مکمل راستہ

1

برج

2

عقرب

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا

3

برج عقرب کے موافق پتھروں کے خواص

4

سنگ سلیمانی

یہ ایک مشہور جواہر ہے۔ اور عقیق کی قسم کے جواہرات میں سے ہے۔ یونانی اور ایرانی زبان کی پرانی کتابوں میں اس کا ذکر دیکھنے ظاہر ہوتا ہے۔ کہ سنہ عیسوی کے آغاز سے پیشتر یہ جواہر اعلیٰ قسم کے جواہرات میں شمار ہوتا تھا۔ چونکہ اس جواہر کی شکل انسان کے ناخن سے بہت ملتی ہے اس لئے اس کو یونانی زبان میں آنکس کہتے ہیں جس کے معنی ناخن ہیں۔ اس جواہر کے بابت مختلف حکماء کئی طرح کے حالات لکھ گئے ہیں۔ چنانچہ بوی شش لکھتا ہے کہ ’’ عرب کے سنگ سلیمانی کا رنگ سیاہ ہوتا ہے اور پردے سفید، آرن پک ( Aaron Pick) لکھتا ہے کہ ’’کتب مقدسہ میں اس جواہر کا نام شوہام لکھا ہے لیکن مصنف مذکور اپنی تصنیفات میں اس کا نام کارلنبکلل لکھتا ہے۔‘‘ کتب یونانی میں اس کی پیدائش یوں لکھی ہے کہ ’’ فرشتہ شہتوت (یعنی کام دیو) سلیمانی پیدا ہو گئے۔‘‘ زمانہ قدیم میں یہ جواہر باعث نزاع و فساد صرع کا علاج سمجھا جاتا تھا اور لوگوں کا خیال تھا کہ اس میں ایک جن مقید ہوتا ہے جو رات کے وقت بیدار ہو کر پہننے والے کو مضطرب کر دیتا ہے۔سنگ سلیمانی دو طرح کا ہوتا ہے۔ ایک عام دوسرا مشرقی۔ مشرقی سنگ سلیمانی بڑا قیمتی ہوتا ہے۔ اس کا رنگ سرخی مائل بھورعا یا زیتونی ہوتا ہے۔ اس کے طبقے سفیدیابھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ جن سے نہایت خوشنما لگتا ہے۔ چونکہ یہ جواہر سارڈس (Sards) واقع لیڈن (Lyden) سے اور سارڈس یعنی سارڈینا سے نکلتا ہے اس لئے اس کو ساڈآنکس یعنی ساڈینا کاسنگ سلیمانی کہتے ہیں۔ یا یہ کہ سارڈ آنکس یعنی سارو (رودراکھ) اور آنکس (سنگ سلیمانی) کا مرکب کہتے ہیں۔ کہ سیمس (Samos) کے حریف پولی کریٹ (Poly Crates) نے جو قیمتی انگشتری سمندر میں ڈالی تھی اس سے سادہ آنکس پیدا ہوا ۔سنگ سلیمانی کی ایک اور قسم ہے جسے نیکولو (Nicolo) یا اونیکلو (Onicolo کہتے ہیں۔ اس کے گہرے نیلے رنگ زمین پر نیلگوں پردے ہوتے ہیں۔ سنگ سلیمانی کے خواص و ماہیت عقیق سی ہیں۔ فرق صرف یہ ہے کہ اس کا رنگ سیاہی مائل یا بھورے رنگ مائل ہوتا ہے اور اس پرسفید، سبز، بھورے اور سیارہ رنگ کے طبقات ہوتے ہیں

آپ یہاں ہیں

مقامات پیدائش

تفصیل

یہ جواہر سنگ سیماق کے ساتھ کئی مقامات پر پایا جاتا ہے۔ مشرق رنگ سلیمانی ہندوستان، مصر، عرب اور آرمینا سے اور عام قسم کے عدد سکسنی کے جزیرہ سکائی (Sky Iste) اور روس، آئر لینڈ، بوسیمیا کے کئی مقامات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

6 مضامین

خواص ماہیت

(1) پکھراج کی کافی شکل قائم الزاویہ متوازی اضلاع اور مستطیل ہوتی ہے۔ (2) اس کی سختی 8 سے 9 تک ہے۔ اس لئے یہ بلور کو کاٹ سکتا ہے اور الماس و نیلم سے کاٹا جاتا ہے۔ (3) چمک اس کی بلورین ہے۔ (4) اس کا رنگ زرد، سفید، نارنجی ۔ دارچینی، نیلگوں، گلابی، پیازی، زردی مائل سفید، سبزی مائل سفید، پہاڑی سبز، آسمانی نیلا، کرمزی، گوشت سا سرخ وغیرہ ہوتا ہے۔ زرد رنگ پکھراج نہایت عمدہ خوشنما ہوتا ہے۔ یہ رنگ جس قدر گہرا ہو اسی قدر قیت زیادہ ہوتی ہے۔ گلابی رنگ کے لحاظ سے اس کے یہ نام ہیں۔ (1) گلابی رنگ پکھراج یہ زرد رنگ پکھراج سے اس طرح بناتے ہیں کہ گہرے زرد رنگ پکھراج کو حقہ کی چلم یا کسی چھوٹی کھٹائی میں رکھ کر اوپر راکھ یا ریت ڈالتے ہیں۔ بعدہ تھوڑی آنچ دینے سے اس کا رنگ زرد سے گلابی ہو جاتا ہے۔ اگر رنگ عمدہ نکلے تو قیمت بڑھ جاتی ہے۔ اس کو برازیل کا پکھراج بھی کہتے ہیں۔ (2) سرخ رنگ پکھراج اس رنگ کا پکھراج کامیاب ہوتا ہے۔ کرمزی رنگ اکثر دیکھے جاتے ہیں۔ (3) نیلگوں پکھراج یہ عمدہ خوش رنگ ہوتا ہے اور چنداں نایاب بھی نہیں ہوتا۔ ہلکے رنگ کے پاری بھدر اس کی بجائے خریدے جاتے ہیں۔ (4) سفید انکوائنس نوداس بھی کہتے ہیں۔ یہ بازو بند، مالا وغیرہ زیورات میں مزین ہوتا ہے۔ (5) وزن مخصوص 2ء3۔ (6) شفاف و براق۔ ( 7) طاقت انعکاس۔ (8) ملنے اور گرمی پہنچانے سے طاقت برقی پیدا ہوتی ہے۔ پہلے پہل پکھراج برازیل کی طاقت برقی 1760ء میں کنٹن (Canton) نامی ایک شخص نے دریافت کی۔ ایب ہائی (Abbe Huuy) نے سائبیریا کے پکھراج میں بھی یہ خواص دیکھا کہ یہ طاقت پکھراج میں 20 یا 24 گھنٹہ تک رہ سکتی ہے۔ سر ڈیویڈ بریوسٹر (Sir David Brewster) نے ایک ایسے پکھراج کو کاٹنے میں جس میں کئی ایک نشیب تھے اور نشیبوں میں بڑی پھیلنے والی رقیق شے تھی۔ ایک عجیب کیفیت دیکھی۔ اس کی غرض یہ تھی کہ ایک نشیب پر شگاف لگا کر اور اسے کھول کر اس کے رقیق مادہ کو دیکھے۔ نشیب کے کھلنے سے دو نہایت سرعت سے پھیلنے والے رقیق مادے جلائے ہوئے حصہ پر بہنے لگے اور بتدریج پھیلنا اور سکڑنا شروع کیا۔ کبھی تو وہ سکڑ کر قطرہ بن جاتے اور کبھی پھیل کر چوڑے ہو جاتے۔ یہ حرکت جاری رہی حتیٰ کہ وہ بخارات بن کر اُڑ گئے۔ اس میں کچھ شک نہیں کہ یہ حرکت اس طاقت برقی کے باعث تھی جو کاٹنے سے پیدا ہوئی۔ (9) اس میں 38ء 58 حصہ الیومینا۔ 01ء 34 حصہ سلیکا 61ء 7 فلورائین مرکب ہیں۔ (10) اگر اسے کوئلہ پر رکھ کر پھونکنی کے ذریعہ آنچ دی جائے تو بھی نہیں پگھلتا۔ ہاں سوہاگہ کے ساتھ اسے گرمی پہنچائی جائے تو بے رنگ شیشہ کی طرح ہو جاتا ہے۔ اگر اسے تیز گرمی دی جائے تو اس پر بلبلے نمودار ہوتے ہیں۔ جو فوراً ٹوٹ جاتے ہیں۔ زرد رنگ پکھراج گرمی سے بے رنگ ہو جاتے ہیں۔ تاریک زرد گلابی یا گومیدک جیسے سرخ ہو جاتے ہیں۔ تیز آب کوبالٹ سے یہ نیلے رنگ کا ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

مشہور و معروف

کئی ایک ایسے اوپل ہیں جو خوش رنگت اور مقدار کے باعث نامزد عالم ہیں۔ ان میں سے چند کا بیان ہدیہ ناظرین با تمکین کیا جاتا ہے۔ (1) نمائش گاہ 1851ء میں ایک ہنگری کا اوپل 526-1/2 قیراط وزنی 10 ہزار روپے قیمتی دیکھا گیا۔ (2)کان ہنگری سے 1866ء میں دو بہت عمدہ کر دی شکل اوپل نکلے۔ ایک 186قیراط ، دوم 160 قیراط وزنی تھا۔ (3) پلائینی ایک عدد کے بارے میں لکھتا ہے کہ ’’ یہ رنگ سپاری کے برابر مقدار میں 2 لاکھ روپے قیمتی سینٹر نوینس (Senator Nonws) کے پاس تھا۔ ایک شخص مارک انٹوی (Marc Antony) نامی نے یہ جواہر مانگا۔ یکن نوینس نے اسے دینا نہ چاہا او اسے لے کر بھاگ گیا۔ (4) شاہ دنیا کے جواہرات میں ایک عدد 17 اونس وزنی مشت کے برابر ہے۔ (5) آج کل سب سے عمدہ اوپل ہے جو ملکہ جوزفائن (Josephine) کے پاس ہے۔ اور اشعہ لمعان کے باعث برننگ ٹرائی (Burring Truy) کے نام سے مشہور ہے۔ (6) ایک اوپل پر لوس سیز وہم کی قیصر بنقش ہے۔ (7) ایک اوپل پرجوبا کی تصویر ہے۔ یہ مجمع الجواہرات ڈیوک آف آرلینز میں ہے۔ (8) ہوپ کے جواہرات میں کئی نگ ہیں ایک 11 انچ طول 12/4 عرض، بڑا شفاف و خوش رنگ ہے۔اس پر اپولوکے سر کانقش ہے۔جس کے ارد گرد آتشی کرنیں حلقہ کے طور پر محیط ہیں

مزید پڑھیں

حوت

حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دلو

دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

جدی

جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں

قوس

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں