محبت

تفصیل

محبت کے معاملے میں یہ بہت محتاط ہوتی ہیں ، جس طرح جدی مرد اپنے لئے کسی مناسب شریک حیات کی تلاش کرتا ہے ، اسی طرح جدی خواتین بھی بہت سوچ سمجھ کر اپنے لئے شریک حیات کا انتخاب کرتی ہیں۔ ان کا کچھ اپنا ہی معیار ہوتا ہے اور جو کوئی اس معیار پر پورا اترتا ہے وہی ان کا شریک حیات بھی بن سکتا ہے۔ یہ دولت سے زیادہ صلاحیت اور ذہانت کو ترجیح دیتی ہیں ۔ جب یہ خواتین اپنے لئے کسی شریک حیات کا انتخاب کر لیتی ہیں اور اس سے شادی بھی کر لیتی ہیں تو پھر یہ اسے ہی اپنا سب کچھ مان لیتی ہیں ۔ اس کے علاوہ کسی اور کا تصور بھی نہیں کرتیں۔ یہ اپنے شوہر کے جذبات او احساسات کا خیال رکھتی ہیں ۔ یہ بہت با وقار ہوتی ہیں

متعلقہ صفحات

4 صفحات

حسن پرست

حسن پرستی دنیا کی تقریبا تمام عورتوں میں ہوتی ہے ۔ ہر عورت خود کو زیادہ سے زیادہ حسین و جمیل دیکھنا چاہتی ہے ۔ اس طرح جدی خواتین بھی چاہتی ہیں کہ وہ سب سے زیادہ حسین نظر آئیں۔ قدرتی طور پر یہ خواتین بہت زیادہ حسن و جمال سے مالا مال نہیں ہوتیں لیکن ہم یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ یہ ناقابل قبول صورت کی ہوتی ہیں ۔ مجموعی طور پر یہ اچھے نین نقش کی مالک ہوتی ہیں ۔ ان میں بہت نسوانیت اور کشش ہوتی ہے۔ اکثر ان خواتین کا سامنا جب قدرتی حسین و جمیل خواتین سے ہوتا ہے کہ یہ ذرا احساس کمتری کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ چونکہ یہ بھی فطری طورپر اس خواہش کا شکار ہوتی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ حسین نظر آئیں اس لئے وہ خود کو سجانے سنوارنے کی طرف راغب ہوتی ہیں ، ایسے میں وہ نہ صرف میک اپ کا سہارا لیتی ہیں بلکہ اپنی غذا کو بھی متناسب کرتی ہیں ، اس کے علاوہ ورزش اور یوگا ویرہ کی طرف بھی توجہ دیتی ہیں ، ان کی اس محنت کا نتیجہ نکلتا ہے کہ یہ خاصی حسین ہو جاتی ہیں

مزید پڑھیں

قوت فیصلہ

ان میں خاصی قوت فیصلہ ہوتی ہے۔ یہ عام طور پر اپنے فیصلے خود ہی کرتی ہیں ، یہ کسی سے مشورہ کرنا بہت کم پسند کرتی ہیں۔ یہ جو فیصلہ کرتی ہیں ، وہ بہت سوچ سمجھ کر ہوتا ہے اس لئے بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ یہ اپنا فیصلہ تبدیل کر دیں ۔ اگر کوئی ان پر اپنی رائے مسلط کرنا چاہے تو یہ اس سے سخت رویہ اختیار کرتی ہیں اور کسی صورت اس کی رائے تسلیم نہیں کرتیں

مزید پڑھیں

امور خانہ داری

ان خواتین کو امور خانہ داری سے خاص لگاؤہوتا ہے۔ یہ کوشش کرتی ہیں کہ ان امور میں ان سے کوتاہی نہ ہو جائے لیکن چونکہ آرٹ وغیرہ سے لگاؤ ان کی فطرت کا حصہ ہے اس لئے یہ اس طرح کا کوئی نہ کوئی شوق رکھتی ہیں ۔ اس کی وجہ سے اکثر ان سے امور خانہ داری میں کچھ غفلت ہو جاتی ہے ۔ ان کے شوہر اگر سمجھ دار ہوں تو وہ ان کی ایسی باتوں کو در گزر کر دیتے ہیں

مزید پڑھیں

بچوں کی نگہداشت

بچوں کے معاملے میں یہ خواتین بہت زیادہ حساس ہوتی ہیں ۔ یہ بچوں کی نگہداشت بہت اچھے طریقے سے کرتی ہیں ۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے نمایاں اور ممتاز رہیں لیکن اس کے لئے یہ بچوں کو محنت کا درس دیتی ہیں ۔ یہ بچوں کی غذا کا بہت خیال کرتی ہیں ۔ ان کی نصابی اور غیر نصابی سر گرمیوں میں ان کی خوب حوصلہ افزائی کرتی ہیں ۔ یہ اپنے بچوں کو شرارتی اور بد تمیز بچوں سے دور رکھتی ہیں ۔ ان کے بچے ان کے ساتھ دوستوں کی طرح رہتے ہیں کیونکہ یہ بچوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرتی ہیں

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

حوت

حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دلو

دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

جدی

حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸

مزید پڑھیں

قوس

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی

مزید پڑھیں

عقرب

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا

مزید پڑھیں

میزان

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں