مکمل راستہ
برج
جدی
حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸
برج جدی سے تعلق رکھنے والے افراد کا نفسیاتی تجزیہ
خوب سے خوب تر
تفصیل
There is a natural restlessness in these people. They are not satisfied with their work. Even after doing good work, they do not consider it good enough and strive to make it even better; thus, they remain in search of perfection. People who stay close to them are well aware of this habit of theirs, while those who are not very close to them form the opinion that they are restless and uneasy individuals.
متعلقہ صفحات
23 صفحاتحسد سے پاک
یہ لوگ حاسد نہیں ہوتے۔دوسروں کی کامیابی پر خوش ہوتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔کئی لوگ ان کی اس عادت کو دکھاوا کہتے ہیں لیکن یہ دکھاوا نہیں ہوتا بلکہ دوسروں کی کامیابیوں پر خوش ہونا ان لوگوں کی فطرت کا حصہ ہے۔
حقیقت پسند
یہ لوگ حقیقت پسند ہوتے ہیں۔ان میں سے کچھ افراد خیالی اور تصوراتی قسم کے ہوتے ہیں لیکن اکثریت حقیقت پسند ہوتے ہیں۔یہ نہ صرف حقائق کو تسلیم کرتے ہیں بلکہ ان کا مقابلہ کرنا بھی جانتے ہیں۔ اگر حالات موافق ہوں تو ٹھیک ہے ورنہ یہ خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر مقابلے کے لئے تیار کر لیتے ہیں
ہمدرد
ان میں ہمدردی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ یہ دوسروں کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔اگر کوئی کسی پریشانی یا تکلیف میں ہوتو ان کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی پریشانی اور تکلیف کو جلد از جلد دور کردیں ۔ جب کسی کی مدد کرتے ہیں تو اس کے پس پردہ کوئی غرض نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ طب ، وکالت اور سوشل ورکنگ کی طرف راغب ہوتے ہیں
خوش اخلاق
ان میں سے بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہی جو بد اخلاق ہوں ورنہ باقی لوگ خوش اخلاق اور ملنسار ہوتے ہیں ۔ یہ کسی کا دل توڑنا نہیں چاہتے ۔ ان کے عمل اور گفتگو سے کسی کو نقصان نہیں ہوتا اور کسی کی دل شکنی نہیں ہوتی۔ کبھی اگر ان کے منہ سے ایسی کوئی بات نکل جائے جو کسی کی دل شکنی کا سبب بنے تو اپنے دل پر بوجھ محسوس کرنے لگتے ہیں اور اس سے معافی مانگنا بہتر سمجھتے ہیں ۔ اپنے ماتحتوں کے ساتھ ان کارویہ بہت دوستانہ اور مشفقانہ ہوتا ہے۔
تخلیق کار
یہ لوگ اچھے تخلیق کار ہوتے ہیں۔مصوری ، موسیقی ، شاعری یا دیگر آرٹس کی جانب ان کا بڑا جھاؤ ہوتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر ان شعبوں کی جانب کھنچے چلے آتے ہیں ۔جب کسی شعبے کا انتخاب کر کے کام شروع کرتے ہیں تو ان کے اندر بے چینی کا سمندر ٹھا ٹھیں مارنے لگتا ہے، یہ کام کرتے چلے جاتے ہیں لیکن مطمئن نہیں ہوتے اور بالا آخر جب یہ کام کا اختتام کرتے ہیں تو بہت شاندار نتیجہ سامنے آتا ہے۔
اپنے آپ میں لگن
ان میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہوتی ہے جو اپنے آپ میں مگن رہنا چاہتے ہیں،یہ کسی طرح کی شہریت یا مقبولیت کے خواہش مند نہیں ہوتے ۔ ان کے نزدیک ایسی باتیں فصول ہوتی ہیں۔ یہ کہتے ہیں کہ اصل میں کسی کی کارگردگی اہم ہے ، ضروری نہیں ہے کہ اس کی کارگردگی کا پر چار بھی کیا جائے۔ یہ ایسی محفلوں سے دور رہتے ہیں جہاں ان کی تعریف کا امکان ہو یا انہیں نمایاں کیا جانا ہو۔
شرمیلے
ان میں قدرتی طور پر کچھ شرمیلا پن اس خامی کو سمجھ جائیں تو اس پر تھوڑی سی کوشش کے بعد قابو پا لیتے ہیں۔ ویسے جن لوگوں کو اپنی اس خامی کے بارے مین معلوم نہیں تھا اب یہ کتاب پڑھ کر انہیں معلوم ہو گیا ہو گا اس لئے وہ کوشش کریں کہ اپنے شرمیلے پن کو قابو میں کریں۔
کھلی کتاب
یہ لوگ کسی کھلی کتاب کی ماند ہوتے ہیں، ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ یہ اپنے منصوبوں کو خفیہ رکھیں۔جب یہ کسی منصوبے پر کام کرتے ہیں تو اس کے بارے میں ساری ہی تفصیلات دوسروں کو بتاتے ہیں۔ دراصل یہ بخیل اور چھوٹے دل کے نہیں ہوتے اس لئے کوئی چھپا کر نہیں رکھتے۔ اگر کوئی ان کے بنائے ہوئے منصوبے پر عمل کرنا چاہئے تو اس سے جلتے یا خوف زدہ نہیں ہوتے بلکہ اس کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔
قول کے پکے
جہاں یہ لوگ صاف گو ہوتے ہیں وہیں یہ قول کے پکے بھی ہوتے ہیں۔اگر یہ کسی سے کوئی وعدہ کر لیں تو اسے ہر حال میں پورا کرنا چاہتے ہین ۔ ان کی اس عادت کی وجہ سے لوگ ان پر اعتبار کرتے ہیں۔ اگر یہ کاروباری ہیں تو ان کی اس عادت کی وجہ سے انہیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔یہ لوگ ان سے بخوبی ادھار بھی کر لیتے ہیں ۔ یہ جو وقت دیتے ہیں اس پر رقم ادا کر دیتے ہیں۔
احساس ذمہ داری
ان لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں کا بہت احساس ہوتا ہے۔ یہ گھر کے بارے میں سوچتے ہیں تو تمام ضرورتوں کے مسائل کو مد نظر رکھتے ہیں۔ اگر دفتر میں ہوں تو انہیں کیا کیا فرائض انجام دینے ہوتے ہیں۔ عام طور پر افسر ماتحتوں کوبتاتے ہیں کہ انہیں کیا کچھ کرنا ہے لیکن جدی افراد کے افسروں کو اس کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہ اپنا کام اس خوش اسلوبی سے اور وقت پر کرتے ہیں کہ افسر ان سے بہت خوش ہوتے ہیں۔ جہاں ان افراد میں خوبیاں ہوتی ہیں وہیں کئی خامیاں بھی پا ئی جاتی ہیں ۔ ذیل میں ہم ان کی خامیوں کا تذکرہ کرتے ہیں
لا تعلق
ان لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ اپنے آپ میں مگن رہتے ہیں ، ایسے میں اکثر یہ اس حد تک جاتے ہیں کہ ان کے کئی کام متاثر ہونے لگتے ہیں لہذا ان لوگوں کو چاہئے کہ یہ اپنے آپ میں مگن رہیں لیکن اس حد تک اپنے دیگر فرائض اور کاموں سے لاتعلق نہ ہوں
عدم توازن
اکثران لوگوں کے ساتھ یہ المیہ بھی ہوتا ہے کہ اپنی زندگی کے معاملات میں توازن قائم نہیں رکھ پاتے ہیں۔ یہ کھبی ان امور کو زیادہ وقت اور اہمیت دے دیتے ہیں جن کو اتنا وقت اور اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہوتی ، اس کی وجہ سے وہ امور متاثر ہوتے ہیں جنہیں در حقیقت مناسب وقت اور اہمیت دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔
پہلی ملاقات
جب ان سے کسی کی پہلی ملاقات ہوتی ہے تو ان کے بارے میں الجھن کا شکار ہو جاتے ہیں ۔ اس کی وجہ ان کا رویہ ہوتی ہے۔ یہ جب کسی سے پہلی بار ملتے ہیں تو ان کا رویہ روکھا ہوتا ہے جس سے ان کے بارے میں یہ تاثر قائم کیا جاتا ہے کہ یہ مغرور ہیں یا انہیں کسی سے ملنے کی تمیز نہیں ہے ، یہ الگ بات ہے کہ اگلی ملاقاتوں میں یہ کھل جاتے ہیں اور دوسروں کی غلط فہمی دور ہو جاتی ہے۔
پر سکون زندگی
یہ لوگ فطری طورپر امن پسند ہوتے ہیں اور پر سکون زندگی گزارنے کے متمنی ہوتے ہیں، اس کے لئے یہ بہت کو ششیں بھی کرتے ہیں۔ ان میں در گزر کرنے کی بڑی خوبی ہوتی ہے۔ یہ معاملات کو بڑی گہرائی سے دیکھتے ہیں اور اکثر ایسی باتوں پر مشتعل یا جذباتی نہیں ہوتے ہیں جن پر دوسرے لوگ ہو جاتے ہیں۔ یہ ہنگامہ خیز اور بہت زیادہ تیز طراز لوگوں کو پسند نہیں کرتے۔ ان کے حلقہ احباب میں ان ہی کی طرح کے پر سکون لوگ ہوتے ہیں۔
تنہائی پسند
یہ کہنا بے جانہ ہو گا کہ یہ لوگ اکثر دوسروں سے اس قدر دور ہو جاتے ہیں کہ لوگ انہیں تنہائی پسند اور آرام بیزار کہنے لگتے ہیں۔ کئی با ر ان لوگوں پر ایسی کیفیت طاری ہوتی ہے کہ یہ اپنے خول میں بند ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں ان لوگوں کو تو تسکین ملتی ہے لیکن ان سے متعلقہ دیگر لوگوں کو نہایت کو فت ، بیزاری اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
اظہار محبت
جس طر ح دیگر کئی برجوں سے تعلق رکھنے والے لوگ فوراً اظہار محبت کر دیتے ہیں ، جدی افراد ایسا نہیں کرتے انہیں جب کسی سے محبت ہو جاتی ہے تو یہ شروع میں اپنی محبت کو دل میں ہی رکھتے ہیں ، حتی کہ کافی وقت گزرجانے کے باوجود بھی یہ اپنے دل کا حال زبان پر نہیں لاتے ، اس طرح اکثر انہیں نقصان ہوتا ہے کہ ان کا محبوب کسی اور کا ہو جاتا ہے اور یہ خود کو کوستے رہ جاتے ہیں۔
بہترین شریک حیات
یہ لوگ اپنے لئے بہت سوچ سمجھ کر شریک حیات کا انتخاب کرتے ہیں ، یہ اپنا ایک معیار قائم کر لیتے ہیں جو کوئی ان کے اس معیار پر پورا اترتا ہے یہ اسے اپنی زندگی کا ساتھی بناتے ہیں اور جب یہ کسی کو شریک حیات بنا لیں تو اس سے پورے طور پر وفا کرتے ہیں، اس کے بعد ان کی زندگی میں کوئی نہیں آ سکتا ۔ یہ اپنے جیون ساتھی کا پورا پورا خیال رکھتے ہیں اور اسے اپنے جسم کا حصہ تصور کرتے ہیں
منصوبہ ساز
زندگی کے تمام معاملات میں منصوبہ سازی ان لوگوں کی عادت ہوتی ہے ۔ اگر انہیں دفتر کا کام کرنا ہے تو اس کے لئے یہ ایک شیڈول بناتے ہیں ۔ اگر یہ کاروباری ہیں تو اپنے کاروبار کے لئے منصوبہ بناتے رہتے ہیں اس طرح یہ اپنے گھر کے لئے اچھے اچھے منصوبے بناتے ہیں۔ اگر کبھی ان کی زندگی بے ترتیب ہو جائے تو یہ الجھ کر رہ جاتے ہیں اور بے چینی محوس کرنے لگتے ہیں ، انہیں سمجھ نہیں آتا کہ کون سا کام کریں اور کون سا بعد میں ، پھر یہ نیا شیڈول ترتیب دے لیتے ہیں۔
اپنے رشتوں سے محبت
یہ لوگ اپنے تمام رشتوں سے بہت محبت کرتے ہیں ۔ ماں ، باپ ، بہن ، بھائی اور رشتہ داروں اور دوستوں وغیرہ ان کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں ۔ یہ ہر ایک کو اس کے درجے سے بڑھ کر محبت اور عزت دیتے ہیں۔ اگر ان میں سے کوئی پریشان ہو تو یہ بھی پریشان ہو جاتے ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ ان کی پریشانی کو کسی نہ کسی طرح جلد از جلد ختم کر دیں۔ یہ لوگوں سے نفرت کرنے لگتے ہیں جو ان کے کسی بھی رشتے دار یا دوست کو برا بھلا کہتا ہے۔
بطور والدین
جدی افراد بطور والدین بہت مہربان اور مشفق ہوتے ہیں۔ یہ بچوں کی نگہداشت بڑے نرم اور اچھے انداز میں کرتے ہیں۔ بچوں کو ڈانٹنے اور مارنے سے گریز کرتے ہیں۔ یہ بچوں کے ساتھ بچے بن جاتے ہیں اور ان کی ذہنی سطح پر جا کر ان کی تربیت کرتے ہیں۔ یوں بچے انہیں اپنا دوست سمجھنے لگتے ہیں۔ یہ بچوں کی خواہشات کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔ ان کے لئے تفریح اور کھیل وغیرہ کے مواقع پیدا کرتے ہیں۔
انصاف پسند
یہ لوگ انصاف پسند ہوتے ہیں ۔اکثر یہ ایسے فیصلے کر جاتے ہیں جو کئی لوگوں کی ناراضگی کا سبب بنتے ہیں لیکن ہر حال میں یہ فیصلے انصاف پر مبنی ہوتے ہیں ۔ اکثر لوگ ان کی انصاف پسندی کے قائل ہوتے ہین اور جب انہیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو وہ ان سے انصاف کے لئے رجوع کرتے ہیں۔ انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ درست ہو گا۔ انصاف پسندی مین یہ کسی رشتے کا خیال بھی نہیں کرتے
کفایت شعار
یہ لوگ فطری طور پر کفایت شعار ہوتے ہیں۔ان کی یہ خوبی ان کے بچپن سے ہی نظر آتی ہے۔بڑے بڑے ہو کر یہ خوبی انہیں بہت فائدہ پہنچاتی ہے۔یہ فضول خرچی سے گریز کرتے ہیں۔اس جگہ اتنی رقم خرچ کرتے ہیں جہاں اس کی جتنی ضرورت ہوتی۔اکثر یہ اپنی اس عادت کی وجہ سے کنجوسی کی حدود میں داخل ہو جاتے ہیں ۔ ایسے میں ٓن لوگوں کو چاہے کہ اس خامی پر قابو پائیں۔
رحم دل اور ہمدرد
یہ لوگ رحم دل اور ہمدرد ہوتے ہیں۔ یہ کسی کو تکلیف اور پریشانی میں نہیں دیکھ سکتے۔ اگر کوئی کسی مصیبت میں گرفتار نظر تو یہ بے چین ہو جاتے ہیں۔ اور کوشش کرتے ہیں کی اس کی تکلیف اور پریشانی کو فوری طور پر ختم کر دیں۔ ان کی نظر میں بہت سے ایسے نادار اور مستحق لوگ ہوتے ہیں جن کی یہ مختلف اوقات میں مدد کرتے رہتے ہیں
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
حوت حساس، تخیل میں ڈوبا ہوا اور دوسروں کے لیے شفقت لاتا ہے۔
دلو
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 21؍ جنوری تا 19؍ فروری حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ یورانس عنصر ۔۔۔۔۔۔ ہوا نشان ۔۔۔۔۔۔ مشکیزہ، بردار موافق دن ۔۔۔۔۔۔ ہفتہ، اتوار موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 4-8 موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، فیروزہ، نیلم موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ بنفشی، ہلکا نیلا، سبز
جدی
حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸
قوس
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی
عقرب
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں