مکمل راستہ

1

برج

2

جدی

حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸

3

برج جدی کے موافق پتھروں کے خواص

4

نیلم

اس معروف نیلم ۔ فارسی نیلم ۔ عربی ، یا قوت کبود ۔ ہندی : نیلمن ماہیت : مشہور پتھر ہے معدنی اعلیٰ قسم کا جس کے رنینے وغیرہ بنائے جاتے ہیں۔ طبیعت پہلے درجے میں گرم اور تیسرے میں خشک ہے۔ رنگ و بو نیلا شفاف چمکدار ۔ ذائقہ پھیکا کوئی مزہ غالب نہیں۔ بدل : یا قوت سرخ یا زرد ۔ نسبت سیارہ : منسوب ہے زحل سے۔ نفع خالص : مفرح و مقوی دل و دماغ ۔ کامل : ساڑھے تین رتی تک۔ ناقص : رتی سے دور تک۔ افعال و خواص: مفرح ہے اور دل و ماغ کو قوت اور ایک ورم حل کر کے پلانا صرع اور وسواس اس ، خفقان ، طاعون ، نزف الدم ، دفع زہر تغیر ہوائے بائی میں مفید ، خون کو صاف کرتا ، حرارت غریزی اور قوائے حیوانی کا محافظ اس کا منہ میں رکھنا منہ کی بد بو کا دافع تشنگی کا مسکن ، مقوی دل و مفرح ہے ، سرمہ اس کا مقوی بصر اور محافظ چشم ہے۔نیلم جسے سنسکرت میں نیلا انگریزی میں سیفائر اور فاسی عربی میں وقت ارزق کہتے ہیں نہایت ہی عمدہ نیلگوں جواہر ہے ۔ اس کی چمک دمک اور آسمانی نیلی رمگت دل کو بہت بھاتی ہے ۔ یہ جواہر زمانہ قدیم سے مشہور چلا �آرہا ہے اور اہل ہنود اوراہل اسلام کی پرانی کتابوں میں اس کا ذکر آیا ۔ اس جواہر کے برابر کسی اور جواہر کے خواص سحری نہیں مانے جاتے تھے۔یونانی لوگ اسے اپولو کی نظر کرتے تھے ۔ جواہر اپنی خوش رنگت اور چمک چمک کے باعث زیبائش بدنی کے لئے بہت مروج ہے۔ متقد مین چونکہ ایسے سخت جواہر کو کاٹنا بڑا مشکل سمجھتے تھے اس لئے یہ زیورات میں کم مستعمل تھا ۔ نیلم کے پانچ اقسام بیان کئے جاتے ہیں اور اس کے پہننے کے مختلف فوائد لکھے ہیں ۔ (۱) گو ڈتو ، جو مقدار میں چھوٹا اور تول میں بھاری ہو اس کے پہننے سے دل کی مرادیں بر آتی ہیں (۲) سنگرت جو ہمیشہ چمکتار رہے اس کے پہننے سے دولت اور محبت بڑھتی ہے ۔ (۳) ورناڑی جسے سورج کے سامنے رکھنے سے نیلے رنگ کی کرنیں نکلیں اس کے پہننے سے مال اور اجناس حاصل ہوتے ہیں ۔ (۴) پار شورت ، جس سے سنہری رو پہری اور بلوری چمکیں نکلیں اس کے پہننے سے ناموری ہوتی ہے۔ (۵) رنج کیتو ، جس کو برتن میں رکھنے سے اس کی چمک کے باعث برتن نیلا دکھلائی دے ۔ اس کے پہننے سے اولاد کو ترقی ہوتی ہے ۔ ایک مہانیل نامی نیلم ہوتا ہے جسے اگر اس سے سوحصہ زیادہ دودھ میں ڈال دیں تو اس کی چمک سے دودھ نیلے رنگ کا دکھلائی دیتا ہے ۔ ایک اندر نیل نامی نیلم ہوتا ہے ۔ ان کے علاوہ کتب سنسکرت میں کئی عیب دار اور نحس نیلم لکھے گئے ہیں جن کے پہننے سے کئی ضرر اور نقصان متصور ہوتے ہیں وہ چھ ہیں ۔ (۱) ابرق جس کے اوپر کے حصہ میں بادل کی سی چمک ہو اس سے عمر و دولت برباد ہوتی ہے۔ (۲) تراش جس میں ٹوٹے پن کا نشان ہو ۔ اس سے ریچھ و غیرہ جانوروں سے ضرر پہنچنے کا ندیشہ ہوتا ہے ۔ (۳) چترک جو مند رجہ بالا رنگوں سے کسی مختلف رنگ کی ہوا س کے پہننے سے قوم کی بربادی متصور ہے ۔ (۴)مرت گر یہہ جس کا مٹیلا سا رنگ ہو اس سے کئی امراض پیدا ہوتے ہیں ۔ (۵) اشم گر یہہ جس میں پتھر ک ا سا ٹکڑا معلوم ہو ۔ اس کے پہننے سے موت کا ڈر ہوتا ہے ۔ (۶) روکہی جس میں سفید چینی کی طرح داغ ہوں اس کے پہننے سا جلا وطنی کا ڈر ہے۔ آج کل کے جواہر یعنی گہرا نیلگوں ، اہل فارس نیلم کی قوت کی ایک قسم بیان کرتے ہیں اور اس لئے اسے قوت ارزق کہتے ہیں لیکن فی الحقیقت یہ یا قوت سے ایک علیحدہ جواہر ہے

آپ یہاں ہیں

خواص و ماہیت

تفصیل

نیلم کی معدنی شکل شش پہلو متوازی الاضلاع یا مسدس ہوتی ہے ۔ اس لئے یہ زمر ہ ڈ چروک میں گنا جاتا ہے ۔ اس میں سختی ۹ درجہ ہے ۔ اس لئے یہ نیلگوں سے ارغوانی نیلے رنگ کاٹا جا سکتا ہے ۔ سفید اور ارغوانی رنگ کے نیلم بھی ہوتے ہیں ۔ کتب ائل ہنود میں اب کے علاوہ نیلم کے کئی اور انواع بیان کئے گئے ہیں چنانچہ لکھا ہے کہ اگرچہ اصلی نیلم کا رنگ نیلا ہے جس کے باعث یہ نیلم کنول کے پھول کی طرح ، بعض تلوار ، بھونرے ، سمندر کے پانی ، کوئل کے گلے وغیرہ کی ماند نیلے رنگ کے ہوتے ہیں ۔اان کے رنگوں کے لحاظ پر چارنوعیں ہیں۔ (۱) برہمن نیلم (سفیدی مائل نیلا ) ، (۲) چھتری (سرخی مائل نیلا ) ، (۳) ویش (زردی مائل نیلا ) ، (۴) شودر ( سیاہی مائل نیلا)۔ نیلم کا وزن مخصوص ۹ ء ۳ سے ۲ ء ۳ تک ہے ۔ نیلم کے مرکبات کیمیائی طاقت انعکاس وغیرہ و دیگر خواص یا قوت سے ملتے ہیں ۔ نیلم اور یا قوت میں صرف رنگ کا ہی فرق ہے۔ یعنی نیلم کا رنگ آسمانی نیلگوں اور یا قوت کا رنگ سرخ ہوتا ہے۔ نیلم کا رنگ مادہ کروم ( ایک مشہور عنصر) کی ترکیب کے باعث ہوتا ہے ۔ گرمی کی تاب سے سفید اور زردی مائل نیلم سفید ہو جاتے ہیں لیکن مشرقی نیلم کا رنگ گیس کی روشنی کے آگے ایسا ہی رہتا ہے ۔ہاں کم درجہ عددوں کا رنگ امنہٹ کے رنگ کی طرح تاریک ہو جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

6 مضامین

ماہیت

(۱) فیروزہ کی معدنی شکل اگرچہ عمدہ اور بے شگاف ہوتی ہے لیکن اس کی قلمیں عمدہ نہیں بند ھتیں ۔(۲) سختی ۶ درجہ شیشہ کو کاٹ سکتا ہے۔ (۳) چمک بلورین ، (۴)رنگ نیلا، سبز ، سفید (۵) تاریک ، کناری براق (۶) وزن مخصوص ۶ ء ۲ سے ۸ ء ۲ تک ،(۷ ) طاقت انعکاس واحد،(۸) اس میں ۳۴ء ۲۷ تیزاب فاسفیٹ کائم ، ۸۱ پانی مرکب ہیں ۔ اس کا رنگ آکسیڈ آہن اور تانبہ کے باعث ہوتا ہے ،(۹) گرمی پہچانے سے پانی خشک ہو جانے کے باعث اس کا رنگ سیاہ ہو جاتا ہے ۔ یہ دھونکنی کے آگے بھی نہیں پگھلتا ۔ اس کا رنگ بھورا سا ہوجاتا ہے ۔ کسی تیزاب کا اثر اس پر نہیں ہوتا

مزید پڑھیں

حوت

حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔

مزید پڑھیں

دلو

دلو مستقبل کو دیکھتا ہے، نئے آئیڈیاز اور انسانیت کی خدمت کے لیے سرگرم رہتا ہے۔

مزید پڑھیں

جدی

حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸

مزید پڑھیں

قوس

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی

مزید پڑھیں

عقرب

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں