نیلم

تفصیل

اس معروف نیلم ۔ فارسی نیلم ۔ عربی ، یا قوت کبود ۔ ہندی : نیلمن ماہیت : مشہور پتھر ہے معدنی اعلیٰ قسم کا جس کے رنینے وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔ طبیعت پہلے درجے میں گرم اور تیسرے میں خشک ہے۔ رنگ و بو نیلا شفاف چمکدار ۔ ذائقہ پھیکا کوئی مزہ غالب نہیں۔ بدل : یا قوت سرخ یا زرد ۔ نسبت سیارہ : منسوب ہے زحل سے۔ نفع خالص : مفرح و مقوی دل و دماغ ۔ کامل : ساڑھے تین رتی تک۔ ناقص : رتی سے دور تک۔ افعال و خواص: مفرح ہے اور دل و ماغ کو قوت اور ایک ورم حل کر کے پلانا صرع اور وسواس اس ، خفقان ، طاعون ، نزف الدم ، دفع زہر تغیر ہوائے بائی میں مفید ، خون کو صاف کرتا ، حرارت غریزی اور قوائے حیوانی کا محافظ اس کا منہ میں رکھنا منہ کی بد بو کا دافع تشنگی کا مسکن ، مقوی دل و مفرح ہے ، سرمہ اس کا مقوی بصر اور محافظ چشم ہے۔نیلم جسے سنسکرت میں نیلا انگریزی میں سیفائر اور فاسی عربی میں وقت ارزق کہتے ہیں نہایت ہی عمدہ نیلگوں جواہر ہے ۔ اس کی چمک دمک اور آسمانی نیلی رمگت دل کو بہت بھاتی ہے ۔ یہ جواہر زمانہ قدیم سے مشہور چلا �آرہا ہے اور اہل ہنود اوراہل اسلام کی پرانی کتابوں میں اس کا ذکر آیا ۔ اس جواہر کے برابر کسی اور جواہر کے خواص سحری نہیں مانے جاتے تھے۔یونانی لوگ اسے اپولو کی نظر کرتے تھے ۔ جواہر اپنی خوش رنگت اور چمک چمک کے باعث زیبائش بدنی کے لئے بہت مروج ہے۔ متقد مین چونکہ ایسے سخت جواہر کو کاٹنا بڑا مشکل سمجھتے تھے اس لئے یہ زیورات میں کم مستعمل تھا ۔ نیلم کے پانچ اقسام بیان کئے جاتے ہیں اور اس کے پہننے کے مختلف فوائد لکھے ہیں ۔ (۱) گو ڈتو ، جو مقدار میں چھوٹا اور تول میں بھاری ہو اس کے پہننے سے دل کی مرادیں بر آتی ہیں (۲) سنگرت جو ہمیشہ چمکتار رہے اس کے پہننے سے دولت اور محبت بڑھتی ہے ۔ (۳) ورناڑی جسے سورج کے سامنے رکھنے سے نیلے رنگ کی کرنیں نکلیں اس کے پہننے سے مال اور اجناس حاصل ہوتے ہیں ۔ (۴) پار شورت ، جس سے سنہری رو پہری اور بلوری چمکیں نکلیں اس کے پہننے سے ناموری ہوتی ہے۔ (۵) رنج کیتو ، جس کو برتن میں رکھنے سے اس کی چمک کے باعث برتن نیلا دکھلائی دے ۔ اس کے پہننے سے اولاد کو ترقی ہوتی ہے ۔ ایک مہانیل نامی نیلم ہوتا ہے جسے اگر اس سے سوحصہ زیادہ دودھ میں ڈال دیں تو اس کی چمک سے دودھ نیلے رنگ کا دکھلائی دیتا ہے ۔ ایک اندر نیل نامی نیلم ہوتا ہے ۔ ان کے علاوہ کتب سنسکرت میں کئی عیب دار اور نحس نیلم لکھے گئے ہیں جن کے پہننے سے کئی ضرر اور نقصان متصور ہوتے ہیں وہ چھ ہیں ۔ (۱) ابرق جس کے اوپر کے حصہ میں بادل کی سی چمک ہو اس سے عمر و دولت برباد ہوتی ہے۔ (۲) تراش جس میں ٹوٹے پن کا نشان ہو ۔ اس سے ریچھ و غیرہ جانوروں سے ضرر پہنچنے کا ندیشہ ہوتا ہے ۔ (۳) چترک جو مند رجہ بالا رنگوں سے کسی مختلف رنگ کی ہوا س کے پہننے سے قوم کی بربادی متصور ہے ۔ (۴)مرت گر یہہ جس کا مٹیلا سا رنگ ہو اس سے کئی امراض پیدا ہوتے ہیں ۔ (۵) اشم گر یہہ جس میں پتھر ک ا سا ٹکڑا معلوم ہو ۔ اس کے پہننے سے موت کا ڈر ہوتا ہے ۔ (۶) روکہی جس میں سفید چینی کی طرح داغ ہوں اس کے پہننے سا جلا وطنی کا ڈر ہے۔ آج کل کے جواہر یعنی گہرا نیلگوں ، اہل فارس نیلم کی قوت کی ایک قسم بیان کرتے ہیں اور اس لئے اسے قوت ارزق کہتے ہیں لیکن فی الحقیقت یہ یا قوت سے ایک علیحدہ جواہر ہے

ذیلی زمرے

متعلقہ صفحات

1 صفحات

فیروزہ

اسم معروف : فیروزہ ۔فارسی :پیروزہ ۔ عربی : فیروزج ۔ ہندی :فروزہ ماہیت : یہ سبز پتھر ہے مائل نیلا ہٹ کی نیشا پور اور شیراز اور بھوٹان اور کرمان سے آتا ہے سب سے عمدہ نیشاپوری ہے۔ طبیعت : پہلے درجے میں سرد اور تیسرے میں خشک اور یہ عمدہ قدرے گندھک اور پارے سے معدن میں تیار ہوتا ہے۔ رنگ و بو: رنھ فیروزی نہایت مشہور ہے۔ ذائقہ : پھیکا مثل اور پتھروں کے ہوتا ہے ۔ مضر : گردے کے امراض کے لئے مضر ہے۔ مصلح : کتیرا اور اشیائے لعابداروتر۔ بدل : اکثر افعال میں زمرد اس کا بدل ہے ۔ نسبت سیارہ ۔ منسوب ہے ستارۂ نپ چون سے ازروئے مزاج ۔ نفع خاص : مقو قلب و دماغ و بصر و مفرح و دافع زہر ہے۔کامل: دو ماشے تک یا کم و بیش بقدر ضرورت ۔ ناقص : ایک ماشے تک یا قدرے زیادہ۔ افعال و خواص: مفرح ہے قوت تر یاقیہ کے ساتھ سرمہ اس کا آنکھ کی رطوبت کا جاذب اور آنسو بہنے اور جالے کا دافع بینائی کو قوت دیتا اور توندھی کو دور کرتا ہے اور آنکھ طبقوں کثر امراض کو نافع ہے اور شہد کے ساتھ مرگی اور ورم طحال کو مفید اور سنگ گردہ و مثانہ کا مخرج اور مناسب دواؤں یا معجون کے ساتھ دل و معدے کا مقوی خفقان اور دوستوں اور آنتوں کے زخموں اور تمام اندرونی زخموں کے لئے مفید ہے نصف ورم تمام زہروں کا ترق ہے اور ایک ورم سخت زہروں کے اثر کا دافع اور ایک ماشہ بچھوں کے زہر کے اثر کو دور کرتا ہے اور مجرب ہے اور لٹکانا اس کا مقوی قلب دافع خوف دشمن ہے اور نرم دھاتوں کو سخت کرتا ہے ۔ فیروزہ جواہرات درجہ دوم میں ایک بڑا خوشنما جواہر ہے ۔ اس میں زیادہ تر خوبی یہ ہے کہ اس کا اندرونی اور بیرونی رنگ یکساں ہوتا ہے ۔ اور اس کے رنگ کو شوخ کرنے کے لئے کسی ڈاٹ کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ یہ جوہر بڑا قدیمی ہے۔ انگریزی میں اس کو ٹرکوائس اس واسطے کہتے ہیں کہ یہ ملک ٹرکس یعنی روم سے آتا ہے ۔ اسے کیکٹ ، اگیفٹ اور جو نائیٹ بھی کہتے ہیں ۔ فیروزہ کی دو حسب ذیل قسمیں ہیں ۔ (۱) مشرقی فیروزہ : اس کا رنگ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور پرانی چٹانوں سے نکلتا ہے ۔ تیزاب فاسفورس ۹ ء ۳۰ الیومینا ء ۵ ء ۴۴ آکسیڈ ۷۵ ء ۳ آکسیڈ آہن ، ۸ ء ۱ پانی ، ۱۹ حصہ مرکب ہیں ۔(۲) مغربی فیروزہ : اسے بے بون ( یعنی استخوان) بھی کہتے ہیں ۔ اس کا رنگ خراب ہو کر سبز ہو جاتا ہے اور نئے چٹانوں کی پیدائش سمجھا جاتا ہے ۔ اس میں ایک جزو ا عظم استخوان یعنی فاسفیٹ چونا ہوتا ہے۔ چنا چہ اس میں یہ فاسفیٹ چونا ۸۰ حصہ کاربونیٹ آف کائم ۸ حصہ فاسفیٹ آہن ارفاسفیٹ میگنیشیا ۲ الیومینا ۵ ء ۱ اور پانی ۶ ء ۱ حصہ مرکب ہیں ۔ یہ قسم سالیمور متصل لورلینگو ڈ ک پائی جاتی ہے۔حکماء ایران اس کی اقسام بیان کرتے ہیں ۔ (۱) قتحی ، (۲)اظہاری ، (۳) سلیمانی ، (۴) ورلدی ، (۵) آسمان گوں ، (۶) عبدالحمیدی ، (۷) آندیشی ، (۸) گنجو ینا ، پہلی قسمیں خاکی رنگ کی ہوتی ہیں ۔ باقی تین کوہستان و نیوت میں ملتے ہیں۔ جو عدد کرمان اور شیراز میں پائے جاتے ہیں ۔ ان میں سفید رنگ ملا ہوا ہوتا ہے۔ اور انہیں سابانگی اور سربوم کہتے ہیں ۔ جن میں نیلے رنگ کی دھاری ہوتی ہیں ان کو نیلوم کہتے ہیں

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

حوت

حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دلو

دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

جدی

حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸

مزید پڑھیں

قوس

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی

مزید پڑھیں

عقرب

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا

مزید پڑھیں

میزان

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں