مبالغہ آرائی

تفصیل

یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو جھوٹ کو پسند نہیں کرتے لیکن ان میں ہی ایسے لوگ بھی ہیں جو اکثر مبالغہ آرائی کرتے ہیں۔ ایسا یہ مصلحتاً کرتے ہیں۔ کوئی مجبوری ہو تو یہ جھوٹ بول لیتے ہیں ورنہ اکثر لوگوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے ایسی باتیں کرتے ہیں جو جھوٹ پر مبنی ہوتی ہیں۔ ایسی باتوں سے یہ خود بھی مزہ لیتے ہیں۔

متعلقہ صفحات

13 صفحات

خوش رہنے والے

حالات چاہے کیسے بھی آجائیں یہ افراد خوش رہنا جانتے ہیں۔ یہ صرف اپنی کامیابیوں پر خوش نہیں ہوتے بلکہ دوسروں کی کامیابی پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔ یہ بہت کم حسد کرتے ہیں اس لئے اکثر دوسروں کی حوصلہ افزائی کرتے رہتے ہیں۔ یہ خود بھی خوش رہتے ہیں اور دوسروں کو بھی خوش دیکھنا چاہتے ہیں۔ دکھی اور مستحق لوگوں سے انہیں دلی ہمدردی ہوتی ہے۔ در حقیقت یہ ہر انسان کو خوش و خرم دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

حس مزاح

مزاح ان کی فطرت میں شامل ہے۔ یہ اکثر اپنے خوش گوار جملوں سے دوسروں کو ہنساتے رہتے ہیں۔ یہ محفلوں کو زعفران زار بنانے کا ہنر جانتے ہیں۔ دوسروں پر بڑے اچھے انداز میں طنز کرتے ہیں۔ اپنی اس فطرت کی وجہ سے یہ اچھے کارٹونسٹ، مصور اور کالم نگار بھی بنتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عقل مند

یہ افراد ویسے تو اپنی زندگی میں کئی رنگ رکھتے ہیں۔ مثلا یہ جذباتی بھی ہو جاتے ہیں اور شگفتہ مزاج بھی لیکن یہ سب وقتی رنگ ہیں۔ ان کا اصل رنگ ان کی عقل مندی ہے۔ اپنی عقل مندی کی وجہ سے یہ کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔ ان کے فیصلے بہت مناسب ہوتے ہیں۔ اکثر لوگ ان کی عقل کے قائل ہوتے ہیں اور ان سے مشورے لیتے رہتے ہیں۔ یہ دوسروں کی بڑی فراخ دلی اور خلوص سے راہنمائی کرتے ہیں۔ یہ بغض اور کینہ نہیں رکھتے۔ جو ان کے لئے دل میں ہوتا ہے وہ زبان پر لے آتے ہیں۔ اکثر لوگ ان کی اس عادت کی وجہ سے ان سے متنفر ہو جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

جذباتی ٹھہراؤ

ان افراد پر اکثر جذبات غالب آ جاتے ہیں، مثلاً یہ غصے کی زد میں آ جائیں گے یا بہت خوش گوا ر موڈ اختیار کر لیں گے۔ کسی کو دکھی دیکھ کر یہ دکھی ہو جاتے ہیں اور ہنسنے والوں کے ساتھ ہنسنے لگتے ہیں۔ ان تمام وقتی جذبات کے ساتھ ساتھ ان کے جذبات میں ٹھہراؤ ہوتا ہے۔ یہ بہت سوچ سمجھ کر قدم اٹھانے کے قائل ہوتے ہیں۔ جذبات میں آ کر کوئی فیصلہ نہیں کرتے۔ انہیں اگر مشتعل کیا جائے تو یہ شاید فوراً مشتعل تو ہو جائیں لیکن جلد ہی خود کو سنبھال لیتے ہیں۔ یہ نہ تو کسی کے جذبات سے کھیلتے ہیں اور نہ ہی کسی کو اپنے جذبات سے کھیلنے کی اجازت دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

عجلت

عجلت ان کے مزاح کا حصہ تو نہیں ہے لیکن کبھی کھی یہ بڑی عجلت کا مظاہر ہ کر جاتے ہیں۔ جس کا اکثر انہیں خمیازہ بھی بھگتنا پڑتا ہے۔ یہ ایسے واقعات سے سبق حاصل کرتے ہیں اور آئندہ محتاط رہتے ہیں، اس احتیاط کے باوجود پھر کبھی نہ کبھی بے خیالی میں عجلت دکھا جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

غور و فکر

غور و فکر کرنا ان کی سرشت میں شامل ہے۔ یہ اکثر ایسی معمولی باتوں پر غور کرنے لگتے ہیں جنہیں دوسرے لوگ نظرانداز کر جاتے ہیں۔ مثلاً یہ کسی وقت خالی میز کو گھور رہے ہوتے ہیں، ایسے میں دیکھنے والے کو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ میز کو دیکھ کر وقت ضائع کر رہے ہیں جبکہ درحقیقت وہ اس میز کے بننے کے بارے میں سوچ رہے ہوتے ہیں کہ کس طرح ایک پودا لگایا گیا اس کے بعد وہ پودا بڑا ہو کر ایک تنا ور درخت بنا اور اسے کاٹ کر یہ میز بنائی گئی۔ اس حوالے سے وہ اور بھی بے شمار باتیں سوچ رہے ہوتے ہیں۔ گہرائی سے غور و فکر کرنے کی وجہ سے انہیں بے شمار فائدے ہوتے ہیں۔ مثلاً انہیں زیادہ عمل حاصل ہوتا ہے اور دیگر معاملات میں بہتر نتائج ان کے سامنے آتے ہیں۔ انہیں سطحی انداز میں سوچنے والے لوگوں سے زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی۔ یہ ان لوگوں کی قدر کرتے ہیں اور دوست بناتے ہیں جو ان کی طرح گہرائی سے غورو فکر کرتے ہیں۔ ان سے بات چیت کر کے انہیں بڑی تسلی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں

اگلی منزل تلاش

کسی ایک جگہ ٹھہرنا ان لوگوں کے لئے خاصا مشکل ہوتا ہے۔ انہیں ہر وقت اگلی منزل کی تلاش رہتی ہے۔ اگر یہ کسی ایک جگہ ٹھہر جائیں تو بوریت انہیں کسی عذاب کی طرح اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ یہ اکتاہٹ کا شکار ہو کر آگے کی جانب قدم بڑھاتے ہیں۔ یہ ایک جگہ ٹک کر نوکری نہیں کر سکتے۔ کاروبار کر لیں تو اسے وسعت دیتے چلے جاتے ہیں۔ ایک کاروبار کے بعد کسی دوسرے کاروبار میں بھی ہاتھ ڈال دیتے ہیں۔ ایک ہی گھر میں رہتے رہتے اکتا جاتے ہیں اس لئے بس میں ہو تو گھر بھی بدل لیتے ہیں۔ اسی طرح جوتے گھڑی اور گاڑی وغیرہ تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ گھر اور دفتر کو بدلنا ممکن نہ ہو تو یہاں کی تربیت اور سجاوٹ ضرور تبدیل کر تے رہتے ہیں۔ یہ لوگ سیرو سیاحت کو بھی پسند کرتے ہیں اور اکثر مختلف جگہوں پر سیرو تفریح کے لئے جاتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

باہمت

یہ بڑے با ہمت لوگ ہوتے ہیں۔ ہر طرح کے کٹھن حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔ نکامیوں سے انہیں نفرت ہوتی ہے اس لئے کامیابیوں کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ اگر کسی کام کو کرنے کا تہیہ کر لیں تو پھر آہنی عزم کے ساتھ پیش قدمی کرتے ہیں اور راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو گراتے چلے جاتے ہیں۔ یہ آندھی اور طوفان کی طرح آگے بڑھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

طنز اور مزاق

یہ اکثر دوسروں پر طنز کرتے ہیں اور خوب مذاق بھی کرتے ہیں۔ یہ دل کے برے نہیں ہوتے اس لئے طنز اور مذاق میں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کسی کی دل شکنی نہ ہو لیکن جن لوگوں کو یہ نا پسند کرتے ہیں ان پر ایسا طنز کرتے ہیں جو دل شکنی کا سبب بن سکتا ہے۔ اس وقت یہ اپنے اندر انتقام اور دشمنی کی آگ کو بجھا رہے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ اپنی حس مزاح کی وجہ سے جو مذاق یا طنز کرتے ہیں اس میں ہنسنے اور خوش ہونے کا کوئی پہلو ضرور ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

منہ پھٹ

ان کی صاف گوئی اکثر ان پر منہ پھٹ ہونے کا الزام لگا دیتی ہے۔ ان کے دل میں جو کچھ ہوتا ہے وہ زبان پر لے آتے ہیں چونکہ حقیقت اکثر لوگوں کو کڑوی لگتی ہے اس لئے وہ ان سے ناراض ہو جاتے ہیں، اس حوالے سے کبھی کبھی تلخ کلامی اور جھگڑے بھی ہو جاتے ہیں چونکہ قوس افرد جھگڑوں سے نہیں ڈرتے اس لئے کئی جھگڑے سنگین نوعیت بھی اختیار کر لیتے ہیں۔ ایسی تمام باتوں کے باوجود یہ افراد اپنی صاف گوئی کی عادت کو ختم نہیں کرتے۔ ان کے لئے یہ بڑا مشکل ہوتا ہے کہ جو ان کے دل میں ہو اسے دل میں ہی رکھیں اور زبان سے اس کے بر خلاف الفاظ ادا کریں۔

مزید پڑھیں

احساس ذمہ داری

قوس افراد کی یہ فطرت میں شامل ہے اور اسے ہم ان کی نفسیاتی خوبی یا الجھن بھی کہہ سکتے ہیں کہ یہ لوگ بہت زیادہ احساس ذمہ داری رکھتے ہیں۔ بس یوں سمجھ لیں کہ جس طرح پانی پئے بغیر پیاس نہیں بجھتی اسی طرح جب تک یہ لوگ اپنی ذمہ داری پوری نہ کر دیں انہیں چین نہیں آتا۔ یہ اپنی ذمہ داریوں کو خوب پہچانتے ہیں اور اسے ہر حال میں پورا کرتے ہیں۔ اس کی مثال یوں ہے کہ اگر انہوں نے کسی سے دوسرے دن علی الصبح ملنے کا وعدہ کر لیا ہے تو یہ رات بھر بے چینی سے کروٹیں بدلتے رہیں گے، بار بار گھڑی دیکھیں گے کہ کیا وقت ہوا ہے، کھڑکی اور روشن دان کو دیکھتے رہیں گے کہ کیا صبح ہو گئی ہے؟ اس سلسلے میں یہ گھڑی میں الارم بھی لگا دیں گے اور گھر میں سے کسی کو بول بھی دیں گے کہ انہیں صبح جلدی جگا دیا جائے لیکن اس کے باوجود خود بھی بے قرار رہتے ہیں اور جونہی صبح کا اجالا پھیلے گا یہ اٹھ کر بیٹھ جائیں گے۔ اس ایک مثال سے اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ ان لوگوں میں کس قدر احساس ذمہ داری ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

شرمیلا پن

یہ لوگ بظاہر بہت خود اعتماد اور آندھی طوفان جیسے نظر آتے ہیں لیکن اکثر معاملات میں یہ شرمیلا پن ظاہر کرتے ہیں۔ شرمیلا پن بھی ان کی فطرت ہی کا ایک حصہ ہے۔ لوگ اس وقت حیران ہو جاتے ہیں جب وہ انہیں اس طرح دیکھتے ہیں کیونکہ یہ وہی فرد ہوتے ہیں جو ذرا دیر پہلے دنیا کو تہس نہس کر دینے کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں لیکن پھر ان میں شرمیلا پن آ جاتا ہے۔ اس کے باوجود یہ نہ سمجھا جائے کہ ان میں اعتماد کی کمی ہے یا یہ تو شرماتے ہیں اس لئے کچھ نہیں کر سکتے۔ شرمیلا پن ان پر ذرا دیر کے لئے آتا ہے اور چلا جاتا ہے۔ ان کی اصل کیفیات لوٹ آتی ہیں۔ اکثر یہ شرمیلے پن کی کیفیت سے دو چار ہوں اور کوئی ایسا واقعہ ہو جائے کہ انہیں ان کے فطری اعتماد کی ضرورت پڑ جائے تو ان میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ اپنے شرمیلے پن کو ختم کر دیں اور پر عزم و بااعتماد نظر آنے لگیں۔ یہ پھر بہت کچھ کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور لوگ ایک بار پھر حیران ہو جاتے ہیں کہ آخر ان کا شرمیلا پن کہاں گیا

مزید پڑھیں

عشق و محبت

عشق و محبت ازل سے انسانوں کی عادت بھی ہے اور ضرورت بھی۔ جس طرح دیگر لوگ اس معاملے میں اپنا نقطۂ نظر رکھتے ہیں، اسی طرح قوس افراد کا بھی اپنا نقطۂ نظر ہے۔ اس معاملے میں یہ لوگ خاصے پر جوش ہوتے ہیں۔ انہیں اگر کسی سے محبت ہو جائے تو اس کے لئے تارے توڑ کر لانے کی باتیں کرنے لگتے ہیں جسے یہ پسند کر لیں اسے جیون ساتھی بنانا چاہتے ہیں۔ اس کی خوشنودی کے لئے بڑے پاپڑ بیلتے ہیں۔ یہ محبت کے معاملے میں خلوص اور وفا کے قائل ہوتے ہیں۔ یہ دغا کر کے دکھاتے ہیں اور فریق سے وفا کی امید رکھتے ہیں۔ اگر انہیں دھوکا دیا جائے تو یہ مشتعل ہو جاتے ہیں۔ در گزر اور معافی کا کوئی راستہ ہو تو یہ اسے اپناتے ہیں ورنہ یہ جوابی کاروائی بھی کر سکتے ہیں اور علیحدگی بھی اختیار کر سکتے ہیں۔ ویسے تو انہیں بہت کم بے وفائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ یہ جس سے محبت کرتے ہیں اسے خوب اچھی طرح پرکھتے ہیں۔ جب کوئی ان کے معیار پر پورا اترتا ہے تب ہی اس سے تعلقات کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اگر انہیں کسی موقع پر ذرا سا بھی احساس ہو جائے کہ جسے انہوں نے عشق و محبت کے لئے منتخب کیا ہے وہ کسی وجہ سے ان کے معیار پر پورا نہیں اترتا تو یہ اس سے تعلقات ختم کر لینا بہتر سمجھتے ہیں۔ ان کی سوچ یہ ہوتی ہے کہ جب کوئی ان کے ساتھ نہیں چل سکتا، انہیں سمجھ نہیں سکتا یا ان کی سوچ کے مخالف ہے تو اس کے ساتھ زندگی گزارنے کا مطلب پانے لئے مصیبت پال لینا ہے۔ قوس مرد محبت کے معاملے میں بہت محتاط ہوتے ہیں۔ یہ کئی لڑکیوں سے محبت کرتے ہیں اور انہیں آزماتے ہیں۔ یہ کسی ایک لڑکی کی آزمائش کرتے ہیں اور وہ ان کے معیار پر پوری نہ اترے تو یہ کسی اور لڑکی کا انتخاب کر لیتے ہیں۔ ان کی آزمائش بڑے غیر واضح انداز میں ہوتی ہے۔ یہ اپنی محبوبہ پر ظاہر نہیں ہونے دیتے کہ یہ اس کی آزمائش کر رہے ہیں۔ اگر لڑکی کسی وجہ سے ان کے معیار پر پوری نہ اترے تو یہ کسی اور لڑکی کی طرف رجوع کرتے ہیں وہ بھی منتخب نہ ہو سکے تو کسی اور لڑکی کی طرف مائل ہو جاتے ہیں۔ قوس خواتین کا عشق و محبت کا انداز بھی اپنا ہی ہے، یہ بھی اس معاملے میں خاصی محتاط ہوتی ہیں لیکن ان کی یہ عادت ہوتی ہے کہ یہ اکثر معاملات میں صرف روشن پہلو دیکھنا پسند کرتے ہیں اور تاریک پہلو کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔ ان کا یہ رویہ عشق و محبت کے معاملے میں بھی رہتا ہے۔ یہ اکثر محبوب کی کئی کوتاہیوں اور خامیوں کو نظر انداز کر جاتی ہیں اور سوچتی ہیں کہ آخر اس میں اتنی خوبیاں بھی تو ہیں لیکن اس کا یہ مطلب بھی نہیں ہے کہ یہ محبوب کی ہر غلطی اور کوتاہی کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔ اگر انہیں احساس ہو جائے کہ وہ ان کا جیون ساتھی بن کر ان کے لئے مسائل پیدا کرے گا اور زندگی نا خوشگوار گزرے گی تو یہ اس معاملے کو بڑھانے کے بجائے ختم کرنا پسند کریں گی لیکن جب کوئی ان کے معیار پر پورا اتر جائے تو یہ اس کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے بھی دریغ نہیں کرتیں۔ قوس خواتین جب بیوی بن جاتی ہیں تو بہت وفادار اور سلیقہ شعار ثابت ہوتی ہیں۔ یہ امور خانہ داری میں بہت دلچسپی رکھتی ہیں۔ گھر کو سجا سنوار کر رکھتی ہیں۔ شوہرکی ضروریات اور جذبات کا خیال رکھتی ہیں۔ ان تمام باتوں کے باوجود چونکہ یہ فطری طور پر آزادی پسند ہوتی ہیں اس لئے ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا شوہر ان پر بلا وجہ پابندیاں عائد نہ کرے۔ اگر ان پر ایسی کوئی پابندی لگائی جائے تو یہ اسے قبول نہیں کرتیں۔ شوہر اگر دباؤ ڈالے تو اسے پیار محبت سے سمجھاتی ہیں اس مرحلے پر اکثر معاملات بگڑ جانے کا خدشہ ہوتا ہے کیونکہ اگر شوہر ضد کرنے لگے تو یہ بھی ضد پر آ جاتی ہیں۔ شوہر کا مؤقف یہ ہوتا ہے کہ وہ باہر کے لوگوں سے گھل مل جاتی ہیں اور ان خواتین کا یہ کہنا ہوتا ہے کہ اس میں بے وفائی کا کوئی پہلو نہیں ہوتا، وہ معاشرتی معاملات کی وجہ سے سب سے گھل مل کر بات کرتی ہیں، یوں اکثر بات بڑھ جاتی ہے جس کا نتیجہ کچھ بھی نکل سکتا ہے۔ مثلاً یہ ہو سکتا ہے کہ خاتون سمجھوتہ کرلے اور شوہر کی بات مان لے لیکن ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ دونوں فریق اپنی اپنی ضد پر اڑے رہیں، گھر کا ماحول خراب ہو اور معاملہ سنگین صورت اختیار کر کے جھگڑا بن جائے جس کا انجام علیحدگی بھی ہو سکتا ہے۔ یہ خواتین عشق و محبت کے علاوہ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی بڑا توازن رکھتی ہیں۔ یہ مسائل کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا جانتی ہیں۔ اگر کسی کام میں ناکامی ہو جائے تو دل برداشتہ نہیں ہوتیں بلکہ مزید پر عزم ہو جاتی ہیں اور ناکامی کو کامیابی میں بدلنے کے لئے کوشاں ہو جاتی ہیں۔ یہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتیں جب تک کامیابی حاصل نہ کر لیں۔ انہیں اپنی گھریلو زندگی سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ اس لئے یہ گھر کی بہتری کے لئے مختلف اقدامات کرتی رہتی ہیں۔ اگر شوہر پر برا وقت آ جائے تو اس کا پورا پورا ساتھ دیتی ہیں۔ یہ شوہروں کی آمدنی اور مسائل کو مد نظر رکھتی ہیں۔ اگر شوہر کی آمدنی زیادہ نہ ہو تو اس پر فرمائشوں کا بوجھ نہیں ڈالتیں، اگر گھر کے حالات زیادہ خراب ہوں تو یہ جاب کر کے یا گھر میں کوئی کام کر کے شوہر کا ہاتھ بٹاتی ہیں۔ بچوں کے حوالے سے یہ بڑی حساس ہوتی ہیں۔ اپنے بچوں کی پرورش اور تعلیم و تربیت نہایت محتاط انداز میں کرتی ہیں۔ انکی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے زندگی کے ہر مرحلے پر کامیاب و کامران رہیں اور بڑے ہو کر اعلیٰ مقام حاصل کر لیں۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

حوت

حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دلو

دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

جدی

حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸

مزید پڑھیں

قوس

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی

مزید پڑھیں

عقرب

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا

مزید پڑھیں

میزان

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں