مکمل راستہ
برج
جدی
حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸
جدی افراد کی اپنے اور دوسرے برج والے افراد سے شادیاں
جدی عورت اور جدی مرد
تفصیل
جدی مرد خاموش طبع ہوتے ہیں ، اس لئے اکثر ان پر مغرور ہونے کا الزام لگ جاتا ہے لیکن جب کسی جدی خاتون سے ان کی شادی ہو جائے تو یہ خاتون اچھی طرح سمجھ سکتی ہے کہ اس کو شوہر کی خاموشی کیوں ہے اس لئے کہ وہ خود ویسی ہی کیفیات سے گزرتی ہے جس سے اس کا شوہر گزرتا ہے ، یعنی خاموشی اور سنجیدگی اس کا بھی وصف ہے ۔ یہ دونوں چونکہ ہم مزاج ہوتے ہیں اس لئے انہیں ایک اچھا گھرانہ تشکیل دینے میں زیادہ مشکلا ت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔ جدی مرد بہت ذمہ دار ہوتے ہیں ۔ انہیں پورا پورا احساس ہوتا ہے کہ ان کے گھر کی کیا ضرورتیں ہیں ۔ یہ گھر یلو امور میں بڑی دلچسپی لیتے ہیں ۔ اپنی بیوی اور بچوں کو اپنی بہت توجہ دیتے ہیں جدی مرد بہت سوچ سمجھ کر شادی کرتے ہیں اور شادی کے بعد اپنی بیوی سے وفادار رہتے ہیں۔اس کے علاوہ گھر کو زیادہ بہتر ،خوب صورت اور خوشحال بنانے کی جستجو کرتے رہتے ہیں ۔ یہ مرد خاصے کفایت شعار ہوتے ہیں ۔ اپنی آمدنی سے ایک خاص حصہ پس انداز کرتے رہتے ہیں کو ان کے برے اوقات میں کام آتا ہے۔بچوں سے یہ مرد ظاہری طور پر پیار نہیں کرتے ، ان کا خیال ہوتا ہے کہ اس طرح بچے بگڑ جاتے ہیں لیکن وہ ان کی اچھی پرورش و نگہداشت کرتے ہیں۔
متعلقہ صفحات
22 صفحاتجدی عورت اور حمل
یہ جوڑا ذرانا مناسب رہتا ہے کیونکہ ان کے خیالات میں کئی اہم جگہوں پر ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔حمل مرد ذرا تیز رفتار ہوتے ہیں ۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ کم وقت میں زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل کرلیں لیکن اپنی اس کوشش میں اکثر وہ کامیاب نہیں ہو پاتے کیونکہ تھوڑے وقت میں بہت زیادہ کام نہیں کیا جاسکتا ، اس کے ساتھ ہی ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شریک حیات بھی ان کے مزاج کے مطابق تیز رفتاری کا مظاہرہ کرے جبکہ جدی خواتین ہر کام بہت سوچ سمجھ کر کرنے کی عادی ہوتی ہیں ، انہیں عجلت بالکل پسندی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ حمل مرد کچھ لا پروا سے بھی ہوتے ہیں اور زندگی کے لئے کوئی خاص اور ٹھوس حکمت عملی مرتب نہیں کرتے جس کی وجہ سے اکثر مسائل کا شکار رہتے ہیں اور اس کا اثر ان کے اہل خانہ پر بھی پڑتا ہے ان کے لئے ضروری ہے کہ: * دونوں ایک دوسرے کی اچھی طرح سمجھیں۔ * اختلافات کو طول نہ دیں
جدی عورت اور ثور مرد
مجموعی طور پر یہ جوڑا خوش حال اور خوش گوار زندگی گزارتا ہے۔ ثور مرد خاموش طبع ہوتے ہیں ، بس یہی بات ان کی بیوی کو ذرا بری لگتی ہے لیکن ان کی خاموشی کو اس لئے نظر انداز کیا جاسکتا ہے۔ کہ یہ بہت ذمہ دار قسم کے مرد ہوتے ہیں ۔ انہیں معلوم ہوتا ہے کہ ان کے گھر میں کس کس چیز کی ضرورت ہے ، خاص طور پر اپنی بیوی کے جذبات و احساسات کا بہت خیال رکھتے ہیں۔ یہ مرد اپنے گھر سے بہت پیار کرتے ہیں اس لئے اس جانب خصوصی توجہ دیتے ہیں ۔ گھر کو سجانے سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ کوئی نیا ڈیکوریشن پیس اگر مارکیٹ میں �آجائے تو یہ ضرور گھر لاتے ہیں ۔ کوئی تہوار آرہاہو یا خوشی غمی کا موقع ہو ، یہ ہر طرح سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں ۔ اپنی بیوی کو کم سے کم کام کرنے دینا چاہتے ہیں ۔ یہ حمل مردوں کی طرح تیز رفتار اور عجلت پسند نہیں ہوتے۔ یہ ہر کام نہایت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں اور اپنی بیوی سے کئی کاموں میں مشورہ بھی کرتے ہیں ۔ ان لوگوں کے لئے کئی ضروری ہے کہ۔ تلخ کلامی اور جھگڑوں سے بچیں۔ دوسروں کو اپنے معاملات میں بولنے کا موقع نہ دیں۔ اپنے گھر کی سلامتی و خوشحالی کے لئے ایک دوسرے کی گراں باتوں کو نظر انداز کر دیں۔
جدی عورت اور جوزا مرد
یہ جوڑا بہت زیاہ خوش حال اور بہتر زندگی نہیں گزارتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے مزاج میں مکمل طور ہر ہم آہنگی نہیں پائی جاتی۔ جوزا مردوں کی خامی ہوتی ہے کہ یہ مستقل مزاج نہیں ہوتے۔ یہ کوئی کام زیادہ عرصے تک نہیں کر سکتے۔ اگر یہ کرتے رہیں تو انہیں بوریت محسوس ہونے لگتی ہے اور اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ اچھی خاصی ملازمت صرف اس لئے چھوڑ دیتے ہیں کہ وہاں انہیں اکتاہٹ ہونے لگتی ہے ۔ اس کے لئے یہ مختلف جواز بناتے ہیں مثلاً یہ کہ وہاں کے لوگ خراب ہیں ، یا مالک اچھا نہیں ہے وغیرہ وغیرہ لیکن در حقیقت اس کے پس پردہ ان کہ اپنی خواہش ہوتی ہے۔ اس طرح ان کے مالی معاملات متاثر ہوتے ہیں اور اس کا اثر ان کے گھر پر بھی ہوتا ہے۔ جوزا افراد کی ایک خامی یہ بھی ہوتی ہے کہ اپنے سامنے کسی کو اہمیت نہیں دیتے ۔ یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے جو فیصلہ کر لیا ہے وہ بالکل ٹھیک ہے، اگر کوئی ان کے فیصلے کو غلط ثابت کرنا چاہے تو اس کو بالکل اہمیت نہیں دیتے بلکہ اپنے فیصلے کے حق میں دلائل دینے لگتے ہیں ۔ ان میں اکثر دلائل نہایت کمزور ہوتے ہیں جنہیں یہ جان بوجھ کر اہم بناتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جب یہ دیکھ لیتے ہیں کہ اب ان کی مخالفت زیادہ ہو گئی ہے تو ایہ اپنی جان بچانے اور فیصلے کو درست ثابت کرنے کے لئے جھوٹ کا سہارا بھی لیتے ہیں
جدی عورت اور سرطان مرد
اس جوڑے کی زندگی میں اکثر خوش حالی اور استحکام کا دور دورہ رہتا ہے۔ سرطان مرد نہایت ذہین اور محنتی ہوتے ہیں ۔ یہ اپنے گھر کی طرف خاص توجہ رکھتے ہیں ۔ یہ اپنی بیوی اور اپنے بچوں کی تمام ضروریات کو پورے طور پر خیال رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے گھرانے کو لوگ عزت کی نگاہ ساے دیکھیں ، اس لئے یہ صرف دوسروں سے اچھا اور ہمدردانہ رویہ رکھتے ہیں بلکہ مالی طور پر خود کو مستحکم بھی رکھتے ہیں تاکہ کبھی کسی کے آگے ہاتھ پھیلانہ نہ پڑے۔ یہ لوگ اس بات کو اہمیت دیتے ہیں کہ دولت بہت اہم ہے ۔ یہ اگر کسی کے پاس نہ ہو اور غربت ہو تو لوگ اس سے ملنا پسند نہیں کرتے اور ان کو ہتک آمیز نگاہوں سے دیکھتے ہیں جبکہ ایسی باتیں سرطان مردوں کے لئے ناقابل قبول ہیں۔ یہ بڑے با عزت اور باوقار انداز میں زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں اس لئے محنت ، ہمت اور ذہانت سے کام لیتے ہیں ۔ سرطان مرد اپنی بیوی کے احساسات و جذبات کو پورے طور پر خیال رکھتے ہیں یہ جانتے ہیں کہ گھر میں کس چیز کی ضرورت ہے ، وہ وقت پر ہر چیز مہیا کر دیتے ہیں ۔ یہ اپنی بیوی سے دوستانہ رویہ رکھتے ہیں ۔ اگر اس سے کوئی کوتاہی ہو جائے تو یہ اسے درگزر کر دیتے ہیں لیکن یہ بے وفائی کسی صورت میں برداشت نہیں کرتے
جدی عورت اور اسد مرد
اس جوڑے کے درمیان اکثر تلخ کلامی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں ۔ اسد مرد اپنی مرضی کے مالک ہوتے ہیں ۔ اپنی رائے کے سامنے یہ کسی کو اہمیت دیتے ہی نہیں ہیں ۔ یہ سمجھتے ہیں کہ ان سے زیادہ عقل مند کوئی نہیں ہے اس لئے یہ کسی کی رائے کو کوئی اہمیت نہیں دیتے۔خاص طور پر اپنی بیوی کو کسی صورت اپنے برابر تسلیم کرنے پر رضا مند نہیں ہوتے ۔ یہ چاہتے ہیں کہ ان کے گھر میں ان کی مرضی چلے ، جو حکم صادر فرمادیں اس پر بلا چوں و چراعمل کر لیا جائے۔ اگر ان کی بیوی ان کے مزاج کو سمجھ جاتی ہے تو وہ نہایت سمجھداری سے اسے فیصلے کرتی ہے جن میں اس کی اپنی مرضی بھی شامل ہو اور ان کا شوہر بھی ناراض نہ ہو لیکن جہاں ایسے افراد کی بیوی ان کے مزاج کو نہیں سمجھی وہاں تلخی اور ترشی جنم لیتی ہے جو بڑے جھگڑوں کا سبب بنتی ہے۔ ان افراد کے لئے ضروری ہے کہ: ایک دوسرے سے ہم آہنگی پیدا کریں۔ مرد اپنے رویے میں نرمی پیدا کریں اور بیوی کو اہمیت دیں۔ اگر تلخی ہو جائے تو اسے طول نہ پکڑنے دیں۔ جھگڑے کی صورت میں ذرادیر کے لئے ایک دوسرے سے دور ہو جائیں اور ٹھنڈے دماغ سے سوچیں۔
جدی عورت اور سنبلہ مرد
اس جوڑے کو اگر خوش حال زندگی گزارنی ہے تو پھر بیوی کو کئی باتوں کا خیال رکھنا پڑے گا ۔ اسے یہ جاننا ہو گا کہ اس کا شوہر ذرا الجھے ہوئے مزاج کا ہے اور اس کا رویہ اکثر سرد ہو جاتا ہے اور کسی وقت وہ تلخی پر اتر آتا ہے لیکن یہ بیوی اگر اس کی ایسی باتوں کو برداشت کر لے گی اور اس سے محبت کا برتاؤ کرے گی تو شوہر اس کی طرف متوجہ ہو جائے گا اور اس کی ہر بات بھی مانے گا لیکن اگر بیوی نے اس کی تلخ مزاجی کے جواب میں خود بھی تلخ رویہ اپنایا تو پھر جھگڑا ہونے کا کوئی امکان ہے۔ اکثر ایسے گھرانوں میں یہی ہوتا ہے کہ بیوی اپنے شوہر کو سمجھ نہیں پاتی اور سمجھتی ہے کہ شوہر اس کی اور گھر کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتا جبکہ در حقیقت شوہر الجھے ہوئے ذہن کا مالک ہے ، اس لئے اکثر اپنی بیرونی مصروفیات میں اس کا ذہن الجھا رہتا ہے ، یوں اس میں تلخی اور چڑ چڑاہٹ آجاتی ہے جبکہ یہ مرد بہت ذمہ دار گھر سے پیار کرنے والا ہوتا ہے اور اپنے بچوں کی طرف بھی اس کی خصوصی توجہ ہوتی ہے ان کے لئے ضروری ہے کہ: شوہر اور بیوی آپس میں ہم آہنگی پیدا کریں۔ اپنے گھر کی بہتری کے لئے لڑائی جھگڑوں سے گریز کریں۔
جدی عورت اور میزان مرد
اس گھرانے کی سلامتی اور خوش حالی کی زیادہ ذمہ داری خاتون پر ہوتی ہے کیونکہ میزان مرد خیالوں کی دنیا میں رہنے والے ہوتے ہیں ۔ اپنی دلچسپیوں میں کھوئے رہتے ہیں اور گھر کی طرف ان کی کوئی خاص توجہ نہیں ہوتی ۔ اس کے علاوہ یہ پیسہ کامنے کو بھی کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے ، اگر کوئی کاروبار یا نوکری موجود ہو تو یہ لکیر کے فقیر کی طرح اسے چلاتے رہتے ہیں ، اس میں بہتری لانے اور ترقی کرنے کی زیادہ کوشش نہیں کرتے۔ اکثر اپنی لا پروائی سے نوکری کھو دیتے ہیں اور بے روزگار پھرتے ہیں۔ یہ مرد تسائل پسند ہونے کی وجہ سے زیادہ محنت اور مشقت کے کام بھی نہیں کر پاتے۔ اس لئے ہر طرح کی ملازمت نہیں کر سکتے ۔ یہ اپنے مزاج کے مطابق نوکری ڈھونڈتے ہیں اور اکثر نوکریاں صرف اس لئے چھوڑ دیتے ہیں کہ وہاں کسی نہ کسی سے تلخ کلامی کر لیتے ہیں ۔ بچوں سے بہت پیار کرتے ہیں ۔ اس جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ : خواتین جان لیں کہ ان کے شوہروں کی عادت بدل نہیں سکتیں اس لئے گھر کی سلامتی و خوشحالی کے لئے انہیں بڑی قربانیاں دینی ہیں ۔
جدی عورت اور عقرب مرد
جوڑے کی زندگی میں بھی اکثر تلخیاں اور جھگڑے جنم لیتے رہتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ عقرب مرد ہر کام اپنی مرضی اور اپنے مزاج کے مطابق چاہتے ہیں جبکہ ایسا ممکن نہیں ہوتی کہ ہر وقت ان کی بات کو تسلیم کر لیا جائے۔ جدی خواتین حالانکہ سمجھدار اور سگھڑ ہوتی ہیں لیکن اس کے با وجود وہ اپنے شوہر کی طرف سے ہر وقتہ کا دباؤ برداشت نہیں کر پاتیں اور یوں بات بگڑتی ہے۔ عقرب مردوں کی ایک بڑی خامی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ جلد غصے میں آجاتے ہیں ۔ اگر ان کے مزاج اور مرضی کے خلاف کوئی ذرا سا کام بھی ہو جائے تو یہ اپنی فوراً برہم ہو جاتے ہیں۔ یہ مرد گھر کی نسبت باہر کی مصروفیت کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں ۔ ان کا زیادہ وقت گھر سے باہر ہی گزرتا ہے۔ اس جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ: مرد اپنے غصے پر قابو پائے۔ بیوی حالات اور اپنے شوہر کے مزاج کو سمجھے۔ مرد گھر کی طرف توجہ دے۔ جھگڑوں کو سنگین نہ ہونے دے۔ یاد رکھیں کہ خراب حالات کا بچوں پر غلط اثر پڑتا ہے
جدی عورت اور قوس مرد
قوس مرد خاصے لا پروا ہوتے ہیں اور ذمہ داریوں کا احساس بھی نہیں کرتے ہیں ۔ اس لئے ایسے جورے میں خاتون خانہ کو گھر کی بیشتر ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ اگر اس خاتون نے اپنی بات منوانے کی کوشش کی تو یہ سمجھ جائے کہ اس نے جھگڑے کو دعوت دے دی ہے کیونکہ ان کا شوہر کسی صورت ان کی بات ماننے کے لئے تیار نہیں ہوگا۔ قوس مرد خود کو دنیا کا سب سے ذہین فرد تصور کرتے ہیں ۔ ان کے خیال میں انہوں نے جو فیصلے کئے ہوتے ہیں ، بس وہی درست ہوتے ہیں اور کوئی بھی ان سے اچھا فیصلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔ یہ مرد اپنا بیشتر وقت گھر سے باہر گزارنا پسند کرتے ہیں۔ گھرکی طرف ان کی کوئی خاص توجہ نہیں ہوتی اور بچوں سے بھی انہیں زیادہ لاگاؤ نہیں ہو گا۔ ایسے جوڑے کے لئے ضروری ہے کہ: بیوی گھر کی زیادہ ذمہ داریاں لینے کے لئے تیار رہے۔ مردوں کو چاہئے کہ اپنی عادت کو زیادہ نہ سہی تھوڑا بہت ضرور بدلیں تا کہ ان کا گھر سلامت رہے۔ جھگڑوں کو طول نہ پکڑنے دیں۔
جدی عورت اور دلومرد
دلومرد ذرا الجھی ہوئی طبیعت کے مالک ہوتے ہیں ۔ لوگ یوں سمجھتے ہیں کہ وہ خوابوں اور خیالوں کی دنیا میں رہنے والے کاہل اور سست قسم لے لوگ ہیں لیکن یہ حقیقت نہیں بلکہ دراصل یہ ذہین لوگ ہوتے ہیں اور ان کا ذہن منصوبے بناتا رہتا ہے۔ یہ اپنے مستقبل کے حوالے سے خاصے فکر مند ہوتے ہیں اور اس حساب سے اپنی زندگی کی پلاننگ کرتے ہیں ۔ ان کی عادت و اطوار دیکھ کر عام لوگ یہ تا ثر لیتے ہیں کہ یہ افراد صرف خیالی پلاؤ پکانے کے اور کچھ نہیں کر سکتے ، ان کی بیوی بھی ازدواجی زندگی کے ابتدائی دنوں میں یہی محسوس ہوتا ہے کہ ان کا شوہر کافی ذہین اور دور اندیش ہے۔ یہ مرددوسروں سے ذرا مختلف ہوتے ہیں ۔ جن کاموں کے لئے لوگ سمجھتے ہیں کہ ذرا تیزی کی ضرورت ہے۔ یہ فرد ایسے کاموں میں بھی وقت لگاتے ہیں ۔ اس سے جہاں کبھی کھبی انہین نقصان ہوتا ہے وہیں یہ فائدہ بھی ہوتا ہے کہ جب ان کا م مکمل ہوتا ہے تو اس میں کوئی خامی نہیں ہوتی۔ یہ مرد بچوں سے بڑا لگاؤ رکھتے ہیں ۔ اکثر یہ بچوں کے ساتھ بچوں کی طرح گھل مل جاتے ہیں ، یہ ان کی اچھی پرورش کرتے ہیں
جدی عورت اور حوت مرد
حوت مرد ، جدی خواتین کے لئے بہترین جیون ساتھی ثابت ہوتے ہیں ، ویسے تو یہ مرد بھی اکثر خیالوں اور تصورات کی دنیا میں چلے جاتے ہیں لیکن بہر حال اپنا ناطہ حقیقت کی دنیا سے نہیں توڑتے ہیں ۔ یہ اپنی اور سماجی پوزیشن کو زیادہ سے زیادہ مستحکم اور بنانے کے لئے کوشاں رہتے ہیں ۔ ان مردوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کی گھریلو ذمہ داریاں کیا ہیں ، وہ اپنے گھر کی طرف بھر پور توجہ دیتے ہیں لیکن ساتھ ہی ان کی بیرونی سر گرمیاں بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں ۔ اس لئے ان کا اکثر وقت گھر سے باہر گزرتا ہے ، اس کے باوجود یہ گھر سے غافل نہیں ہوتے ۔ یہ خوب جانتے ہیں کہ ان کی گھریلوں ذمہ داریاں کیا ہیں اور ان کے گھر میں کس چیز کی ضرورت ہے۔ یہ مردوں سے مدد لینا پسند نہیں کرتے اس لئے یہ اپنی بیوی سے بھی کسی قسم کی مدد نہیں لیتے ۔ بس ان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ گھر کو اچھی طرح سنبھالے جبکہ تمام مالی ذمہ داریاں یہ خود اٹھاتے ہیں ۔ یہ امن پسند اور انصاف پسند ہوتے ہیں اس لئے ان کے گھر میں بہت کم جھگڑے ہوتے ہیں اور یہ پہلے بیوی بچوں کی ذمہ داریاں پوری کرتے ہیں ، اس کے بعد دیگر معاملات کی طرف توجہ دیتے ہیں ، جدی بیوی اپنے حوت شوہر کی مدد کرے تو ان کا گھرانہ زیادہ خوشحال ہو سکتا ہے
جدی مرد اور حمل عورت
حمل عورت کسی کی حاکمیت قبول نہیں کر سکتی اس لئے جب اس کی شادی ہوجاتی ہے تو شوشہر کی طرف سے ملنے والے مختلف احکامات ماننا اس کے لئے بڑا مشکل ہو جاتا ہے ایسے مرد کو چاہئے کہ وہ اپنی بیوی کو مزاج کو سمجھے ، وہ یہ جان لے کہ اس کی بیوی پیار محبت سے تو اس کا حکم مان سکتی ہے لیکن اگر اس نے بارعب انداز میں کوئی حکم دیا تو بیوی کی طرف سے صاف انکار ہو سکتا ہے، ایسے میں لڑائی جھگڑا فطری سی بات ہے لیکن اگر شوہر چاہے تو گھر میں ایسے جھگڑوں کا خاتمہ کر سکتا ہے ، وہ بیوی کے مزاج کو سمجھے ، وہ یہ پالیسی اپنا لیتا ہے کہ اسے اپنی بیوی سے جتنے بھی کام لینے ہیں وہ صرف پیار محبت ہی سے لینے ہیں اور اس طرح گھر میں تلخی بھی نہیں ہوتی اور کام بھی چلتا رہتا ہے۔ حمل خاتون خود کو دنیا کی سب سے ذہین خاتون سمجھتی ہے۔ اگر وہ ایسا سمجھتی ہے تو اس کی ہاں میں ہاں ملانے میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن پیار محبت سے نہ صرف اس کے فیصلوں میں ترمیم کروائی جاسکتی ہے بلکہ ذرا سی کوشش سے اس کے فیصلے کو مکمل طور پر تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ حمل خواتین پر اگر زیادہ ذمہ داریاں نہ ڈالی جائیں تو بہتر ہے کیونکہ یہ زیادہ ذمہ داریاں اٹھانے کی اہل نہیں ہوتیں۔ ان سے امور خانہ داری اور بچوں کی نگہداشت کا کام ہی لیا جائے تو بہتر ہے
جدی مرد اور ثور عورت
ثور خواتین جدی مردوں کے لئے بہترین شریک حیات ثابت ہوتی ہیں۔ یہ خواتین ذہانت سے بھر پور ہوتی ہیں اور محبت بھی ٹوٹ کر کرتی ہیں ۔ ساتھ ہی ان کی وفاداری میں بھی کوئی شک نہیں ہوتا۔ یہ خواتین اپنے گھر کے بارے میں بہت سنجیدہ ہوتی ہیں۔ گھر کے علاوہ دیگر معاملات کو کوئی خاص اہمیت نہیں دیتی ہیں ۔ امور خانہ داری میں یہ خواتین بھر پور دلچسپی رکھتی ہیں ۔ انہیں اچھے اچھے کھانے بنانے کا بڑا شوق ہوتا ہے لہذا آئے دن نئی نئی ڈشز تیار کرتی رہتی ہیں ۔ ساتھ ہی گھر کی سجاوٹ کی طرف بھی ان کا کافی رجحان ہوتا ہے، یہ کچھ دن کے وقفے سے گھر کی سیٹنگ بدلتی رہتی ہیں ۔ خوب صورت ڈیکوریشن پیش لاتی ہیں ۔ اگر گھر میں مناسب جگہ ہو تو یہ پودے لگاتی ہیں اورگملے رکھتی ہیں۔یہ خواتین اپنے شوہر کے علاوہ کسی اور مرد کا تصور بھی نہیں کر سکتیں، یہ کوشش کرتی ہیں کہ ان کے شوہر کی طرف سے کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ یہ بچوں کے معاملے میں بڑی حساس ہوتی ہیں ان کی ہر لمحہ حوصلہ افزائی کرتی رہتی ہیں اور اچھی نگہداشت کرتی ہیں
جدی مرد اور جوزا عورت
یہ جوڑا اگر کامیاب اور خوش حال زندگی گزارے تو حیرت ناک بات ہوتی ہے کیونکہ جوزا خواتین انتہائی لا پروا ہوتی ہیں انہیں کسی بھی بات کی کوئی خاص فکر نہیں ہوتی ۔ یہ اپنی ذات سے زیادہ محبت کرتی ہیں ۔ اس طرح گھریلو امور کی جانب بھی ان کی کوئی خاص توجہ نہیں ہوتی۔ ان خواتین سے وفاداری کی زیادہ توقع نہیں رکھنی چاہئے بلکہ یہ بات ذہن میں رکھنی چاہئے کہ ان کی طرف سے کسی بھی وقت بے وفائی کا صدمہ مل سکتا ہے۔ یہ خواتین شادی سے پہلے کئی مردوں سے افئیر کرتی ہیں ۔ ان کی پسند روزانہ ہی بدلتی رہتی ہے ۔ کسی کو زیادہ اور کسی کو کم وقت کے لئے محبوب رکھتی ہیں۔ شادی کے بعد جدی مرد کو سمجھ لینا چاہئے کہ اس کے لئے مصیبتوں کے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ اب اسے ہی اپنے گھر کو سلامت اور خوش حال رکھناے ہے، اس لئے اسے بہت سی ناخوش گوار باتوں کو نظر انداز کرنا پڑے گا۔ اگر اس نے اپنی بیوی کو اپنی مرضی کے مطابق چلانے کی کوشش کی تو اسے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا اگر اسے گھر سلامت رکھنا ہے تو پھر بہت سوچ سمجھ کر چلے ، کوشش کرے کے بیوی کسی طرح گھر اور اس کی طرف توجہ دے ۔ اسے یہ بات بھی ذہن میں رکھنی چاہئے کہ بچوں کی پرورش اور نگہداشت کی زیادہ ذمہ داری بھی اسے ہی نبھانی ہے
جدی مرد اور سرطان عورت
یہ جوڑا بہت اچھی زندگی گزار سکتا ہے ۔ بس انہیں ذرا سی کوشش کرنے ہے۔ ان کے مزاج آپس میں کافی حد تک ملتے ہیں ، انہیں بس ایسے امور پر سمجھوتہ کرنا ہے جن پر ان کا اختلاف ہو۔ سرطان خواتین بہت سمجھدار ،ذہین اور گھر سے پیار کرنے والی ہوتی ہیں ۔ یہ اپنے گھر کی سلامتی بقا ء اور خوش حالی کے لئے بڑی سے بڑی قربانیاں دے سکتی ہیں۔ ان خواتین کو نہ صرف اپنے شوہر کے گھر سے بڑا لگاؤ ہوتا ہے بلکہ اپنے میکے والوں کو بھی یہ بہت چاہتی ہیں ، خاص طور پر ماں ان کے لئے بہت اہم ہے لہذا ان کے شوہر اگر چاہتے ہیں کہ ان کی بیویاں ان سے خوش رہیں تو انہیں ان کے میکے والوں سے بھی اچھا برتاؤ کرنا ہوگا۔ سرطان خواتین بہت وفادار ہمدرد اور خلوص ہوتی ہیں ۔ ان کے شوہر کے علاوہ کوئی مرد ان کے تصور تک نہیں آسکتا۔ یہ خواتین اپنے گھر کی بہتری اور خوش حالی کے لئے مختلف امور انجام دیتی رہتی ہیں ۔ برے وقت میں اپنے شوہر کی بھر پور مدد کرتی ہیں ۔ بچوں سے انہیں بڑا لگاؤ ہوتا ہے ، یہ ان کی بڑی اچھے انداز میں نگہداشت اور پرورش کرتی ہیں
جدی مرد اور سنبلہ عورت
سنبلہ خواتین بہت ذہین اور خاموش ہوتی ہیں۔ یہ کسی بھی مرد کی ظاہری خوب صورتی یا رکھ رکھا ؤ سے متاثر نہیں ہوتیں بلکہ یہ اس کو اہمیت دیتی ہیں جو سیرت و کردار کا اچھا ہو اور ذہانت سے بھر پور ہو۔ یہ خواتین بہت سوچ سمجھ کر شریک حیات کا انتخاب کرتی ہیں۔ شادی کے بعد اپنے شوہر کی بہت زیادہ وفاداری ہوتی ہیں اس کے جذبات احساسات کا پورے طور پرخیال رکھتی ہیں۔ یہ خواتین امور خانہ داری میں بہت دلچسپی لیتی ہیں ، انہیں گھر کو سجانے اور سنوارنے کا بہت شوق ہوتا ہے ۔ یہ بہت حساس ہوتی ہیں اس لئے ان کے شوہر کو بھی ان کا پورا پورا خیال رکھنا چاہئے۔ یہ چھوٹی چھوٹی باتوں کو دل سے لگا لیتی ہیں اور برا اثر لیتی ہیں ، یہ خود بہت وفادار ہوتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان سے بھی وفا کی جائے۔ یہ اپنے گھر کے بارے میں بہت حساس ہوتی ہیں اور کسی کو بھی اپنے گھر کے معاملات میں بولنے کا حق نہیں دیتیں۔ یہ اپنے ایسے لوگوں سے بالکل قطع تعلق کر لیتی ہیں جو ان کے گھر کے لئے کسی بھی طرح نقصان دہ ہوں۔ یہ اچھی مائیں ہوتی ہیں ۔ اپنے بچوں کی بہترین پرورش کرتی ہیں اور ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے بڑے ہو کر اعلی مقام حاصل کریں
جدی مرد اور میزان عورت
شادی سے پہلے خواتین بے پرواسی ہوتی ہیں ۔ محبت کے معاملے میں یہ کسی کے لئے بڑی مشکل سے سنجیدہ ہوتی ہیں۔ یہ بہت حسین اور پر کشش ہوتی ہیں اور اس لئے اکثر مرد ان کی محبت کا دم بھرنے لگتے ہیں۔ یہ ممکن ہے کہ آج کسی مرد سے بہت گھل مل کر بات چیت کر رہی ہوں جس سے وہ مرد کسی خوش فہمی کا شکار ہو جائے لیکن اگلے روز وہ شدید صدمے سے دو چار بھی ہو سکتا ہے کیونکہ وہی خاتون کسی مرد کے ساتھ ویسی ہی باتیں کر رہی ہو گی۔ یہ خواتین محبت کو ایک کھیل سمجھتی ہیں اور یاایسے لوگوں پر ہنستی ہیں جو لیلی مجنوں جیسا عشق کرتے ہیں ۔ شادی کے بعد گھر کی سلامتی اور خوش حالی کی ساری ذمہ داری جدی شوہر پر آجاتی ہے کیونکہ میزان بیوی اپنی عادتوں سے مجبور ہوتی ہے۔ وہ امور خانہ داری میں کوئی خاص دلچسپی نہیں لیتی، اس طرح شوہر کے احکامات ماننا بھی اس کے لئے نا ممکن ہوتا ہے لہذا ایسے شوہروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ گھر کی بیشتر ذمہ داریاں خود سنبھال لیں۔ انہیں یہ جان لینا چاہئے کہ صرف اور صرف ان کی ذہانت اور محبت ہی ان کی بیوی کو ان کی طرف راغب کر سکتی ہے۔ وہ محبت سے اپنی بیوی کو اپنی مرضی کے مطابق ڈھال سکتے ہیں۔ میزان خواتین بچوں کی نگہداشت اچھے انداز میں کرتی ہی
جدی مرد اور عقرب عورت
عقرب خواتین بڑا مزاج رکھتی ہیں ۔ ذرا ذرا سی بات پر غصہ کرنا ان کی عادت ہوتی ہے۔ یہ منہ پھٹ بھی ہوتی ہیں اس لئے انہیں جو بات بری لگے وہ زبان پر لانے سے گریز نہیں کرتیں۔ ان کے شوہروں کو صبر کے گھونٹ پینے پڑتے ہیں ۔ اگر وہ بحث کریں تو ان کی شامت بھی آسکتی ہے کیونکہ عقرب عورت جب غسے میں آتی ہے تو پھر یوں سمجھیں کہ چیز سے بے نیاز ہو جاتی ہے۔ وہ صرف اور صرف اپنے غصے کی زد میں ہوتی ہے ۔ اسے کسی کا کوئی خیال نہیں ہوتا اور یاایسے وقت میں وہ اپنی زبان پر قابو بھی نہیں رکھ سکتی۔ عقرب خواتین جہاں بہت غصیلی طبیعت رکھتی ہیں ان کے مزاج میں بری نرمی بھی ہو تی ہے لیکن اس نرمی کو وہی حاصل کر سکتا ہے جو ان کی محبت اور اچھا برتاؤ کرے لہذا ان کے شوہر کے لئے ضروری ہے کہ ایک اچھے گھر کی تشکیل کے لئے خاتون خانہ کی جذبات و احساسات کا خیال رکھے۔ عقرب خواتین اپنے شوہر سے بہت مخلص ہوتی ہیں۔ یہ اس کے لئے کبھی برا نہیں سوچ سکتیں بلکہ برے وقت میں اس کے کام آتی ہیں ۔ ان کو شوہر کی غیر موجودگی میں بھی کوئی انہیں برا نہیں کہہ سکتا۔ یہ خواتین بچوں کی بڑے سخت انداز میں نگہداشت کرتی، یہ بچوں کو زیادہ ڈھیل نہیں دیتیں
جدی مرد اور قوس عورت
قوس خواتین ویسے تو پیار کرنے والی ہوتی ہیں لیکن زندگی کے کئی معاملات میں بہت لا پروا ہوتی ہیں ۔ انہیں سیر و تفریح سے بڑی دلچسپی ہوتی ہے اور گھر سے باہر دوسرے گھروں کی خواتین سے ان کی گہری دوستیاں ہوتی ہیں ۔ جس کی وجہ سے انہیں نقصان بھی اٹھانا پڑتا ہے کیونکہ گفتگو میں غیر محتاط ہوتی ہیں ، جن عورتوں کو اپنے راز دے دیتی ہیں یا نا دانستہ طور پر ان کی زبان سے بہت سے ایسی باتیں پھسل جاتی ہیں جو انہیں کہنی چاہئیں، پھر اکثر ان کے گھر میں بھی تلخ کلامی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں ۔ ان شوہروں کو چاہئے کہ اپنی بیویوں کو پیار محبت سے قابو کرنے کی کوشش کریں۔جائے تو یہ گھر کو خوب اچھا رکھتی ہیں۔ یہ اکثر گھروں میں جانور اور پرندے پالنا پسند کرتی ہیں ، سیرو تفریح ان کی ضرورت ہے ، اس لئے ان کے شوہر اس بات کا خیال رکھتے ہیں۔ یہ خواتین بچوں کے ساتھ دوستانہ اور نرم رویہ رکھتی ہیں ، بے جالا ڈیپار سے اکثر بچے بگڑ بھی جاتے ہیں
جدی مرد اور جدی عورت
اس جوڑے کی زندگی خاصی خوشگوار گزرتی ہے ۔ جدی خواتین بے حد محتاط اور اپنے گھر سے محبت کرنے والی ہوتی ہیں۔یہ اپنے گھر کی خوشحالی ، سلامتی اور بقاء کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دے سکتی ہیں۔ امور خانہ داری کی طرف ان خواتین کا خصوصی جھکاؤ ہوتا ہے۔ نفاست پسند ہونے کی وجہ سے ان کے گھر چمکتے دمکتے نظر آتے ہیں ۔ یہ بڑی مہمان نواز ہوتی ہیں ۔ ان خواتین کو اپنے بہن بھائیوں ، ماں باپ اور رشتہ داروں سے بہت محبت ہوتی ہے اس لئے ان کے شوہر کو چاہئے کہ یہ انہیں ان سے ملنے سے بالکل نہ روکیں۔ جو سمجھ دار مرد ہوتے ہیں وہ اپنی بیوی کی اس عادت کو سمجھ جاتے ہیں اور خوش رکھنے کی خاطر اس کے گھر والوں کی عزت کرتے ہیں اور ان سے میل جول رکھتے ہیں۔ یہ بڑی وفادار خواتین ہوتی ہیں ۔ کفایت شعاری میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا۔شوہر کی جتنی آمدنی ہو اس کے حساب سے ایہ اپنے گھر یلو معاملات چلاتی ہیں اور کچھ نہ کچھ رقم پس انداز کرتی رہتی ہیں ، یہ بچوں کی اچھی نگہداشت کرتی ہیں بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیوں کا بھی خیال رکھتی ہیں
جدی مرد اور دلو عورت
دلو خواتین الجھے ہوئے رویے کی مالک ہوتی ہیں۔ یہ اکثر ایسی باتیں کرتی ہیں جن کا مفہوم سمجھنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ یہ محبت کے اصل مفہوم سے نا واقف ہوتی ہیں ، ہاں اگر شوہر بہت زیادہ توجہ دے اور محنت کرے تو ان کے دل میں محبت کی آگ بھڑکا سکتا ہے ورنہ عام حالات میں یہ عام سی خواتین ہی ہوتی ہیں۔ ان کے اندر رشک ، حسد اور قابت کے جذبات نہیں ہوتے ۔ یہ بلا وجہ اپنے شوہر پر شک نہیں کرتیں اور اگر کبھی ان کے شوہر سے کوئی غلطی ہو جائے تو اسے درگزر کر دیتی ہیں ۔ گھر یلو معاملات میں ان خواتین کو بہت زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی لیکن یہ اس طرف سے بلکل لا پروا بھی ہوتی ہیں۔ یہ امور خانہ داری انجام تو دیتی ہیں لیکن ان میں ان کا ذوق و شوق شامل ہوتا ہے۔ شوہر ان کے مزاج کی ہم آہنگی کی وجہ سے اکثر ان میں تلخی اور جھگڑے ہوتے رہتے ہیں ۔ بہر حال یہ جھگڑوں کو طول دینا پسند نہیں کرتیں ۔ بچوں کے ساتھ ان کا رویہ بہت مشفقانہ ہوتا ہے اس لئے بچے ان سے بہت خوش رہتے ہیں۔
جدی مرد اور حوت عورت
اس جوڑے کی زندگی بڑی خوش گوار اور خوش حال گزرتی ہے۔ جدی مرد جس طرح کی عورت کو پسند کرتے ہیں وہ حوت عورت ہوتی ہے ، اسی طرح حوت عورت جس مرد کو پسند کرتی ہیں ، وہ جدی مرد ہوتا ہے۔ حوت عورت کو اپنے ، بچوں اور شوہر سے بہت محبت ہوتی ہے ۔ گھر کی خوب صورتی اور خوشحالی کے لئے یہ خواتین بہت بڑی بڑی قربا نیاں دیتی ہیں۔ اگر کبھی ان کے شوہر پر براوقت آئے تو یہ اس کا بھر پور ساتھ دیتی ہیں۔ یہ بھر پور نسوانیت کی حامل ، خوب صورت اور پر کشش ہوتی ہیں ۔ یہ شوہروں کے احکامات کو بخوبی مانتی ہیں ۔ یہ خواتین چونکہ بہت ذہین ہوتی ہیں اس لئے اپنے شوہر کو اکثر اچھے مشوروں سے نوازتی رہتی ہیں۔ امور خانہ داری سے انہیں بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ گھر کو نئے انداز میں سجاتی ہیں ۔ کھانے پکانے کا بھی انہیں بہت شوق ہوتا ہے اس لئے اچھے اچھے کھانے پکاتی رہتی ہیں۔ ان کے شوہر کو چاہئے کہ ان کے جذبات و احساسات کا پورا پورا خیال رکھیں۔ یہ خواتین بچوں کو بڑے پیار اور ناز نعم سے پالتی ہیں اور ان کی ترقی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہیں
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 21؍ جنوری تا 19؍ فروری حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ یورانس عنصر ۔۔۔۔۔۔ ہوا نشان ۔۔۔۔۔۔ مشکیزہ، بردار موافق دن ۔۔۔۔۔۔ ہفتہ، اتوار موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 4-8 موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، فیروزہ، نیلم موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ بنفشی، ہلکا نیلا، سبز
جدی
حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸
قوس
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی
عقرب
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں