مکمل راستہ
برج
عقرب
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا
عقرب خواتین کی خصوصیات
قارئین! ہم نے گزشتہ صفحات پر عقربی مردوں کی خصوصیات و عادات کا جائزہ لیا۔ ویسے تو عقربی خواتین کی خصوصیات کافی حد تک عقربی مردوں سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔ لیکن بہرحال خواتین کے ہونے کے ناطے ان کی اپنی شناخت بھی ہوتی ہے اور کئی خصوصیات و عادات ایسی ہیں جو مردوں سے مختلف ہیں۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کیا ہیں۔
پر وقار
تفصیل
یہ خواتین زندگی کے ہر شعبے میں خود کو پر وقار رکھنا چاہتی ہیں۔ یہ چاہتی ہیں نہ تو کوئی ان کے سامنے ان کی کوئی برائی کرے اور نہ ہی ان کی غیر موجودگی میں ان کے خلاف کوئی کلمات کہے۔ اس مقصد کے لئے یہ مختلف کام کرتی ہیں۔ اس سلسلے میں یہ دوسروں کو دبا کر بھی اپنا کام نکال سکتی ہیں اور اگر ماحول نا مناسب ہو تو یہ دوسروں سے دوستی بھی کر سکتی ہیں لیکن یہ غرض کی دوستی ہوتی ہے اور اس میں کوئی خلوص نہیں ہوتا۔
متعلقہ صفحات
42 صفحاتخوبصورتی پسند
یہ خواتین ویسے تو کافی حد تک خوب صورت، پر کشش اور جاذب نظر ہوتی ہیں لیکن زیادہ سے زیادہ خوب صورت نظر آنے کی خواہش ان کے اندر ہر وقت موجزن رہتی ہے۔ یہ اکثر آئینے کے سامنے اپنا جائزہ لیتی رہتی ہیں۔ انہیں اگر اپنے حسن میں کوئی کمی بیشی نظر آئے تو یہ اس پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہیں۔ میک اپ وغیرہ سے متعلق نئی نئی چیزیں خریدنا ان کی عادت ہوتی ہے۔ یہ دوسری خواتین پر گہری نظر رکھتی ہیں اور اپنا اور ان کا تقابلی جائزہ لیتی رہتی ہیں۔ اگر کوئی خاتون انہیں کسی میک اپ کی چیز کی وجہ سے یا پھر کسی اور وجہ سے خود سے زیادہ حسین نظر آئے تو یہ اسے کسی نہ کسی طرح یہ پوچھ لیتی ہیں کہ وہ چیز اس نے کہاں سے لی ہے اور پھر پہلی فہرست میں وہ چیز حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں اور جب تک اسے حاصل کر کے استعمال نہ کرلیں چین سے نہیں بیٹھتی ہیں۔ اپنے آپ کو حسین رکھنے کے لئے یہ صرف میک اپ کا ہی سہارا نہیں لیتی ہیں بلکہ دوسرے حربے بھی خوب آزماتی ہیں۔ مثلاً * غذاؤں کا خیال رکھنا * ورزش کرنا * یوگا وغیرہ کی طرف مائل ہونا * مختلف ادویات کا استعمال * نیند کا خیال رکھنا۔ غرض عقربی خواتین خود کو حسین بنانے کے لئے ہر کار آمد حربہ آزماتی ہیں اس طرح یہ اپنے مقاصد میں کافی حد تک کامیاب بھی رہتی ہیں۔ حسد کا مادہ عقربی مردوں کی طرح عقربی خواتین میں بھی ہوتا ہے، اسی وجہ سے انہیں چین نہیں آتا، یہ چونکہ دوسری حسین خواتین پر گہری نظر رکھتی ہیں اس لئے ان سے حسد کرتی ہیں اور اس طرح ان سے زیادہ حسین نظر آنے کے لئے کئی کئی جتن کرتی ہیں۔ اگر یہ اپنے اس مقصد میں کامیاب نہ ہو پائیں تو ان خواتین کے عیب نکال کر خود کو تسکین پہنچاتی ہیں اور بات بات پر ان پر طنز کرتی ہیں۔
ذہین
یہ خواتین بڑی ذہین ہوتی ہیں اور ان کی ذہانت ان کے افعال و اقوال سے ظاہر ہوتی ہے۔
صبر و تحمل
عقربی خواتین میں صبر و تحمل کی خصوصیت موجود ہوتی ہے۔ ویسے تو یہ اکثر جلد بازی کا بھی مظاہرہ کرتی ہیں لیکن بہر حال کئی معاملات میں یہ بہت صبر کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ مہربان اور ہمدرد عقربی خواتین میں حسد اور رقابت عقربی مردوں کی طرح موجود ہوتی ہے، اس کے باوجود یہ بڑی مہربان اور ہمدرد بھی ہوتی ہیں، اگر یہ کسی کو تکلیف میں دیکھ لیں تو کوشش کرتی ہیں کہ اس کی تکلیف دور ہو جائے۔ دوسروں کے دکھوں کو بانٹتی ہیں۔ اپنی ان خصوصیات کی وجہ سے یہ مندرجہ ذیل شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتی ہیں: * بطور ڈاکٹر * نرسنگ * سوشل ورکر * معلمہ مندرجہ بالا شعبوں کے علاوہ بھی کئی ایسے شعبے ہیں جن میں یہ خواتین قابل قدر خدمات انجام دیتی ہیں۔ ان کی مہربانی اور ہمدردی کی عادت کی وجہ سے ان کے احباب بھی فیض یاب ہوتے رہتے ہیں لیکن بہر حال عقربی مردوں کی طرح ان خواتین میں بھی غلبہ پا لینے، دوسروں کو اپنے اشاروں پر چلانے اور حسد و شک جیسی خامیاں موجود ہوتی ہیں۔ جن کی وجہ سے اکثر ان کی مہربانی اور ہمدردی غائب ہو جاتی ہے اور ایسے موقعوں پر لوگ حیران رہ جاتے ہیں کہ آخر ان کے رویے میں تبدیلی کیوں آ گئی ہے۔ ذرا دیر پہلے مہربان نظر آنے والی خاتون اچانک اتنی سفاک کیوں ہو گئی ہے؟ اس طرح کے سوالات دوسروں کے لئے حیرانی اور پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔ ان کیساتھ رہنے والوں کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ عقربی خواتین کسی بھی وقت اپنا رویہ بدل سکتی ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب کوئی ان سے اختلاف رائے کرے۔ جیسا کہ ہم لکھ چکے ہیں عقربی مرد اختلاف رائے برداشت نہیں کرتے، اسی طرح عقربی خواتین میں بھی یہ خامی موجود ہوتی ہے۔
خوش مزاج
عقربی خواتین بہت خوش مزاج ہوتی ہیں۔ ان سے بات چیت کے دوران اکثر دوسروں پر یہ تاثر قائم ہوتا ہے کہ شاید ہی دوسری خواتین ان سے زیادہ خوش مزاج ہوں لیکن بہر حال ان کی یہ خوش مزاجی بھی مستقل نہیں ہوتی کیونکہ جب یہ اپنی فطری خامیوں مثلاً حسد اور حاکمانہ ذہنیت وغیرہ کے زیر اثر آتی ہیں تو ان کی ساری خوش مزاجی غائب ہو جاتی ہے اور تب انہیں خوش مزاج سمجھنے والے لوگوں پر ان کی حقیقت عیاں ہوتی ہے۔
مقبولیت پسند
یہ خواتین مقبولیت چاہتی ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ ہر جگہ نمایاں رہیں۔ اس کے لئے یہ محنت بھی کرتی ہیں اور اگر محنت سے مناسب نتائج حاصل نہ ہوں تو یہ اوچھے ہتھکنڈے بھی استعمال کرتی ہیں۔ مثلاً یہ کسی محفل میں مقبولیت حاصل کرنا چاہتی ہوں اور وہاں کوئی اور خاتون مقبول ہوتی نظر آئے تو یہ اس پر طنز کرنے لگتی ہیں، اس کے عیب نکالتی ہیں۔ اس کی ایسی باتوں کو سامنے لاتی ہیں جو اس کی مقبولیت کے گراف کو نیچے لے جائیں اور اگر یہ تب بھی اپنے مقصد میں کامیاب نہ ہوں تو یہ اس سے لڑائی جھگڑے پر بھی آمادہ ہو جاتی ہیں
کامیابی پسند
یہ خواتین جس بھی شعبے میں ہوں اس میں کامیابی چاہتی ہیں، جس کے لئے یہ ان تھک محنت کرتی ہیں۔ اگر یہ کسی جاب پر ہوں تو اپنے برابر کے لوگوں میں محنت اور ذہانت کی وجہ سے خود کو نمایاں کر لیتی ہیں۔ کسی ادارے کی سربراہ کی حیثیت سے ادارے کی کامیابی کے لئے ہر طرح کا حربہ استعمال کر لیتی ہیں۔ یہ اپنے ماتحت لوگوں سے خوب کام لینا جانتی ہیں۔ غرض یہ ہر حال میں کامیاب رہنا چاہتی ہیں۔
ساحرانہ کشش
ان خواتین میں عجیب ساحرانہ کشش ہوتی ہے۔ مرد ان کے اس سحر سے خود کو بچا نہیں سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ جب کوئی مرد ان کے قریب آتا ہے تو وہ خود کو ان کی محبت میں گرفتار سمجھنے لگتا ہے۔ ان کی باتوں میں بڑا جادو ہوتا ہے، ساتھ ہی ان کی مسکراہٹ سونے پر سہاگہ کا کام کرتی ہے۔ مرد ان سے ایک ملاقات کے بعد ہی ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں، ان کی قربت اور ان سے شادی کی خواہش کرنے لگتے ہیں۔ چونکہ یہ اپنے حسن کا بڑا خیال رکھتی ہیں اس لئے ان کی ساحرانہ کشش کے ساتھ ساتھ ان کے حسن کا جادو بھی سر چڑھ کر بولتا ہے۔
محبت
یہ خواتین اپنے شوہروں سے بہت زیادہ محبت کرتی ہیں۔ ان کی اس محبت میں بھی انتہا پسندی نظر آتی ہے اور غلبہ حاصل کرنے کی خصوصیت کا اظہار بھی ہوتا ہے۔ یہ پورے طور پر اپنے شوہر کو اپنے قابو میں رکھنا چاہتی ہیں۔ یہ ان پر گہری نظر بھی رکھتی ہیں۔ ان سے پوچھتی رہتی ہیں کہ وہ کہاں کہاں گئے اور کس کس سے ملے۔ یہ اتنی گہری طبیعت کی مالک ہوتی ہیں کہ شوہروں سے تو تمام معلومات حاصل کر لیتی ہیں لیکن اپنے بارے میں انہیں زیادہ نہیں بتاتیں۔ محبت کے بارے میں بھی ان کا یہی فلسفہ ہوتا ہے کہ دوسروں پر غلبہ حاصل کر لو اور انہیں اپنے اشاروں پر چلاؤ ان کی اس طبیعت کی وجہ سے اکثر اچھے نتائج نہیں نکلتے ہیں۔ یہ اگر شوہروں کو زیادہ دبانے کی کوشش کریں تو وہ ان سے بے زار ہونے لگتے ہیں اور یوں لڑائی جھگڑے ہوتے رہتے ہیں اور بات بڑھ جائے تو نوبت طلاق تک آ جاتی ہے۔ شک کرنا بھی ان خواتین کی ایک بڑی خامی ہوتی ہے۔ یہ شوہروں پر اس حد تک شک کرتی ہیں کہ انہیں بد کلامی پر مجبور کر دیتی ہیں اور اس طرح بھی اکثر بات بڑھ جاتی ہے۔ تھکا ہارا شوہر اگر گھر آئے اور اس پر بیوی چڑھ دوڑے تو یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ بات کہاں تک جا سکتی ہے۔
کام کاج کی ماہر
یوں تو ان خواتین میں بہت سی خامیاں ہوتی ہیں لیکن ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ کام کاج کی ماہر ہوتی ہیں۔ سلیقہ مند بھی ہوتی ہیں۔ اس لئے ان کا گھر بہت خوب صورت، صاف ستھرا اور جاذب نظر ہوتا ہے۔ یہ اپنے شوہروں کو شک اور زبان درازی وغیرہ کی وجہ سے جس طرح ذہنی کرب میں مبتلا رکھتی ہیں، اسی طرح اچھے کھانے پکا کر گھر کو صاف ستھرا رکھ کر اور گھر کے دیگر کام کاج کر کے اس کے لئے راحت کے لمحات بھی فراہم کرتی رہتی ہیں۔
تبدیلئ مزاج
یہ خواتین اس بات پر قادر ہوتی ہیں کہ یہ اپنی خامیوں پر قابو پا لیں لیکن ایسا کرنا ان کے لئے بہت مشکل ہوتا ہے کیونکہ یہ اپنے آپ سے لڑنے والی بات ہوتی ہے، یہ عام فہم سی بات ہے کہ دوسروں سے لڑنا آسان ہے اور اپنے آپ سے لڑنا بہت مشکل ہے۔ جو عقربی خواتین اپنا گھر بنانا چاہتی ہیں وہ اپنی حسد، شک، غلبہ پانے کی خواہش اور ایسی ہی دیگر خامیوں پر قابو پا لیتی ہیں اور یوں وہ اپنی محبت، محبت اور ذہانت سے گھر کو جنت نظیر بنا دیتی ہیں۔
جذبات کی رو میں بہنے والی
یہ خواتین جذبات کی رو میں بہنے والی ہوتی ہیں، ان کے ساتھ جو واقعات رونما ہوتے ہیں اسی حساب سے یہ جذباتی مظاہرہ کرتی ہیں۔ اگر کوئی دکھ کی بات ہو تو یہ دکھی ہو جاتی ہیں اور اگر خوشی کی بات ہوتو خوش ہو جاتی ہیں لیمکن یہ زیادہ دیر جذبات کو اپنے اوپر حاوی نہیں رہنے دیتیں بلکہ جذبات کو بھی اپنے قابو میں کر لیتی ہیں۔ ان کے اندر انتقام کا جذبہ بھی کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ اگر کوئی ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے تو یہ اس کے ساتھ بھی اچھا سلوک کرتی ہیں لیکن اگر ان کی کسی سے دشمنی ہو جائے تو یہ اپنا بدلہ چکائے بغیر چین سے نہیں بیٹھتیں۔
بدلتا رویہ
ان کا رویہ ذرا ذرا سی دیر میں بدلتا رہتا ہے۔ یہ اگر ابھی آپ سے ہنس ہنس کے بات کر رہی ہیں تو ضروری نہیں کہ آدھے گھنٹے بعد بھی ان کا یہی رویہ رہے، ممکن ہے کہ یہ یکسر بدل جائیں اور خوش مزاج اور چڑچڑی خاتون آپ سے متاثر ہو۔ ان کے رویے کے بدلنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔ مثلاً انہیں کسی کی کوئی بات پسند نہ آئی ہو یا ان کی مخالفت کر دی گئی ہو وغیرہ۔
خوف کا شکار
جس طرح عقربی مرد مختلف خوف کا شکار رہتے ہیں مثلاً یہ کہ زندگی بہت مختصر ہے، کسی بھی وقت موت آ سکتی ہے، کوئی حادثہ پیش آ سکتا ہے، کوئی بیماری آ سکتی ہے، کسی بھی وجہ سے سب کچھ لٹ سکتا ہے، وغیرہ وغیرہ۔ اسی طرح عقربی خواتین بھی ایسے خوف اور واہموں کا شکار رہتی ہیں۔ اس وجہ سے یہ بے چین اور بے قرار رہتی ہیں۔
سازشی ذہنیت
عقربی مردوں کی طرح عقربی خواتین بھی سازشی ذہنیت رکھتی ہیں لیکن ان کی یہ خوبی ہوتی ہے کہ یہ نہایت چالاکی اور خاموشی کے ساتھ سازش تیار کرتی ہیں۔ ایسے مواقع پر یہ اپنے ساتھ کسی کو ملانا پسند نہیں کرتیں، انہیں خطرہ ہوتا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے قریبی ساتھی کو بھی اس سازش کے بارے میں بتا دیا تو کہیں وہ راز افشا نہ کردے۔
دوسروں پر بھروسہ
یہ خواتین دوسروں پر کسی بھی معاملے میں بھروسہ نہیں کرتیں، یہ ان کی ایک ایسی خصوصیت ہوتی ہے جو انہیں کئی جگہوں پر فائدہ پہنچاتی ہے اور کئی جگہوں پر یہ اپنی اس خصوصیت کی وجہ وسے نقصان اٹھاتی ہیں۔ یہ ظاہر تو یہ کر رہی ہوتی ہیں جیسے یہ کسی پر بھروسہ کر رہی ہیں، اپنی گفتگو اور عمل سے یہ ثابت بھی کرنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن در حقیقت وہ سامنے والے کو دھوکا دے رہی ہوتی ہیں، وہ جو کچھ کہہ رہی ہوتی ہیں، وہ جو عمل کر رہی ہوتی ہیں وہ سب جھوٹ ہوتا ہے، اس کے پس پردہ ان کے اصل مقاصد ہوتے ہیں جن کے بارے میں یہ کسی کو ہوا نہیں لگنے دیتیں
حقائق کو پوشیدہ رکھنا
یہ خواتین اپنے بارے میں تمام حقائق کو پوشیدہ رکھنے کی کوشش کرتی ہیں۔ اس وجہ سے یہ اکثر جھوٹ بولتی ہیں۔ بعد میں جب ان کا جھوٹ پکڑا جاتا ہے تو یہ نہایت ذہانت اور چالاکی سے بات بنا دیتی ہیں۔ اگر انہیں یہ احساس ہو جائے کہ ان کا جھوٹ پکڑ لیا گیا ہے تب بھی یہ کوئی خاص نوٹس نہیں لیتی ہیں۔ خاص طور پر شروع کی ملاقاتوں میں تو یہ اپنے بارے میں کبھی درست معلومات فراہم نہیں کرتی ہیں، ہاں بعد میں جب یہ سامنے والے کی طرف سے مطئن ہو جاتی ہیں تو حقائق بتانے لگتی ہیں۔
جستجو
ان کی طبیعت میں جستجو کا عنصر بڑی سرگر می سے کارفرما ہوتا ہے انہیں جاننے کا شوق ہوتا ہے۔ یہ چاہتی ہیں کہ انہیں کائنات کا ہر راز معلوم ہو جائے لیکن بہر حال ایسا ممکن نہیں ہے کہ کوئی کائنات کے سارے راز جان لے۔البتہ یہ اپنی سی پوری کوشش کرتی ہیں کہ انہیں مختلف معاملات میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل ہو جائیں۔ یہ خواتین اکثر رات کو چھتوں پر تنہا ملیں گی، اس وقت یہ ستاروں کا جائزہ لے رہی ہوتی ہیں، ان کے ذہن میں بے شمار خیالات و سوالات گردش کر رہے ہوتے ہیں، مثلاً یہ کہ آخر یہ کائنات کتنی وسیع ہے؟ ان ستاروں پر کیا کوئی مخلوق آباد ہے اور اگر ہے تو وہ کیسی ہو گی؟ یہ ستارے ایک ہی جگہ منجمد کیوں ہیں، یہ آپس میں ٹکرا کیوں نہیں جاتے؟غرض بے شمارسوچیں ان کے ذہن میں گردش کر رہی ہوتی ہیں۔ یہ کبھی کسی باغ میں پھولوں، پودوں وغیرہ کے بارے میں غورو فکر کرتی نظر آئیں گی لیکن چونکہ ان کی عادت ہوتی ہے کہ یہ دوسروں سے اپنا راز چھپاتی ہیں تو اگر کسی ایسے وقت میں کوئی ان سے پوچھ لے کہ وہ کیا کر رہی تھیں تو شاید وہ یہ نہ بتائیں کہ وہ کس معاملے پر غور کر رہی تھیں بلکہ جھوٹ بولنے کو ترجیح دیں گی۔
جنونی
اگر یہ کہا جائے کہ عقربی عورت جنونی ہوتی ہے تو بے جا نہ ہو گا، ویسے تو زندگی کے سارے ہی معاملات میں ان کا یہ جنون نظر آتا ہے لیکن محبت کے سلسلے میں تو یہ بہت ہی جنونی ہوتی ہیں۔ اول تو انہیں کوئی مرد بھاتا ہی نہیں لیکن اگر یہ کسی سے دل لگا بیٹھیں تو اس سے شدید جنونی محبت کرتی ہیں۔ اسے ہر حال میں حاصل کر لینا چاہتی ہیں۔ راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو ہٹا دینے کا حوصلہ رکھتی ہیں۔ بڑی سے بڑی بغاوت پر آمادہ ہو جاتی ہیں۔ اگر کوئی اور لڑکی ان کے محبوب کو حاصل کرنے کی کوشش کرے تو یہ اس کا برا حشر کرتی ہیں۔ مردوں کے لئے ایسی خواتین کو بے وقوف بنانا آسان نہیں ہوتا۔ دوسرے برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو مرد بہلا پھسلا کر اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں اور ان سے بے وفائی بھی کر سکتے ہیں لیکن عقربی خواتین کو دھوکا دینا آسان نہیں ہوتا، یہ تو جان کو آ جاتی ہیں اور مردوں کو کسی نہ کسی طرح اپنے ساتھ شادی کرنے پر مجبور کر دیتی ہیں اور اگر مرد ان سے شادی کی ہامی نہ بھرے تو یہ اسے سارے جہان میں بدنام کرنے لگتی ہیں، ایسے میں یہ اپنی عزت کی پروابھی نہیں کرتیں، یہ تو اس عورت کو بھی جان سے مار دینے پر تل جاتی ہیں جس سے ان کے محبوب کی شادی متوقع ہوتی ہے۔
محتاط
یہ خواتین زندگی کے تمام معاملات میں بڑی محتاط ہوتی ہیں۔ غذا کے معاملے میں بھی یہ بڑی احتیاط رکھتی ہیں۔ انہیں ڈر ہوتا ہے کہ کوئی غذا کسی طرح انہیں نقصان نہ پہنچا دے۔ * یہ سڑک پار کرتے ہوئے بہت احتیاط کرتی ہیں۔ * سیڑھیاں احتیاط سے چڑھتی ہیں۔ * بجلی کے سوئچ احتیاط سے آن آف کرتی ہیں۔ * دروازے کھڑکیاں احتیاط سے کھولتی ہیں۔ * کسی سے تعلقات بڑھانے میں احتیاط کرتی ہیں۔ * جیون ساتھی چننے میں احتیاط کرتی ہیں۔ غرض زندگی کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہوتا جس میں یہ احتیاط یہ کام نہ لیں، اس کے بہرحال ان کی زندگی پر اچھے اثرات ہی مرتب ہوتے ہیں۔
فضول خرچ
یہ عام حالات میں تو فضول خرچ نہیں ہوتیں لیکن کئی معاملات میں یہ فضول خرچی کرتے ہوئے کسی ہچکچاہٹ کا مظاہر نہیں کرتیں۔ مثلاً انہیں اگر یہ پتہ چل جائے کہ حسن میں اضافے کے لئے کوئی دوا آ گئی ہے یا کوئی ٹیوب وغیرہ دستیاب ہے لیکن بہت مہنگا ہے تو یہ اسے حاصل کرنے کے لئے رقم پانی کی طرح بہانے سے دریغ نہیں کریں گی۔ اس طرح دیگر دلچسپی کے معاملات میں بھی یہ دل کھول کر فضول خرچی کرتی ہیں۔ یہ اکثر دوسروں کو کفایت شعاری کا درس دیتی نظر آتی ہیں لیکن جب ان کی فضول خرچی کا وقت آ جائے تو پھر انہیں نہ تو اپنے دئیے ہوئے درس یاد رہتے ہیں اور نہ ہی کسی اور کی تلقین کو یہ خاطر میں لاتی ہیں۔ہاں کبھی کبھار یہ پچھتاتی ہیں کہ انہوں نے بلاوجہ اتنا پیسہ خرچ کر دیا لیکن اس پچھتاوے کو بھی یہ کسی پر ظاہر نہیں کرتیں۔
سخاوت
فطری طور پر یہ سخی ہوتی ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ پیدائشی طور پر ان میں تھوڑی بہت یہ خوبی موجود ہوتی ہے اور دوسری وجہ ان کی خود نمائی اور مقبول ہونے کی عادت ہوتی ہے۔ یہ اکثر سخاوت کا مظاہرہ اس لئے بھی کرتی ہیں کہ یہ اپنے حلقۂ احباب میں مشہور ہو جائیں اور جب کوئی ان کی تعریف کرتا ہے تو یہ خوشی سے پھولے نہیں سماتیں۔
ہمدردی
ویسے تو یہ پیدائشی طور پر ہمدرد نہیں ہوتی ہیں لیکن بوقت ضرورت یہ لوگوں سے ہمدردی کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ اس کی بھی کئی وجوہات ہوتی ہیں مثلاً خود نمائی، دوسروں کی دیکھا دیکھی، دوسروں کو مرعوب کرنے کے لئے یا کوئی اور فائدہ حاصل کرنے کے لئے۔ بہرحال ان سے ہمدردی کی توقع کی جا سکتی ہے۔
شوہر کو قابو میں رکھنا
یہ خواتین اپنے شوہروں کو بہر حال اپنے قابو میں رکھنا چاہتی ہیں۔ یہ ان کی ٹوہ میں رہتی ہیں۔ ان سے بے شمار سوالات کرتی ہیں۔ اگر وہ کسی عورت سے بات کر لیں تو یہ ان کی جان کی دشمن بن جاتی ہیں۔ ان کے دفتروں میں فون کر کے نہ صرف ان سے بات چیت کرتی ہیں بلکہ ان کے دوستوں سے بھی ان کے بارے میں پوچھ گچھ کرتی رہتی ہیں۔ یہ شوہروں کے کپڑوں وغیرہ کا بغور جائزہ لیتی ہیں۔ انہیں کسی عورت کے بال یا کسی اور نشانی کی تلاش ہوتی ہے۔ ذرا دیر سے گھر آنے پر یہ شوہروں پر سوالات کی بوچھاڑ کر دیتی ہیں، ایسے میں اچھا بھلا آدمی نروس ہو جاتا ہے۔ اسے اپنی جان چھڑانا مشکل ہو جاتا ہے، وہ اپنے حق میں دلیلیں دینے لگتا ہے اور مختلف ثبوت فراہم کرتا ہے۔ اگر یہ خاتون مطؤن ہو جائے تو ٹھیک ورنہ بات بڑھ جاتی ہے جس کا اختتام اکثر جھگڑے پر ہوتا ہے۔ جو شوہر اپنی عقربی بیوی کی عادتوں کو پہچان لیتے ہیں وہ تو خوب سوچ سمجھ کر چلتے ہیں لیکن جو سمجھ نہیں پاتے وہ اکثر بیویوں سے جھگڑا کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ جھگڑے اس جوڑے کی وجہ سے شہرت بھی بن جاتے ہیں۔ شوہر اگر سخت جان ہو تو ڈٹا رہتا ہے ورنہ اکثر شوہر روز روز کی جھک جھک سے تنگ آ کر چھوڑ جاتے ہیں اور یہ بڑی افسوسناک بات ہے کہ اکثر عقربی خواتین اپنی عادتوں کی وجہ سے طلاق کا داغ لگا بیٹھتی ہیں جس کے بعد پچھتاووں کے سوا کچھ نہیں رہتا۔ ایسی خواتین آنسو بھی بہاتی ہیں لیکن ان آنسوؤں کی کوئی وقعت نہیں ہوتی کیونکہ سب کچھ لٹ چکا ہوتا ہے۔ اگر بچے بھی ہوں تو وہ بے چارے خوار ہو جاتے ہیں۔
مقابلے پر آنے والوں سے نفرت
یہ خواتین چونکہ آمرانہ اور حاکمانہ ذہنیت رکھتی ہیں اس لئے یہ ان لوگوں سے نفرت کرتی ہیں جو ان کے مقابلے پر آ جاتے ہیں۔ ان کا فلسفہ کچھ اس طرح ہوتا ہے۔ ہر کسی پر حکومت کرو اور جو مخالفت کرے اسے راستے سے ہٹا دو۔ ایسی خواتین اگر سیاست میں کامیاب ہو جائیں تو بڑی سخت لیڈر ثابت ہوتی ہیں۔ مخالفین کو ختم کرو ا دینا ان کے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔ یہ مقابلے پر آنے والے لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہیں اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتیں جب تک انہیں راستے سے ہٹا نہ دیں یا ان سے جی بھر کر بدلہ نہ لے لیں۔ یہ کسی کے عیب اچھالنے میں دیر نہیں کرتیں۔ انہیں اس بات کی پروا نہیں ہوتی کہ ان کے رویے سے کس کس کوکیا کیا نقصان پہنچے گا۔ یہ بدلہ لیتے وقت دوسروں کی عزت کا تو خیال کرتی ہی نہیں ہیں لیکن ساتھ ساتھ یہ اپنی عت کا بھی خیال نہیں کرتیں۔ ان کے اس رویے سے اکثر دشمن فرار ہو جانے میں عافیت سمجھتے ہیں
نظریات میں پختگی
ان خواتین کے نظریات میں بڑی پختگی ہوتی ہے۔ اس کی وجہ ان کا گہرا مشاہدہ اور کئی تجربات بھی ہوتے ہیں۔ ان کے نظریات میں بھی ان کی فطری باتیں واضح طور پر نظر آتی ہیں۔ مثلاً ہر حال میں کامیابی حاصل کی جائے، دوسروں پر قبضہ کر لیا جائے، اپنے راز عیاں نہ کئے جائیں وغیرہ وغیرہ۔
روحانیت کی طرف مائل
جس طرح عقربی مرد روحانیت کی طرف مائل ہوتے ہیں۔ اسی طرح عقربی خواتین کا میلان بھی اسی جانب ہوتا ہے۔ اگر یہ روحانیت کیطرف متوجہ ہو جائیں تو اس میدان میں کامیابی چاہتی ہیں، جس کے لئے کٹھن سے کٹھن ریاضتیں کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتیں۔
نڈر
یہ خواتین بڑی نڈر ہوتی ہیں۔ دوسری خواتین تو چوہے تک سے خوف زدہ ہو جاتی ہیں لیکن عقربی خواتین کا سامنا اگر سانپ ، بچھو اور دیگر خطرناک جانداروں سے بھی ہو جائے تو یہ ہمت کا مظاہرہ کرتی ہیں اور انہیں وہیں ختم کر دینے کی کوشش کرتی ہیں۔
کینہ پرور
ان میں کینہ رکھنے کی عادت ہوتی ہے۔ یہ اکثر نا پسندیدہ لوگوں پر طنز کے تیر برساتی ہیں۔ بات بات پر انہیں ذلیل کر دیتی ہیں۔ کسی سے دشمنی ہو جائے تو کوشش کرتی ہیں کہ اس وقت اس سے بدلہ لے لیں اور اگر ایسا نہ کر پائیں تو مناسب وقت کا انتظار کرتی ہیں۔
فطرت پسند
یہ خواتین مصنوعی زندگی سے زیادہ فطری ماحول کو پسند کرتی ہیں۔ یہ ایسے علاقوں میں رہنا پسند کرتی ہیں جو شور شرابے اور ہنگاموں سے دور ہوں۔ * یہ قدرتی ماحول کو پسند کرتی ہیں۔ * انہیں باغ، درخت، پھول وغیرہ بہت پسند ہوتے ہیں۔ * خاموش پہاڑی اور صحرائی علاقوں میں انہیں بڑی تسکین ملتی ہے۔ * پرندوں کو دیکھ کر یہ بہت خوش ہوتی ہیں۔ * رات کی تنہائی اور خاموشی کو پسند کرتی ہیں۔ * فرحت بخش ہوائیں انہیں خوشی سے سرشار کر دیتی ہیں۔ * غرض فطری ماحول کو یہ بہت پسند کرتی ہیں اور مصنوعی ماحول سے بے زار ہو جاتی ہیں۔
مایوسی
اکثر معاملات میں جب ان خواتین کا ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو ان پر مایوسی کے شدید حملے ہوتے ہیں۔انہیں کچھ اچھا نہیں لگتا، بات بات پر چڑ چڑاہٹ کا مظاہرہ کرتی ہیں بلکہ اکثر تلخ کلامی بھی ہو جاتی ہے لیکن مایوسی کی کیفیت میں زیادہ دیر رہنا ان کی فطرت کا حصہ نہیں ہوتا اس لئے جلد ہی یہ خود کو اس کیفیت سے آزاد کر لیتی ہیں اور پھر کامیابی کے لئے سرگرداں ہو جاتی ہیں۔
بے غرض لگاؤ
انہیں اپنے دوستوں وغیرہ سے بے غرض لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ ان کے لئے جو کچھ بھی کرتی ہیں کسی صلے کی امید کے بغیر کرتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جب انہیں اپنے عمل کا کوئی صلہ نہیں ملتا تو انہیں کوئی دکھ نہیں ہوتا۔ہاں ایک صورت میں انہیں دکھ بھی ہوتا ہے اور غصہ بھی آ جاتا ہے جب انہیں خلوص کے باوجود کوئی دھوکا دے یا بے وقوف بنانے کی کوشش کرے، ایسے میں تو یہ سامنے والے کی دشمن بن جاتی ہیں۔
مضبوط قوت ارادی
مضبوط قوت ارادی کی مالک ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے یہ بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کر لیتی ہیں حتیٰ کہ اگر انہیں کوئی بیمارری ہو جائے تو یہ دوا کے ساتھ ساتھ اپنی قوت ارادی سے بھی کام لیتی ہیں اور اس طرح بہت جلد اس بیماری سے چھٹکارا حاصل کر لیتی ہیں۔
مخفی معاملات سے دلچسپی
ان خواتین کو مخفی معاملات سے بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ اس وجہ سے یہ روحانیت کی طرف بھی مائل ہوتی ہیں۔ کائنات کا اسرار جان لینے کی خواہش مند ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے یہ پر اسرار فلمیں دیکھتی ہیں، پر اسرار ناول پڑھتی ہیں، ایسے ہی دیگر پر اسرار معاملات کی طرف بھی مائل رہتی ہیں۔ مراقبے وغیرہ میں بڑی دلچسپی لیتی ہیں۔ اکثر تنہا رہ کر دنیا کے اسرار پر غور کرتی ہیں۔
اخلاقی جرأت
ان میں بڑی اخلاقی جرأت ہوتی ہے۔ دیگربرجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین جن معاملات میں جھجک جاتی ہیں۔ ان میں عقربی خواتین بڑی اخلاقی جئات کا مظاہرہ کرتی ہیں یہ دلائل سے مخالف کو قائل کرنے کی پوری پوری صلاحیت رکھتی ہیں اور بحث مباحثے میں ثابت قدم رہتی ہیں۔
قائدانہ صلاحیتیں
ان میں چونکہ حکم چلانے اور غلبہ حاصل کر لینے کی صفات ہوتی ہیں اس لئے انہیں اپنے آپ پر خوب بھروسہ ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ان میں قائدانہ صلاحیتیں بھی خوب ہوتی ہیں۔ کم عمری سے ہی ان کی یہ صلاحیتیں ظاہر ہونے لگتی ہیں۔ بچپن میں یہ گھر کے بچوں کی لیڈر ہوتی ہیں۔ اسکول میں اکثر ان کی ان صلاحیتوں کی وجہ سے ٹیچر انہیں مانیٹر بنا دیتے ہیں۔ یہ کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصلہ لیتی ہیں۔ ان کی یہ صلاحیتیں جوانی اور بڑھاپے میں بھی قائم رہتی ہیں۔ اس وجہ سے یہ سوشل ورکر، سیاسی لیڈر، اسکول ٹیچر، کسی ادارے کی سربراہ کے طور پر بڑی کامیا رہتی ہیں۔
عالم استغراق
یہ عالم استغراق میں جانے کی خوب صلاحیتیں رکھتی ہیں۔ اگر ان کی دلچسپی کی کوئی بات ہو تو یہ اس میں غرق ہو جانا پسند کرتی ہیں۔ اگر آس پاس بہت سے لوگ موجود ہوں تب بھی یہ اپنے خیالات کی دنیا میں جانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
عقربی مائیں
برج عقرب سے تعلق رکھنے والی مائیں اپنے بچوں کے لئے بہت حساس ہوتی ہیں۔ * یہ بچوں پر گہری نظر رکھتی ہیں۔ * بچوں کی تعلیم کا پورا پورا خیال رکھتی ہیں۔ * بچوں کو اچھی اور مناسب غذا دیتی ہیں۔ * ان کی تفریح کا خیال رکھتی ہیں۔ * انہیں تہذیب سے آگاہ کرتی ہیں۔ * یہ اپنے بچوں کو دورسے بچوں سے ممتاز دیکھنا چاہتی ہیں۔ * یہ بچوں کی صفائی ستھرائی کا بے حد خیال رکھتی ہیں۔ * مختلف معاملات میں بچوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہیں۔ * ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے بڑے ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کر لیں۔ * یہ بچوں کو برے ماحول سے دور رکھتی ہیں۔ * اپنے شوہر یا کسی اور کے بچوں کے سامنے تلخ کلامی یا جھگڑا نہیں کرتیں۔
احساس برتری
ان خواتین میں احساس برتری ہوتا ہے۔ یہ جہاں بھی ہوں خودکودوسروں سے برترسمجھنے لگتی ہیں۔ایسا سمجھنے کے لئے ضروری نہیں کہ وہ کوئی کارنامہ بھی انجام دیں۔ یہ بغیر کسی عمل و قول کے دوسروں سے خود کو ممتاز سمجھتی ہیں۔
مخلص اور غیر مخلص
ان کے دوست وغیرہ سوچتے ہیں رہتے ہیں کہ یہ ان سے مخلص ہیں یا غیر مخلص کیونکہ ان خواتین کے رویے سے کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ یہ دوستوں کے لئے بہت مخلص ہیں، یہ ان پر مر مٹنے کے لئے تیار ہوتی ہیں اور کبھی یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ان سے کوئی خاص لگاؤ نہیں ہے۔
مغرور
یہ بہت مغرور بھی ہوتی ہیں۔ ان کے غرور کی صرف ایک وجہ نہیں ہوتی بلکہ یہ اپنے حسن پر غرور کرتی ہیں۔ اپنے رنگ پر غرور کرتی ہیں، اپنی چال پر غرور کرتی ہیں، کوئی کام کر لیں تو اس پر غرور کرتی ہیں، اپنے گھر، اپنے شوہر، اپنے بچوں غرض ہر بات پر غرور کرنا ان کی عادت ہوتی ہے۔
منصوبہ ساز
یہ خواتین منصوبہ ساز ہوتی ہیں۔ ان کی یہ عادت اچھے اور برے نتائج سامنے لاتی ہے۔ اگر ان کا منصوبہ کسی اچھے کام کے لئے ہے تو یقینی طور پر اچھے نتائج سامنے آتے ہیں لیکن اگر یہ کوئی غلط منصوبہ بنا لیں تو برے نتائج کا سامنے آنا لازمی امر ہے۔ اپنی اس خصوصیت کی وجہ سے یہ دوسروں کو بڑے بڑے نقصانات سے دو چار کر دیتی ہیں۔
تلخ زبان
ان کی زبان اکثر نہایت تلخ ہوتی ہے۔ ان کے جملے دوسروں کو تیر کی طرح لگتے ہیں۔ یہ بڑا خطرناک طنز کرتی ہیں۔ خاص طور پر ان لوگوں کے لئے تو ان کی زبان بہت تلخ ہو جاتی ہے جن سے یہ کسی قسم کا بیر رکھتی ہیں۔ ان کی تلخ زبانی کی وجہ سے اکثر لوگ ان سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔
جدی
جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔
قوس
قوس سچائی کا متلاشی، سفر اور نئی دفتروں کے دروازے کھولتا ہے۔
عقرب
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں