مکمل راستہ
برج
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
برج میزان سے تعلق رکھنے والی خواتین کی خصوصیات
قارئین گزشتہ صفحات پر ہم نے میزان مردوں کی خصوصیات بیان کیں، مردوں کی ان مخصوص خصوصیات کے علاوہ دیگر تمام خصوصیات میزان خواتین کی بھی ہوتی ہیں اس کے علاوہ بطور خواتین ان کی اپنی بھی کئی خصوصیات ہوتی ہیں جو درج ذیل ہیں
مضبوط عزم
تفصیل
اگر ان خواتین کو عمومی طور پر دیکھا جائے تو یہ بڑی نازک نظر آتی ہیں۔ انہیں دیکھ کر یہی کہا جا سکتا ہے کہ ذرا سے سخت حالات سے یہ گھبرا جائیں گی لیکن ان کے مضبوط عزم کا اس وقت پتہ چلتا ہے جب سخت حالات آتے ہیں۔ ایسے میں ان کی ساری نازک مزاجی رخصت ہو جاتی ہے اور یہ بڑی مضبوط عورت کے روپ میں سامنے آتی ہیں۔ یہ ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور کسی صورت میں گھبراتی نہیں ہیں۔
متعلقہ صفحات
6 صفحاتحسن
یہ خواتین ویسے تو خاص حسین ہوتی ہیں لیکن دنیا کی دیگر خواتین کی طرح حسن کے بارے میں بہت حساس ہوتی ہیں۔ ان میں بھی یہ خامی ہوتی ہے کہ یہ کسی دوسری عورت کو خود سے زیادہ حسین نہیں دیکھنا چاہتی۔ اگر انہیں کوئی عورت اپنے سے زیادہ حسین نظر آ جائے تو یہ حسد میں مبتلا ہو جاتی ہیں اور خود کو اسے سے زیادہ حسین ثابت کرنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا دیتی ہیں اور اگر اپنی کوشش میں ناکام رہیں توانکے پاس آخری حربہ یہ ہوتا ہے کہ یہ ان سے دور ہو جاتی ہی
بطور بیوی
یہ خواتین بطور بیوی عام طور پر بہت اچھی ثابت ہوتی ہیں۔ یہ اپنے شوہر کی پورے طور پر وفادار ہوتی ہیں۔ انہیں اس کے جذبات و احساسات کا پورا پورا خیال ہوتا ہے۔ یہ کسی سے اس کی برائی نہیں سکتیں۔ ہر طرح کے حالات میں یہ شوہر کا ساتھ دیتی ہیں اور اگر کبھی اس پر برا وقت آ جائے تو عملی طور پر بھی اس کی مدد کرتی ہیں، ایسے میں اگر کوئی ہنر جانتی ہیں تو اسے استعمال کرتی ہیں ورنہ یہ کوئی جاب کر کے شوہر کا سہارا بنتی ہیں۔ یہ اس کی غلطیوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں اور کسی حال میں بھی اس سے علیحدگی کا تصور نہیں کرتیں۔
پر کشش
یہ خواتین پیدائشی طور پر بہت پر کشش ہوتی ہیں۔ انہیں دیکھ کر مردوں کے دل تیزی سے دھڑکنا شروع ہو جاتے ہیں اور وہ ان سے قربت کے خواہاں ہوتے ہیں۔ اگر ان خواتین کی شادی نہ ہوئی ہوتو اکثر مرد ان سے شادی کے خواہش مند ہوتے ہیں لیکن یہ خواتین ہر مرد کو لفٹ نہیں کراتیں۔ یہ ایسے مرد کو پسند کرتی ہیں جو خوب صورت ہونے کے ساتھ ساتھ سمجھدار بھی ہو اور اس میں ہر طرح کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہو۔
تعریف پسند
ان خواتین کو ہم بلا شبہ تعریف پسند کہہ سکتے ہیں، اپنی تعریف سننا ان کی کمزوری بھی ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ایسے لوگوں سے دوستی رکھتی ہیں جو وقتاً فوقتاً ان کی کسی نہ کسی حوالے سے تعریف کرتے رہیں۔ یہ ایسے لوگوں کو سخت نا پسند کرتی ہیں جو ان پر طنز یا تنقید کریں، اس طرح کے لوگوں سے یہ رسمی بات چیت کرنا ہی پسند کرتی ہیں اور ان سے زیادہ مراسم نہیں بڑھاتیں۔ جو لوگ ان کی اس کمزوری کو سمجھ جاتے ہیں وہ ان سے اپنے کام نکلوانے کے لئے ان کی تعریف کرتے رہتے ہیں۔ یہ خواتین ایسے اکثر لوگوں کو سمجھ جاتی ہیں، اس کے باوجود یہ ان سے قطع تعلق نہیں کرتیں۔
اچھے مشورے
ان خواتین میں ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنے شوہر یا دوسرے لوگوں کو بہت اچھے مشورے دیتی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ان کے پاس معلومات کا خزانہ ہوتا ہے اورا ن کا گہرا مشاہدہ کرنا ان کی عادت ہوتی ہے، ایسے میں جب یہ کسی کو کوئی مشورہ دیتی ہیں تو اس میں بڑا وزن ہوتا ہے۔ عام طور پر لوگ ان سے اپنے کئی معاملات میں مشورہ لینا پسند کرتے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہوتا ہے کہ ان کا مشورہ بہت کار آمد ہو گ
سلیقہ مند
یہ خواتین بہت سلیقہ مند ہوتی ہیں۔ افرا تفری اور بے ترتیبی کو یہ بالکل پسند نہیں کرتی ہیں۔ ان کے گھر چمکتے دمکتے ہوتے ہیں اور تمام چیزیں اپنی جگہ پر نظر آتی ہیں۔ یہ گھر کو صاف ستھرا رکھتی ہیں۔ ڈرائنگ روم اور دیگر کمروں وغیرہ کو یہ بہت اچھے انداز میں سجاتی ہیں۔ ان کے لباس بہت عمدہ اور پر کشش ہوتے ہیں۔ یہ بہت اچھے انداز میں میک اپ کرتی ہیں ۔ اگر یہ جاب کرتی ہوں تو ان کے دفاتربھی بہت اچھے طریقے سے سجے ہوتے ہیں اور تمام فائلیں وغیرہ بڑی ترتیب سے رکھی ہوتی ہیں، جو لوگ سلیقہ مند نہیں ہوتے یہ ان سے دور ہی رہتی ہیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
عقرب
عقرب گہری سوچ رکھنے والا، راز اور دوبارہ پیدا ہونے کا کردار ادا کرتا ہے۔
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں