مصروفیت پسند

تفصیل

یہ لوگ مصروف رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ ایک کام انجام دینے کے بعد خود کو کسی اور کام میں مصروف کر لیتے ہیں ۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے یہ کامیابیاں اور اچھے نتائج تو حاصل کر لیتے ہیں لیکن اکثر ان کی صحت متاثر ہوتی ہے کیونکہ انتھک محنت سے ان کا جسم متاثر ہوتا ہے اس لئے ان لوگوں کو چاہے کہ اپنی مصروفیات کی کوئی حد مقرر کریں تا کہ ان کی صحت اچھی رہ سکے

متعلقہ صفحات

76 صفحات

پر عزم اور حوصلہ مند

یہ افراد کافی پر عزم اور حوصلہ مند ہوتے ہیں ۔ یہ کہنا بے جانہ ہو گا کہ دیگر تمام برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے مقابلے میں جدی افراد سب سے زیادہ حوصلے والے ہوتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ یہ تمام شعبوں میں کامیابیاں حاصل کرتے ہیں لیکن ان لوگوں کی ایک خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنے مقابلے میں دوسروں کو کچھ سمجھتے ہی نہیں ہیں اور اکثر اپنے اس زعم میں کئی بار نقصان اور پریشانیوں کا شکار بھی ہو جاتے ہیں ۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اس عادت پر قابو پائیں اور یہ جان لیں کہ وہی اس دنیا میں سب سے زیادہ ذہین نہیں ہے بلکہ انہیں کسی بھی اچھا اور مناسب مشورہ دے سکتا ہے جس پر اگر وہ عمل کر لیں تو یقیناًکئی ناکامیوں سے بچ سکتے ہیں

مزید پڑھیں

حساس

جدی افراد بہت حساس ہوتے ہیں۔ معمولی باتوں کا اثر لیتے ہیں ۔ اگر دو افراد کی لڑائی ہو رہی ہو اور ان میں سے ایک مار کھا رہا ہو تا یہ خود اس کی مدد کو لپکیں گے۔ یہ جانے بغیر کہ کہیں اس مار کھانے والے ہی کی زیادتی تو نہیں ہے۔ اس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ صرف اپنے لئے نہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی بڑے حساس ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

محنتی

یہ افراد بہت محنتی ہوتے ہیں۔ ان میں یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ یہ جسمانی محنت کے ساتھ ساتھ دماغی محنت بھی کر سکتے ہیں ۔ اکثر دیکھا یہ گیا ہے کہ لوگ دماغی کام کرنے کے بعد شدید تھکن ، سر درد اور بوجھل پن محسوس کرنے لگتے ہیں لیکن جدی ایسے افراد ہیں جو بہت زیادہ دماغی محنت کے بعد بھی تھکتے نہیں ہیں

مزید پڑھیں

موت کا خوف

دنیا کے بیشتر افراد عجیب و غریب نفسیاتی الجھنوں کا شکار رہتے ہیں۔ کچھ لوگوں کو یہ خوف ہوتا ہے کہ وہ جس چھت کے نیچے بیٹھے ہیں وہ کسی بھی لمحہ ان پر گرنے والی ہے ، کوئی اس خوف میں مبتلا ہے کہ آج اس کا ایکسیڈنٹ ہو جائے گا یا وہ جس فلائٹ سے جا رہا ہے وہ سمندر میں گر جائے گی ، اسی طرح جدی افراد کی بھی ایک نفسیاتی الجھن ہے اور وہ یہ کہ یہ افراد موت کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔انہیں دھڑکا لگا رہتا ہے کہ انہیں عنقریب کسی بھی وقت موت آنے والی ہے ایسا نہیں ہے کہ انہیں ہر قوت یہ خوف لاحق رہتا ہے لیکن بہر حال کسی کسی وقت یہ اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں ۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ اس خیال سے خود کو آزاد کروانے کی کوشش کریں ار جب یہ خیال ان پر حاوی ہونے کی کوشش کرے تو خود کو ایسے کاموں میں مصروف کریں جو ان کے لئے مسرت اور ذہنی آسودگی کا سبب بنیں لیکن اور دیگر منشیات اور دیگر منفی سر گرمیوں کی طرف رجوع نہ کریں

مزید پڑھیں

کشادہ ذہن

ان افراد کے ذہن بہت کشادہ ہوتے ہیں۔یہ جب کسی معاملے پر سوچتے ہیں تو ان کی سوچ بہت دور تک جاتی ہے، اس لئے یہ لوگ کسی معاملے کے اچھے اور برے نتائج کا نجومی انداز لگاتے ہیں۔ ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اس صلاحیت کو ایسے کاموں میں صرف کریں جو ان کے لئے منفعت بخش ہوں ، غلط راہوں پر سوچنے اور عمل کرنے کے نتائج بھی غلط نکلتے ہیں

مزید پڑھیں

دور اندیش

اپنی ذہنی کشادگی کی وجہ سے یہ لوگ بڑے دور اندیش ہوتے ہیں۔ ان کی یہ خوبی انہیں بے شمار مسائل سے بچالیتی ہے۔ جو لوگ ان کی اس خوبی سے واقف ہوتے ہیں وہ ان کے مشورے لیتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنی اس خوبی پر غرور نہیں کرنا چاہئے بلکہ اس سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئے

مزید پڑھیں

توہمات

یہ افراد جہاں بے شمار خوبیوں کے مالک ہیں وہیں کئی خامیاں بھی ان میں پائی جاتی ہیں، انہی میں سے ایک خامی یہ ہے کہ یہ لوگ بے شمار توہمات کا شکار ہوتے ہیں۔یہ ایسے خیالوں میں گھر جاتے ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان کا ذہن خود ہی ایسی شکلیں اور ایسے معاملات بنا لیتا ہے جس سے ان افراد کے لئے پریشانیوں کا سبب بنتے ہیں ۔ ان لوگوں کو چاہئے کہ ایسے تمام خیالات سے اپنے ذہن کو آزاد کروائیں۔جب ان پر توہمات حاوی ہونا چاہیں تو یہ خود کو ایسے کاموں میں مصروف کرلیں جو ان کے لئے سکون اور خوشی کا سبب بن سکیں

مزید پڑھیں

ہمدرد

یہ لوگ بہت ہمدرد ہوتے ہیں ۔ دوسروں کو تکلیف میں دیکھ کر پریشان ہو جاتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ انہیں کسی طرح جلد از جلد اس تکلیف سے نجات دلا دیں۔ ان کی نظر یں مستحق لوگوں کو تلاش کرتی رہتی ہیں اور جب یہ کسی کے بارے میں یہ اندازہ کر لیں کہ وہ مستحق ہے تو یہ اس کی بھرپور مدد کرتے ہیں ۔ اس طرح کہ ہمدردی کے عوض انہیں کچھ درکار نہیں ہوتا اور نہ ہی ایسے کام سے شہرت حاصل کرنے کی تمنا ہوتی ہے

مزید پڑھیں

ذ ہین

درد ان افراد میں بڑی ذہانت ہوتی ہے۔ یہ جو کام بھی کرنا چاہیں پہلے اس کے اچھے اور برے پہلوؤں پر خوف غور کر لیتے ہیں ۔ کاروباری معاملات میں بھی یہ خاصے کامیاب ہوتے ہیں ۔ تعلیم کا میدان ہو یا کھیلوں کی دنیا ہو یہ جس شعبے میں بھی قدم رکھیں اپنی ذہانت کے بل بوتے پر بہت اعلیٰ مقام حاصل کر لیتے ہیں

مزید پڑھیں

نڈر اور بے باک

یہ بڑے بہادر لوگ ہوتے ہیں ۔ یہ ہر معاملے میں نڈر اور بے باک ہیں ۔ اکثر لوگ ان سے اسی لئے دور رہتے ہیں کہ یہ بڑی بے خوفی سے ان کا کچا چھٹا کھول دیتے ہیں ۔ بہت سے لوگ ان کی اس عادت کی وجہ سے ناراض ہو جاتے ہیں۔ بہر حال جو لوگ ان کی اس عادت سے واقف ہیں اور ان کے قریب رہنا چاہتے ہیں وہ اکثر ان باتوں کو ہنس کر ٹال دیتے ہیں۔اپنی بے باکی اور باتونی کی وجہ سے یہ لوگ اکثر اوقات فائدے اٹھاتے ہیں لیکن بعض اوقات انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے

مزید پڑھیں

گھل مل جانے والے

یہ افراد ہر طرح کے لوگوں میں گھل مل جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگوں کی نفسیات پر غور کرتے ہیں اور اندازہ لگاتے ہیں کہ ان کا رحجان کس طرف ہے ۔ یہ ان سے ان کی نفسیات کے حساب سے بات کرتے ہیں ۔ اگر ابھی ہر کسی سیاست دان سے بات کر رہے ہیں تو سیاسی معاملات پر اس طرح گفتگو کریں کہ اس شخص کو ان سے دلچسپی ہو جائے گی اور تھوڑی ہی دیر بعد کسی وکیل سے وکالت سے متعلق دلچسپ گفتگو کر رہے ہوتے ہیں ۔ یوں یہ جس فرد سے بھی ملتے ہیں ، اس کی دلچسپی کی باتیں کرنے لگتے ہیں لہذا یہ سوال ہی نہیں پیدا ہوتا کہ کوئی ان سے بور ہو جائے

مزید پڑھیں

بلند خیالات

ویسے تو یہ اپنے مقاصد کے لئے محنت کرتے ہیں لیکن کبھی کبھار یہ دوسروں کو سیڑھی بنا لیتے ہیں ، یوں بعد میں ان کا ضمیر انہیں غیر مطمئن رکھتا ہے لہذا ان لوگوں کو چاہئے کہ دوسروں سے ناجائز فائدہ نہ اٹھائیں اور اپنی محنت پر یقین رکھیں۔ ان لوگوں میں اتنی صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ اپنی محنت کے بل بوتے پر بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کر سکیں

مزید پڑھیں

ناکامی سے خوف زدہ

ان افراد کو اپنی ناکامی کا خوف ہر وقت رہتا ہے۔ یہ دوسروں پر گہری نظر رکھتے ہیں کہ کون ان سے آگے نکل رہا ہے یا کون انہیں ناکامی سے دو چار کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ یہ ایسے افراد کو ان کے مقاصد میں ناکام بنانے کے لئے مختلف حربے استعمال کرتے ہیں ۔ ان افراد کو یاد رکھنا چاہئے کہ غلط طریقے سے کامیابی تو حاصل کی جاسکتی ہے لیکن دل کا سکون نہیں ملتا لہذا ایسا کام نہ کریں جو بعد میں ان کے ضمیر پر بوجھ کا سبب بنے ناکامی زدہ نہ ہوں کیونکہ ناکامی بھی زندگی کا یک حصہ ہیں ،ہاں یہ ضرور کریں کہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں ، ان لوگوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ یہ بڑے با صلاحیت ہیں ۔ ان کے اندر کامیابی حاصل کرنے لئے بھی ذہانت بھی ہے اور حوصلہ بھی ، تو پھر غلط راستے کا انتخاب کیوں کیا جائے

مزید پڑھیں

دوسروں کا استحصال

ان افراد میں بہت سے ایسے ہوتے ہیں جن کا تذکرہ ہم نے اوپر کیا ۔ یعنی مذہبی قسم کا لیکن بہت سے ایسے بھی ہیں جو مادی ترقی کے لئے جنونی ہوتے ہیں اور ہر حال میں ترقی حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ ایسے میں یہ تمام اخلاقی و مذہبی ضابطے بھول جاتے ہیں اور دوسروں کا استحصال کرنے سے بھی باز نہیں آتے ۔ یہ اسے لوگوں کو اپنی اس خامی پر نظر رکھنی چاہئے اور یہ یاد رکھنا چاہئے کہ ان کے رویے کا ردعمل بھی ہو سکتا ہے

مزید پڑھیں

بد مزاج

عام حالات میں یہ افراد خاصے خوش مزاج ہوتے ہیں لیکن جب ان کا موڈ بگڑتا ہے تو یہ بڑے بد اخلاق اور بد مزاج ہو جاتے ہیں ۔ یہ اسے میں مغلظات بھی بکتے ہیں۔ اور لڑائی جھگڑے پر بھی اتر آتے ہیں ۔ اس طرح بہر حال یہ دوسروں کا اور اپنا نقصان کرتے رہتے ہیں ۔ اگر یہ اپنی اس عادت پر قابو نہ پائیں تو اس بات کا اندیشہ رہتا ہے کہ انہیں کسی وقت بڑا نقصان ہو جائ

مزید پڑھیں

پر عزم

یہ بڑے پر عزم لوگ ہوتے ہیں ۔ جو کام کرنے کی ٹھان لیں تو اس کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں ۔ ناکامی سے انہیں نفرت ہوتی ہے اس لئے ہر حال میں کامیابی چاہتے ہیں ۔ جیسا کہ ہم پہلے لکھ چکے ہیں کہ یہ اکثر کامیابی حاصل کرنے کے لئے غلط راستوں کا انتخاب بھی کر لیتے ہیں جو سرا سر غلط ہے ۔ انہیں یہ یاد رکھنا چاہئے کہ بڑے پر عزم لوگ ہیں اور ذہانت و ہمت کی بھی ان میں کمی نہیں ہے لہذا اپنی مثبت صلاحتوں کو کام میں رکھیں

مزید پڑھیں

شرمیلے

ان میں اکثر افراد شرمیلے پن کا شکار رہتے ہیں ۔ انہیں چاہئے کہ اپنی خامی پر قابو پائیں ورنہ بڑے بڑے نقصانات کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ یاد رکھئے کہ شرمیلاپن ایک نفسیاتی مسئلہ ہے اور اس پر قابو پانا کوئی مشکل بات نہیں ہے۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ اس پر قابو پانے کا پورے طور پر تہیہ کر لیا جائے۔جب آپ ایسا کر رہے ہوں گے تو آپ الجھن کا شکار ہو سکتے ہیں لیکن پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، ہمت کریں ، آپ ضرور اپنی اس کمزوری پر قابو پا لیں گے

مزید پڑھیں

غذا اور صحت

یہ لوگ غذا کے معاملے میں زیادہ احتیاط حاصل نہیں کرتے اس لئے اکثر موٹا پے کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ موٹاپا کہ بہر حال اچھی صحت نہین کہا جا سکتا بلکہ یہ بے شمار بیماریوں کی جڑ ہے۔ لہذا ان افراد کو ایسی غذاؤں سے دور رہنا چاہئے جو انہیں فربہ کریں۔ اس کے علاوہ بھی یہ ہر قسم کی خواراک کھانے کے شوقین ہوتے ہیں جو مختلف بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔ ان افراد کو غذا کے معاملے میں بہت محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں

احساسِ ذمہ داری

ان افراد میں احساسِ ذمہ داری بہت ہوتا ہے۔ انہیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ان کی گھریلو یا دیگر ذمہ داریاں کیا ہیں ۔ یہ تمام معاملات پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے گھر میں کس کس چیز کی ضرورت ہے ۔ انہیں یہ بھی احساس ہوتا ہے کہ اگر انہوں نے کسی سے کوئی وعدہ کر لیا ہے تو اسے ہر حال میں پورا کرنا ہے۔یہ اگر کہیں پہنچنے کا وقت دے دیں تو وقت مقررہ سے چند منٹ پہلے ہی پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ غرض زندگی کے تمام معاملات میں یہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہی

مزید پڑھیں

غلط فہمی

ان میں سے اکثر افراد اس غلط فہمی کا شکار رہتے ہیں کہ تمام لوگ ان کے ہمدرد ہیں ۔خاص طور پر یہ اس وقت ایسا ضرور سمجھنے لگتے ہیں جب یہ پریشان ہوتے ہیں ۔ یہ لوگ ان کا غلط رویہ ہے کیونکہ اس طرح یہ اپنے کئی راز فشا کر دیتے ہیں اور شرپسند قسم کے لوگ ان سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں لہذا ان افراد کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے

مزید پڑھیں

دولت کی خواہش

دنیا میں بہت کم ایسے لوگ ہوتے ہیں ۔ جو دولت کی خواہش نہیں رکھتے لیکن جدی افراد ایسے نہیں ہیں ۔ یہ دولت کی بڑی خواہش رکھتے ہیں ۔ ویسے تو اپنی محنت اور صلاحیتوں سے دولت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن اکثر یہ غلط راستے پر چل پڑتے ہیں اور دولت حاصل کرنے کے لئے جنون میں ہر جائزو ناجائز کام کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں لہذا ان لوگوں کو یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ غلط راستوں سے حاصل کی گئی دولت کسی بھی وقت پریشانیوں کا سبب بن سکتی ہے ، ساتھ ہی ضمیر پر بوجھ بھی رہتا ہے

مزید پڑھیں

غلط توقعات

یہ افراد ایسے تو محنتی ہیں اور اپنی محنت سے بہت کچھ حاصل بھی کرتے ہیں لیکن اکثر یہ غلط راستے پر چل پڑتے ہیں ، وہ اس طرح کہ حالات سے غلط توقعات وابستہ کر لیتے ہیں ، یہ سوچتے ہیں کہ اس طرح ہو گا اور پھر اس طرح ہو گا اور اس کے بعد ان کے پاس دولت کے ڈھیر لگ جائیں گے یا پھر یہ توقع کر لیتے ہیں کہ بانڈ کھل جائے گا یا اسٹاک مارکیٹ میں شےئرز کا بھائع بڑھ جائے گا لیکن ایسی سوچوں پر عمل کرنے سے انہیں اکثر ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا اپنی اس عادت کو چھوڑیں اور حقیقت کی دنیا میں رہی

مزید پڑھیں

ہوائی قلعے

حقیقت کی دنیا میں اپنی محنت اور ذہانت سے کامیابی حاصل کرنے والے ان لوگوں میں یہ خامی بھی ہوتی ہے۔ کہ یہ اکثر ہوائی قلعے تعمیر کرنے لگتے ہیں ۔ یہ خیالوں ہی خیالوں میں خود کو دولت مند اور کامیاب ترین فرد دیکھنے لگتے ہیں اور جب حقیقی دنیا میں انہیں اپنے خیالات کے مطابق نتائج حاصل نہیں ہوتے تو جھنجھلاہٹ کا شکار ہو جاتے ہیں ، یہ ایسا وقت ہوتا ہے جب یہ کامیابی حاصل کرنے کے لئے کوئی غلط راستہ بھی اختیار کر سکتے ہیں لہذا ان افراد کو چاہئے کہ ہوائی قلعے تعمیر کرنے کی اپنی اس خامی کو دور کریں اور محنت پر یقین رکھیں

مزید پڑھیں

عشق و محبت

عشق و محبت کے معاملے میں یہ ذرا محتاظ رویہ رکھتے ہیں۔ یہ اپنی محبوبہ کو چاہتے تو ہیں لیکن اس سے اظہارِ محبت ان کے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے۔ یہ اس سے اشارتا بھی اپنی محبت کا اظہار کرنے سے ڈرتے ہیں ، انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ کہیں وہ ان سے روٹھ نہ جائے ، یہ دوسروں کے ذریعے بھی اس تک اپنے دل کی بات پہنچانے سے ڈرتے ہیں ، اپنے اس رویے کہ وجہ سے اکثر اپنی محبوبہ سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں کیونکہ کسی اور کی طرف مائل ہو جاتی ہے یا کسی سے شادی کے بندھن میں بند جاتی ہے

مزید پڑھیں

گھریلو معاملات

یہ لوگ اپنے گھر یلو معاملات میں بڑے محتاط ہوتے ہیں ۔ ویسے تو اپنی ذاتی زندگی کے تمام معاملات میں ہی کسی کو دخل اندازی کا موقع نہیں دیتے لیکن اپنے گھریلو معاملات میں تو یہ بہت ہی سخت ہوتے ہیں ۔ یہ اس حوالے سے نہ کسی سے کوئی مشورہ کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کو موقع دیتے ہیں کہ وہ ان کے معاملات میں دخل اندازی کر سکے ، اگر کوئی ایسا کرنے کی کوشش کرے تو اس سے بڑا سخت رویہ اختیار کرتے ہیں

مزید پڑھیں

امارت پسند

یہ لوگ خود کو اپیر کبیر رکھنا چاہتے ہیں ۔ اس خواہش کے پس پردہ بہت سے معاملات ہوتے ہیں ، مثلا یہ دوسروں پر اپنا رعب رکھنا چاہتے ہیں یا پھر یہ کہ یہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانا نہیں چاہتے اور یہ بھی کہ دنیا کہ آسائش حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ اس حوالے سے بھی جب یہ غلط راستوں کا نتخاب کرتے ہیں تو ان کے لئے خطرات بڑھ جاتے ہیں لہذا انہیں چاہئے کہ یہ خود کو کبھی بھی دولت کو ہوس میں مبتلا نہ ہونے دیں

مزید پڑھیں

محبت صرف ایک بار

دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد بار بار محبت کرتے ہیں ۔ شادی سے پہلے وہ لوگ تو نہیں اور سہی، کے فلسفے پر گامزن ہوتے ہیں لیکن جدی افراد کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہوتا۔ یہ لوگ بڑی مشکل سے کسی سے محبت کرتے ہیں ، یہ جب کسی کو چاہتے ہیں تو اسے کئی زاویوں سے پرکھتے ہیں اور جب کسی سے محبت کر بیٹھتے ہیں تو بس پھر اس کے ہو کر رہ جاتے ہیں ، یہ بار بار دوسری محبت کے قائل نہیں ہوتے ۔ ان سے جس کی شادی ہو جائے یہ اسے ہی اپنا سب کچھ مان لیتے ہیں ، اس کے علاوہ کسی اور کا تصور نہیں کرتے اور نہ ہی اس سے کبھی علیحدگی کے بارے میں سوچتے ہیں۔

مزید پڑھیں

پرانی روایات

ان افراد کو پرانی روایات سے بڑا لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ اپنے خاندان کی روایات کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔ یہ وہ لوگ نہیں ہوتے جو حالات بدلنے کے ساتھ ساتھ اپنی روایات کو بھی بدل لیں ۔ اگر یہ دولت مند ہو جائیں اور پوش علاقوں میں بنگلوں اور کو ٹھیوں میں رہنے لگیں تو تب بھی یہ کسی قسم کے بیرونی اثرات قبول نہیں کرتے بلکہ اپنی روایات کو قائم رکھتے ہیں ۔ پرانی تہذیب سے بھی انہیں بڑا لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ اکثر میوزم وغیرہ جاتے رہتے ہیں جہاں یہ نوادرات کو بڑے غور اور شوق سے دیکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ تاریخی شہروں اور مقامات پر بھی جانا پسند کرتے ہیں ایسے رسائل و جرائد کا مطالعہ کرتے ہیں جو تاریخ و تہذیب سے متعلق ہو

مزید پڑھیں

کفایت شعار

کفایت شعار ی ان افراد کا شیوہ ہے۔ یہ ویسے تو بہت دولت کماتے ہیں لیکن اسے بہت سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیں ۔ یہ چونکہ اپنے مستقبل کے حوالے سے بہت زیادہ خوف زدہ ہوتے ہیں ۔ اس لئے انہیں یہ دھڑکا رہتا ہے کہ اگر ان کے پاس دولت نہ ہوئی ان کا مستقبل تاریک ہو جائے گا ، انہیں دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانا پڑے گا اس لئے یہ دولت کو بہت سنبھال کر رکھتے ہیں اور نہایت کفایت شعاری کا مظاہرہ کرتے ہیں

مزید پڑھیں

عملی

یہ عملی لوگ ہیں اس لئے حقائق پر بات کرنا پسند کرتے ہیں ۔ ان میں سے کچھ اسے لوگ ہیں جو تصورات میں رہنا پسند کرتے ہیں لیکن ان کی اکثریت عملی ہے۔ یہ محنت اور مشقت پر یقین رکھتے ہیں ۔ اگر یہ کوئی کام کرنے کا تہیہ کر لیں تو اسے ہر حال میں پائیہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔ ناکامی کو سخت نا پسند کرتے ہیں اس لئے اپنی کامیابی کے راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو روند تے چلے جاتے ہیں

مزید پڑھیں

موسیقی سے لگاؤ

یہ لوگ موسیقی سے لگاؤ رکھتے ہیں ۔ یہ بچپن ہی سے گانے گاتے ہیں اور بڑے شوق سے موسیقی سنتے ہیں۔ اگر درست راستہ مل جائے تو بڑے ہو کر یہ اس شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔ بلا شبہ ان کی دھنوں کو مسحور کن کہا جاسکتا ہے یہ دوسروں سے منفرد دھنیں ترتیب دیتے ہیں

مزید پڑھیں

صفائی پسند

یہ بہت صفائی پسند ہوتے ہیں ۔ خود بھی صاف ستھرے رہتے ہیں اور صاف ستھرے لوگوں کو پسند کرتے ہیں ۔ گھروں اور دفتروں وغیرہ میں بھی ان کی اس عادت کی وضاحت ہوتی ہے۔ یہ اپنے کمرے کی صفائی خود کرتے ہیں۔ اس طرح انہیں پوری تسکین ہوتی ہے، اگر کوئی اور صفائی کر دے تو یہ اس بڑی تنقیدی نظر سے دیکھتے ہیں ا ور اگر مطمئن نہ ہوں تا ایک بار پھر صفائی کرتے ہیں

مزید پڑھیں

آزائش و زیبائش

انہیں آرائش و زیبائش کی بڑی عادت ہوتی ہے۔ یہ اپنے استعمال کی جگہوں کو خوب سجاتے اور سنوارتے ہیں ۔ یہ اپنے گھر کے لئے آرائش اشیا لاتے رہتے ہیں ، اپنے کمرے میں نت نئے ڈیزائن کے پردے ، صوفے اور قالین وغیرہ لاتے رہتے ہیں اور بہت جلد زیر استعمال اشیا سے اکتا جاتے ہیں اور ان کی جگہ نئی چیزیں لے آتے ہیں

مزید پڑھیں

صاف گو

سچ بولنا اور سچ سننا ان کی عادت ہوتی ہے۔ یہ نہ تو خود جھوٹ بولتے ہیں اور نہ ہی کسی سے جھوٹ سننا پسند کرتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کو سخت نا پسند کرتے ہیں جو جھوٹے ہوں اور یہ ان سے دور رہنا بہتر سمجھتے ہیں۔ ان کی سچ بولنے کی عادت سے انہیں کئی بار نقصان اٹھانا پڑتا ہے لیکن یہ اپنی اسی عادت کو ترک نہیں کر سکتے

مزید پڑھیں

قوت ارادی

یہ مظبوط قوت ارادی کے مالک ہوتے ہیں۔ یہ جو ارادہ کر لیں وہ بڑا پختہ ہوتا ہے اور یہ بار بار اپنے ارادے بدلتے بھی نہیں ہیں۔ کوئی اور بھی چاہے تو انہیں ان کے ارادوں سے باز نہیں رکھ سکتا۔ یہ جو کام کرنا چاہتے ہیں پہلے اس کے متعلق ٹھنڈے دماغ سے غور و خوص کرتے ہیں اور پھر جب یہ اسے کرے کا ارادہ کر لیتے ہیں تو پھر اسے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لے آتے ہیں ، مسلسل محنت ، ذہانت اور اچھی عملی سے اکثر اپنے ارادوں میں کامیاب رہتے ہی

مزید پڑھیں

رد عمل

دیگر کئی برجوح سے تعلق رکھنے والے کسی بھی معاملے میں فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن جدی افراد کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے۔ یہ ہر معاملے پر غور و فکر کرنے کے عادی ہوتے ہیں ۔ یہ کسی کے رویے کا جواب خوب سوچ سمجھ کر دیتے ہیں ۔لیکن اب ایسا بھی نہیں ہے کہ یہ تمام معاملات میں ایسا ہی کریں ۔ اکثر یہ بھی فوری ردعمل کا مظاہرہ کر دیتے ہیں لیکن ایسا بہت کم معاملات میں ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

کم دوست

یہ لوگ زیادہ دوست رکھنے کے عادی نہیں ہوتے ۔ ویسے تو یہ بہت سے لوگوں سے ملتے جلتے ہیں اور ان کے اچھے رویے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو غلط فہمی بھی ہو جاتی ہے کہ ان کے دوست ہیں لیکن یہ لوگ بہت سوچ سمجھ کر دوست بناتے ہیں ۔ یہ جیسے دوست بنانا چاہیں، اسے دوست بنا لیتے ہیں ۔ یہ اس کے ساتھ پورے طور پر مخلص ہوتے ہیں ، اس کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی دے سکتے ہیں ، یہ ایسے لوگ ہیں جو مرتے دم تک دوستیاں قائم رکھتے ہیں ۔ وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ ان کی دوستیاں بدلتی نہیں ہیں

مزید پڑھیں

منفردشخصیت

یہ لوگ دوسروں کے مقابلے میں اپنی شخصیت کو منفرد رکھنا چاہتے ہیں ۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح دوسروں سے ممتاز رہیں ۔ اس کے لئے یہ نہ صرف محنت کرتے ہیں بلکہ اپنا کوئی خاص اسٹائل بھی لیتے ہیں ۔ ساتھ ہی یہ مزاحیہ اور دلچسپ گفتگو سے بھی لوگوں میں خود کو مقبول و معروف رکھتے ہیں ۔ یہ اپنے لباس کو بھی دیدہ زیب اور منفرد رکھتے ہیں

مزید پڑھیں

قوت مشاہدہ

ان کی قوت مشاہدہ بہت تیز ہوتی ہے۔ یہ اپنے ارد گرد کا مشاہدہ بڑی گہری نظروں سے کرتے ہیں ۔ عام طور پر دیکھنے والوں کو یہ محسوس ہوتا ہے جیسے یہ ادھر ادھر سے بے خبر ہیں لیکن ایسا نہیں ہوتا ، درحقیقت یہ بڑے گہرے انداز میں آس پاس کا جائزہ لے رہے ہوتے ہیں ، یہ الگ بات ہے کہ یہ ظاہر کر رہے ہوتے ہیں کہ یہ اپنے گردوپیش سے بے خبر ہیں

مزید پڑھیں

دوسروں کی کامیابی

آپ نے دیکھا ہو گا کہ عام طور پر یہ لوگ دوسروں کی کامیابی سے جلتے ہیں ۔ اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ کسی طرح اس کامیاب انسان کی ٹانگیں کھینچ لیں لیکن جدی افراد کی فطرت ذرا مختلف ہوتی ہے ۔ یہ دوسروں کی کامیابیوں کو بڑے حوصلے سے نہ صرف برداشت کرتے ہیں بلکہ ان کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں ۔ یہ ان کی کشادہ دلی کا واضح ثبوت ہے۔ اس طرح ان میں حسد کے بجائے رشک کا جذبہ جنم لیتا ہے۔ رشک انسان کو آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے جبکہ حسد کی آگ انسان کو جلا کر رکھ د دیتی ہے

مزید پڑھیں

غصہ ور

دیگر لوگوں کی طرح جدی افراد کو بھی مختلف باتوں پر غصہ آجاتا ہے لیکن ان میں یہ خصوصیت بھی ہوتی ہے کہ یہ اپنے غصے پر قابو پا لیتے ہیں ۔ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ جب یہ غصے کی وجہ سے آپے سے باہر ہو جائیں۔ عام طور پر ان کی کوشش ہوتی ہے کہ معاملات کو افہام و تفہیم اور خوش اسلوبی سے نمٹا دیا جائے ان میں قوت برداشت بہت ہوتی ہے یہ اکثر ایسی باتوں کو ہنس کر ٹال دیتے ہیں جن پر دوسرے لوگ مشتعل ہو کر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہیں

مزید پڑھیں

غور و فکر

زندگی کے تمام معاملات پر غور و فکر کرنا ان لوگوں کی عادت ہوتی ہے۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے یہ بہت سی کامیابیاں بھی حاصل کر لیتے ہیں لیکن اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ یہ کئی بے کار معاملات پر بھی بہت زیادہ غور و فکر کرتے ہیں جس کی قطعا ضرورت نہیں ہوتی ، اس طرح ان کا قوت بھی ضائع ہوتا ہے اور کئی نفسیاتی الجھنوں کا شکار بھی ہو جاتے ہی

مزید پڑھیں

محنتی

یہ بہت محنتی افراد ہوتی ہیں اور ان میں یہ خصوصیت بھی ہوتی ہے کہ یہ دورست سمت میں محنت کرتے ہیں ، جونہی انہیں اس بات کا حساس ہوتا ہے کہ ان کی محنت غلط سمت میں ہے تو فورا سنبھل جاتے ہیں اور دوست راستہ اختیار کر لیتے ہیں ۔ یہ محنت سے کبھی گھبراتے نہیں ہیں ، یہ خود بھی سستی اور کاہلی کا مظاہرہ نہیں کرتے اور نہ ہی انہیں سست اور کاہل لوگ پسند ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

منصوبہ ساز

ان لوگوں میں منصوبہ سازی کی بہترین صلاحیت ہوتی ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ذہانت سے پھر پور ہوتے ہیں ۔ ان کی قوت مشاہدہ تیز ہوتی ہے اور تمام معاملات کا بہت گور سے جائزہ لیتے ہیں ۔ اس کے علاہ یہ جس کے بارے میں کوئی منصوبہ ترتیب دینے لگتے ہیں اس کے متعلق زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرتے ہیں

مزید پڑھیں

قابل اعتبار

ان لوگوں کا یہ رویہ دیگر لوگوں کے ساتھ بہت اچھا ہوتا ہے ۔ یہ ہمدرد ، صاف گو اور وعدہ کے پابند اور معاملات میں کھرے ہوتے ہیں اس لئے لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں ۔ ان کے قول و فعل میں تضاد نہیں ہوتا ۔ اس وجہ سے لوگ ان سے مشورہ کرنا پسند کرتے ہیں اور انہیں قابل اعتبار سمجھتے ہیں

مزید پڑھیں

کامیاب کاروباری

یہ افراد کسی کھلی کتاب کی مانند ہوتے ہیں ۔ ان کی عادتیں سب پر واضح ہوتی ہیں ۔ یہ افراد دل میں کوئی بات نہیں رکھتے ، جو بات بھی ہوا سے زبان پر لے آتے ہیں یہ کوئی پر اسراقسم کے لوگ بھی نہیں ہوتے کہ جن کے بارے میں لوگ قیاس آرائیاں کریں ۔ ان کے بارے میں لوگوں کی جو رائے ہوتی ہے۔ وہ درست ہوتی ہے کیونکہ یہ رائے ان کی جن عادتوں کی وجہ سے قائل کی جاتی ہے۔ وہ واضح ہوتی ہی

مزید پڑھیں

سازشی لوگوں سے نفرت

جیسا کہ ہم نے بیان کیا کہ بڑے صاف گو اور کھلے دل کے لوگ ہوتے ہیں اس لئے یہ کسی بھی جگہ پر سازشوں وغیرہ کے چکر میں نہیں پڑتے ۔ اکثر جگہوں پر سازشیں چلتی ہیں جن میں ان کے ساتھی ان سے تعاون چاہتے ہیں لیکن یہ واضح طور پر انکار کر دیتے ہیں اور سازشی لوگوں سے سخت نفرت کرتے ہیں ۔ انہیں بھی صاف گوئی کی تلقین کرتے ہیں

مزید پڑھیں

مؤقف پر ڈٹے رہنے والے

ان لوگوں میں ایک عادت یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ اپنا مؤ قف بہت سوچ سمجھ کر اختیار کرتے ہیں اور اپنے مؤقف پر ڈٹے رہتے ہیں ۔ انہیں اس سے ہٹانا نا ممکن ہوتا ہے ۔ ان کے پاس اپنے مؤقف کو درست ثابت کرنے کے لئے بڑے دلائل ہوتے ہیں جو دوسروں کو لا جواب کر دیتے ہیں ۔ اکثر لوگ ان کی اس عادت کو ضد کا نام دیتے ہیں لیکن درحقیقت یہ ضد نہیں ہوتی بلکہ ان کا مؤقف ہوتا ہے

مزید پڑھیں

نظم و ضبط

ان افراد کی زندگی کے تمام معاملات میں بڑا نظم و ضبط نظر آتا ہے۔ یہ جب ان کا آغاز کرتے ہیں تو اس سے پہلے یہ ذہن میں سارا دن کا پورا شیڈول طے کر لیتے ہیں اور اسی کے مطابق دن گزارتے ہیں۔ اگر ان کا شیڈول کسی وجہ سے ڈسٹرب ہو جائے انہیں بڑی پریشانی اور کوفت ہوتی ہے ۔ یہ پھر سے باقی دن کے لئے نیا شیڈول ترتیب دے لیتے ہیں

مزید پڑھیں

قابل احترام

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ لوگ ان لوگوں کا احترام کرتے ہیں جو ان سے مرتبے اور دولت میں زیادہ ہوتے ہیں لیکن جدی لوگوں کا معاملہ زرا مختلف ہے۔ ان کے لئے بزرگ قابل احترام ہیں اور وہ لوگ بھی جو محنت ، جدو جہد اور مشقت کرتے ہیں ، جدی افراد ایسے لوگوں کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ یہ لوگ کسی کا احترام اس لئے نہیں کر سکتے کہ وہ دولت مند ہے یا اعلیٰ منصب پر فائز ہے۔

مزید پڑھیں

پر سکون

جدی افراد افرا تفری اور جلد بازی کو سخت نا پسند کرتے ہیں ۔ یہ ایک پر سکون زندگی گزارنے کے خواہش مند ہ ہوتے ہیں ۔ اس کے لئے یہ ایسے اقدامات سے گریز کرتے ہیں جو ان کے لئے پریشانیوں کا سبب بنیں۔ یہ ان لوگوں سے بھی دور رہتے ہیں جو جلد بازہوں یا افرا تفری میں زندگی گزارتے ہوں ۔ ان کی دوستی ذہین اور ٹھنڈے مزاج جیسے لوگوں سے ہوتی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ دوسروں کے بارے میں غلط سوچ نہیں رکھتے اور بعض وکینہ کو اپنے دل میں جگہ نہیں دیتے

مزید پڑھیں

شریک زندگی

یہ افراد اپنے لئے شریک زندگی کا نتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں یہ کسی عورت کے ظاہری حسن سے متاثر تو ہو سکتے ہیں لیکن اسے فورا شریک حیات بنانے کا سوچ نہیں سکتے ۔ یہ اگر اسے بیوی بنانا چاہیں تو پہلے اسے خوب پرکھتے ہیں ۔ لالچی ، خود غرض ، مفاد پرست قسم کی خواتین چاہے حسن کی دولت سے جتنی بھی مالامال ہوں ، یہ انہیں کسی صورت شریک حیات نہیں بناتے ۔ ان کے مقابلے میں یہ ایک سادہ اور عام سی لڑکی کو بیوی بنانا پسند کر لیں گے

مزید پڑھیں

درگزر کی عادت

یہ افراد چونکہ سازشی ، مکار اور فریبی نہیں ہوتے اس لئے ان معاملات کی گہرائیوں سے بھی نا واقف ہوتے ہیں اور اکثر لوگ ان سے مکاری کر جاتے ہیں یا انہیں کسی سازش میں ملوث کر دیتے ہیں۔ یہ لوگ وقتی طورپر غصے میں آجاتے ہیں لیکن پھر درگزر کر دینا مناسب سمجھتے ہیں ، ہاں یہ ضرور ہے کہ آئندہ یہ ان شرپسند لوگوں سے دور رہتے ہیں ۔ یہ لوگ منتقم المزاج نہیں ہوتے

مزید پڑھیں

شرمیلے

ان لوگوں میں کافی حد تک شرمیلا پن ہوتا ہے ۔ ان کے کئی مخالفین ان کی اس عادت کو بناوٹ کہتے ہیں لیکن یہ بناوٹ نہیں ہوتی ۔خاص طور پر ایسے ماحول اور باتوں سے بہت شرم محسوس کرتے ہیں جو اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہوں ۔ اگر کسی محفل میں اخلاق سے گری ہوئی گفتگو شروع ہا جائے تو یہ وہاں سے دور ہو جانا بہتر سمجھتے ہیں ، اگر انہیں اس گفتگو میں شامل کرنے کی کوشش کی جائے تو یہ کسی صورت میں حصہ نہیں لیتے۔

مزید پڑھیں

دوستی

ہم یہ تذ کرہ کر چکے ہیں کہ یہ لوگ بہت سوچ سمجھ کر دوست بناتے ہیں لیکن ایک اور بات یہ ہے کہ جو خود بھی آسانی سے کسی کے دوست نہیں بنتے یعنی جب کوئی انہیں دوست بنانا چاہئے تو اسے بھی خوب سوچنا سمجھنا پڑتا ہے ۔ ان جدی افراد کا رویہ یہ نئے ملنے والوں سے خاصا سرد ہوتا ہے جس کہ وجہ سے اکثر لوگ تو ان کے بارے میں یہ رائے قائم کر لیتے ہیں کہ یہ مغرور ہیں لیکن ان کی ملاقاتیں ہوتی رہیں تو پھر یہ افراد کھلتے ہیں اور دوسروں کو ان کی خوبیوں کا پتہ چلتا ہے۔ انہیں ان کی سادہ طبیعت کی وجہ سے بے وقوف بنانا چونکہ آسان ہوتا ہے اس لئے اکثر لوگ جب ان سے کوئی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں تو ان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں ۔ یہ اس طرح کے ہر ہاتھ کا خیر مقدم کرتے ہیں اور شاطر لوگوں کے جال میں پھنس جاتے ہیں

مزید پڑھیں

شہرت سے دور

آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ شہرت کے دیوانے ہوتے ہیں ۔ اس کے لئے وہ اداکاری اور دیگر فنون کا سہارا لیتے ہیں یا پھر سیاست دان بن کر خود کو نمایاں کرنا چاہتے ہیں لیکن جدی افراد کے ساتھ معاملہ الٹا ہوتا ہے ۔ یہ لوگ شہرت سے دور بھاگتے ہیں ۔ یہ ایسے لوگوں پر حیرت کرتے ہیں جو شہرت کی خاطر نہ جانے کتنے پاپڑ بیل رہے ہوتے ہیں۔ اس کے پس پردہ بھی ان کی پر سکون رہنے کی عادت ہوتی ہے یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے شہرت حاصل کرنے کی کوشش کی تو ان کا سکون غارت ہو جائے

مزید پڑھیں

اپنے شعبوں سے محبت

یہ لوگ اپنے لئے مختلف شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں لیکن یہ جس شعبے میں بھی چلے جائیں اس سے بڑی محبت کرتے ہیں یہ اس میں کامیاب رہنا چاہتے ہیں ۔ اس کے لئے زیادہ محنت کرتے ہیں اور اپنی ذہنی صلاحیتوں کو استعمال میں لاتے ہیں ۔ یہ اگر کاروباری ہیں تو اپنے شعبے کے کاروباری افرراد سے ذرا الگ انداز کا کاروبار کرتے ہیں ۔ یہ اپنے ذہن سے اس میں کوئی نہ کوئی انفرادیت پیدا کر دیتے ہیں

مزید پڑھیں

فرض شناس

صاف گوئی ، صفائی پسندی ، ذہانت اور دیگر بے شمار خوبیوں کے ساتھ ہی ان افراد کی ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ بہت فرض شناس ہوتے ہیں ۔ اگر یہ ملازم ہیں تو اپنے فرائض بڑے احسن طریقے سے ادا کرتے ہیں ۔ اپنے افسران کی غیر مودگی میں بھی یہ اپنا کام پورے طور طریقے سے کرتے ہیں ، غرض یہ جہاں بھی ہوں اپنے گھر کے فرائض کی ادائیگی بھی یہ پورے طور طریقے سے کرتے، غرض یہ جہاں بھی ہوں اپنے فرائض پورے کرتے ہیں اور فرض شناس لوگوں کہ ہی پسند کرتے ہیں ، کاہل سست اور لا پروا لوگوں کو یہ پسند نہیں کرتے

مزید پڑھیں

خاموشی پسند

ان لوگوں کو زیادہ بولنے کی عادت نہیں ہوتی۔ یہ زیادہ تر خاموش رہنا پسند کرتے ہیں ،۔ یہ دوسروں کی گفتگو غور سے سنتے ہیں ۔ اس طرح جو کام کی باتیں ہوں یہ انہیں ذہن نزین کر لیتے ہیں ۔ باقی باتوں کو بھلا دیتے ہیں ۔ یہ جب بولتے ہیں ان کی آواز زیادہ بلند نہیں ہوتی۔ ان کا اندازہ تکلم بہت متاثر کن اور دھیما ہوتا ہے ۔ یہ زیادہ تیز آواز میں بولنے والے لوگوں کو پسند نہیں کرتے اور اگر کوئی بولے تو اسے ٹوک دیتے ہیں

مزید پڑھیں

کامیاب کاروباری

جدی افراد اگر کاروبار کی طرف �آجائیں تو یہ بڑے کامیاب کا روباری ثابت ہوتے ہیں یہ اپنے ہم عصروں کے مقابلے میں منفرد اور نئے انداز میں کاروبار کرتے ہیں ۔ یہ تمام باتوں پر گہری نظر رکھتے ہیں ۔ اگر ان کے مقابلے کے لوگ اپنے ورکرزکو کچھ سہولتیں دے رہے ہوتے ہیں تو ان سے زیادہ سہولتیں اپنے ورکرز کو دیتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کی نظر اچھے ورکرز پر ہوتی ہے جو کہ کہیں اور کام کر رہے ہوتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کی نظر اچھے ورکرز پر ہوتی ہے کہ کہیں اور کام کر رہے ہوتے ہیں ، یہ لوگ کسی نہ کسی طرح انہیں اپنے پاس لے آتے ہیں ۔ جو بھی چیز یہ بناتے یا بیچتے ہیں اس میں کوئی نہ کوئی انفرادیت ضرور رکھتے ہیں ۔ یہ چونکہ ذہانت سے بھی بھر پور ہوتے ہیں اس لئے اپنے مخالفین کو کسی طرح ناراض بھی نہیں کرتے لیکن کئی لحاظ سے ان سے مختلف و منفرد کاروبار کرتے ہیں ۔ کاروباری معاملے میں یہ خود اپنے لئے کئی اصول وضع کرتے ہیں جن کی پاسداری یہ خود بھی کرتے ہیں اور اپنے ورکرز سے بھی کراتے ہیں ۔ یہ اپنے ان ورکرز کی بہت قدر کرتے ہیں جو محنتی ، ذہانت دار اور ذہین ہوں یہ انہیں خوب نوازتے ہیں ۔ یہ کاروباری لحاظ سے اپنی ساکھ بنا کر رکھتے ہیں ۔ غیر معیاری اشیاء فروخت نہیں کرتے ، گاہکوں کے ساتھ بہت اچھا رویہ رکھتے ہیں اور دیگر لحاط سے بھی ایسی باتوں سے گریز کرتے ہیں جن کی وجہ سے ان کے کاروبار کو نقصان پہنچے۔

مزید پڑھیں

گھر کے لئے وقت

یہ افراد اپنے گھر کو زیادہ وقت نہیں دیتے ۔ اس کہ وجہ ہوتی ہے کہ ان کی بیرونی مصروفیات زیادہ ہوتی ہیں لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ یہ لوگ اپنے گھر سے غافل ہوتے ہیں بلکہ ان کی نگاہ پورے طور پر اپنے گھر پر بھی ہوتی ہے اور انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے گھر مین ان کی کتنی ضروت ہے ۔ یہ اپنی تمام گھریلو ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں سوائے اس کے یہ مناسب وقت گھر کو نہیں دے پاتے اس کے باوجود عام طور پر ان کے گھروالوں کو ان سے شکایت نہیں ہوتی کیونکہ وہ ان سے ہر لحاط سے مطمئن ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

منکسر المزاج

یہ افراد منکسر المزاج ہوتے ہیں جس سے کہی لوگوں کو غلط اندازہ ہو جاتا ہے ، وہ انہیں سیدھا سادا سمجھتے ہیں اور ان سے ناجائز فائدے اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ زیادہ شاطر اور چلاک لوگ ان افراد کو بے وقوف بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں لیکن ایسا صرف ایک مرتبہ ہوتا ہے کیونکہ یہ افراد پھر ان لوگوں سے محتاط ہو جاتے ہیں ۔چونکہ یہ خوب فریب کار اور دغا باز نہیں ہوتے اس لئے ایسے لوگوں کو پسند بھی نہیں کرتے جو لوگ ان سے قطع تعلق کر لیتے ہیں ، اگر ضرورتا ملنا بھی پڑے تو یہ صرف مطلب کی بات کرتے ہیں ، وہ فریبی لوگ اگر دوبارہ ان کی طرف آنا چاہیں اور ان سے معافی مانگ لیں تو یہ بظاہر انہیں معاف تو کر دیتے ہیں لیکن ان سے بہت زیادہ محتاط رہتے ہیں اور انہیں کبھی زیادہ پر تکلف ہونے کا موقع نہیں دیتے

مزید پڑھیں

با حوصلہ

ان فراد کی طاقت اور ہمت کی بڑی خواہش ہوتی ہے اور بات صرف خواہش کی حد تک نہیں ہے بلکہ یہ لوگ واقعی بہت با ہمت اور حوصلہ مند ہوتے ہیں تمام۔ بروج سے تعلق رکھنے والے افراد کے مقابلے میں یہ افراد سب سے زیادہ حوصلہ رکھتے ہیں ۔ جن باتوں اور امور سے دوسرے افراد گھبرا اور کترا جاتے ہیں وہ ان کے لئے خاص اہمیت نہیں رکھتے وہ امور انجام دینے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں اور عملی طور پر بھی انہیں انجام دے کر کھاتے ہیں ۔ ایسی باتیں دوسروں کے لئے حیران کن تو ہوتی ہیں کہ آخر یہ لوگ کیسے یہ کام کر لیتے ہیں لیکن دوسرے افراد یہ سوچنے کی زحمت نہیں کرتے کہ اس کے پس پردہ جدی افراد کی ہمت اور شجاعت ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جدی افراد پولیس ، فوج اور اس جیسے شعبوں میں آنا پسند کرتے ہیں اور یہاں اچھی کارگردگی کا مظاہرہ کر کے خوب ترقی حاصل کرتے ہیں ۔ اگر یہ پولیس میں ہیں تو مجرموں کاا ن سے بچ کر جانا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ ایک تو یہ ذہین ہوتے ہیں اس لئے پہلے خوب سوچ سمجھ کر مجرموں کے لئے جال بچھاتے ہیں ، اس کے بعد جب ان پر حملہ کرتے ہیں تو ان کی ذہانت کے ساتھ ساتھ ان کی شجاعت بھی کام کر رہی ہوتی ہے اور اس طرح فوج میں یہ لوگ دیگر جگہوں کے علاوہ محاذ جنگ پر بڑے حوصلے سے کام لیتے ہیں ۔ تو پوں کی گھن گرج ، طیاروں کی پرواز گولیوں کی بوچھاڑ ان لوگوں کو خوف زدہ نہیں کر سکتی۔ ان کے حوصلے ایسے حالات میں بھی پست نہیں ہوتے ۔ ان کی ذہانت ایسے وقت میں بھی کام کر رہی ہوتی ہے۔ ان کے حواس پوری طرح ان کے قابو میں ہوتے ہیں۔ نہ صرف خود دشمن پر کڑی نظر رکھتے ہیں بلکہ اپنے ماتحتوں اور ساتھیوں پر پوری طرح نظر رکھے ہوئے ہوتے ہیں ۔ یااس میں یہ خب تاک کر دشمن پر حملہ کرتے ہیں اور انہیں یوں محسوس ہوتا ہے جیسے ان کے تمام ساتھیوں کی ذمہ داری بھی ان پر ہے۔ اس لئے یہ ان پر نظر رکھتے ہیں اور اگر ضرورت محسوس کریں تو انہیں ہدایات و احکامات بھی دیتے ہیں عام زندگی میں بھی ان کے حو صلوں اور شجاعت کا یہی حال ہوتا ہے۔ اگرکہیں کوئی ایکسیڈنٹ ہو جائے تو آج کل کا عام رواج ہے کہ لوگ اس جگہ سے غائب ہونا پسند کرتے ہیں تا کہ انہیں پولیس انکوائری اور دیگر جھنجھٹوں میں نہ پڑنا پڑے لیکن ایسے حالات میں اگر جدی وہاں موجود ہے تو نہ صرف وہ خود حادثے میں متاثر ہونے والے لوگوں کی مدد کرے بلکہ دوسروں کو بھی ان کی ترغیب دے گا ۔ یہ فرد اس بات کا سابقہ پڑے گا اور اس سے کیسے کیسے سوالات و جوابات ہوں گے اس کی خواہش پس یہ ہوگی کہ کسی طرح متاثرین کی مدد کی جائے

مزید پڑھیں

موت سے خوف

یہ لوگ بہت حوصلہ مند ، شجاع اور پہادر ہوتے ہیں ، زندگی کے معاملات کا بڑا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں لیکن یہ کچھ و ہموں اور خوف کا شکار بھی رہتے ہیں ۔ ان میں سے ایک خوف انہیں یہ بھی لاحق ہوتا ہے کہ انہیں کسی بھی لمحہ موت �آسکتی ہے۔ ویسے تو دنیا کا ہر ایک انسان اس حقیقت سے واقف ہے کہ آج نہیں تو کل اس موت کے منہ میں جانا ہے لیکن دیگر بروج سے تعلق رکھنے والے اس خیال کا خوف اپنے اوپر زیادہ مسلط نہیں ہونے دیتے جبکہ جدی افراد کا معاملہ ذرا مختلف ہے۔ یہ لوگ اکثر اس خوف میں مبتلا رہتے ہیں کہ اب سے ذرا دیر بعدانہیں موت آ جائے یا یہ کہ وہ جس سفر پر جارہے ہیں وہ سفر ان کا آخری سفر ہے ۔ اسی طرح بہت سے وہم انہیں گھیرے رہتے ہیں جو انہیں موت کے خوف میں مبتلا رکھتے ہیں ۔ اس کے لئے ایسے لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ اس خوف کو اپنے ذہن سے نکالیں ۔ اس کے لئے ایک تو یہ خود کو مختلف باتوں سے مطمئن کر سکتے ہیں۔ مثلا یہ کہ موت تو ایک دن آنی ہے اور اسے کوئی نہیں ٹال سکتا ، اس لئے اس سے کیا دڑنا ؟ یا پھر یہ کہ ابھی تو وہ بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں ۔ ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور ہر لحاظ سے فٹ ہیں اس لئے موت ابھی ان سے بہت دور ہے اور اگر وہ اپنا خیال تو طویل عرصے تک زندہ رہ سکتے ہیں ۔ اسی طرح حادثات کا خوف ہو تو وہ یہ سوچ سکتے ہیں کہ وہ جس چیز میں سفر کر رہے ہیں وہ بہت محفوظ انداز میں بنائی گئی ہے۔ اور اس کا ڈرائیور یا پا ئلٹ وغیرہ ٹریننگ کئے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں ضروری تو نہیں کہ ان کو موت واقع ہو جائے یہ بھی تو ہو سکتا ہے کہ وہ بچ جائیں بلکہ انہیں یہ سوچنا چاہئے کہ اگر کوئی حادثہ ہوا تو وہ فوری طور پر دوسروں کی مدد شروع کر دیں گے۔ اس طرح کے خیالات ان کے لئے بہتر رہیں گے۔

مزید پڑھیں

آہستگی پسند

دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد مختلف انداز میں کام کرتے ہیں ، ان میں سے کئی ایسے ہیں جو آہستہ کام کرتے ہیں ، انہی کی طرح برج جدی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی آہستہ کام کرتے ہیں کبھی کبھار حالات کی مقبولیت سے ان میں تیزی بھی آسکتی ہے لیکن فطری طورپر آہستہ ہی کام کرتے ہیں ۔ چونکہ یہ لوگ ذہین ہوتے ہیں ۔ اس کے حالات پر ان کی گہری نظر ہوتی ہے ۔ عام حالات ہوں تو ان کے کام انجام دینے کی رفتارآہستہ ہوتی ہے لیکن اگر یہ ضرورت محسوس کریں کہ اس وقت تیزی دکھانے کی ضرورت ہے تو پھر ان کی پھرتی بھی قابل دید ہوتی ہے۔ دراصل یہ لوگ آہستہ کام اس لئے کرتے ہیں کہ کام کی جزئیات پر پوری پوری توجہ دیتے ہیں ۔ اس لئے وقت زیادہ لگتا ہے ، اس سے بظاہر یہ نقصان تو ہوتا ہے کہ ان کے کام ذرا دیر میں ہوتے ہیں لیکن یہ فائدہ بھی ضرور ہوتا ہے کہ کام بڑے تسلی بخش اور مکمل ہوتے ہیں ، ان میں کوئی جھول نہیں رہتا ۔ آہستہ کام کرنے کی عادت اکثر ان کے لئے مصیبت بھی بن جاتی ہے۔ وہ اس طرح کہ اس کام کو کسی خاص دورانیے میں انجام، دینا ضروری ہوتا ہے اور اگر یہ لوگ توجہ نہ دیں تو اپنی عادت کے مطابق زیادہ قوت لے لیتے ہیں ، اس کام کا تعلق کسی اور سے ہو تو انہیں اس کی ناراضگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان لوگاں کو اپنی اسی عادت کو قابو میں کرنا چاہئے

مزید پڑھیں

با اصول

فطری طور جدی افراد کی اکثریت با اصول ہوتی ہے۔ ان میں سے جو افراد کامیاب نظر آتے ہیں اس کی وجہ ان کی اصول پسندی ہی ہوتی ہے۔ ان میں ایک صلاحیت یہ ہوتی ہے کہ یہ اپنی زندگی کے لئے کچھ اصول بنا لیتے ہیں اور پھر ان کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ ویسے تو یہ ممکن نہیں ہے کہ یہ پورے طور پر اپنے ان اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں کیونکہ تمام حالات ان کی مرضی کے مطابق تو نہیں ہو سکتے اس لئے کئی رکاوٹیں ان کے راستے میں آتی ہیں ۔ یہ ان رکاوٹوں پر غصے یا جھنجلاہٹ کا اظہار نہیں کرتے بلکہ یہ جانتے ہیں کہ اس طرح ہوتا رہے گا اس لئے کھلے دل سے ان رکاوٹوں کو تسلیم کرتے ہیں ۔ا ور بڑے حوصلے کے ساتھ انہیں دور کرتے ہیں ، اور پھر اپنا آگے کا سفر طے کرتے ہیں ۔ یہ لوگ اپنے دن بھر کا شیڈول بنالیتے ہیں ، یہ ایک اچھی عادت ہے۔ اس طرح یہ اہم کام وقت پر کر لیتے ہیں ورنہ اکثر یہ ہوتا ہے کہ لوگ کئی اہم کام ذہن میں رکھ کر گھر سے نکلتے ہیں اور پھر کسی ایک کام کو زیادہ وقت دے کر یا کسی اور وجہ سے الجھ جاتے ہیں۔ یوں ان کے سارے کام تتر بتر ہو جاتے ہیں جبکہ جدی افراد اپنے لئے جو شیڈول بناتے ہیں اس میں ہر وقت کے لئے مناسب دورانیہ رکھتے ہیں ، اور پھر اس دورانیے میں اپنے کام کو مکمل کر لیتے ہیں یوں یہ جو شیڈول میں کوئی رکاوٹ آئے تو یہ فورا پورا شیڈول بدل دیتے ہیں ۔ ان کے دفتر کے لئے کچھ اصول ہوتے ہیں مثلا انہیں فلاں وقت پر دفتر پہنچنا ہے ، اس کے بعد دس منٹ آرام کرنا ہے ،اس دوران انہیں ایک چائے بھی پینی ہے۔ اس کے بعد لنچ تک یہ پوری توجہ کے ساتھ کام کی طرف متوجہ رہتے ہیں ۔ لنچ کے وقت یہ اپنے ذہن سے تمام کاروباری امور نکال لیتے ہیں اور ان کی توجہ صرف اور صرف لنچ کی طرف ہوتی ہے۔ اگر کوئی ساتھ ہو تو یہ خوش گپیاں کرنا پسند کرتے ہیں تا کہ کام کی وجہ سے انہیں جو ذہنی تھکاوٹ ہو گئی ہے ، وہ دور ہو جائے ۔ لنچ کے بعد بھی یہ کچھ دیر آرام کرتے ہیں اور پھر چھٹی کے وقت تک کام کی طرف متوجہ رہتے ہیں ۔ کام کے دوران یہ خوش گپیاں کرتے ہیں اور مزاحیہ جملے ادا کرتے رہتے ہیں ۔ اسی طرح یہ کام کو انجوائے بھی کرتے ہیں ۔ یہ جانتے ہیں کہ صرف کام میں منہمک رہنا ان کی ذہنی تھکن کا سبب بنے گا۔ چھٹی کے بعد یہ کسی قسم کی تفریح پسند کرتے ہیں ۔ یہ کسی پر فضا مقام پر جائیں گے یا من پسندلوگوں میں بیٹھ کر خوش گپیاں کریں گے۔ یہ لوگ چونکہ خود اصول پسند ہوتے ہیں اس لئے ہی جیسے لوگوں کو دوست بناتے ہیں ۔ الجھے ہوےء اور بے ترتیب لوگ انہیں پسند نہیں ہوتے۔ یہ اپنی زندگی کو بھی کئی حصوں میں بانٹ لیتے ہیں مثلا یہ کہ نوجوان علم و فنون کے حصول میں گزارتے ہیں۔ پچاس سال سے پہلے خوب محنت کر کے مالی طور پر خود کو مستحکم کر لیتے ہیں اور پھر اس کے بعد کی زندگی آرام و سکون سے گزارنا پسند کرتے ہیں

مزید پڑھیں

منفی خیالات

اس میں شک نہیں ہے کہ ان افراد میں بہت سی مثبت خصوصیات ہوتی ہیں لیکن چونکہ انسانی ذہن ہر طرح کے خیالات کی آما جگاہ ہے اس لئے ان کے ذہن میں بھی منفی خیالات گردش کرتے رہتے ہیں ۔ بہت سے منفی اثرات لئے ہوتے ہیں جو اپنے اندر بڑی کشش رکھتے ہیں یہ خیالات ہر ذی شعور انسان کو اپنی جانب راغب کر سکتے ہیں ، اسی طرح جدی افراد بھی ان کی جانب مبذول ہو جاتے ہیں ۔ مثلا منشیات یا جنسی بے راہ روی ، یہ غلط کام اپنے اندر بڑی کشش رکھتے ہیں۔ جدی افراد بھی ایسی علتوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ان کی یہ کمزوری ہوتی ہے کہ جب یہ ان عادتوں میں ملوث ہوتے ہیں تو پیچھے مڑ کر دیکھنا گوار نہیں کرتے ، آگے سے آگے ہی بڑھتے رہنا چاہتے ہیں اور اس بات کا اندازہ لگانا قطعا مشکل نہیں ہے کہ جب کسی غلط کام میں آگے سے آگے بڑ ھا جائے تو اس کا نتیجہ نکل سکتا ہے ، یعنی تناہی اور بربا دی اس لئے اگر یہ لوگ منفی خیالات اور عادات پر قابو نہ پائیں تو تباہی اور بربادی اپنے چہرے پر مسکراہٹ سجائے اور اپنی بانہیں پھیلائے انہیں گلے سے لگانے کے لئے تیار کھڑی ہوتی ہے لہذا ان کے لئے ضروری ہے کہ اگر ان کے ذہن میں منفی خیالات آئیں تو انہیں فورا نکال دیں اور ایسے لوگوں سے دور رہیں دوسروں کو غلط راستوں پر ڈالتے ہیں۔ ان کے لئے مثبت سوچوں کو اپنے ذہن میں رکھنا مفید ہے

مزید پڑھیں

اچھے پارٹنر کی تلاش

ان افراد کو ایسے پارٹنر کی تلاش ہوتی ہے جو انہیں اچھی طرح سمجھ سکیں، یہ اپنے ایسے پارٹنرز کی تلاش میں رہتے ہیں اور جب انہیں ایسا کوئی مل جاتا تو ان کی زندگی میں بڑی آسانیاں آجاتی ہیں ، یہ ان سے اپنے دل کی بات کر سکتے ہیں لیکن ایسے پارٹنر کی تلاش ان کے لئے بڑی تکلیف دہ اکٹھن ہوتی ہے ۔ اسکے لیے یہ لوگوں کا گہرا مشاہدہ کرتے ہیں ۔ انہیں اپنے معیار پر رکھتے ہیں اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ جو فرد ان کے زیر مشاہدہ ہوتا ہے ، وہ کافی عرصے تک ان کے معیار پر پورا نہیں اترتا رہتا ہے لیکن پھر اچانک کوئی بات ایسی ہو جاتی ہے کہ وہ ان کے معیار پر پورا نہیں اترا ، یوں اتنے عرصے سے جو محنت کر رہے ہوتے ہیں ، وہ رائیگاں جاتی ہے۔ پارٹنر کو ہم ان کا دوست بھی کہہ سکتے ہیں ، ایسا دوست جو ان کے ساتھ اپنے خیالات کو شےئر کر سکے اور جب انہیں پارٹنرمل جاتا ہے تو ان کی ترقی کی رفتار بہت تیز ہو جاتی ہے ۔ یہ اپنی اکثر ذمہ داریاں ان کے سپرد کر دیتے ہیں ۔ ویسے اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ اپنے پارٹنر ز کی تلاش میں انہیں زیادہ تگ و دو نہیں کرنی پڑتی ، کوئی فرد ایسا ہوتا ہے جو ان کے قریب آتا ہے ، کہ ان کا دوست بنتا ہے ، ان دونوں کے درمیان کئی معاملات طے پاتے ہیں اور وہ ان کا پارٹنر بن جاتا ہے

مزید پڑھیں

وفادار

وفاداری میں ان لوگوں کا کوئی ثانی نہیں ہوتا ۔ یہ لوگ دوسروں پر بڑی مشکل سے اعتبار کرتے ہیں لیکن جب کسی پر اعتبار کر لیں تو اس کے سامنے اپنے سارے دل کے راز کھول کر رکھ دیتے ہیں ۔خود ان سے وفا کرتے ہیں اور خواہش کرتے ہیں کہ دوسرا بھی ان سے وفا کرے ۔ ویسے ان کی خواہش انہیں اکثر صدقے سے بھی دو چار کر دیتی ہے کیونکہ جن لوگوں کو یہ وفادار اور با اعتبار سمجھ رہے ہوتے ہیں اور کسی بھی نازک وقت میں ان کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں ، یوں یہ لوگ شدید صدقہ محسوس کرتے ہیں لیکن ان کی وفاداری لوگوں کی تلاش میں سردگراں ہو جاتے ہیں ۔ دراصل کوئی نہ کوئی وفادار فرد ان کی زندگی کی ضرورت ہے اور جس طرح ہوا اور پانی کے بغیر زندگی قائم رکھنا مشکل ہے اسی طرح ان لوگوں کے لئے کسی وفادار دوست کے بغیر زندگی گزارنا نا ممکن ہے ۔ ایسا تو نہیں ہے کہ انہیں کوئی من پسند دوست نہیں ملتا لیکن انہیں اس کی تلاش میں اکثر بہت سرگرداں رہنا پڑتا ہے۔ ویسے یہ ان کی خوش قسمتی بھی ہو سکتی ہے کہ انہیں اوائل عمری میں کوئی وفادار دوست مل جائے اگر ایسا ہو جائے تو یہ اس کے ساتھ زندگی کے آخر دم تک ساتھ رہتے ہیں ۔ ان لوگوں کو چاہئے کہ اپنے ایسے کسی دوست کی تلاش میں احتیاط سے کام لیں اور جب تک اسے پوری طرح آزمانہ لیں اس پر اعتبار نہ کریں

مزید پڑھیں

احتیاط پسندی

احتیاط پسندی ان افراد کا وصف ہے ۔ زندگی کے تمام معاملات میں یہ لوگ بہت زیادہ احتیاط سے کام لیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اکثر کامیابی ان کے قدم چومتی ہے ۔ یہ بچپن سے ہی اس خوبی کو درست استعمال کرتے ہیں چونکہ یہ صاف گوہ کھرے اور صاف دل لوگ ہوتے ہیں ، اس لئے جب یہ بچے ہوتے ہیں تو یااسے دوستوں کا انتخاب کرتے ہیں جو ان کی فطرت سے ہم آہنگ ہوں ۔ یہ بچپن سے ہی دوست بنانے میں بہت احتیاط سے کا م لیتے ہیں ۔ شرارتی اور یااسے بچے جو اچھی عادتوں کے حامل نہ ہوں ، ان کے دوست نہیں بن سکتے ۔ یہ ذہین اور صاف گو بچوں کو دوست بناتے ہیں ۔ یہی عادت زندگی پھر ان کے ساتھ رہتی ہے۔ کھانے پینے میں بھی یہ لوگ بہت احتیاط پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ یہ الگ بات ہے کہ اکثر مر غن غذائیں دیکھ کر ان کی ساری کی ساری احتیاط دھری کی دھری رہ جاتی ہے اور یہ تمام اصول و قوائد بھول جاتے ہیں ۔ اس وجہ سے اکثر فربہی کی جانب مائل ہوتے ہیں اور موٹا پا بہر حال صحت نہیں ہے بلکہ اسے ایسی بیماری کہا جا سکتا ہے جو کئی بیماریوں کی جڑ ہے اور یہ ان بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اس کے بعد یہ زیادہ اور مرغن کھانوں کی عادت چھوڑنا بھی چاہیں تو ان کے لئے مشکل ہو جاتا ہے ۔ بہر حال انہیں اپنی اس کمزوری پر قابو پانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی انہیں سنبھل کر چلنا چاہئے

مزید پڑھیں

جسمانی صحت

ان افراد کی جسمانی صحت مجموعی طور پر ٹھیک ہی ہوتی ہے ۔ لیکن اوائل عمری میں یہ ذرا کمزور رہتے ہیں ، جوں جوں وقت گزرتا ہے ، یہ طاقت ور اور توانا ہوتے جاتے ہیں ، ایسے میں یہ احتیاط سے کام لیں تو اپنی صحت قابل رشک بنا سکتے ہیں ۔ جیسا کہ ہم نے گزشتہ سفحات میں بیان کیا کہ اکثر یہ لوگ مرغن اور زیادہ کھانے کی طرف راغب ہو جاتے ہیں ۔ لہذا اگر یہ اپنی اس کمزوری کو کنٹرول کریں اور ورزش ، یوگا وغیرہ کا سہارا لیں تو بہت خوب صورت جسم کے مالک بن سکتے ہیں ۔ ان کی ایک کمزوری یہ بھی ہوتی ہے کہ جب کبھی ان کی مصروفیات کسی وجہ سے ختم ہو جاتی ہیں تو یہ آرام کرنے لگتے ہیں اور یہ آرام کی عادت دھیرے دھیرے پختہ ہونے لگتی ہے ، آرام اور کھانے سے بھی جسمانی صحت متاثر ہوتی ہے ۔ نظام ہاضمہ بھی خراب ہو سکتا ہے اور موٹا پے کا حملہ بھی ہو سکتا ہے۔ ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ اپنی سحت کو برقرار رکھنے کے لئے مرغن غذاؤں پر پرہیز کریں۔ تساہل پسندی کا شکار ہونے سے بچنے کے لئے خود کو کسی نہ کسی کام میں مصروفیت بھی نہ رکھیں جس سے ذہن تھکن کا شکار ورزش کو عادت بنالیں ۔ بہت زیادہ مصروفیت بھی نہ رکھیں جس سے ذہن تھکن کا شکار ہو جائے بلکہ کام کے اوقات مقرر کریں اور جسمانی و ذہنی تفریح کے لئے وقت نکالیں

مزید پڑھیں

اچھے منتظم

ان لوگوں میں ایک خوبی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ اچھے منتظم ثابت ہوتے ہیں چونکہ یہ ذہین اور محنتی ہوتے ہیں ، ساتھ ہی ان کی وقت مشاہدہ بھی تیز ہوتی ہے اس لئے یہ معاملات کا درست طور پر تجزیہ کر لیتے ہیں ۔ کس کام کا کیا نتیجہ نکلے گا اس کا اندازہ یہ خوب لگاتے ہیں ، خوش اخلاق ہونے کی وجہ سے اکثر لوگ ان کے نزدیک رہنا پسند کرتے ہیں ۔ یہ جانتے ہیں کہ اگر کچھ لوگ ان کے ماتحت ہیں تو ان سے کس طرح کام لینا ہے ۔ اگر انہیں کسی چپراسی کے ذہن سے یہ بات نکل ہی جائے گی کہ اس کا باس بدد دماغ اور مزاج ہے ۔ کہتے ہیں کہ میٹھی زبان بڑے بڑے پتھروالوں کو موم کر دیتی ہے اور جدی افراد کی زبان میں بڑی مٹھاس ہوتی ہے۔ یہ اپنی اس خوبی سے اکثر دانستہ کا م لیتے ہیں ورنا دانستہ طور پر تو کبھی کسی پر یہ نہیں جتائیں گے ان کے پاس کتنے اختیارات ہیں بلکہ ماتحتوں کو یہ دوستوں کی طرح رکھتے ہیں ۔ اس طرح ماتحت ان سے بہت خوش رہتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ ڈرف زبان کی مٹھاس سے ہی کا م لیتے ہیں بلکہ ماتحتوں کی ضروریات کا بھی پورا پورا خیال رکھتے ہیں اور کسی کو ناجائز فائدہ بھی نہیں اٹھانے دیتے

مزید پڑھیں

گھریلو معاملات

گھریلو معاملات میں یہ لوگ بہت محتاط ہوتے ہیں ۔ یہ شادی بھی بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں ۔ ان کی نگاہ کسی مناسب شریک حیات کو تلاش کرتی رہتی ہے۔ ان کی زندگی میں کئی لڑکیاں آتی ہیں لیکن دیگر لوگوں کی طرح یہ ظاہری حسن سے متاثر ہو کر ان کے دیوانے نہیں ہو جاتے بلکہ یہ ان خواتین کا چھی طرح تجزیہ کرتے ہیں ۔ یہ دیکھتے ہیں کہ ان میں کتنی ذہانت ہے ، وہ معاملات کو کتنے احسن طریقے سے نمٹانے کی صلاحیت رکھتی ہیں ۔ انہیں غصہ کتنا آتا ہے اور غصے میں وہ کس حد تک جاسکتی ہیں۔ اگر کوئی لڑکی کسی بھی لحاظ سے ان کے معیار پر پوری نہ اترے تو یہ اسے شریک حیات بنانے کا خیا ل دل سے نکال دیتے ہیں ۔ ایسے موقع پر یہ اس بات کی پروہ بھی نہیں کرتے کہ وہ لڑکی کتنی حسین ہے ۔ یوں کہنا مناسب ہے کہ حسن ان کے لئے ثانوی حثیت رکھتا ہے اور یہ سیرت کو اولیت دیتے ہیں ۔جب یہ کسی لڑکی کی کو اپنی شریک حیات بنا لیتے ہیں تو پھر اس کے لئے وقف ہو جاتے ہیں۔ دوسری لڑکیوں کا خیال ان کے ذہن میں نہیں آتا۔ یہ اپنی بیوی کے ساتھ ایک اچھے گھرانے کی تکمیل شروع کر دیتے ہیں ۔ بچے ہو جانے کی بعد بچوں کو بھی خاصی توجہ دیتے ہیں لیکن بہر حال یہ اپنے گھر کو بھر پور توجہ کبھی بھی نہیں دے پاتے کیونکہ ان کا ذہن باہر کے معاملات میں الجھا رہتا ہے ۔ اس کے باوجود یہ نہیں کہا جاسکتا کہ یہ گھر کی طرف سے بالکل غافل ہوتے ہیں بلکہ اپنے گھر کو مناسب توجہ دیتے ہیں

مزید پڑھیں

مقابلہ کرنے کی صلاحیت

ان لوگوں میں کسی بھی معاملے میں مقابلہ کرنے کی بڑی صلاحیت ہوتی ہے ۔ یہ کبھی ہار ماننے کو تیار نہیں ہوتے ۔ جب یہ کسی کام کی تھان لیں تو اسے پائیہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا دیتے ہیں ۔ یہ دن اور رات تاریک کر دیت ہیں ، ایسے میں ان کی محنت اور مشقت قابل دید ہوتی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ انسان جس طرح چاہے ، اس طرح کے نتائج حاصل کر لے ، اس لئے ایسے حالات کا اکثر جدی افراد کو بھی سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ یہ کوئی ارادہ کرتے ہیں اور اسے ارادے کے تکمیل کے لئے محنت شروع کر دیتے ہیں لیکن کبھی ایسا بھی ہو جاتا ہے کہ نتیجہ ان کے توقع کے خلاف نکل آتا ہے ، ایسے میں دیگر کئی برج سے تعلق رکھنے والے افراد تو مایوسی کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن جدی افراد میں کوئی بھی ناکامی ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا کر دیتی ہے۔ یہ نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ ساتھ دوبارہ کامیابی کے لئے جدوجہد شروع کر دیتے ہیں اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ کامیابی حاصل کر لیتے ہیں۔ تمام تر جدوجہد کے باوجود بھی کبھی کبھار بار بارا نہیں ناکامی ہوتی ۔ تب بھی یہ مایوسی کا شکار نہیں ہوتے ہیں بلکہ حالات کا گہری نظروں سے جائزہ لیتے ہیں اور اپنی ناکامی کی وجوہات تلاش کرتے ہیں ۔ ایسے میں اکثر انہیں یہ معلوم ہو جاتا ہے کہ ان کی ناکامی کی وجوہات ہیں ۔ اگر یہ وجوہات قابل قبول ہوں تو کھلے دل سے انہیں تسلیم کر لیتے ہیں

مزید پڑھیں

دقیانوسی

ان افراد کو اپنے آباؤ اجداد اور روایات سے بڑا گہرا لگاؤ ہوتا ہے جس کی وجہ سے ان پر اکثر دقیانوسی کا الزام لگتا رہتا ہے لیکن یہ ٹھیک نہیں ہے ۔ ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو ان باتوں کو زیادہ اہمیت نہیں دیتے ان کا فلسفہ ہوتا ہے کہ زمانے کے ساتھ ساتھ چلو بلکہ اکثر وہ زمانے سے آگے نکل جانے کی کوشش کرتے ہیں وہ بھول جاتے ہیں کہ وہ ناکامی سے دو چار ہوتے دیکھا گیا ہے۔ لہذا ان نا کام لوگوں کے مقابلے میں جدی افراد زیادہ بہتر رہتے ہیں جو اپنی روایات وغیرہ کا خیال رکھتے ہیں لیکن جب ان پر ان باتوں کا دورہ پڑ جائے تو یہ نقصان دہ ہوتا ہے کیوں پھر یہ لوگ کلی طور پر ان امور کی جانب ہی مبذل ہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی توجہ دیگر اہم امور سے ہٹ جاتی ہے اور زندگی کی معاملات ڈسٹرب ہو جاتے ہیں ، لہذا ایسے افراد کے لئے ضروری ہے کہ چاہے وہ اپنی روایات کا خیال رکھیں یا اپنے آباؤ اجداد کی خوبیوں کو زندہ رکھنا چاہیں لیکن یہ اس معاملے میں تو ازن پیدا کریں تا کہ ان کی زندگی کے دیگر معاملات زندہ ہوں ۔ ویسے تو یہ لوگ ذہانت سے بھر پور ہوتے ہیں ، جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ یہ اپنی ڈگر سے ہٹ رہے ہیں تو فورا خود کو سنبھال لیتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ بہت زیادہ وقت گزر جاتا ہے انہیں احساس ہوتا ہے لہذا اس معاملے میں بھی انہیں محتاط رہنے کی ضرورت ہے انہیں چاہئے کہ اپنے وقت کی قدر کری

مزید پڑھیں

کنجوسی

ان میں بیشتر افراد پر کنجوسی کا الزام بھی عائد کر دیا جاتا ہے حالا نکہ یہ کفایت شعاری کا مظاہرہ کر رہے ہوتے ہیں ، انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے پاس کتنی رقم ہے اور کتنا وقت انہیں رقم میں کاٹنا ہے ، اس لئے یہ احتیاط کرتے ہیں اور ایسے ہی وقت میں لوگ انہیں کنجوس کا لقب دے دیتے ہیں لیکن یہ بھی کہنا مناسب نہیں ہے کہ یہ واقعی کنجوسی کا مظاہرہ نہیں کرتے۔ جب ان پر کفایت شعاری کا دور پڑا ہوتا ہے یا یوں کہا جائے کہ یہ ضرورتا کفایت شعاری کر رہے ہوتے ہیں تو بعض اوقات واقعی کنجوسی کا مظاہر کر جاتے ہیں لیکن ان کے اچھے دوست اور قریب رہنے والے جانتے ہیں کہ یہ اس وقت کن حالات سے دو چار ہیں لہذا وہ انہیں درگزر کر دیتے ہیں لیکن جو لوگ انہیں اچھی طرح نہیں جانتے وہ ان کے بارے میں یہ رائے قائم کر لیتے ہیں کہ یہ کنجوس ہیں ۔ ویسے اس طرح کے حالات آنے میں اکثر ان کا اپنا قصور بھی ہوتا ہے۔ وہ اس طرح کہ کبھی کبھار یہ اپنی چادر سے زیادہ پیر پھیلا دیتے ہیں یعنی کسی ایسی جگہ زیادہ رقم خرچ کر دیتے ہیں ، جہاں اس کی ضرورت تو ہوتی ہے لیکن یہ رقم خرچ کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ کسی اور طرح سے اسے پورا کر لیا جائے گا لیکن اکثر ان کے اندازے، غلط ثابت ہو جاتے ہیں ، تب یہ مالی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں لہذا ان لوگوں کو چاہے کہ جب بھی رقم خرچ کریں ، پوری احتیاط سے کام لیں

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

حوت

حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دلو

دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

جدی

حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸

مزید پڑھیں

قوس

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی

مزید پڑھیں

عقرب

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا

مزید پڑھیں

میزان

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں