دوستی

تفصیل

دوستی کے معاملے میں یہ عجیب و غیرب فطرت رکھتی ہیں۔ ان کی دوستی خواتین سے تو ہوتی ہی ہے لیکن یہ جنس مخالف سے دوستی رکھنا بھی پسند کرتی ہیں۔ اس طرح یہ سمجھتی ہیں کہ انہیں ان معاملات کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہو سکتی ہیں جو کسی خاتون سے دوستی میں نہیں مل سکتیں۔

متعلقہ صفحات

26 صفحات

خوش لباس

یہ خواتین خوش لباس ہوتی ہیں۔ ان کی نظریں جدید سے جدید فیشن کے کپڑوں کی تلاش میں رہتی ہیں۔ جہاں انہیں کوئی اچھا ڈیزائن نظر آتا ہے او یہ سمجھتی ہیں کہ وہ ان پر اچھا لگے گا وہ فوراً اس ڈیزائن کے کپڑے سلوانے یا لینے کی کوشش کرتی ہیں۔ یہ ان کپڑوں کو زیب تن کر کے پہلے اپنا تنقیدی جائزہ لیتی ہیں، ان کے ذہن میں یہ بات ہوتی ہے کہ کہیں ایسا نہ ہو کہ پہننے کے بعد یہ لباس ان پر جچ نہ رہا ہو، جب یہ اس بات سے مطأن ہو جاتی ہیں کہ وہ لباس ان پر اچھا لگ رہا ہے تب یہ دوسروں کے سامنے آتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر خواتین اس سلسلے میں ان کی تعریف بھی کرتی ہیں اور اکثر ان سے حسد بھی کرتی ہیں کیونکہ یہ کبھی عام لباس میں دوسروں کے سامنے آنا پسند نہیں کرتیں۔ اس حوالے یہ اپنی پہچان اور شان بنا کر رکھنا چاہتی ہیں۔ لباس ان کے لئے بڑا حساس معاملہ ہے، یہ اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔ یہ کوئی عام سا ڈیزائن یا بھدا لباس پہننا پسند نہیں کرتیں، اس لئے اپنے ٹیلرز کا انتخاب بھی بہت سوچ سمجھ کر کرتی ہیں تا کہ وہ ان کی بات آسانی سے سمجھ سکے اور ان کی خواہش کے مطابق کپڑے سی سکے۔

مزید پڑھیں

پر کشش

عورت خواہ کسی برج سے تعلق رکھتی ہو، اسے حسین اور پر کشش نظر آنے کی شدید خواہش ہوتی ہے۔ یہی حال برج قوس سے تعلق رکھنے والی خواتین کا بھی ہوتا ہے یہ چاہتی ہیں کہ یہ دوسری خواتین سے منفرد، حسین اور خوب صورت نظر آئیں، اس کے لئے یہ مختلف امور کی طرف توجہ بھی دیتی ہیں مثلاً یہ غذا کو مناسب رکھتی ہیں، ورزش بھی کر لیتی ہیں اور میک اپ کا سہارا بھی لیتی ہیں لیکن ان خواتین میں قدرتی طور پر بھی بڑی کشش ہوتی ہے جسے یہ خود تو زیادہ اہمیت نہیں دیتیں اورزیادہ حسین نظر آنے کی کوششوں میں مصروف رہتی ہیں لیکن دوسرے لوگ ان کی پیدائشی کشش سے خاصے متاثر ہوتے ہیں اور خاص طور پر خواتین کو ان کی یہ کوشش ایک آنکھ نہیں بھاتی ہے، اس کی وجہ سے وہ اکثر ان سے حسد میں مبتلا رہتی ہے۔ قوس خواتین ہر وقت اپنی تنقیدی جائزہ لیتی رہتی ہے۔ ویسے تو مرغن غذائیں کھانا ان کی فطرت و عادت ہے، جس کی وجہ سے یہ اکثر فربہی کی طرف بھی مائل ہو جاتی ہیں لیکن جب انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کا حسن متاثر ہو رہا ہے تو وہ اپنی خوراک پر قابو پانے کی کوشش کرتی ہیں اور اس سلسلے میں خوب صبر ضبط کا مظاہرہ کرتی ہیں، ان کی مرغوب غذائیں بھی ان کے سامنے موجود ہوں تو ان سے اجتناب کرتی ہیں، یوں کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ یہ اپنے اوپر جبر کر رہی ہوتی ہیں۔ بہرحال اس طرح کنٹرول کر کے یہ اپنے جسم کو متناسب کر لیتی ہیں۔ ساتھ ہی یہ ورزش بھی کرتی ہیں۔ ان کا حسن واضح ہو جاتا ہے اور اس پر جب یہ میک اپ کر لیں تو خوب غضب ڈھانے لگتی ہیں۔ ایسے مواقع پر دوسری خواتین انہیں دیکھ دیکھ کر جلتی اور کڑھتی رہتی ہیں اور ان سے زیادہ حسین نظر آنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگا دیتی ہیں

مزید پڑھیں

خوش گفتار

جہاں یہ اپنے لباس کے معاملے میں بڑی حساس ہوتی ہیں وہیں ان کی گفتگو بھی بڑی منفرد ہوتی ہے اور یہ انفرادیت سراسر بناوٹی ہوتی ہے۔ یہ چاہتی ہیں کہ ان کی بات چیت بہت زیادہ متاثر کن ہو، ان کا انداز تکلم ایسا ہو کہ لوگ اس کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔ یہ آواز میں جان بوجھ کر مٹھاس پیدا کرتی ہیں۔ اپنی اس کوشش میں خاصی حد تک کامیاب رہتی ہیں اور لوگ ان کی تعریف کرتے ہیں، یہاں بھی یہی ہوتا ہے کہ اکثر خواتین ان سے جلنے لگتی ہیں۔

مزید پڑھیں

محفلوں میں نمایاں

ان خواتین کی خواہش ہوتی ہے کہ یہ زیادہ سے زیادہ تقاریب میں شرکت کریں۔ ان تقاریب میں شمولیت کے لئے یہ لباس وغیرہ کے حوالے سے خوب تیاری کرتی ہیں تا کہ وہاں منفرد نظر آئیں، جب یہ تقریب میں آتی ہیں تو یہ خود کو نمایاں رکھنے کے لئے دیگر ہتھکنڈے بھی استعمال کرتی ہیں۔ مثلاً یہ خوبصورت باتیں شروع کر دیں گی، مناسب لطیفے سنائیں گی، اس طرح کی حرکتوں سے یہ اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر لیتی ہیں۔ اس کے علاوہ اگر تقریب میں اناؤنسمنٹ کی گنجائش ہو تو یہ اناؤنسمنٹ کرنا پسند کریں گی۔ اس طرح بھی یہ خود کو نمایاں کر لیتی ہیں۔ غرض یہ کہ یہ جانتی ہیں کہ انہیں محفلوں کی جان کس طرح بننا ہے۔

مزید پڑھیں

امور خانہ داری

اس سلسلے میں بھی ان کا رویہ کچھ عجیب سا ہوتا ہے۔ کبھی تو انہیں امور خانہ داری سے بالکل لگاؤ نہیں ہوتا، یہ ایک انڈہ تک فرائی کرنے میں قباہت محسوس کرتی ہیں۔ لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ سارے امور خانہ داری نہایت دلچسپی سے ادا کرتی ہیں۔ یعنی یہ کہنا مناسب ہوگا کہ ان سے ایسے امور کی حتمی توقع نہیں رکھنی چاہئے۔ اگر یہ کر دیں تو ٹھیک ہے ورنہ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ گھر کا کام کرنے کے بجائے وہ کسی تقریب میں جانے کی تیاریاں کر سکتی ہیں

مزید پڑھیں

موڈی

ان خواتین کی بہت سی باتیں ان کے موڈ پر منحصر ہیں۔ مثلاً یہ کہ ان کا موڈ اچھا ہے تو یہ کسی محفل میں شرکت کریں گی یا دوستوں سے ہنس ہنس کر ملیں گی ورنہ ایسا نا ممکن ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ان میں ایک عجیب بات یہ ہوتی ہے کہ جب ان کا موڈ اچھا ہوتا ہے تو ان کا حسن پوری آب و تاب کے ساتھ جلوہ گر ہوتا ہے اور جب ان کا موڈ خراب ہو تو چاہے یہ میک اپ کر لیں، ان کا حسن غائب ہوتا ہے لہٰذا یہ کہا جا سکتا ہے کہ ان کے ان کے حسن کا انحصار بھی ان کے موڈ پر منحصر ہے۔ اگر یہ اچھے موڈ میں ہوں گی تو ان سے بے شمار فوائد اٹھائے جا سکتے ہیں۔ ان سے کوئی قیمتی شے بھی حاصل کی جا سکتی ہے اور اگر موڈ خراب ہو تو کوئی معمولی چیز بھی ان سے حاصل کرنا مشکل ہے بلکہ یہ تو سیدھے منہ بات بھی نہیں کریں گی۔

مزید پڑھیں

نظم و ضبظ

قوس خواتین کی ایک اہم خصوصیت نظم و ضبط ہے ان میں قوت برداشت بہت ہوتی ہے۔ اگر انہیں کوئی نقصان ہو جائے تو یہ بڑے حوصلے سے اسے برداشت کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی یہ بڑے نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

شوخ و چنچل

قوس خواتین خاصی شاخ چنچل ہوتی ہیں۔ ان کی شوخی ان کی باتوں اور حرکتوں سے ظاہرہوتی ہے۔ ان کے خوبصورت جملے دوسروں کو مسکرانے اور ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔ ان کی چال بڑی دلکش ہوتی ہے اور دل موہ لیتی ہے، ساتھ ہی ان کی مسکراہٹ بھی بڑی غضب ناک ہوتی ہے، ان کی ایسی ہی خوبیوں کی وجہ سے اکثر مردان کی زلف کے اسیر ہو جاتے ہیں وہ ان کی قربت، دوستی حتیٰ کہ ان سے شادی کے خواہاں بھی ہوتے ہیں، لیکن یہ خواتین ہر کسی کو گھاس نہیں ڈالتیں، صرف ان مردوں سے دوستی کرتی ہیں جو ان کے معیار پر پورا اترتے ہیں۔

مزید پڑھیں

سادگی

ان میں جہاں شوخی پائی جاتی ہے وہیں سادگی بھی ان کی خصوصیت ہے۔ دیکھا یہ گیا ہے کہ دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین اگر شوخ و چنچل ہیں تو پھر وہ سادہ نہیں ہوتیں بلکہ خوب میک اپ کرتی ہیں، شوخ کپڑے پہنتی ہین لیکن قوس خواتین سادگی پسند ہوتی ہیں۔ ان کے کپڑے بھی اچھے فیشن کے ہوتے ہیں لیکن ان میں بھی سادگی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر معاملات میں بھی یہ سادہ نظر آتی ہے۔ یہ حسن کے معاملے میں بھی سادگی کی قائل ہوتی ہیں۔ مثلاً یہ لینس نہیں لگائیں گی، بالوں کو Colour نہیں کریں گی، ہلکی نیل پالس اور لپ اسٹک استعمال کریں گی

مزید پڑھیں

مسحور کن

یہ خواتین بہت مسحور کن ہوتی ہیں۔ سامنے والا ان کی ایک خصوصیت کی وجہ سے مسحور نہیں ہوتا بلکہ ان میں بے شمار خوبیاں ہوتی ہیں۔ مثلاً یہ اپنی خوش مزاجی سے یا اپنی کسی ادا سے دوسروں کو مسحور کر سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ خوبصورت جملے سے بھی ایسا کر سکتی ہیں ویسے بھی ان کی پوری شخصیت ہی مسحور کن ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

مزاح پسند

خود کو نمایاں کرنے کی خواہش جس طرح دنیا کے ہر انسان میں ہوتی ہے اسی طرح قوس خواتین میں بھی موجود ہوتی ہے۔ یہ ویسے تو اپنی دیگر کئی خصوصیات کی وجہ سے خود کو نمایاں کرلیتی ہیں لیکن ایک خاص خوبی ان کی مزاح پسند بھی ہے جو انہیں لوگوں میں ممتاز اور مقبول بنا کر رکھتی ہے۔ ان کی مزاحیہ اور شگفتہ گفتگو سے لوگ بہت محظوظ ہوتے ہیں اور ان کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔ یہ روتے ہوئے لوگوں کو ہنسا دینے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ اس حوالے سے یہ اپنے گھر، درس گاہ، دفتر اور حلقۂ احباب میں بہت مشہور اور پسندیدہ ہوتی ہیں۔ جس طرح قوس مرد کئی لطیفے یاد رکھتے ہیں اس طرح قوس خواتین کو بھی بے شمار لطائف یاد ہوتے ہیں جو یہ موقع کی مناسبت سے سناتی رہتی ہیں۔ ان کی باتوں اور حرکتوں کی وجہ سے بڑے تو بڑے، بچے بھی انہیں بہت پسند کرتے ہیں۔ بچوں کے درمیان رہ کر خود بھی بچی بن جاتی ہیں اور بچوں سے ان کی سطح کے حساب سے بات چیت کرتی ہیں جس سے بچے بہت خوش ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کھیلوں میں دلچسپی

ان خواتین کو مردوں کی طرح کھیلوں سے بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ بچپن ہی سے کھیلوں کی طرف راغب ہوتی ہیں۔ اس وجہ سے یہ اسکول میں بھی اس شعبے میں حصہ لیتی ہیں۔ اگر یہ کسی کھیل میں مستقل مزاجی کا مظاہرہ کریں تو بڑا نام پیدا کرتی ہیں۔ اونچا مقام حاصل کرنے کی وجہ صرف ان کی کھیلوں میں دلچسپی ہی نہیں ہوتی بلکہ یہ بہت محنت بھی کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

پر عزم اور حوصلہ مند

یہ خواتین بہت پر عزم اور حوصلہ مند ہوتی ہیں۔ یہ اگر کوئی کام کرنے کی ٹھان لیں تو اسے ختم کر کے ہی دم لیتی ہیں۔ اگر کسی کام میں انہیں ناکامی ہو جائے تو یہ مایوس نہیں ہوتیں بلکہ بڑے حوصلے سے کام لیتی ہیں۔ یہ ناکامیوں سے نفرت کرتی ہیں اس لئے ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کا عزم کر لیتی ہیں اور بار بار ناکامیاں ہوں تو تب بھی بالآخر کامیابی حاصل کر ہی لیتی ہیں۔

مزید پڑھیں

منہ پھٹ

ان خواتین کو اکثر یہ الزام سہنا پڑتا ہے کہ یہ منہ پھٹ ہیں۔ حالانکہ یہ غلط ہے۔ منہ پھٹ تو نہیں ہاں صاف گو ضرور ہوتی ہیں لیکن ان کی صاف گوئی اکثر اتنی شدت اور طنز کے ساتھ ہوتی ہے کہ ان پر منہ پھٹ کا الزام آ جاتا ہے۔ در اصل ان کے دل میں جو کچھ ہوتا ہے وہ زبان پر آ جاتا ہے۔ یہ کوئی بات دل میں نہیں رکھتیں، اگر یہ ایسا کریں تو اپنے دل پر بوجھ محسوس کرتی ہیں اور یہ فطری عمل ہے کہ کوئی انسان اپنے دل پر بوجھ برداشت نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں

آزاد طبع

یہ خواتین خاصی آزاد طبع ہوتی ہیں۔ گھریلو امور میں ان کی دلچسپی بڑی محدود ہوتی ہے۔ گھر سے باہر کی سرگرمیوں میں یہ بہت بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔ اس وجہ سے یہ اچھی سوشل ورکر اور لیڈر ثابت ہوتی ہیں۔ دیگر کئی برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کی طرح یہ محدود سوچ کی مالک نہیں ہوتیں بلکہ ان کی سوچ بڑی وسیع ہوتی ہے، یہ اس حساب سے عمل بھی کرتی ہیں۔ انہیں دنیا کے متعلق معلومات حاصل کرنے میں بڑی دلچسپی ہوتی ہے۔ ان کے لئے یہ بہت مشکل ہے کہ یہ گھر میں ایک خاتون خانہ کی طرح زندگی بسر کریں۔ اس وجہ سے اکثر ان کے گھر والوں اور خاص طور پر شوہروں کو بہت اعتراض بھی رہتا ہے۔ یہ خواتین باہر مردوں میں گھل مل کر بیٹھتی ہیں، یہ الگ بات ہے کہ ان کی نیت صاف ہوتی ہے اور یہ صرف معلومات کی خاطر ان کے ساتھ بیٹھتی ہیں لیکن دیکھنے والے ان پر شک کئے بغیر نہی رہ سکتے اس لئے اکثر ایسی خواتین کا ان معاملات پر شوہروں سے جھگڑا رہتا ہے جو کبھی کبھی سنگین صورت اختیار کر لیتا ہے اور بات علیحدگی تک بھی آ جاتی ہے۔ آزاد طبیعت جہاں ان کے لئے بہت سے نقصانات کا سبب بنتی ہے وہیں بے شمار فوائد بھی ہوتے ہیں مثلاً انہیں دنیا کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں، ان کے اندر اعتماد اور حوصلہ پیدا ہو جاتا ہے، یہ اپنے کئی کام لوگوں سے کروا لیتی ہیں

مزید پڑھیں

عشق و محبت

کئی برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین عشق و محبت کے معاملے میں بڑی حساس ہوتی ہیں۔ وہ اپنے دل میں جسے بسا لیں بس اسی کی ہو کر رہ جاتی ہیں لیکن قوس خواتین کے ساتھ ایسا نہیں ہوتا۔ یہ عشق و محبت میں زیادہ حساس نہیں ہوتیں۔ یہ دوستیاں تو رکھ سکتی ہیں لیکن کسی کے فراق میں آہیں نہیں بھر سکتیں۔ اگر کوئی انہیں بھا جائے تب بھی اسے جیون ساتھی بنانے میں بڑی احتیاط سے کام لیتی ہیں، اسے کئی طرح سے پرکھتی ہیں اور اگر وہ کسی بھی وجہ سے ان کے معیار پر پورا نہ اترے تو اسے آسانی سے چھوڑ دیتی ہیں۔ ان خواتین کے ساتھ بطور شوہر زندگی گزارنا کسی بھی مرد کے لئے بڑے دل گردے کی بات ہوتی ہے، اس لئے کہ یہ اس سے خاص دلی لگاؤ نہیں رکھتیں۔ بس ان کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ شادی زندگی کی ایک ضرورت ہے جس کے نتیجے میں خاندان آگے بڑھتے ہیں اور اس کے لئے کسی بھی مرد کو بطور شوہر رکھا جا سکتا ہے، ضروری نہیں ہے کہ ایک ہی مرد کو ضروری سمجھ لیا جائے۔ اگر کسی ایک مرد سے بات نہ بنے اور اس کی وجہ سے زندگی میں پریشانیاں پیدا ہوں تو اس کی جگہ دوسرا مرد بھی لایا جا سکتا ہے، ان خواتین کا کہنا یہ ہوتا ہے کہ زندگی کو آسانی اور مسرت کے ساتھ گزارا جائے اور جہاں مشکلات پیدا ہوں، ان کے حالات اور ماحول کو بدل لیا جائے، بہرحال یہ شوہروں سے محبت رکھتی ہیں۔ اکثر مرد ان کی زلف کے اسیر ہو کر ان کی محبت کا دم بھرنے لگتے ہیں۔ یہ ان کا مذاق اڑاتی ہیں۔

مزید پڑھیں

سیر و تفریح کی شوقین

یہ خواتین سیرو تفریح کی بڑی شوقین ہوتی ہیں۔ اپنے شہر کے تفریحی مقامات پر تو یہ اکثر آتی جاتی رہتی ہیں لیکن اگر انہیں موقع مل جائے تو یہ شہر اور ملک سے بھی باہر چلی جاتی ہیں۔ اکثر یہ ایسی ملازمتوں کی تلاش میں رہتی ہیں جن میں انہیں کسی دوسترے شہر یاملک جانے کا موقع مل سکے، اگ یہ ایسی ملازمتوں کی تلاش میں رہتی ہیں جن میں انہیں کسی دوسرے شہر یا ملک جانے کا موقع مل سکے، اگر یہ خود اپنا کاروبار کرتی ہیں یا مالی طور پر مستحکم ہیں تو پھر سیرو تفریح کے پروگرام بناتی رہتی ہیں۔ کسی پر فضاء مقام پر جا کر یہ بہت زیادہ خوش ہو جاتی ہیں۔ اگر ساحل پر جائیں تو سمندر کی موجوں سے خوب لطف اندوز ہوتی ہیں، کوئی سرسبز جگہ ہو تو یہ گھاس ، پودوں اور درختوں سے لطف اٹھاتی ہیں۔ کہیں پانی بہہ رہا ہو تو یہ اس میں پیر ڈال کر بیٹھ جاتی ہیں۔ پہاڑ ہوں تو یہ پہاڑ پر چڑھنے لگیں گی، غرض یہ ماحول کی مناسبت سے لطف اندوز ہوتی ہیں۔ اگریہ ٹیچر ہیں تو اسکول کے ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس کو اکثر مشورہ دیں گی کہ اسکول کے بچوں کو سیرو تفریح کے لئے لے جانا چاہئے، اس مشورے کے پس پردہ ان کی اپنی سیر و تفریح کی خواہش کارفرما ہوتی ہے۔ ان کے سیرو تفریح کے شوق کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انکے دفتر یا گھروں میں پینٹنگز اور کتابیں بھی ایسی ہوتی ہیں جو پر فضاء مقامات اور سفرناموں سے متعلق ہوں۔

مزید پڑھیں

مضبوط کردار

ان خواتین کی جن عادتوں پر ہم نے روشنی ڈالی مثلاً خوش مزاجی، مردوں سے گھل مل کر گفتگو کرنا، گھر سے باہر کی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا وغیرہ، ان سے یہ تاثر ملتا ہے کہ شاید ان کا کردار کسی مقام پر کمزور پڑجاتا ہو گا لیکن ایسا نہیں ہے۔ تمام باتیں اپنی جگہ لیکن انہیں اپنی عزت بہت پیاری ہوتی ہے، جس کی حفاظت یہ ہر حال میں کرتی ہیں۔ اکثر مردوں کو ان کی عادتوں سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ خواتین شاید ان کے جال میں پھنس جائیں گی لیکن جیسے ہی وہ کوئی غلط بات کرتے ہیں تو انہیں توقع کے خلاف بہت سخت رد عمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ایسے مواقع پر یہ خواتین انہیں بھری محفل میں ذلیل کرنے سے بھی گریز نہیں کرتیں۔ گھر کے باہر لوگوں سے گھل مل کر رہنے کی اصل وجہ ان خواتین کا یہ خیال ہے کہ مرد اور عورت برابر ہیں لہٰذا انہیں برابری کی سطح پر معاشرے میں رہنا چاہئے۔ یورپ وغیرہ میں تو ایسی خواتین اپنے اس خیال کے تحت زندگی گزار لیتی ہیں لیکن جن ملکوں میں مرد، خواتین سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں وہاں ان خواتین کو اپنے خیالات کے تحت زندگی گزارنا خاصا دشوار ہو جاتا ہے۔ خص طور پر گھریلو زندگی میں تو ان کے لئے بڑی مشکلیں پیدا ہو جاتی ہیں۔ گھر کے مرد مثلاً باپ، بھائی اور خاص طور پر شوہر ان پر بہت اعتراض کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

امیدوں کا سہارا

یہ خواتین جب کسی مرحلے پر مایوس ہو جاتی ہیں تو ان پر مایوسی کی کیفیت زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتی بلکہ ان میں اچھے وقت کی امید پیدا ہو جاتی ہے اور یہ امیدوں کے سہارے بڑا وقت کاٹ سکتی ہیں۔ در اصل یہ زندگی کے معاملات میں تاریک پہلوؤں سے نظریں چراتی ہیں اور روشن پہلوؤں کو دیکھنا پسند کرتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ کسی وجہ سے مایوس ہونے کے بعد بھی یہ مایوسی کو اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دیتیں بلکہ پھر روشن پہلو دیکھنے لگتی ہیں۔

مزید پڑھیں

ماحول میں ڈھالنے کی عادت

ان خواتین میں خود کو ہر طرح کے ماحول میں ڈھال لینے کی صلاحیت ہوتی ہے جو ان کی عادت بن جاتی ہے۔ اگر کہیں یہ ملازمت اختیار کریں تو یہ وہاں کے ماحول کا جائزہ لیں گی اور پھر خود کو اس ماحول میں ڈھال لیں گی، اس طرح جب ان کی شادی ہو جاتی ہے اور یہ سسرال میں آتی ہیں تو اپنی عادت کی وجہ سے انہیں خود کو یہاں کے ماحول میں ڈھالنا مشکل نہیں ہوتا۔ یہ لوگوں سے ان کی ذہنی سطح کے لحاظ سے بات چیت کرنا جانتی ہیں۔ یہ خواہ مخواہ کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کرتیں بلکہ اگر انہیں اپنی کوئی بات منوانی ہو تو بہت پیار محبت اور مناسب طریقے سے منو الیتی ہیں لوگ ان سے مل کر خوش ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

فضول خرچ

ویسے تو یہ خواتین عام طور پر کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتی ہیں لیکن کبھی کبھی ان پر فضول خرچی کا دورہ بھی پڑ جاتا ہے۔ ایسے میں یہ کفایت شعاری کے تمام سنہری اصول بھول جاتی ہیں۔ انہیں اگر کوئی روکنا بھی چاہے تو یہ کہہ سکتی ہیں کہ کبھی کبھی فضول خرچی کر لینے میں کیا حرج ہے۔ در اصل جب انہیں کوئی چیز بھا جائے تو ان کی فطرت انگڑائیاں لینے لگتی ہے اور یہ اسے ہر حال میں حاصل کر لینا چاہتی ہیں۔ بس یہیں سے ان کی فضول خرچی کی ابتدا ہوتی ہے اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ کوئی عام سی چیز جو کہ زیادہ مہنگی نہیں ہوتی لیکن مارکیٹ میں عدم دستیابی کی وجہ سے مہنگے داموں بھی خرید لیتی ہیں۔ اس کے پس پردہ ان کا جذبہ شوق کار فرما ہوتا ہے

مزید پڑھیں

دوسروں کو کم تر سمجھنا

قوس خواتین میں ایک بہت بڑی خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ بلا وجہ دوسروں کو خود سے کم تر سمجھتی ہیں۔ ایسا یہ دانستہ نہیں کرتیں بلکہ یہ ان کی فطرت کا حصہ ہے۔ اس طرح یہ کئی لوگوں کے لئے نا پسندیدہ ہو جاتی ہیں، اس کے باوجود یہ اپنی فطرت بدلنے سے قاصر ہوتی ہیں۔ انہیں اپنی اس خامی کا احساس ہو جائے تب بھی یہ اس سے چھٹکارا نہیں پا سکتیں۔

مزید پڑھیں

لمبی گفتگو

یہ خواتین لمبی گفتگو کرنے کی عادی ہوتی ہیں۔ یہ جب کسی ایک موضوع پر بولنا شروع کریں تو نان اسٹاپ بولتی چلی جاتی ہیں۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے اکثر لوگ انہیں باتونی، خبطی اور بے وقوف سمجھنے لگتے ہیں۔ ویسے یہ اپنی طویل گفتگو کے دوران بے وقوفی کی باتیں بھی کر جاتی ہیں۔ یہ خامی ان کی شاندار شخصیت کو بھی متاثر کرتی ہے۔ جس طرح یہ اپنی کئی دیگر خامیوں پر قابو نہیں پا سکتیں اس طرح خامی پر قابو پانا بھی ان کے لئے مشکل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

ظاہری دلکشی

یہ خواتین دوسروں کو ان کی اچھی عادتوں کی بجائے ان کی ظاہری دلکشی کے پیمانے پر ناپتی ہیں اور انہیں اسی حساب سے پسند بھی کرتی ہیں۔ یہ کسی خاتون کے خوبصورت لبوں سے متاثر ہو سکتی ہیں لیکن یہ ان لبوں سے نکلنے والی بد اخلاق گفتگو کو نظر انداز کر دیں گی۔ با اخلاق لوگ اگر کم صورت ہیں اور ظاہری طور پر پر کشش نہیں ہیں تو یہ خواتین انہیں نا پسند کر سکتی ہیں۔

مزید پڑھیں

سخی

ان خواتین کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ خاصی سخی واقع ہوتی ہیں۔ کبھی کبھار تو یہ نیکی کی غرض سے سخاوت کا مظاہرہ کرتی ہیں اور ایسا بھی ہوتا ہے کہ دکھاوے کے لئے یہ سخاوت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔

مزید پڑھیں

دولت سے عدم دلچسپی

انہیں دولت سے کوئی خاصا لگاؤ نہیں ہوتا۔ یہ دولت پس انداز کرنے کی قائل نہیں ہوتیں جس کی وجہ سے یہ اکثر مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں اور انہیں قرض بھی لینا پڑتا ہے۔ اس حوالے سے یہ مستقبل کے لئے بھی کچھ نہیں سوچتیں۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

حوت

حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دلو

دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

جدی

جدی ذمہ داری قبول کرتا ہے، عرصہ دراز کی منصوبہ بندی اور احتساب میں یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں

قوس

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی

مزید پڑھیں

عقرب

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا

مزید پڑھیں

میزان

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں