مکمل راستہ
برج
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
نفسیاتی جائزہ
غصہ
تفصیل
عام حالات میں تو یہ لوگ ٹھنڈے مزاج کے اور درگزر کرنے والے ہوتے ہین لیکن جب انہیں غصہ آتا ہے تو یہ اس پر قابو نہیں پاتے اور آپے سے باہر ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں یہ اپنا اور دوسروں کا نقصان بھی کرتے ہیں، ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ غصے کی حالت میں خود پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ جب انہیں غصہ آئے تو اس جگہ سے دور ہو جائیں، ایسے میں ان کے قریب موجود لوگوں کو بھی چاہئے کہ ان کے غصے کے خاتمے کے لئے کوشش کریں۔
متعلقہ صفحات
5 صفحاتدروغ گوئی
میزان افراد خود کو ایک شاندار شخصیت کے طور پر معاشرے میں رکھنا چاہتے ہیں جس کے لئے یہ محنت کرتے ہیں، ان کے پاس ذہانت بھی ہوتی ہے اور یہ اچھے منصوبہ ساز بھی ہوتے ہیں لیکن اکثر یہ اپنا مطلب نکالنے کے لئے دروغ گوئی کرتے ہیں جو ان کے لئے نقصان دہ ہوتی ہے اور ان کی پر وقار شخصیت کو متاثر کرتی ہے اس لئے ان کے لئے مناسب یہ ہے کہ جھوٹ بولنے سے گریز کریں اوراس بات پر یقین کریں کہ جھوٹ بولے بغیر بھی کامیابی حاصل کر لیں گے
جلد بازی
دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا افراد ہو گا جو کبھی بھی جلد بازی نہ کرتا ہو، اسی طرح میزان افراد بھی اکثر جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن یہ نقصان اٹھاتے ہیں اس لئے انہیں جلد بازی سے گریز کرنا چاہئے۔ ان کا مزاج تو بہت ٹھنڈا ہے اور یہ ہر کام سوچ سمجھ کر کرتے ہیں لیکن پھر بھی کبھی کبھی جلد بازی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ انہیں یہ تہیہ کر لینا چاہئے کہ کبھی جلد بازی نہیں کریں گے۔
منشیات کی طرف راغب
ہر انسان کی زندگی میں ناکامیاں آتی رہتی ہیں لیکن ایسے میں اکثر لوگ راہ فرار اختیار کرتے ہیں اور ان کے مختلف انداز ہوتے ہیں، اس طرح جب میزان افراد ناکامیوں سے دو چار ہوتے ہیں تو فرار کے کئی دیگر راستے اختیار کرنے کے علاوہ منشیات کا سہارا بھی لیتے ہیں۔ یوں یہ تھوڑی دیر کے لئے تو ذہنی سکون حاصل کر لیتے ہیں لیکن اس لعنت میں پھنس کر رہ جاتے ہیں۔ اگر ہیروئن وغیرہ جیسے خطرناک نشے میں پڑ جائیں تو یہ خطرناک بات ہوتی ہے
لاپروا
ویسے تو یہ لوگ اپنی ذمہ داریوں کو خوب سمجھتے ہیں، محنت بھی کرتے ہیں اور خود کو مستحکم رکھنے کے لئے دوست بھی جمع کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار یہ تمام باتوں سے لا پروا ہو جاتے ہیں۔ اس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلاً یہ اگر کسی وجہ سے کئی دن کام نہ کریں تو انہیں آرام کی عادت پڑ جاتی ہے، اس طرح اگر یہ کسی مشغلے کی طرف راغب ہو جائیں تو تب ایسی ہی صورت حال ہو جاتی ہے اور عام حالات میں کسی کام میں دلچسپی نہ لینے کی وجہ سے بھی ایسا ہوتا ہے لہٰذا ان لوگوں کو اپنی اس خامی پر قابو پانا چاہیے
چڑچڑا پن
ان لوگوں میں اکثر چڑچڑا پن پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ بات بات پر سخت رویہ اختیار کر لیتے ہیں، جو لوگ انہیں جانتے وہ ان کے اس رویے کی وجہ سے ان سے ناراض ہو جاتے ہین لیکن جو لوگ ان کے قریب رہتے ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب یہ کسی الجھن کا شکار ہوتے ہیں تو ان کارویہ ایسا ہو جاتا ہے۔ ان میزان افراد کو چاہئے کہ جب کسی الجھن کا شکار ہوں تو خود پر قابو پائیں اور ایسا رویہ اختیار نہ کریں جو ان کی شاندار شخصیت کو متاثر کرے۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
عقرب
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں