہائی

ویسے تو ان لوگوں کے بے شمار امور بے زار اور پریشان کرتے ہیں لیکن یہ لوگ تنہائی کو بالکل پسند نہیں کرتے۔ یہ ہر وقت لوگوں میں گھرے رہنا چاہتے ہیں ایسے میں چاہے یہ کوئی بات کریں یا نہ کریں لیکن بہر حال یہ تنہا رہنا ہرگز پسند نہیں کرتے۔ اگر ان کے پاس کوئی نہ ہو تو یہ اپنی تنہائی دور کرنے کے لئے کسی ہوٹل یا پارک میں بھی جا کر بیٹھ سکتے ہیں اور اگر یہ بھی نہ ہو سکے تو کسی فٹ پاتھ پر بھی بیٹھ جائیں گے۔ اکثر لوگ شور شرابے اور ہنگامہ خیز ماحول سے گھبرا جاتے ہیں لیکن میزان افراد تو ایسے ماحول کے متلاشی ہوتے ہیں۔ یہ اکثر تقاریب میں ملیں گے، سینما گھر، کھیل کے میدان اور دیگر ایسی جگہوں کے یہ دلدادہ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

خوابوں میں رہنے والے

ان لوگوں میں جہاں اور بہت سی خامیاں پائی جاتی ہیں وہیں ان کی ایک خامی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ خوابوں میں رہنے والے ہوتے ہیں، ایسے خواب جو دن میں دیکھے جاتے ہیں اور دن میں خواب دیکھنے والا خود کو اپنی مرضی کے مطابق دیکھ سکتا ہے۔ اکثر ان لوگوں پر ماحول کا بھی اثر ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ ایسے خواب دیکھنے لگتے ہیں مثلاً اگر یہ کوئی ایسی فلم دیکھ لیں جس میں ہیرو بڑے بڑے کارنامے انجام دیتا ہے تو یہ فلم دیکھنے کے بعد خود کو بھی ویسا ہی ہیرو تصور کرنے لگتے ہیں اور پھر خیالوں ہی خیالوں میں اس سے بھی بڑے کا رنامے انجام دیتے ہیں۔ ان لوگوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ خیالوں میں کچھ بھی کر لینا آسان ہے لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہو سکتا جبکہ حقیقت میں کوئی ذرا سا عمل بھی کر لیا جائے تو اس سے کوئی نہ کوئی نتیجہ ضرور حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں

ملنسار

یہ لوگ بہت ملنسار ہوتے ہیں۔ ان کے بارے میں یہ تو ہم لکھ ہی چکے ہیں کہ یہ بہت با اخلاق، خوش مزاج اور ہمدرد ہوتے ہیں، اب ہم ان کی ملنساری کی تعریف کئے بغیر بھی نہیں رہیں گے۔ یہ ہر ایک سے نہایت خوش اخلاقی اور محبت سے ملتے ہیں ۔ لوگ ان سے پہلی ہی ملاقات میں بہت متاثر ہوتے ہیں اور ان سے بار بار ملنے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ ان کی یہ عادت نہ صرف انہیں لوگوں میں مقبولیت دلاتی ہے بلکہ ان کے لئے کامیابی کے کئی راستے بھی کھول دیتی ہے۔ اس حوالے سے دور دور تک ان کی شہرت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

مہم جو

یہ مہم جو لوگ ہوتے ہیں۔ چیلنج قبول کر کے بہت خوش ہوتے ہیں اور ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اگر ان سے یہ کہا جائے کہ کسی جنگل میں جا کر ایک آدم خور شیر کو پکڑنا ہے یا کسی پہاڑی کی چوٹی کو سر کرنا ہے تو ان سے یہ توقع کی جا سکتی ہے کہ یہ فوری طور پر ان کاموں کے لئے ہامی بھر لیں، مزے کی بات یہ بھی ہے کہ انہیں اس کے کام کر کے تجربہ نہ بھی ہو تب بھی ہامی بھرنے سے تو یہ لوگ پیچھے نہیں ہٹتے، یہ الگ بات ہے کہ بعد میں انہیں اپنی نا تجربہ کاری کی وجہ سے اپنا فیصلہ بدلنا پڑے۔

مزید پڑھیں

بچوں سے محبت

ان لوگوں کو بچوں سے بہت محبت ہوتی ہے۔ یہاں ہم بچوں کی تخصیص نہیں کریں گے۔ بچے انسان کے ہوں یا جانور کے، یہ لوگ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ انہیں کسی دکھ یا تکلیف میں دیکھنا ان کے لئے ناقابل برداشت ہوتا ہے، ان کی پریشانی کو فوری طور پر دور کر دینا چاہئے۔ اگر انہیں کوئی روتا ہوا بچہ دکھائی دے تو اسے فوراً چپ کروانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہ بچوں کے ساتھ بچے بن جاتے ہیں اور خوب کھیلتے کودتے ہین، یہ ان ی ہر خواہش پوری کر دینا چاہتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ اکثر ان کے ارد گرد بچوں کا ہجوم بھی لگا رہتا ہے

مزید پڑھیں

آزادی پسند

یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ دنیا میں انہیں جو چیزیں یا چند امور بہت زیادہ عزیز ہوتے ہیں ان میں ایک آزادی بھی ہوتی ہے، یہ اپنی آزادی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے اور اس کے لئے بڑے بڑے نقصانات برداشت کر لیتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ جب یہ کوئی جاب کرتے ہیں تو کچھ عرصہ بعد خود کو پابند محسوس کرنے لگتے ہیں اور انہیں یوں لگتا ہے جیسے کسی نے انہیں قید کر لیا ہے، اس طرح یہ وہاں سے فرار بھی ہو جاتے ہیں، انہیں اس بات کی بھی پروا نہیں ہوتی کہ اس طرح وہ اپنا بڑا نقصان کر رہے ہیں۔ اکثر یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ اپنی تنخواہ اور واجبات بھی چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے یہ زندگی میں بڑے بڑے نقصان اٹھاتے ہیں لیکن یہ درست ہے کہ انسان اپنی فطرت کا قیدی ہوتا ہے اور بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو اپنی فطرت اور عادتوں پر قابو پاتے ہیں، اسی طرح میزان افراد اپنی آزاد پسندی کی عادت پر کسی بھی طرح قابو نہیں پا سکتے، اگر ایسا ماحول بن جائے کہ کوئی انہیں دباؤ میں لے کر ان سے کام لینے کی کوشش کرے تو یہ صاف انکار کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

تجسس

ان لوگوں میں تجسس کا مادہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ کیا، کیوں، کیسے ، کب کہاں؟ جیسے الفاظ ان کے ذہن میں گردش کرتے رہتے ہیں۔ انہیں بہت کچھ جان لینے کی خواہش ہوتی ہے۔ یہ زندگی بھر مختلف معاملات کے بارے میں تجسس میں مبتلا رہتے ہیں۔ ان کی یہ عادت اچھی ہے کیونکہ اس طرح یہ زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کر لیتے ہیں جس سے انہیں زندگی کے مختلف موڑ پر بہت فائدہ ہوتا ہے لیکن اس تجسس کی وجہ سے انہیں ی نقصان بھی ہوتا ہے کہ یہ اکثر ایسے معاملات میں بھی تجسس کا مظاہرہ کرتے ہیں جن میں وقت ضائع ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

بلند پرواز تخیل

ان لوگوں کی پرواز تخیل بہت بلند ہوتی ہے۔ ان کے ذہن میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ جب یہ کسی بات پر گہرائی سے سوچتے ہیں تو سوچوں کی ان بلندیوں پر چلے جاتے ہیں جہاں کسی دوسرے کا دماغ مشکل سے ہی پہنچ پاتا ہے۔ ان کی یہ صلاحیت انہیں دوسروں سے ممتاز رکھتی ہے، اس کے علاوہ جب یہ کسی ایسے شعبے میں جاتے ہیں جہاں اچھے اور نت نئے خیالات کی ضروریات ہوتی ہے کہ ان کی صلاحیتیں ابھر کر سامنے آتی ہیں۔ یہ ایسے ایسے خیالات سامنے لاتے ہیں کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ سائنس کے شعبے میں یہ لوگ بہت کامیاب رہتے ہیں، اس کے علاوہ مصوری،شاعری، افسانہ نگاری اور دیگر تخیلاتی کاموں میں بھی ان کی کارکردگی شاندار رہتی ہے۔

مزید پڑھیں

احتیاط پسند

عام زندگی میں یہ بہت احتیاط پسند ہوتے ہیں۔ خاص طور پر دوسروں سے معاملات کے وقت یہ بہت احتیاط سے کام لیتے ہیں۔ یہ اتنے ذہین ہوتے ہیں کہ ان کے چہرے کے تاثرات اور لب و لہجے سے یہ اندازہ کر لیتے ہیں کہ وہ کیا سوچ رہے ہیں، یہ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی احتیاط پسندی کرتے ہیں لیکن بہرحال ان سے بہت سی کوتاہیاں اور غلطیاں بھی سر زد ہوتی رہتی ہیں۔

مزید پڑھیں

پر جوش

بنیادی طور پر یہ لوگ پر جوش ہوتے ہیں لیکن یہ اپنے اوپر ایک خول چڑھائے رکھتے ہیں جس سے لوگ یہ اندازہ کرتے ہیں کہ یہ بڑے ٹھنڈے مزاج کے ہیں اور ان میں جوش نام کی کوئی چیز نہیں ہے لیکن جب یہ کسی مشن پر کام کر رہے ہوتے ہیں تو تب ان کے جوش کا اندازہ بخوبی کیا جا سکتا ہے۔ ایسے وقت میں یہ ہر حال میں اپنا مشن پورا کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے میں ان کے سامنے جو رکاوٹیں آتی ہیں انہیں یہ دور کر دیتے ہیں۔ انہیں دور کرنے میں ان کے جوش کے ساتھ ساتھ ان کی ذہانت بھی شامل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ زندگی کے مختلف مقاصد کے حصول کے لئے بھی بڑے پر جوش ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

رومان

ان لوگوں کا رویہ دیکھ کر تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے یہ رومان پر یقین ہی نہیں رکھتے ہیں۔ صنف مخالف کو دیکھ کر ان کے چہرے پر کوئی جوش نہیں آتا نہ ہی یہ اس کے کسی ادا یا حسن سے متاثر ہوتے ہیں۔ ہاں یہ ہے کہ جب یہ کسی کو پسند کرتے ہیں اور اسے جیون ساتھی بنانے پر غور کرتے ہیں تو اس کے کردار کا بغور جائزہ لیتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کہ ان کے جیون ساتھی ذہین، حسین، تمام حالات کا مقابلہ کرنے والی ہو۔ یہ اپنے معیار پر پورا نہ اترنے والی لڑکیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

آرام

ویسے تو یہ لوگ بڑے مصروف نظر آتے ہیں اور یوں محسوس ہوتا ہے جیسے آرام کو جانتے ہی نہیں ہیں یا اسے پسند نہیں کرتے ہیں لیکن جو لوگ ان کے بارے میں ایسا سوچتے ہیں ان کا خیال غلط ہوتا ہے کیونکہ یہ بنیادی طور پر آرام پسند لوگ ہوتے ہیں پس یہ ہے کہ یہ اتنی مصروفیات میں الجھے رہتے ہیں کہ انہیں آرام کا بہت کم وقت ملتا ہے، ان کی آرام پسندی کا اندازہ اس وقت کیا جا سکتا ہے جب یہ بیمار ہو جائیں، ایسے میں آرام کر کے ٹھیک ہونے پر بھی ان کا دل کام کرنے کو نہیں چاہتا یا کسی اور وجہ سے جب یہ بیمار ہو جائیں، ایسے میں آرام کر کے ٹھیک ہونے پر بھی ان کا دل کام کرنے کو نہیں چاہتا یا کسی اور وجہ سے جب یہ کچھ دن آرام کر لیتے ہیں تو پھر دوبارہ کام کرنے میں انہیں بڑی دشواری محسوس ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

رائے زنی

ان لوگوں کے بارے میں ہم یہ تو بتا ہی چکے ہیں کہ اپنے دل کی بات بے دھڑک کہہ دینے کی وجہ سے لوگ انہیں ’’ منہ پھٹ‘‘ کا خطاب دے دیتے ہیں، اس طرح جب ان سے کوئی رائے لی جائے تو ایسے میں بھی ان کا رویہ یہی ہوتا ہے یعنی یہ بالکل منصفانہ رائے دیتے ہیں، ایسے میں یہ کسی مصلحت کو مدنظر نہیں رکھتے اور انہیں یہ فرق بھی لاحق نہیں ہوتا کہ ان سے کوئی ناراض ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں

حالات کے مطابق ڈھلنے کی صلاحیت

بہت سے برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں یہ صلاحیت نہیں ہوتی کہ وہ حالات کے مطابق خود کو ڈھال لیں لیکن میزان افراد کے اندر یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ ہر طرح کے حالات میں خود کو ڈھال لیتے ہیں۔ ان کی یہ صلاحیت ان کے لئے بہت فائدہ مند ہوتی ہے۔ مثلاً جب یہ کسی آفس وغیرہ میں جاب کے لئے جاتے ہیں، ایسا تو یہ نہیں چاہتے کہ ماحول انکے مطابق ہو، بلکہ یہ حالات کا جائزہ لیتے ہیں اور خود کو اس کے مطابق ڈھال کر کام کرتے ہیں، یوں یہ اپنے افسران کی نظر میں مقبول ہو کر ترقی کی منازل طے کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

محنتی

یہ لوگ بنیادی طور پر محنتی ہوتے ہیں لیکن عام حالات میں یہ زیادہ محنتی نظر نہیں آتے بلکہ کئی لوگ تو ان کی باتوں کی وجہ سے انہیں باتونی قرار دے دیتے ہیں اور ان کے بارے میں یہ رائے قائم کرتے ہیں کہ یہ صرف باتیں ہی کر سکتے ہیں اور کوئی کام کرنا ان کے بس کی بات نہیں لیکن پھر ایسے لوگوں کو اس وقت اپنی رائے بدلنا پڑتی ہے جب یہ انہیں محنت کرتے دیکھتے ہیں۔ در اصل میزان افراد اس وقت شدید محنت کرتے ہیں جب یہ کوئی کام کرنے کی ٹھان لیں۔

مزید پڑھیں

دل پھینک

ان لوگوں میں سے اکثر ایسے ہوتے ہیں جو بڑے نامور دل پھینک ثابت ہوتے ہیں حالانکہ انہی میں سے بعض ایسے ہوتے ہیں جو لڑکیوں کو بالکل لفٹ نہیں کرواتے لیکن جن افراد کا ہم دل پھینک کی حیثیت سے تذکرہ کر رہے ہیں وہ تو لڑکیوں کے دلدادہ ہوتے ہیں اور انہیں ہر لڑکی اچھی لگتی ہے۔ ان لوگوں کے ساتھ ایک المیہ یہ بھی ہوتا ہے کہ انہیں ہر لڑکی کو دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے انہیں اس لڑکی سے سچی محبت ہو گئی ہے لیکن یہ بھنورے کی طرح منڈلاتے ہی رہتے ہیں، کسی ایک لڑکی سے محبت کر کے اس کا وفادار بن جانا، ان کے بس کی بات نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں

روایات سے محبت

ان لوگوں کو اپنی خاندانی روایات سے بہت محبت ہوتی ہے۔ یہ ان کا ہر حال میں بہت خیال رکھتے ہیں۔ اگر ان کی خاندانی روایات کے خلاف کوئی بات کرے تو اس سے بڑی سختی سے نمٹتے ہیں۔ انہیں اپنے بزرگوں سے بھی بہت محبت ہوتی ہے اور یہ ان کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ یہ اپنی خاندانی نشانیوں کو سینے سے لگا کر رکھتے ہیں۔ ان کی حفاظت کرتے ہیں۔ ایسی کوئی مہنگی ترین چیز بھی یہ کسی حال میں فروخت نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں

گہرا مشاہدہ

ان لوگوں کو دیکھ کر عام لوگ یہی اندازہ لگاتے ہیں کہ انہیں کسی چیز سے کوئی خاص لگاؤ نہیں ہے اور یہ لاا بالی سے ہیں لیکن درحقیقت یہ لوگ بہت تیز نگاہ رکھتے ہیں اور ہر چیز کا گہرا مشاہدہ کرتے ہیں۔ یہ معاملات کی طے میں اتر جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیا ہوا ہے، کیا ہو رہا ہے اور کیا ہونے والا ہے، ان تمام باتوں کا انہیں بخوبی اندازہ ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اکثر ان لوگوں کے اندازے بالکل درست ثابت ہوتے ہیں۔ گہرے مشاہدے کی وجہ سے انہیں تمام معاملات کے بارے میں مستند معلومات حاصل ہوتی ہیں اور یہ ان کے بہت کام آتی ہیں۔

مزید پڑھیں

خوبصورتی

یہ لوگ خوب صورت چیزوں کو پسند کرتے ہیں، بد صورت اور نامناسب شکل کی چیزیں انہیں بالکل پسند نہیں ہوتیں۔ جب یہ کسی بھی چیز کا انتخاب کرتے ہیں تو یہ انتخاب بہت اعلیٰ و ارفع ہوتا ہے۔ یہ کوئی بد شکل یا معمولی چیز نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے لباس بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ ان کے گھر، دفتر وغیرہ بھی خوب صورت ہوتے ہیں اور نفیس چیزیں ان کے استعمال میں ہوتی ہیں اور خراب چیزوں کو یہ ناپسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بزنس پارٹنر

جب یہ کسی کے ساتھ بزنس شروع کرتے ہیں تو اس فرد کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔ بزنس پارٹنر کے طور پر یہ ایسے افراد کو پسند کرتے ہیں جو ان سے مخلص اور ایماندار ہوں، دھوکے باز اور بے ایمان لوگوں کو یہ بالکل پسند نہیں کرتے۔ جب یہ کسی کے ساتھ کاروبار شروع کرتے ہیں تو اس کے ساتھ بہت مخلص ہوتے ہیں اور یہ اس پر کسی کا دباؤ نہیں رکھتے۔ ان کا اصول ہوتا ہے کہ کام کو بانٹ لیا جائے، یہ پارٹنر کے کام میں مداخلت نہیں کرتے اور نہ ہی چاہتے ہیں کہ پارٹنر ان کے کام میں مداخلت کرے۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ کاروباری معاملات پر وہ اس سے بات کرنا ضرور پسند کرتے ہیں تا کہ ایک دوسرے کی کارکردگی سے باخبر رہا جا سکے۔

مزید پڑھیں

منصوبہ ساز

ان لوگوں میں ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ اچھے منصوبہ ساز ہوتے ہیں۔ چونکہ ان لوگوں کے پاس معلومات کا خزانہ ہوتا ہے، ان کا مشاہدہ گہرا ہوتا ہے اور حالات پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے اس لئے جب یہ کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو وہ بہت جامع ہوتا ہے اور اس میں کوئی کمی نظر نہیں آتی۔ اکثر لوگ اپنے منصوبوں کے سلسلے میں ان سے مشورہ کرنا پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سنجیدگی

ان لوگوں میں بہت سنجیدگی ہوتی ہے۔ اکثر یہ آپ کو ہنستے کھیلتے اور لا ابالی سے نظر آئیں گے لیکن اس کے باوجود اندر سے یہ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں اور اس کا ثبوت یہ ہے کہ جب کسی معاملے میں کئی بھی غلطی ہوتی ہے تو یہ فوراً اسے نوٹ کر لیتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر یہ اکیلے ہوں تو تب بھی سنجیدہ ہی ہوتے ہیں اور کسی نہ کسی مسئلے پر غور و فکر کر رہے ہوتے ہیں۔ ان سے کوئی مشورہ لیا جائے یا یہ کوئی کام کر لیا جائے کہ اس میں بھی یہ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں۔ اپنے کاموں کے دوران یہ انتہائی سنجیدہ رہتے ہیں اور ان کی مکمل توجہ کام کی طرف رہتی ہے۔

مزید پڑھیں

تحمل مزاج

یہ تحمل مزاج لوگ ہیں۔ ویسے تو یہ اکثر جذباتی ہو جاتے ہیں لیکن ایسا تب ہوتا ہے جب پانی سر سے گزر جانے کا امکان ہو یا گزر چکا ہو جبکہ عام طور پر یہ تمام معاملات میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر ان کا نقصان ہو جائے تو یہ اس کا اثر دل پر نہیں لیتے ہیں، اس کے علاوہ یہ ایسے معاملات میں بھی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں جو دوسروں کے لئے جذباتی ہو جانے والے ہوتے ہیں۔ یہ ہر کسی کی بات بھی بڑے تحمل سے سنتے ہیں اور جذباتی ہونے سے گریز کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اچھے فیصلے

یہ لوگ اچھے اور مناسب فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دوسروے لوگوں کو اکثر اپنے فیصلوں پر پچھتانا پڑتا ہے لیکن میزان افراد کے اکثر فیصلے ایسے ہوتے ہیں جو بالکل درست ہوتے ہیں اور ان پر بعد میں انہیں کسی قسم کا پچھتاوا نہیں ہوتا۔ ان کی اس صلاحیت سے ان کے دوست احباب متاثر ہوتے ہیں اور اکثر اپنے معاملات میں ان سے فیصلے لیتے ہیں۔ یہ لوگ نہایت خلوص سے انہیں مشور۰ دیتے ہیں اور یہ بتا دیتے ہیں کہ انہوں نے دیانتداری سے فیصلہ کیا ہے لہٰذا کسی کو برا نہیں ماننا چاہئے، اس کے باوجود ایسے کئی لوگ ان سے ناراض ہو جاتے ہیں جو ان سے طرفداری کی امید رکھ رہے ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

بزدل

ان لوگوں کے ٹھنڈے مزاج کی وجہ سے اکثر لوگ ان پر بزدلی کا لیبل لگا دیتے ہیں لیکن یہ سراسر غلط ہے کیونکہ یہ لوگ اکثر ایسی باتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں جس پر دوسرے جذباتی ہو جاتے ہیں جبکہ میزان افراد بہت گہرائی تک سوچ رہے ہوتے ہیں اس لئے انہیں ان باتوں میں جذباتی ہونے کی کوئی بات نظر نہیں آتی۔ مثلاً اگر کوئی انہیں برا بھلا کہے تو یہ ہنس کر ٹال دیتے ہیں، یہ ان کی بزدلی نہیں ہوتی بلکہ ان کا مؤقف یہ ہوتا ہے کہ بر بھلا کہنے والا اپنے ظرف کے مطابق بدل رہا ہے

مزید پڑھیں

مدد گار

یہ تو ہم لکھ چکے ہیں کہ یہ لوگ ہمدرد ہوتے ہیں لیکن ان کی ایک بہت بڑی خوبی جسے عادت بھی کہا جا سکتا ہے ، وہ یہ ہوتی ہے کہ یہ کسی پر ظلم ہونے نہیں دیکھ سکتے، ایسے میں سخت جذباتی ہو جاتے ہیں اور مظلوم کی ہر طرح کی مدد کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں، ساتھ ہی یہ ظالم کے دشمن بھی بن جاتے ہیں اور اس سے مقابلہ کرنے میں یہ کسی بزدلی یا مصلحت کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ ایسے میں اکثر لوگ ان سے کہتے ہیں کہ یہ دوسروں کے معامالات میں ٹانگ کیوں اڑا رہے ہیں؟ تو ان کا جواب یہی ہوتا ہے کہ یہ کسی پر ظلم ہوتے نہیں دیکھ سکتے، اگر کوئی اس کے حق میں بات نہیں کر رہا ہے توکیا وہ بھی نہیں کریں

مزید پڑھیں

سست اور کاہل

بیشتر میزان افراد بہت ہی سست اور کاہل ہوتے ہیں۔ ان کی کاہلی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر کوئی انہیں چھوڑ کر چلا جائے تو یہ دو گھنٹے بعد بھی اس جگہ اور اسی حالت میں مل سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کوئی محنت کا کام کرنا پسند نہیں کرتے، ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ اٹھ کر پانی بھی نہیں پیتے اور کوئی لاکھ جتن کر لے لیکن یہ ٹس سے مس نہیں ہوتے۔

مزید پڑھیں

خیالی محبت

ان لوگوں میں ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ خیالی عشق و محبت کرتے ہیں۔ اس کی وجہ ماہرین نفسیات نے یہ بتائی ہے کہ یہ لوگ حقیقت میں عشق کرنے سے جھجکتے ہیں اور کسی لڑکی کے سامنے دل کا مدعا بیان کرنا ان کے بس کی بات نہیں ہوتی اس لئے یہ خیالوں ہی خیالوں میں عشق فرمانے لگتے ہیں اور اس سے انہیں اس لئے تسکین ملتی ہے کہ ہر کام ان کی مرضی کے مطابق ہو رہا ہوتا ہے۔ یہ اپنی مرضی کے منظر بنا لیتے ہیں جہاں ان کی محبوبہ ان کی مرضی سے ڈائیلاگ بولتی ہے اور جو ان کا جی چاہتا ہے یہ وہ کرتے ہیں

مزید پڑھیں

سیرو تفریح

یہ لوگ سیر و تفریح کا بہت شوق رکھتے ہیں۔ یہ اپنے شہر کے ایسے مقامات پر اکثر آتے جاتے رہتے ہیں جہاں سیر وتفریح کے مواقع میسر ہوں، اس کے علاوہ یہ ودسرے شہروں میں بھی اس غرض سے جاتے رہتے ہیں اور اگر یہ صاحب حیثیت ہوں تو دوسرے ملکوں کی بھی سیر کرتے رہتے ہیں۔ یہ پر فضا مقامات کے دلدادہ ہوتے ہیں، ایسی جگہوں پر بہت خوش و خرم رہتے ہیں، زیادہ عرصے سیر وتفریح نہ کریں تو چڑ چڑے ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

غور و فکر

یہ لوگ ہر معاملہ میں غور و فکر کے عادی ہوتے ہیں۔ کوئی بھی معاملہ ہو یہ اس کے منفی اور مثبت پہلوؤں پر غور کرتے ہیں اور اس وقت تک کوئی فیصلہ نہیں کرتے جب تک تمام حقائق ان کے سامنے نہ آ جائیں۔ اگر ایسے وقت میں کچھ حقائق ان کے سامنے نہ ہوں تو یہ کوئی فیصلہ نہیں کرتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ ان کے بارے میں یہ کہتے ہیں کہ یہ کوئی فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ یہ حقیقت ہے کہ یہ فیصلہ کرنے میں دیر کر دیتے ہیں لیکن

مزید پڑھیں

سخت رویہ

عام حالات میں تو یہ لوگ بڑے ضرر، ہنس مکھ، خوش مزاج، ہمدرد اور ملنسار نظر آتے ہیں اور یہ ایسے ہوتے بھی ہیں لیکن ان کے ان رویوں کی وجہ سے اکثر لوگوں کو یہ غلط فہمی ہو جاتی ہے کہ یہ کبھی بھی سخت رویہ اختیار نہیں کریں گے لیکن جب حالات ایسے ہو جائیں کہ سخت رویہ اختیار کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہ رہے تو یہ اتنا شدید رویہ اختیار کرتے ہیں کہ لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

خوش گوار تعلقات

دوسروں سے خوش گوار تعلقات بنانے میں جیسی صلاحیت ان لوگوں کے پاس ہوتی ہے، کسی اور برج والے افراد کے پاس نہیں ہوتی۔ اگر انہیں چیلنج کر دیا جائے کہ انہیں کسی سخت مزاج اور چڑچڑے شخص کو صرف پانچ منٹ میں اپنا دوست بنانا ہے تو آپ یقین کریں کہ یہ چیلنج قبول کرنے میں یہ لوگ بالکل نہیں ہچکچائیں گے اور ہنس کر اسے قبول کریں گے اور بات صرف چیلنج قبول کرنے تک ہی محدود نہیں رہے گی بلکہ یہ اس شخص کو مقررہ وقت میں اپنا دوست بنا کر بھی دکھا دیں گے۔ اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ان لوگوں کے پاس دوسروں سے خوش گوار تعلقات بنانے کی کس قدر صلاحیت ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

اختلاف

ان لوگوں میں ایک خامی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ بلا وجہ بھی لوگوں سے اختلاف کرنے لگتے ہیں۔ حالانکہ یہ خود بھی جانتے ہیں کہ یہ اختلاف غلط ہے۔ یہ دل میں اس تشخیص کو درست تسلیم کر رہے ہوتے ہیں لیکن زبان سے اس سے اختلاف کر رہے ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح یہ اس شخص کو غلط اور کم عقل ثابت کرنا چاہتے ہیں حالانکہ اس طرح کے رویے سے خود غلط اور کم عقل ثابت ہو رہے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

نظم و ضبط

ان میں سے بیشتر افراد ایسے ہیں جو بڑے نظم و ضوابط کا مظاہرہ کرتے ہیں یہ اپنی زندگی کے لئے کچھ اصول وضع کر لیتے ہیں اور ان کے مطابق زندگی گزار سکتے ہیں۔ مثلاً یہ لوگ یہ طے کر لیتے ہیں کہ اتنے گھنٹے کام کرنا ہے اور اتنے گھنٹے سیرو تفریح کے لئے مخصوص ہیں اور اتنے گھنٹے آرام کرنا ہے یا کوئی اور کام کرنے ہیں، اپنے اس طے کردہ شیڈول کے مطابق لوگ زندگی گزارتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ زندگی کے دیگر معاملات کے لئے بھی کچھ نظم و ضبط طے کر لیتے ہیں، کچھ اصول وضع کرتے ہیں اور ان کے مطابق کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

دولت کمانا

اپنے زندگی کے ابتدائی سالوں میں یعنی لڑکپن اور جوانی میں تو ان میں سے اکثر افراد دولت کمانے کی طرف توجہ نہیں دیتے لیکن اس کے بعد ان کی زندگی میں سنجیدگی آنے لگتی ہے۔ پہلے تو یہ دولت کو اہمیت نہیں دیتے تھے لیکن اب وہ اسے اہمیت دینے لگتے ہیں، یہ نہیں کہا جا سکتا کہ ان لوگوں کو دولت کی ہوس ہو جاتی ہے، ہاں یہ ضرور کہہ سکتے ہیں کہ یہ اسے ضروریات کے لئے بہت اہم چیز تصور کرنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں

گھریلو زندگی

ان لوگوں کی شادی اگر کسی مناسب برج کی عورت سے ہو جائے تو نباہ ہو جاتا ہے لیکن اگر مناسب عورت نہ ملے تو بڑی پیچیدگیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ مزاج کی ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے ان کے گھر میں تلخیاں اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں۔ اس طرح اکثر یہ لوگ گھر سے بے زار اور دور رہنے لگتے ہیں۔ ایسے میں خاتون کانہ کا فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے شوہرکے مزاج کو سمجھے، اسے یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ اگر تلخیوں اور جھگڑوں کو دور نہ کیا جائے تو معاملات سنگین صورت اختیار کر لیتے ہیں اور اگر علیحدگی ہو جائے تو نہ صرف شوہر اور بیوی کی زندگیوں پر غلط اثرات پڑتے ہیں بلکہ بچوں کی زندگی بھی خراب ہو جاتی ہے۔

مزید پڑھیں

اداکار

انہیں پیدائشی اداکار کہیں تو بے جا نہ ہو گا کیونکہ یہ عام زندگی میں اپنے اصل جذبات و احساسات کو چھپائے رکھتے ہیں اور لوگوں کے سامنے خود کو ایک الگ انداز میں پیش کرتے ہیں۔ اب اگر ایسے میں انہیں ادا کار کہا جائے تو غلط نہیں ہے۔ اس کے علاوہ جب انہیں ضرورت پڑتی ہے تو یہ دوسروں سے معاملات کے وقت بھرپور اداکاری کرتے ہیں اور اپنا مطلب نکال لیتے ہیں

مزید پڑھیں

شرمیلا پن

ان لوگوں میں بہت زیادہ تو نہیں لیکن تھوڑا سا شرمیلا پن ضرور ہوتا ہے جو ان کی شاندار شخصیت کو متاثر کرتا ہے جو لوگ انہیں بڑا با وقار اور پر جوش سمجھ رہے ہوتے ہیں، وہ جب ان کا شرمیلا پن دیکھتے ہیں تو انہیں حیرت ہوتی ہے اور انہوں نے ان کا جو تاثر لیا ہوتا ہے وہ ختم ہو جاتا ہے شرمیلے پن کے ساتھ ساتھ بعض اوقات یہ میزان افراد جھجک کا شکار بھی ہو جاتے ہیں، یہ نروس نظر آنے لگتے ہیں اور ایسے میں ان سے درست فیصلے نہیں ہو پاتے۔ ان کی یہ خامیاں کئی بار ان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔

مزید پڑھیں

قائدانہ صلاحیت

تمام تر خامیوں اور خوبیوں کے باوجود ان کے بارے میں یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ ان میں بھرپور قائدانہ صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ ایک ایسا میزان فرد جس کے بارے میں لوگ یہ تاثر رکھتے ہوں کہ وہ سست اور کاہل ہے۔ بعض اوقات جھوٹ بھی بولتا ہے اور چال بازی بھی کرتا ہے، جب یہ شخص کسی بھی حوالے سے ایک قائد کے طور پر سامنے آتا ہے تو یہ اپنے ماتحتوں یا اپنے ساتھیوں میں بہت جلد مقبول اور پسندیدہ ہو جاتا ہے

مزید پڑھیں

دوستوں اور رشتہ داروں سے محبت

ان میں بیشتر ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے بہت محبت کرتے ہیں۔ رشتہ داروں میں خاص طور پر اپنے ماں باپ اور بہن بھائیوں سے انہیں بے حد محبت ہوتی ہے۔ یہ ان کی بہتری کے لئے کام کرتے رہتے ہیں اور ان کی ہر ضرورت کا خیال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے دوست ان پر آنکھیں بند کر کے بھروسہ کرتے ہیں۔ یہ دوستوں کیلئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ اگر ان کے دوستوں اور رشے داروں کو کوئی برا کہہ دے تو یہ اس کے ساتھ سخت رویہ اختیار کرتے ہیں اور اس سے لڑ جھگڑ بھی لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مسحور کن کشش

ان لوگوں میں ایسی مسحور کن کشش ہوتی ہے جو دوسروں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔ لوگ ان سے خواہ مخواہ بھی بات کرنا پسند کرتے ہیں اور ان کے دوست بننا چاہتے ہیں۔ جو لوگ ان سے ایک بار مل لیں ان کی خواہش ہوتی ہے کہ بار بار ان سے ملیں، وہ ان سے دوستی کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن ہم پہلے لکھ چکے ہیں میزان افراد آسانی سے کسی کو دوست نہیں بنا لیتے۔ یہ کسی کو دوست بنانے سے پہلے خوب پرکھتے ہیں اور پھر اسے دوست بنا لیتے ہیں

مزید پڑھیں

خوف اور وہم

ان لوگوں کو یہ وہم ہوتا ہے کہ انہیں کوئی بیماری ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں یہ شدید وہم کا شکار ہو جاتے ہیں۔ یہ خود بھی اپنی خود ساختہ بیماریوں کا علاج کرتے رہتے ہیں اور جب ان کا وہم بڑھ جاتا ہے تو یہ ڈاکٹر سے بھی رجوع کرتے ہیں لیکن جب ڈاکٹر انہیں تسلی دے دیتا ہے کہ انہیں وہ بیماری نہیں ہے تو یہ کسی اور بیماری کے وہم میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ اس طرح ان لوگوں کو موت کا بھی بڑا خوف ہوتا ہے۔ یہ اکثر کسی بلڈنگ میں بیٹھے بیٹھے یہ سوچ کر پریشان ہو جاتے ہیں کہ اگر ابھی یہ بلڈنگ کر گئی تو ان کی موت واقع ہو جائے گی۔ موت کے حوالے سے اس طرح کے بے شمار خیالات انہیں گھیرے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

شہرت

ویسے تو دنیا کے ہر شخص کو شہرت حاصل کرنے کی تھوڑی بہت خواہش ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح میزان افراد بھی یہ خواہش رکھتے ہیں لیکن دوسرے لوگ شہرت حاصل کرنے کے بعد غرور کرنے لگتے ہیں اور بعض تو ایسے بھی ہوتے ہیں جو دوسروں سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے لیکن میزان افراد کا معاملہ دوسرا ہے، یہ شہرت کی بلندیوں پر جانے کے بعد بھی سیدھے سادے انسان ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

آسودہ حال

یہ لوگ آسودہ حال رہنا چاہتے ہیں۔ ان لوگوں کو اس بات کی بہت فکر ہوتی ہے کہ کہیں کسی وجہ سے یہ غریبی کا شکار نہ ہو جائیں۔ اس سلسلے میں یہ بہت محنت کرتے ہیں اور خود کا آسودہ حال رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مستقبل کے لئے فکر مند

ان میں سے اکثر لوگوں کو اپنے مستقبل کی بہت فکر ہوتی ہے۔ ایسے افراد اپنی جوانی ہی میں طے کر لیتے ہیں کہ مستقبل میں انہیں کیا کرنا چاہئے اور پھر یہ اپنے طے کردہ راستے پر چل پڑتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ مستقل مزاجی کامیابی کی دلیل ہوتی ہے اور یہ لوگ بھی مستقل مزاجی کا ثبوت دیتے ہیں اور کامیابی ان کے قدم چومتی ہے ان پر ان کی فطرت کے مطابق ماحول کو تبدیل کر دینے والے خیالات کا غلبہ رہتا ہے لیکن یہ ایسے تمام حملوں سے خود کو محفوظ رکھتے ہیں

مزید پڑھیں

کامیابی کے خواہاں

یہ لوگ جب کسی کام کی ٹھان لیں تو ہر حال میں اس میں کامیابی کے خواہاں ہوتے ہیں۔ ایسے میں یہ اپنے راستے میں آنے والی تمام رکاوٹوں کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ساتھ ہی ان لوگوں کے ساتھ بھی ان کا سخت رویہ ہوتا ہے جو ان کے راستے میں آنے یا انہیں ناکام بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ جب یہ کامیابی کے کوشاں ہوتے ہیں تو ان کی جنونی کیفیت ہوتی ہے، ایسے میں ان کا سارا دھیان اپنے کام کی طرف ہوتا ہے اور ان کی سستی اور کاہلی بھی غائب ہو جاتی ہے۔ اپنے مؤقف پر اڑ جانے والے یہ لوگ اپنے مؤقف پر اڑ جاتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب یہ اپنا کوئی مؤقف اختیار کرتے ہیں تو انہوں نے ا پر غور کیا ہوتا ہے اور انہیں یہ یقین ہوتا ہے کہ ان کے خیالات بالکل درست ہیں، اس لئے جب کوئی ان کی مخالفت کرتا ہے تو یہ اپنی بات تسلیم کروانے کی کوشش کرتے ہیں اور اگر ان کی مخالفت کی جائے تو یہ اپنے مؤقف سے دستبردار ہونے پر کسی طرح راضی نہیں ہوتے۔ اس حوالے سے لوگ انہیں ہٹ دھرم اور اڑیل جیسے خطابات سے نوازتے ہیں

مزید پڑھیں

دشمنی

ان کی عادتیں اکثر ایسی ہیں جو خوش مزاجی کی طرف اشارہ کرتی ہیں مثلاً ہنسنا، کھیلنا، نرم مزاج اور شائستگی کا مظاہرہ کرنا، جذباتی نہ ہونا بلکہ عقل سے کام لینا، ملنساری اور ہمدردی وغیرہ لیکن ایسی تمام خوبیوں سے کسی کو یہ مطلب نہیں لینا چاہئے کہ یہ غصہ ور اور خطرناک جذباتی نہیں ہوتے، ہاں یہ

مزید پڑھیں

منتقم المزاج

جیسا کہ ہم نے لکھا کہ یہ لوگ اختتامی کاروائیوں سے بچنے کی حتیٰ الامکان کوشش کرتے ہیں لیکن اگر یہ کسی کے خلاف ہو جائیں تو اس سے انتقام ضرور لیتے ہیں۔ کبھی کبھار ان کی انتقامی کاروائی فوری ہوتی ہے اور کبھی یہ انتقام کو آئندہ کسی مناسب وقت کے لئے اٹھا رکھتے ہیں۔ جب یہ کسی سے انتقام لینے کی ٹھان لیں تو یہ مشکل سے ہی در گزر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

حاضر دماغ

یہ بہت حاضر دماغ ہوتے ہیں۔ یہ ماحول کو سمجھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور کسی سے بات چیت کے دوران نروس نہیں ہوتے اس لئے جب ان سے کوئی سوال کیا جائے تو اس کا فوری اور مناسب جواب دیتے ہیں اس طرح یہ اپنی حاضر دماغی کے باعث اچھے فیصلے کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اندرونی کشمکش

ان لوگوں میں مختلف حوالوں سے اندرونی کشمکش جاری رہتی ہے۔ ان کے خیالات ذرا ذرا سی دیر میں بدلتے رہتے ہیں۔ ان کی اس عادت سے وہی لوگ واقف ہوتے ہیں جو ان کے قریب رہتے ہیں کیونکہ یہ اپنی اس کیفیت کا اظہار عام حالات میں نہیں ہونے دیتے۔ جو لوگ ان کے نزدیک ہوں، انہیں ان کی اس کیفیت کا بخوبی اندازہ ہو جاتا ہے۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے یہ لوگ اکثر نہ صرف ذہنی دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں بلکہ اس طرح ان کا بہت وقت بھی ضائع ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

محنت مشقت

یہ لوگ بظاہر اکثر سست اور کاہل نظر آتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر یہ اندازہ کرنا خاصا مشکل ہوتا ہے کہ یہ بہت زیادہ محنت مشقت کر سکتے ہیں لیکن پھر اس وقت ان کی سستی اور کاہلی بالکل غائب ہو جاتی ہے جب یہ کوئی کام کرنے کی ٹھان لیتے ہیں۔ ایسے میں یہ شب و روز محنت اور مشقت کرتے ہیں۔ یوں وہ لوگ حیران اور پریشان رہ جاتے ہیں جو ان کے بارے میں یہ سوچتے رہتے تھے کہ یہ سخت محنت اور مشقت نہیں کر سکتے۔

مزید پڑھیں

دوسروں پر غصہ

ان میں اکثر ایسے ہوتے ہیں جو دوسروں پر غلبہ حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہیں یہ ہر طرح سے خود کو ان سے برتر تصور کرتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ دوسروں پر حکمرانی کرنا اور ان پر غلبہ پانا ان لوگوں کا حق ہے۔ ایسے میں اکثر اوقات تو یہ اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن بعض اوقات انہیں مشکل صورت حال کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے کیونکہ کئی ایسے لوگ انہیں ٹکرا جاتے ہیں جو ان کی حاکمیت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں اور ان سے جھگڑ بھی لیتے ہیں

مزید پڑھیں

فضول خرچ

عام حالات میںیہ لوگ بہت سوچ سمجھ کر رقم خرچ کرنے کے عادی ہوتے ہیں لیکن کبھی کبھی یہ کھلے ہاتھ سے بھی رقم خرچ کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ایسے وقت میں انہیں یہ بالکل محسوس نہیں ہوتا کہ وہ فضول خرچی پر اتر آئے ہیں۔ جب ان کے پاس کچھ نہیں بچتا تو تب انہیں یاد آتا ہے کہ وہ فضول خرچی کرتے رہے ہیں ایسے میں آئندہ فضول خرچی نہ کرنے کا ارادہ کر لیتے ہیں لیکن بعد میں جب ان کے ہاتھ میں رقم آتی ہے اور یہ موڈ میں ہوتے ہیں تو یہ اپنے ارادے کو بھول کر ایک بار بھر فضول خرچی کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

باصلاحیت

یہ لوگ بہت با صلاحیت ہوتے ہیں لیکن اکثر یہ اپنی صلاحیتوں کا ادراک نہیں کر پاتے۔ مثلاً ان میں معاملہ فہمی، دور اندیشی، حاضر دماغی اور بے شمار ایسی ہی صلاحیتیں ہوتی ہیں۔ یہ سمجھتے ہیں کہ دوسرے لوگ بھی ایسی ہی صلاحیتوں کے مالک ہیں، یہ ان سے یہی سوچ کر برتاؤ کرتے ہیں لیکن جب انہیں ان لوگوں کی طرف سے متوقع جوابات نہیں ملتے تو تب انہیں پتہ چلتا ہے کہ یہ دوسروں کے مقابلے میں بہت با صلاحیت ہیں۔ ان میں سے کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو جان لیتے ہیں اور ان سے خوب کام لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

دوسروں سے کام لینا

عام طور پر ان لوگوں کی عادت یہ نہیں ہوتی کہ یہ اپنے مقاصد کے حصول کے لئے دوسروں سے کام لیں اور انہیں آلہ کار بنائیں لیکن جب ان کے سامنے کوئی مقصد ہو اور اس مقصد کی تکمیل کو یہ ہر حال میں ضروری سمجھتے ہوں تو یہ دوسروں سے کام لینا شروع کر دیتے ہیں، انہیں آلہ کار بنا لیتے ہیں اور انہیں اس وقت تک استعمال کرتے رہتے ہیں جب تک ان کا مقصد پورا نہیں ہو جاتا۔ ایسے میں یہ اپنے دل کو یہ کہہ کر سمجھا لیتے ہیں کہ یہ جو کچھ بھی کر رہے ہیں ان کی مجبوری ہ

مزید پڑھیں

تنقید

یہ لوگ بظاہر بہت خوش مزاج اور ملنسار نظر آتے ہیں۔ دیکھنے والوں کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ یہ ہر لحاظ سے بے ضرر ہیں اس لئے اکثر انہیں طنز اور تنقید کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں جس پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہیں اور تب انہیں پتہ چلتا ہے کہ یہ غصہ ور اور سخت مزاج بھی ہیں۔ یہ ان لوگوں کی نفسیات کا ایک پہلو ہے کہ یہ اپنے اوپر طنز اور تنقید برداشت نہیں کر سکتے ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ دوران تنقید جو باتیں ان کے سامنے آتی ہیں، بعد میں ان پر غور ضرور کرتے ہیں اور اپنی اصلاح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

روحانیت سے لگاؤ

ان میں سے اکثر لوگوں کو روحانیت سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ مراقبہ، ہپنائزم اور عبادات کی جانب راغب ہوتے ہیں۔ اگر یہ خود پر قابو نہ پائیں تو یہ اپنے اس طرح کے پسندیدہ میدانوں میں آگے سے آگے بڑھتے جاتے ہیں اور اکثر ایسے ہوتے ہیں جو اس حد تک آگے چلے جاتے ہیں کہ انہیں مادی دنیا سے کم ہی لگاؤ رہ جاتا ہے۔ یہ اپنی پسندیدہ دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں اور جب ان سے کوئی بات کی جائے تو اسے روحانی پس منظر میں دیکھتے ہیں

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں