قوت فیصلہ

تفصیل

ان لوگوں میں قوت فیصلہ کی بڑی کمی ہوتی ہے۔ یہ اکثر اپنا فیصلہ تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ ان کی اس عادت سے بہت سے لوگ واقف ہوتے ہیں۔ اس لئے اگر ضروری ہو تو ان سے فیصلہ لیا جاتا ہے ورنہ وہ خود فیصلہ کر لیتے ہیں۔ جب ان پر کوئی فیصلہ کرنے کی ذمہ داری آ جائے تو ان کا ذہن تیزی سے کام کرنے لگتا ہے، یہ سوچتے ہیں کہ آئندہ یہ نقصانات ہو سکتے ہیں، کئی خدشات انہیں گھیر لیتے ہیں اور ان کے لئے فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔

متعلقہ صفحات

66 صفحات

آزاد طبع

ویسے تو دنیا کا ہر انسان آزاد طبع ہوتا ہے۔ کون ایسا ہے جو کسی کے احکامات کی پابندی کرنا چاہے یا کسی کی قید میں رہنا پسند کرے؟ لیکن برج حوت سے تعلق رکھنے والے افراد تو کسی صورت اپنی آزادی ختم کرنے پر راضی نہیں ہوتے۔ بارہ برجوں میں سے یہ واحد برج ہے جس سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی آزادی کی خاطر بڑے بڑے نقصانات کر لیتے ہیں۔ اگر کوئی شخص یہ کہے ’’میں نے جاب چھوڑ دی ہے‘‘ اور وہ جاب ہر لحاظ سے بہترین رہی ہو تو آپ یہ یقین کر سکتے ہیں کہ ایسا کرنے والا کوئی حوت فرد ہی ہو گا۔ کیونکہ ان لوگوں کو ایک ہی جگہ معمول کے مطابق کام کرتے کرتے بوریت ہونے لگتی ہے۔ یہ سوچتے ہیں کہ اس طرح تو ان کی ساری زندگی ایک ہی قصبہ میں بیٹھے بیٹھے گزر جائے گی۔ جب کہ یہ لوگ دنیا دیکھنے، اس کو سمجھنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ لہٰذا جب یہ کسی ایک جگہ پابند ہو جائیں تو بہت پریشان ہوتے ہیں اور اپنی آزادی کے لئے بڑے بڑے فائدوں کو پس پشت ڈال دیتے ہیں۔ یوں کہنا چاہئے کہ ان لوگوں کو اپنی آزادی کے مقابلے میں کوئی اور چیز عزیز نہیں ہوتی۔ یہی وجہ ہے کہ یہ تبدیلی پسند ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

اپنے آپ میں مگن

حوت افراد اپنے آپ میں مگن رہنا پسند کرتے ہیں۔ ان کے نزدیک اپنے معاملات بے حد اہمیت کے حامل ہوتے ہیں۔ انہیں اس بات سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی کہ ان کے آس پاس یا دنیا بھر میں کیا کیا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ یہ اپنے معاملات کی طرف دلچسپی رکھتے ہیں۔ بہت سے لوگوں کو یہ فکر ہوتی ہے کہ شہر یا ملک کے حالات کیسے ہیں۔ یہاں کیا کیا تبدیلیاں آ رہی ہیں، کون سے سیاسی لوگ تبدیل ہو رہے ہیں یا نئی حکومت کیاکر رہی ہے، اس طرح کئی لوگوں کو اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ کاروبار کی کیا پوزیشن جا رہی ہے، اگر حالات خراب ہوں تو یہ لوگ پریشان ہو جاتے ہیں، اسی طرح بہت سے لوگوں کے نزدیک کئی ایسے معاملات بہت اہم ہوتے ہیں، کئی لوگ اپنی صحت کی طرف سے بہت فکر مند ہوتے ہیں اور کئی اپنی جاب کی طرف سے لیکن حوت افرادایسے ہیں جنہیں آپ دنیا کے بے فکر لوگ کہہ سکتے ہیں۔ انہیں ایسی باتوں سے بہت کم ہی دلچسپی ہوتی ہے، ہاں انہیں اس وقت فکر لاحق ہو جاتی ہے جب ان سے کوئی ان کی آزادی کے بارے میں بات کرے۔ ان سے یہ کہے کہ ان چند گھنٹے کے لئے پابند ہونا ہے، ایسے میں یہ لوگ پریشان ہو جاتے ہیں۔ اپنے آپ میں مگن رہنے کی وجہ سے یہ لوگ بہت خوش رہتے ہیں۔ یہ ایسی باتوں سے بھی خوش ہوتے ہیں جو دوسروں کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں رکھتی ہیں۔ یعنی یہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی خوش ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

منصوبہ ساز

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ لوگ بہت اچھے منصوبہ ساز ہوتے ہیں اور یہ ایسے ایسے منصوبے بناتے ہیں کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے لیکن ان لوگوں کے ساتھ المیہ یہ ہے کہ یہ ایسے منصوبوں پر خود عمل نہیں کر سکتے کیونکہ یہ عملی لوگ نہیں ہوتے۔ یہ دوسروں کو بہترین منصوبے بنا کے دے سکتے ہیں۔ جن پر اگر لوگ عمل کریں تو بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں لیکن یہ حوت افراد خود ایسے منصوبوں پر عمل نہیں کرتے، اس کی ایک وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ یہ جو منصوبے بناتے ہیں اس میں اچھی رقم کی ضرورت ہوتی ہے جب کہ ان لوگوں کے پاس کبھی رقم نہیں ہوتی بلکہ یوں کہنا چاہئے کہ اتنی بڑی رقم نہیں ہوتی کہ یہ کوئی بڑا منصوبہ شروع کر سکیں۔ ان کے پاس نہ رقم ہونے کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ دولت کو اہمیت ہی نہیں دیتے ہیں۔ اگر ان کا گزارا ہوتے رہے تو یہ بہت خوش اور مطؤن رہتے ہیں، انہیں دولت جمع کرنے کی ہوس نہیں ہوتی، نہ ہی یہ دولت مند بننے کے خواب دیکھتے ہیں، بلکہ یہ اکثر ایسے لوگوں پر حیرت کرتے ہیں جو دولت کے لئے اندھا دھند بھاگ رہے ہوتے ہیں۔ یہ ان سے بھی یہ کہہ سکتے ہیں کہ آخر اتنی دولت کیا کرو گے کیونکہ زندگی مختصر ہے اور تم اسے دولت جمع کرنے میں گزارو گے اور پھر اس دنیا کو چھوڑ جاؤ گے۔ اس وقت تمہارے ہاتھ میں کچھ نہیں ہوتا؟ ان کی یہ بات تو درست ہے لیکن ان کی دولت سے بالکل لگاؤ نہ رکھنے والا رویہ بھی درست نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

خوابوں میں رہنے والے

یہ ایسے لوگ ہوتے ہیں جو اکثر خوابوں میں رہتے ہیں اور نئے نئے خواب بنتے رہتے ہیں۔ یوں کہنا چاہئے کہ یہ حقائق کی دنیا سے بیزار ہوتے ہیں اور یہاں کے تلخ معاملات کا سامنا کرنے کا حوصلہ بھی ان لوگوں میں نہیں ہوتا ہے۔ اس لئے یہ اپنے خوابوں کی دنیا بسا لیتے ہیں جہاں پر کام ان کی مرضی کے مطابق ہوتا ہے۔ اکثر یہ لوگ تنہائی پسندی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ اگر کوئی شخص کمرے کی لائٹ آن کر کے اکیلا بیٹھا ہو تو اس پر یقین کیا جا سکتا ہے کہ اس کاتعلق برج حوت سے ہو گا۔ ایسے میں یہ لوگ اپنے خوابوں کی دنیا میں چلے جاتے ہیں۔ اس دنیا ے یہ بادشاہ ہوتے ہیں۔ جہاں صرف اور صرف ان کا حکم چلتا ہے، ہر کا ان کی مرضی سے ہوتا ہے۔ یہاں ان کے دوست بھی ہوتے ہیں اور ان کی محبوبہ بھی یہاں بستی ہے۔ جس سے یہ اپنی مرضی کی بات کر لیتے ہیں۔ ان لوگوں کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ دن میں خواب دیکھنے والے لوگ ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ کبھی کبھی آپ کے سامنے بیٹھے بیٹھے اپنے خیالات میں گم ہو جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ اگر آپ ان سے طویل بات کریں تو یہ یوں ظاہر کرتے ہیں جیسے یہ آپ کی باتوں میں بہت دلچسپی لے رہے ہیں اور یہ ہاں، ہوں بھی کرتے جاتے ہیں لیکن در حقیقت ان کا ذہن اپنے خوابوں میں الجھا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

تنہائی پسند

ان لوگوں کے بارے میں ہم نے لکھا کہ یہ دنیا کے تلخ حقائق کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ اس لئے اپنے خیالوں کی دنیا میں رہنا پسند کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ لوگ تنہائی پسند بھی ہوتے ہیں۔ یہ اگرکسی بڑی تقریب میں بھی چلے جائیں جہاں بے شمار لوگ ہوں تو یہ وہاں گھلنا ملنا پسند نہیں کرتے بلکہ یہ آپ کو کسی کونے کی میز پر اکیلے بیٹھے نظر آئیں گے۔ اس طرح ان کی یہ فطرت تنہائی پسند ہوتی ہے۔ در اصل ان کی تنہا رہنے کی عادت بچپن سے ہی پکی ہو جاتی ہے جو بڑے ہو کر بھی قائم رہتی ہے۔ جب یہ چھوٹے ہوتے ہیں تب بھی اکثر تنہا رہنا پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں اپنے لئے کوئی نہ کوئی مشغل ڈھونڈ لیتے ہیں۔ یہ اس سے محفوظ ہوتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کم دوست

ان لوگوں کے بہت کم دوست ہوتے ہیں۔ یہ صرف ان لوگوں کو اپنا دوست بناتے ہیں جو ان کے مزاج پر پورا اترتے ہیں۔ جو لوگ ان کے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتے، یہ ان سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ بہت دوست زاد ہوتے ہیں، اپنے دوستوں سے پوری طرح مخلص ہوتے ہیں، ان کے لئے اچھے برے وقت میں کام آتے ہیں اور ان کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔ ان کے سامنے انکے دوست کی غیر موجودگی میں بھی کوئی اسے برا نہیں کہہ سکتا۔

مزید پڑھیں

خاموش طبع

عام حالات میں یہ لوگ خوش طبع ثابت ہوتے ہیں۔ اگر ان کے دوستوں کی محفل ہو تو وہاں یہ خوب چہک چہک کر باتیں کرتے ہیں۔ دوسرے لوگوں کے ساتھ یہ خاموش رہنا پسند کرتے ہیں اور ایسے میں یہ ان کی باتیں بڑے غور سے سنتے ہیں۔ جو باتیں ان کی دلچسپی کی ہوں انہیں یاد رکھ لیتے ہیں اور باقی باتوں کو ذہن سے نکال دیتے ہیں۔ یہ جب کئی لوگوں کے درمیان بیٹھے ہوں تو چاہتے ہیں کہ وہ لوگ زیادہ سے زیادہ بولیں۔ اس طرح یہ ان کے منہ سے نکلنے والے الفاظ میں سے معلومات کا خزانہ اپنے پاس جمع کر لینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں

گہرا مشاہدہ

یہ حالات و معاملات کا بہت گہرا مشاہدہ کرتے ہیں۔ ان کی نگاہ سے ایسی باتیں بچ نہیں سکتیں جنہیں دوسرے لوگ نظر انداز کر جاتے ہیں۔ پیدائشی طور پر ان لوگوں میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ گہرا مشاہدہ کرتے ہیں۔ یہ بہت باریک بین ہوتے ہیں۔ ان کی اس صلاحیت کے دوسرے لوگ بھی معترف ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

حساس

گہرا ہوتا ہے، اس لئے دوسروں پر نظر رکھتے ہیں کہ کون کون ان کے ساتھ کیا کر رہا ہے۔ ان میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ جلد ہی کسی بات کا ندازہ لگا لیتے ہیں کہ کون کون ان کے ساتھ کتنا مخلص ہے۔ انہیں باتوں سے نہیں بہلایا جا سکتا۔ عام طور پر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ دوسروں کو اپنی چکنی چبڑی باتوں سے بہلالیتے ہیں اور ان سے مفادات حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ حوت افراد جب کسی سے بات کرتے ہیں تو وہ اس کے چہرے کے تاثرات اور اس کی باتوں کے انداز سے معلوم کر لیتے ہیں کہ در حقیقت اس شخص کے دل میں کیا ہے۔ اگر انہیں یہ اندازہ ہو جائے کہ سامنے والا ان سے دل لگی کر رہا ہے تو یہ اس سے زیادہ دلچسپی کا اظہار نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں

ہمدرد

حساس ہونے کے ساتھ ساتھ یہ لوگ بہت ہمدرد بھی ہوتے ہیں۔ کسی کو تکلیف میں دیکھ کر خود بھی پریشان ہو جاتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ کسی طرح جلداز جلد اس کی تکلیف کو دور کر دیں۔ لوگ ان کی اس طبیعت سے آگاہ ہوتے ہیں۔ اس لئے جب وہ مسائل اور مشکلات کا شکار ہوتے ہیں تو ان سے تذکرہ کرتے ہیں۔ انہیں یقین ہوتا ہے کہ یہ ان کی مدد ضرور کریں گے اور ان کے یقین کو ٹھیس نہیں پہنچتی کیونکہ یہ لوگ واقعی ان کی توقع کے مطابق ان کی مدد کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

منتخب لوگ

حوت افراد اپنے حلقۂ احباب میں منتخب لوگ رکھتے ہیں۔ یہ ہر کسی سے میل جول بڑھانا پسند نہیں کرتے۔ جو لوگ ان کے قریب آئیں، یہ ان سے ہلکی پھلی بات چیت کرتے ہیں اور گہرے انداز میں ان کا جائزہ لیتے ہیں۔ یہ ان کی ایک ایک بات کو نوٹ کرتے ہیں، اگر یہ محسوس کریں کہ سامنے والا ان کے مزاج سے مطابقت رکھتا ہے تو یہ اس سے تعلقات بڑھاتے ہیں۔ اگر انہیں محسوس ہو جائے کہ وہ شخص ان کے مزاج کے خلات ہے تو یہ اس سے سرسری بات کر کے اس سے جان چھڑا لیتے ہیں۔ اگر اس سے بار بار ملاقات ہوتو تب بھی صرف کام کی بات کرتے ہیں۔ مغرور، دولت جمع کرنے والے، باتونی اور خود نمائی کرنے والے لوگ انہیں بالکل پسند نہیں ہوتے، چالاک اور مکار لوگوں سے بھی یہ دور رہنا پسند کرتے ہیں۔ نرم مزاج اور آرٹسٹک مائنڈ لوگوں کو یہ پسند کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

تخلیق کار

ان لوگوں کا ذہن بڑا زرخیز ہوتا ہے اور یہ تخلیق کار لوگ ہوتے ہیں۔ یہ پیدائشی طور پر فنکارانہ ذہن کے مالک ہوتے ہیں۔ مصور، موسیقی ، مجسم سازی اور دیگر فنون کی طرف ان کا بہت زیادہ جھکاؤ ہوتا ہے۔ یہ چونکہ گہرا مشاہدہ کرنے والے ہوتے ہیں۔ اس لئے جب اپنے لئے کسی فن کا انتخاب کرتے ہیں تو اس کی گہرائیوں تک آسانی سے پہنچ جاتے ہیں اور ایسے ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔ ہمارے ملک میں المیہ یہ ہے کہ بچوں پر کوئی خاص توجہ نہیں دی جاتی ہے۔ جہاں تقریباً تمام والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کے بچے ڈاکٹر، انجینئر یا پائلٹ بنیں۔ اب سوچنے کی بات یہ ہے کہ اگر سارے ہی بچے یہ سب کچھ بن جائیں گے تو دنیاکے دیگر شعبوں میں کون جائے گا؟ ترقی یافتہ ممالک میں اس بات پر توجہ دی جاتی ہے کہ وہ بچے کا رجحان دیکھ کر اس کے لئے تعلیم و تربیت کے لائق بناتے ہیں۔ اگر کوئی بچہ فنکارانہ ذہن کا مالک ہو تو اسے زبردستی ایسے شعبے میں نہیں گھسیڑتے جس سے اسے کوئی دلچسپی نہ ہو۔ ہمارے ملک میں ایسا ہی کیا جاتا ہے، تمام بچوں کو ایک ہی لائن پر لگا دیا جاتا ہے اور پھر اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ جو بچے اس لائن سے دلچسپی نہیں رکھتے اور کہیں کے بھی نہیں رہتے۔ حوت افرا دکے بارے میں یہ سوچ لینا چاہئے کہ وہ پیدائشی فنکار ہیں، اگر کسی نے ان سے کام لینا ہے تو انکے لئے ایسے ہی شعبوں کا انتخاب کرے۔ اس طرح بہترین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔ ٹیکنیکل شعبوں سے ان لوگوں کو کوئی خاص دلچسپی نہیں ہوتی۔ اپنی فنکارانہ ذہنیت کی وجہ سے یہ لوگ اپنے من پسند شعبوں میں بہت اچھی کارکردگی دکھاتے ہیں۔ یہ بہترین مصور، شاعر، افسانہ نگار، کہانی نگار، گلوکار اور موسیقار ثابت ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

خوب سے خوب تر کی تلاش

دیگر کئی برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں لیکن ان کی اپنی دلچسپیاں ہوتی ہیں۔ کچھ لوگ اپنے کاروبار میں خوب سے خوب تر کی تلاش میں رہتے ہیں۔ کچھ ایسے ہیں جو اپنی ملازمت میں ایسا رویہ رکھتے ہیں لیکن حوت افراد کا معاملہ ایسے تمام لوگوں سے مختلف ہوتا ہے، یہ چونکہ فنون لطیفہ سے زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس لئے انہی شعبوں میں خوب سے خوب تر کی تلاش کرتے ہیں۔ مثلاً اگر یہ مصور ہیں تو یہ دنیا بھر کے مصوروں کے بارے میں جاننا چاہیں گے۔ اس سلسلے میں نہ صرف یہ اپنے ممالک کے مصوروں کے فن پارے دیکھتے ہیں بلکہ دوسرے ممالک کے مصوروں کی تخلیقات بھی حاصل کرتے ہیں اور اس میں دیکھتے ہیں کہ کیا کیا خوبیاں اور خامیاں ہیں۔ یہ پہلے ان کے معیار تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس کے بعد جب یہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں اور ان سب سے بہترین شاہکار بناتے ہیں۔ اس طرح یہ آگے سے آگے بڑھتے جاتے ہیں۔ جو لوگ ان کا پیچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وہ ان تک پہنچنے میں ناکام رہتے ہیں کیونکہ یہ آگے سے آگے بڑھ رہے ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں

فضول خرچ

یہ بڑی عجیب سی بات ہے کہ ان لوگوں کو دولت کمانے سے زیادہ لگاؤ نہیں ہوتا لیکن رقم خرچ کرنے کے سلسلے میں یہ کسی بادشاہ سے کم نہیں ہوتے۔ ہم یہ تو نہیں کہہ سکتے کہ ان لوگوں کو دولت کمانے سے بالکل ہی دلچسپی نہیں ہوتی اور یہ کبھی دولت مند ہوتے ہی نہیں ہیں بلکہ یہ جن شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں وہ بہت ہی منفرد ہوتے ہیں اور جب یہ ان شعبوں میں ترقی کرتے ہیں تو ان پر خوب دولت برسنے لگتی ہے، ایسے میں یہ اسے جمع نہیں کرتے، ان کے شاہانہ ٹھاٹ باٹ ہوتے ہیں۔ یہ نہ صرف ضرورت کے تحت رقم خرچ کرتے ہیں بلکہ بلا ضرورت بھی خرچ کرتے رہتے ہیں۔ اس طرح جب کبھی رقم کی آمد کم یا ختم ہوتی ہے تو یہ مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں لیکن ان لوگوں میں ایک خوبی یہ ہوتی ہے کہ یہ خود کو ہر طرح کے حالات میں ڈھال لیتے ہیں۔ اگر ان کی آمدنی بہت اچھی ہو تو یہ کسی بادشاہ کی طرح زندگی گزارتے ہیں اور اگر قلیل آمدنی ہو تو یہ اپنے اچھے دنوں کو یاد نہیں کرتے اور ویسے ہی دن لانے کے لئے دیوانے بھی نہیں ہو جاتے بلکہ حالات جیسے بھی آ جائیں ان کے مطابق زندگی گزارنے لگتے ہیں۔ اگر یہ آج آپ کو شاندار کار میں جاتے دکھائی دیں تو کچھ عرصے بعد آپ انہیں بس میں یا پیدل سفر کرتے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کامیاب لوگ

گزشتہ صفحات پر ہم نے حوت افراد کے بارے میں جو کچھ تحریر کیا ہے اس سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ یہ لوگ سب سے الگ تھلگ اور مجموعی طور پر ناکام زندگی گزارتے ہیں جبکہ حقیقت اس سے ذرا مختلف ہے، وہ اس طرح کہ حوت افراد دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان کے برج کے نشان میں بھی دو مچھلیاں ہیں، جو مخالف سمتوں میں تیر رہی ہیں اور یہ ظاہر کرتی ہیں کہ اس برج سے تعلق رکھنے والے افراد دوہرے مزاج کے حامل ہیں۔ بات دوہرے مزاج کی آئی ہے تو یہ بات خود ثابت ہو جاتی ہے کہ اب تک ہم نے ان افراد کی سستی اور کاہلی کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے یہ اس کے مخالف کارکردگی بھی پیش کر سکتے ہیں اور حقیقت بھی یہی ہے کہ یہ لوگ جتنے سست و کاہل اور لوگوں سے دور دور رہنے والے ہوتے ہیں، اتنے ہی تیز طرار اور با عمل بھی ہوتے ہیں۔ بات صرف اتنی سی ہوتی ہے کہ اگر یہ کامیابی حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیں تو یہ آندھی طوفان کی طرح بڑھتے ہیں اور راستے میں آنے والی ہر رکاوٹ کو روندتے چلے جاتے ہیں۔ یہ ان کی شخصیت کا عجیب و غریب پہلو ہے یعنی ایک جانب تو یہ بالکل ناکارہ اور بے ضرر دکھائی دیتے ہیں اور دوسری جانب بہت کامیاب، اس کی وجہ ہم بیان کر ہی چکے ہیں کہ اگر یہ کوئی فیصلہ ہی کر لیں تو پھر ہر کامیابی آسانی سے حاصل کر لیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

بے خبر

جیسا ہم نے کہا ہے کہ حوت افراد دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں اور یہ کسی بھی وقت کسی بھی قسم کے رویے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اس طرح ان کے بارے میں ہم ایک اہم بات یہ بھی لکھیں گے کہ یہ لوگ اپنے آپ سے بھی بے خبر ہوتے ہیں۔ بے خبر ان معنوں میں کہ انہیں خود پتہ نہیں ہوتا کہ اب سے ذرا دیر بعد یہ کیا رویہ اختیار کریں گے۔ در اصل یہ اتنے الجھے ہوئے اور پیچیدہ نفسیات کے لوگ ہوتے ہیں کہ دوسرے تو ان کے بارے میں کیا رائے قائم کریں گے، یہ خود اپنے بارے میں کوئی حتمی رائے قائم نہیں کر سکتے کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ اگر ابھی وہ کسی ایک کام کے بارے میں بہت زیادہ پر جوش دکھائی دے رہے ہیں اور اس کی خاطر سب کچھ کر گزرنے کو تیار ہیں تو ضروری نہیں کہ یہ ذرا دیر بھی ایسے ہی ہوں، یہ بھی ممکن ہے کہ کچھ دیر بعد ان کا رویہ بالکل ہی بدل جائے اور وہ اس کام سے انتہائی بے زاری اور لا تعلقی کا مظاہرہ کریں۔ ان کی اس عادت کی وجہ سے اکثر لوگ ان کی باتوں اور ان کے وعدوں پر اعتبار نہیں کرتے۔ حوت افراد کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اس خامی پر قابو پائیں، اپنے اندر قوت فیصلہ اور قوت ارادی کو مضبوط کریں، اس پر قائم رہیں، اس طرح ایک توا ن کا وقت ضائع نہیں ہوتا اور دوسرا ان کی شخصیت متاثر نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں

فرض شناسی

فرض شناسی ان کی فطرت کس ایک عجیب و غریب پہلو ہے۔ ان کے بارے میں ہم نے گزشتہ صفحات پر جو کچھ لکھا ہے، اس سے تو یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فرض شناسی سے ان کا دور دور تک کا کوئی واسطہ نہیں ہو سکتا، لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ یہ بہت فرض شناس اور ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اگر یہ کسی کام کی ذمہ داری اپنے سر لے لیں تو اس کی ادائیگی کے لئے ان کے اندر بے چینی پیدا ہوجاتی ہے اور یہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتے جب تک اس کام کو پورا نہ کر لیں۔ ہم نے یہ تحریر کیا تھا کہ ان کے فیصلہ بدلنے کی عادت کی وجہ سے اکثر لوگ ان پر اعتبار نہیں کرتے، اب ہم یہ بھی ضرور لکھیں گے کہ بہت سے لوگ ان کی ذمہ دار اور فرض شناس فطرت کی وجہ سے انہیں بے حد پسند کرتے ہیں اور اس حوالے سے ان کی تعریف اور قدر کرتے ہیں۔ وہ اگر انہیں کوئی کام سونپ دیں اور یہ لوگ اس کام کو کرنے کی ہامی بھر لیں تو وہ افراد بالکل بے فکر ہو جاتے ہیں کیونکہ انہیں یہ اطمینان ہو جاتا ہے کہ ان کا کام ہر حال میں ہو جائے گا۔ اپنی فرض شناس اور ذمہ دارانہ حالت کی وجہ سے یہ لوگ بڑی کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔ اگر یہ ملازم ہوں تو ان کے مالکان اور افسران ان سے بہت خوش رہتے ہیں اور اگر مالک ہوں تو ملازم مطأن رہتے ہیں

مزید پڑھیں

دباؤ سے نفرت

یہ ایسے لوگوں کو بالکل پسند نہیں کرتے جو ان پر کسی قسم کا دباؤ رکھ کر کام لینا چاہیں۔ ان کے کام لینے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان سے دوستانہ رویہ رکھا جائے اور انہیں گائیڈ لائن دے دی جائے۔ باقی کام ان پر چھوڑ دیا جائے۔ اگر کوئی انہیں اپنی استادی پر چلانے کی کوشش کرے تو یہ اس سے قطع تعلق کر لیتے ہیں۔ ایسے میں یہ اپنے بڑے سے بڑے فائدے کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں۔ یہ ان لوگوں کے لئے کام کرنا پسند کرتے ہیں جو ان پر کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالیں، انہیں ہدایات نہ دیں اور ان کی ضروریات کا خیال رکھیں۔ یہ ان کے لئے کام کرنا پسند نہیں کرتے جو ان کی ضروریات کا خیال نہیں رکھتے۔ ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ یہ کسی کا کام اس وجہ سے ادھورا چھوڑ کر چلے جائیں کہ وہ ان کی ضروریات پوری نہ کر رہا ہو، اس طرح یہ اپنا نقصان تو کر ہی لیتے ہیں لیکن دوسرے کو بھی نقصان دے جاتے ہیں۔ اگر وہ شخص اپنے کام کی تکمیل کے لئے ان کے واجبات دے دے اور آئندہ غلط رویہ اختیار نہ کرنے کا یقین دلائے تو یہ اسے معاف کر دیتے ہیں اور اس کے لئے دوبارہ کام شروع کر دیتے ہیں یہ لیکن اس کے ساتھ بار بار یہ پالیسی اختیار نہیں کی جا سکتی کہ انہیں تنگ کیا جائے اور معافی مانگ لی جائے۔ اگر ایسا کیا جائے تو یہ اس شخص سے قطع تعلق کر لیتے ہیں اور پھر کسی قیمت پراس کے لئے کام نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں

روح کی تسکین

یہ لوگ روح کی تسکین کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ یہ خوشی اور مسرت حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن حیرت ناک بات یہ ہے کہ یہ عام لوگوں کی طرح مادی و مالی امداد سے خوشی و مسترت حاصل نہیں کرتے بلکہ ان کا معاملہ کچھ اور ہوتا ہے۔ یہ کسی ایسی بات سے بھی خوش ہو سکتے ہیں جو دوسروں کے لئے بالکل اہمیت نہ رکھتی ہو۔ مثلاً یہ کسی درخت کے نیچے ٹھنڈی چھاؤں میں بیٹھ کر اس قدر خوش ہو سکتے ہیں کہ جتنا دوسرے لوگ ائیر کنڈیشنڈ کمرے میں بیٹھ کر ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ کسی عام چھوٹے سے ہوٹل پر اپنے دوستوں کے ساتھ چائے پی کر اتنی خوشی حاصل کر سکتے ہیں۔ جتنی کہ دوسرے لوگ کسی بڑے ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کرتے ہوں۔ در اصل ان لوگوں کے لئے مادی دنیا زیادہ اہمیت نہیں رکھتی۔ یہ روحانی مسرتوں کی تلاش میں رہتے ہیں بلکہ یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہو گا کہ انہیں مادی معاملات سے زیادہ لگاؤ نہیں ہوتا بلکہ یہ روحانی مسرتوں کے حصول کے لئے ایسے ہی معاملات میں دلچسپی لیتے ہیں۔ یہ کسی عام سے معاملے کو بھی اپنے لئے خوشی اور مسرت کشید کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

کاہل اور سست

یہ ان لوگوں کے بارے میں عام طور پر یہ کہا جاتا ہے کہ یہ کاہم اور سست ہیں۔ اس میں کافی حد تک صداقت بھی ہوتی ہے کیونکہ جب یہ سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرنے پر آئیں تو ان کا کوئی ثانی نہیں ہوتا لیکن اس کی جو اہم وجوہات ہیں اگر ان پر نظر ڈالی جائے تو یہ بات سامنے آتی ہے کہ یہ سستی اور کاہلی نہیں ہوتی بلکہ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اکثر یہ لوگ حالات اور حقائق سے ہمت ہار کر ایسا رویہ اختیار کرتے ہیں۔ اس کی وضاحت یوں کی جا سکتی ہے کہ مثلاً اگر یہ کسی کام میں سست اور کاہل نظر آ رہے ہیں تو اس کی اصل وجہ یہ ہو گی کہ وہ اپنے طور پر جس طرح اسے سر انجام دینا چاہتے ہیں اس کے لئے وسائل کم ہوں گے یا اس کے نتائج بہت زیادہ اچھے آنے کی امید نہیں ہوتی۔ ویسے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ سست اور کاہل نہیں ہوتے، کسی معاملات میں یہ واقعی ایسا رویہ رکھتے ہیں، ایسے میں یہ ممکن ہے کہ یہ تھکے ہوتے ہوں یا اس کام سے انہیں کوئی دلچسپی ہی نہ ہو پھر یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ دوسروں سے کام لینے کے موڈ میں ہوں۔ کاہلی اور سستی کی عادت کو اگر یہ لوگ ختم کر دیں تو بڑی بڑی کامیابیاں حاصل کر سکتے ہیں لیکن افسوس کہ یہ اگر یہ ارادہ کر لیں تب بھی اس خامی سے پیچھا چھڑانا ان کے لئے مشکل ہو جاتا ہے۔

مزید پڑھیں

آج اور کل

ان لوگوں کے لئے آج اور کل کا معاملہ بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ اپنے آج کو اہمیت دیتے ہیں اور آنے والے کل کی زیادہ فکر نہیں کرتے۔ اپنی اس عادت کی وجہ سے یہ لوگ کبھی تو بہت کامیاب ہو جاتے ہیں اور کبھی انہیں ناکامی اور نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ زندگی کے کئی معاملات ایسے ہوتے ہیں جن سے فوری طور پر فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے اور کئی ایسے ہوتے ہیں جن کے لئے وقت درکار ہوتا ہے تو ایسے معاملات سے یہ زیادہ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

مزید پڑھیں

انتہا پسند

حوت افراد ہر معاملے میں انتہا پسند ہوتے ہیں۔ یہ ہاں یا نہ کے قائل ہوتے ہیں، ان کے پاس کوئی درمیانی راستہ نہیں ہوتا۔ مثلاً اگر انہیں کسی کام کی طرف راغب کیا جائے یا یہ خود کسی کام کی طرف متوجہ ہوں تو اگر یہ اسے کرنے کا ارادہ کر لیں گے تو اپنی تر توانائیوں اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اسے سر انجام دینے کی کوشش کریں گے ورنہ یہ اس سے بالکل لا تعلق ہو جائیں گے۔ زندگی کے دیگر معاملات میں بھی ان کا یہی رویہ ہوتا ہے۔ محبت کے معاملے میں بھی یہ ایسے ہی ہوتے ہیں، اس کے لئے ہر قربانی دے سکتے ہیں اور اپنا سب کچھ اس پر نچھاور کر سکتے ہیں اور اگر یہ کسی کو ناپسند کریں تو اس سے ذرا سا تعاون بھی نہیں کرتے۔ ان کے دوست اس لحاظ سے بہت خوش قسمت ہوتے ہیں کہ یہ ان کے لئے ہر وقت ہر قربانی دینے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ یہ ان کے ہر برے وقت میں کام آتے ہیں اور انہیں کسی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے اور ان کے ناپسندیدہ افراد یا دشمن اس لحاظ سے بڑے بد قسمت ہوتے ہیں کہ یہ ان سے بات کرنا پسند نہیں کرتے بلکہ انہیں نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، معاملات اگر سنگین ہو جائیں تو یہ جان لینے اور جان دینے سے بھی دریغ نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں

صحت

حوت افراد کی صحت زیادہ اچھی نہیں رہتی ہے۔ اس کی کئی وجوہات ہیں جس میں سب سے بڑی وجہ تو یہ ہے کہ یہ اپنے کاموں میں اس قدر مشغول و مصروف رہتے ہیں کہ کھانے پینے کی طرف ان کی مناسب توجہ نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ یہ ورزش یا واکنگ نہیں کرتے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ اپنی صحت کو اہمیت دیں اور یہ جان لیں کہ جان ہے تو جہان ہے۔ اگر ان کی صحت ہی نہیں ہو گی تو بھلا یہ کیا کر سکیں گے؟ یہ بیمار بھی ہو سکتے ہیں۔ صحت کے معاملے میں یہ مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھیں: * وقت پر کھانا کھانے کی عادت ڈالیں۔ * سستی اور کاہلی نہ کریں۔ * ورزش کریں۔ * پیدل چلنے کی عادت ڈالیں۔ * پر فضاء مقامات پر جائیں۔ * صحت مند غذاؤں کی طرف توجہ دیں۔

مزید پڑھیں

قوت مدافعت

حوت افراد کی صحت کے بارے میں ہم نے لکھا کہ یہ اچھی نہیں ہوتی ہے اور انہیں اپنی صحت کی طرف توجہ دینی چاہئے۔ دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والے افراد اگر کمزور صحت کے ہوں تو ان کی قوت مدافعت بھی کم ہو جاتی ہے لیکن حوت افراد کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے۔ ان کے لئے اچھی بات یہ ہے کہ کمزور صحت ہونے کے باوجود یہ اچھی قوت مدافعت کے مالک ہوتے ہیں۔ بیماریاں انہیں آسانی سے نہیں گھیر سکتیں۔ یہ اکثر بیماریوں کو اپنی قوت ارادی اور قوت مدافعت مزید طاقت ور ہو سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

نشہ

دیگر لوگوں کے مقابلے میں حوت افراد مختلف نشہ آور اشیاء کی جانب زیادہ راغب ہوتے ہیں۔ ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ افراد زیادہ ذہنی الجھنوں میں گرفتار رہتے ہیں، ساتھ ہی یہ حساس بھی ہوتے ہیں، معمولی باتوں کو بھی دل پر لے لیتے ہیں، ایسے میں انہیں تلخ حقائق سے فرار کا یہی راستہ نظر آتا ہے کہ یہ نشہ آور اشیاء کااستعمال شروع کر دیتے ہیں۔ اس طرح یہ وقتی طور پر سکون حاصل کر لیتے ہیں لیکن جب یہ نشہ اترتا ہے تو حقائق ایک بار پھر ان کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں، اس طرح یہ بار بار نشہ کرتے ہیں اور یوں یہ نشہ کے عادی ہو جاتے ہیں۔ ان لوگوں کے لئے ضروری ہے کہ حقائق کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔ ہم ان کے لئے ایک اہم بات یہاں تحریر کر رہے ہیں اور وہ یہ کہ انہیں یہ خبر نہیں ہوتی کہ ان کے اندر ایک ایسی صلاحیت موجود ہے جس سے یہ تمام حقائق کا بخوبی مقابلہ کر سکتے ہیں۔ اکثر حوت افراد کو اپنی اس صلاحیت کا اس وقت پتہ بھی چلا ہو گا جب وہ کسی معاملے میں پھنس گئے ہوں گے اور اس کا مقابلہ کرنے کے علاوہ ان کے پاس کوئی راستہ نہیں رہا ہو گا، ایسے میں انہوں نے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہو گا اور یقیناًکامیابی حاصل کی ہو گی۔ ہم یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے اندر یہ صلاحیت موجود ہے کہ اگر یہ چاہیں تو تلخ سے تلخ حقائق کا مقابلہ کر سکتے ہیں اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ دوسروں کے مقابلے میں حوت افراد میں مقابلہ کرنے کی بہت زیادہ طاقت اور صلاحیت ہوتی ہے لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ یہ کسی معاملے کا صرف اندازہ لگا کر ہمت نہ ہار بیٹھیں، بس ان کی یہی سب سے بڑی خامی ہے کہ یہ حقائق کا مقابلہ کرنے کی بجائے ان کے بارے میں مختلف اندازے لگا کر ہمت ہار بیٹھتے ہیں۔

مزید پڑھیں

مقابلہ

ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو مقابلے سے گھبراتے ہیں۔ یہ ایسے شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں جہاں مقابلے کا امکان کم ہو لیکن یہ افسوس ناک بات ہے کہ جہاں کہیں مقابلے کی بات آتی ہے تو یہ لوگ راہ فرار اختیار کرتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ تو یہ ہوتی ہے کہ یہ لوگ اپنی صلاحیتوں کو منوانا چاہتے ہیں، ان کے نزدیک مقابلہ وغیرہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا۔ یہ کہتے ہیں کہ محنت سے کام کیا جائے تو پھر مقابلے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ اس کی وضاحت یوں کی جا سکتی ہے کہ اگر کوئی حوت فرد مصوری کرتا ہے تو وہ اپنی تخلیق پر انتہائی محنت کرے گا اور اچھے شاہکار بنائے گا لیکن جب انہیں کہا جائے کہ کسی مقابلے میں شاہکار رکھیں؟ یا تو وہ انکار کر دے گا، اس کی وجہ یہ نہیں ہوتی کہ وہ مقابلے سے ڈرتا ہے بلکہ اس کا وہی فلسفہ ہو گا کہ جب شاہکار تخلیقات بنا دی گئی ہیں تو انہیں مقابلے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ یہ اپنی جگہ صف اوّل کی تخلیقات ہیں۔

مزید پڑھیں

بہترین لیڈر

ہم نے اب تک حوت افراد کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ اچھے لیڈر ثابت نہیں ہو سکتے کیونکہ کئی لحاظ سے یہ بہت کمزور اور کم ہمت ہوتے ہیں لیکن ایسی بات نہیں ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ لیڈر بننے کا سوچ لیں تو پھر ان سے اچھا لیڈر کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔ اس طرح یہ بات سامنے آتی ہے کہ ان کی زندگی کی کامیابی اور ناکامی کا دارومدار اس پر ہوتا ہے کہ یہ کیا ارادہ کرتے ہیں۔ مشہور مغل شہنساہ نصیر الدین ہمایوں برج حوت سے تعلق رکھتا تھا۔ اگر اس کی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو وہ ایک ایسا بادشاہ نظر آتا ہے جو لیڈر شپ کی تمام تر صلاحیتیں رکھتا ہے۔ اس نے بڑے بڑے دشمنوں کو شکست فاش دی اور اپنی حکومت کو مضبوط کیا اور بڑے اچھے انداز میں اس نے حکومت کی۔ اسی طرح اس برج سے تعلق رکھنے والے کئی ایسے لوگ بھی مل سکتے ہیں جو ناکام زندگی گزارتے رہے ہیں تو اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہ لوگ اگر ارادہ کر لیں تو ہر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

روحانیت سے لگاؤ

ان میں سے اکثر ایسے ہیں جو روحانیت کی طرف لگاؤ رکھتے ہیں، ویسے تو تمام حوت افراد روحانیت سے لگاؤ رکھتے ہیں لیکن کچھ لوگوں میں روحانیت کی طرف دلچسپی زیادہ ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں یہ روحانی دنیا کے اسرار و رموز سے آگاہی حاصل کرتے ہیں۔ یہ روحانی اور ماورائی معاملات میں سے کسی بھی شعبے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ مثلاً یہ صوفی ازم کیطرف آ سکتے ہیں یا ہپنا ٹزم کے شعبے کو اپنا سکتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یہ ٹیلی پیتھی میں مہارت حاصل کر لیں۔

مزید پڑھیں

شرمیلا پن

ان لوگوں میں شرمیلا پن بھی ہوتا ہے جس کا اظہار وقتاً فوقتاً ہوتا رہتا ہے۔ یہ لوگ جب چھوٹے ہوتے ہیں تو صنف مخالف سے بہت زیادہ شرماتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ بڑے لوگوں سے بات کرتے ہوئے بھی گھبراتے اور شرماتے ہیں۔ شرمانے کی وجہ سے لوگ ان کو مذاق کا نشانہ بھی بناتے ہیں اور ان کے بارے میں یہ رائے بھی قائم کر لیتے ہیں کہ ان میں سخت کام کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ یہ اپنی اس خامی پر قابو پائیں تا کہ کئی معاملات میں نقصان کا اندیشہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں

تن آسانی

ویسے تو ہم یہ تذکرہ کر چکے ہیں کہ یہ لوگ اکثر سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرتے ہیں لیکن ہم یہاں یہ تذکرہ کر دینا بھی ضروری سمجھتے ہیں کہ انہیں اکثر تن آسانی کی عادت بھی پڑ جاتی ہے اور اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ جب یہ کسی بھی وجہ سے ایک مدت تک کام نہ کریں تو انہیں اس کی عادت نہیں رہتی۔ ایسی صورت حال میں ان کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اس خامی پر جلد از جلدقابو پانے کی کوشش کریں کیونکہ یہ ایسے لوگ ہیں کہ اگر انہیں کام کرنے کی عادت پڑ جائے تو یہ مستقل طور پر اس عادت کو اپنا لیتے ہیں اور اگر کام کرنے کی عادت ڈال لیں تو پھر ان سے زیادہ محنت اور مشقت کرنے والا کوئی نہیں ہوتا۔

مزید پڑھیں

بکھرا ہوا ذہن

ان کا ذہن تخلیقی صلاحیتوں سے مالا مال ہوتا ہے اور اس ذہن میں خیالات کا ہجوم رہتا ہے۔ ان میں ایسے بے شمار خیالات ہوتے ہیں جو انکی دلچسپی کے باعث بنتے ہیں اور یہ ان کی طرف توجہ دیتے ہیں۔ اس طرح یہ مختصر وقت میں کئی معاملات کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ ان کا ذہن بکھر جاتا ہے اور یہ یکسوئی سے کوئی کام بھی نہیں کر سکتے ہیں۔ اس لئے ان کے لئے ضروری ہے کہ اپنی اس خامی پر قابو پائیں

مزید پڑھیں

ادھورے کام

ہم نے تذکرہ کیا کہ بے شمار خیالات کی طرف متوجہ ہونے کی وجہ سے یہ لوگ کئی معاملات میں الجھ جاتے ہیں۔ اس طرح کئی کام ایسے ہوتے ہیں جنہیں یہ لوگ ادھورا چھوڑ دیتے ہیں۔ یوں ایک تو ان کا وقت ضائع ہوتا ہے اور دوسرے اگر انہوں نے ان کاموں پر کچھ رقم خرچ کی ہو تو وہ بھی ضائع ہو جاتی ہے۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ یہ اپنے اس رویے کو ترک کر کے بے شمار نقصانات سے خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں

صاف گو

دنیا میں جس حد تک صاف گو حوت افراد ہوتے ہیں اتنا کوئی اور نہیں ہوتا۔ یہ لوگ سچ بولتے ہوئے کسی ڈر یا مصلحت کا شکار نہیں ہوتے، نہایت بے باکی سے سچ بولتے ہیں اور ایسے لوگوں کے سامنے بھی آسانی سے صاف بات کر دیتے ہیں جن کے سامنے لوگ کوئی عام بات کرتے ہوئے بھی گھبراتے ہیں۔ ان کی صاف گوئی کی عادت کو اگر اخلاقیات کی نظر سے دیکھا جائے تو اسے ایک وصف ہی کہا جا سکتا ہے لیکن دنیا کے پیچیدہ معاملوں میں کبھی کبھی مصلحتاً صاف گوئی سے گریز کرنا پڑتا ہے۔ ورنہ نقصانات کا ندیشہ ہوتا ہے جبکہ حوت افراد جب صاف گوئی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو تمام مصلحتوں کے بالائے طاق رکھ دیتے ہیں، انہیں اپنے نقصان کی کوئی فکر نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں

وقت کی پابندی

حوت افراد وقت کی پابندی کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔ اگر یہ کسی سے وعدہ کر لیں کہ فلاں وقت پر پہنچ جائیں گے تو یہ اپنے وعدے کو پورے طور پر پابندی کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر کوئی رکاوٹ آئے تو اسے دور کر دیتے ہیں۔ دوسروں کے حوالے سے تو یہ لوگ وقت کی بہت پابندی کرتے ہیں لیکن ان کے ساتھ المیہ یہ ہوتا ہے کہ یہ اپنے ساتھ اس حوالے سے بڑی زیادتی کرتے ہیں۔ یہ اپنا کوئی کام وقت پر نہیں کرتے۔ یہ اپنے لئے بہت سے شیڈول بناتے ہیں لیکن اس پر پورا اترنا ان کے لئے بڑا مشکل ہوتا ہے۔ یہ اپنے شیڈول میں تبدیلی کرتے رہتے ہیں اور پھر ایسا ہوتا ہے کہ سارے کا سارا شیڈول خراب ہو جاتا ہے اور یہ لوگ اپنی سستی و کاہلی اور بدنظمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کوئی کام بھی نہیں ہو پاتا۔

مزید پڑھیں

رومانی مزاج

حوت افراد کا مزاج بہت زیادہ رومانی ہوتا ہے۔ یہ بچپن ہی سے رومان پسند ہوتے ہیں اور یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ یہ لڑکپن سے ہی کئی عشق نمٹا دیتے ہیں۔ اس کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ان کی یہ فطرت ہے کہ یہ تمام معاملات میں رومان کا کوئی نہ کوئی پہلو نکال لیتے ہیں۔ اس طرح یہ بے حد تسکین محسوس کرتے ہیں لیکن انہیں شاید یہ اندازہ نہیں ہوتا کہ یہ ان کا بہت وقت بھی ضائع ہوتا ہے اور دوسرے لوگ اپنے مفادات حاصل کر لیتے ہیں جبکہ یہ رومانی ماحول میں ہی غوطے لگاتے رہ جاتے ہیں۔ یہ ویسے تو لیلیٰ مجنوں اور ہیر رانجھا جیسے عشق کے علم بردار بنتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ ان لوگوں نے صرف ایک عشق کیا اور اس کے لئے بڑی قربانیاں دیں جبکہ حوت افراد نے نئے عشق کرتے رہتے ہیں اور اسے سچا عشق قرار دیتے ہیں۔ ان سے اگر یہ کہا جاتا ہے کہ ان کا پرانا عشق بھی تو سچا تھا کہ اس پر کسی قسم کی شرمندگی کا اظہار نہیں کرتے بلکہ خود کو کسی نہ کسی طرح مظلوم بنا کر اس عشق کی ناکامی کا ذمہ دار صنف مخالف کو قرار دیتے ہیں۔ ان لوگوں کی شادی ہو جائے تب بھی ان کے عشق کرنے کی عادت نہیں جاتی ۔ ان کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ تمام عمر عشق کرتے رہتے ہیں اور جہاں بھی چلے جائیں نیا عشق کرنے لگتے ہیں

مزید پڑھیں

جذباتی

ان لوگوں کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ اکثر اوقات جذبات کے قیدی بن کر رہ جاتے ہیں۔ ان کے جذبات ان سے بہت سے ایسے کام کرواتے ہیں جو عام حالات میں یہ نہیں کر سکتے، ان میں سے بہت سے ایسے کام ہوتے ہیں جن کی وجہ سے اکثر انہیں نقصان بھی ہوتا ہے اور بعد میں بھی پچھتانا بھی پڑتا ہے۔ جذباتی فیصلے انہیں بے حد نقصان پہنچاتے ہیں اور اکثر ایسے فیصلوں پر یہ تہیہ کر لیتے ہیں کہ آئندہ جذبات کی بجائے عقل سے کام لیں لیکن پھر جب دوسرا موقع آتا ہے کہ یہ اپنے آپ سے کیے گئے عہد کو بھول جاتے ہیں اور ایک بار پھر جذبات کے دھارے کے ساتھ بہنے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں

غصہ ور

ان لوگوں کو غصہ تو بہت آتا ہے لیکن عام طور پر یہ اپنے غصے کا اظہار نفرت آمیز تاثرات سے کرتے ہیں۔ جب انہیں کسی پر غصہ آ جائے تو غصے کا اظہار اپنے چہرے سے کرتے ہوئے اس سے دور ہو جاتے ہیں۔ بہت زیادہ غصہ آئے تو بک بک کرنے لگتے ہیں۔ یہ لوگ بہت کم ہی ہاتھ پیر کی لڑائی کرتے ہیں۔ ایسی لڑائی یہ صرف اس صورت میں کرتے ہیں جب ان کے پاس اس کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہ ہو۔

مزید پڑھیں

خوش و خرم

یہ لوگ ذرا ذرا سی بات پر خوش و خرم رہنا جانتے ہیں۔ یہ ایسی معمولی باتوں پر بھی خوش ہو لیتے ہیں، جو دوسروں کے لئے اہمیت نہیں رکھتیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ یہ جہاں معمولی باتوں پر خوش ہو لیتے ہیں وہیں ذرا ذرا سی بات پر اداس اور غمگین بھی ہو جاتے ہیں۔ یہ جانوروں اور بچوں سے بہت زیادہ لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر جانداروں کے بارے میں بھی حساس ہوتے ہیں۔ اگر یہ جانوروں اور بچوں وغیرہ کو تکلیف میں دیکھ لیں تو دکھ محسوس کرتے ہیں۔ اگر ان کے بس میں ہو تو ان کی تکلیف دور کر دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

آج کا کام

ان لوگوں میں ایک بری عادت ہوتی ہے کہ یہ اکثر اپنے آج کے کام کو کل پر ڈال دیتے ہیں پھر یہ بھی ہوتا ہے کہ یہ وہ کام دوسرے روز بھی نہیں کرتے اور اسے پھر اگلے روز پر ڈال دیتے ہیں۔ اس وجہ سے یہ نقصانات سے دو چار ہوتے ہیں۔ یہ لوگ اپنے ہاتھ میں موجود کاموں کو تو ٹالتے رہتے ہیں اور ان کاموں کی طرف بھاگتے رہتے ہیں جو ان کے ہاتھ میں نہیں ہوتے۔ اس طرح دونوں کام ہی نہیں ہو پاتے۔ یہ ان کی ایک بری عادت ہے اور

مزید پڑھیں

کم گو

ان لوگوں کو زیادہ بولنے کی عادت نہیں ہوتی۔ اس لئے یہ کم گو مشہور ہوتے ہیں۔ اگر کوئی محفل ہو اور ان کے جاننے والے کم ہوں تو یہ بہت کم بولتے ہیں۔ ایسے میں یہ دوسروں کی باتوں کو بہت غور سے سنتے ہیں۔ اگر کوئی ان سے کوئی بات کرنا چاہے تو اس سے تھوڑی بہت بات چیت کر لیتے ہیں۔ اگر کسی محفل میں ان کے دوست ہوں تو وہاں یہ لوگ خوب بولتے ہیں۔ یہ ہنسی مذاق کرتے ہیں۔ خود بھی خوش رہتے ہیں اور دوستوں کو بھی خوش رکھتے ہیں۔ یہ ان لوگوں سے بالکل کلام کرنا نہیں چاہتے جو ان کے ناپسندیدہ ہوتے ہیں

مزید پڑھیں

دوسروں کا خیال

حوت افراد میں ایک اچھی عادت یہ ہوتی ہے کہ یہ دوسروں کا بے حد خیال رکھتے ہیں۔ یہ ا ن کے جذبات کا خیال کرتے ہیں۔ کوئی ایسی بات نہیں کہتے جو کسی کی دل شکنی کا باعث ہو، اس کے علاوہ کسی کو اپنی کسی حرکت سے کوئی دکھ یا تکلیف نہیں دیتے۔ ان کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ اپنے سے زیادہ دوسروں کا خیال رکھتے ہیں۔ خاص طور پر ان لوگوں کا جو ان کے دوستوں اور پسندیدہ افراد میں شمار ہوں۔ ان کی یہ عادت انہیں ہمدرد ثابت کرتی ہے۔

مزید پڑھیں

مذہب سے لگاؤ

انہیں مذہب سے بے حد لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ اپنی زندگی کے معمولات میں مذہبی اصولوں کا بے حد خیال رکھتے ہیں اور اکثر مذہب کی ترقی و ترویج کے کاموں کی طرف راغب ہو جاتے ہیں اور پھر اپنی زندگی انہی کاموں کے لئے وقف کر دیتے ہیں۔ جب ان کی زندگی میں کوئی مسئلہ در پیش ہو اور اس میں دوسرے لوگ بھی شامل ہوں تو یہ فیصلے کے لئے خود ہی مذہبی اصول پیش کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی کہتے ہیں کہ وہ مذہبی اصول پیش کریں۔

مزید پڑھیں

پریشان

ان لوگوں کے بارے میں یہ تو لکھا جا چکا ہے کہ یہ بہت حساس، سست اور کاہل ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ ان میں ایک خامی یہ بھی ہوتی ہے کہ یہ معمولی باتوں پر پریشان ہو جاتے ہیں۔ یہ ایسی باتیں ہوتی ہیں جنہیں دوسرے اہمیت نہیں دیتے لیکن حوت افراد ان پر بہت زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ ان کی اس عادت پر اکثر لوگ ان کا مذاق بھی اڑاتے ہیں اور کئی ایک انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ اس عادت کو ترک کریں۔ مثال کے طور پر اگر انہوں نے کسی کی معمولی سی رقم بھی واپس کرنا ہو اور یہ اسے واپس کرنے کے قابل نہ ہوں تو یہ اتنے زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں جیسے انہیں کوئی بہت بڑی رقم ادا کرنی ہے۔

مزید پڑھیں

سہارا

وت افراد عموماً سہاروں کے ساتھ زندگی گزارتے ہیں۔ جب یہ کوئی کام بغیر سہارے کے شروع کر دیں تو یہ عدم اعتماد کاشکار ہو جاتے ہیں۔ انہیں بے شمار خدشات و خطرات گھیر لیتے ہیں۔ یہ اس کام کو صحیح طور پر انجام نہیں دے پاتے، اس لئے کم کاموں میں دوسروں کو شامل کرتے ہیں اور ان کا سہارا حاصل کرتے ہیں

مزید پڑھیں

مہمان نواز

یہ بہت مہمان نواز ہوتے ہیں۔ اگر کوئی مہمان آ جائے تو یہ ہر طرح سے اس کی مہمان نوازی کرنا چاہتے ہیں اوران کی خواہش ہوتی ہے کہ اس سلسلے میں کوئی کسر رہ نہ جائے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ لوگ بار بار آنے والے مہمانوں سے بیزار ہو جاتے ہیں۔ لیکن حوت ایسے لوگ ہیں جن کے پاس اگر کوئی مہمان کثرت سے آنے لگیں تو اس سے بیزار نہیں ہوتے، مہمان نوازی میں ہر وقت ان کا جوش و جذبہ وہی رہتا ہے۔ جیسا کہ پہلی مرتبہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں

شفیق اور مہربان

حوت افراد بہت زیادہ شفیق اور مہربان ہوتے ہیں۔ زندگی کے تمام معاملات میں ان کا یہ رویہ بے قرار ہوتا ہے۔ یہ اگر کسی ادارے کے مالک ہیں تو ان کے کارکن ان کے اس رویے کی وجہ سے بہت خوش رہتے ہیں اور اگر کہیں ملازم ہیں تو ان کے ساتھی اور افسران ان سے اس وجہ سے خوش رہتے ہیں۔ یہ اپنے دوستوں، رشتہ داروں اور ایسے لوگوں کے لئے بھی شفیق اور مہربان ہوتے ہیں جو ان سے پہلی بار ملے ہیں۔

مزید پڑھیں

جدوجہد

یہ لوگ زندگی کے کئی میدانوں میں صرف اس لئے ناکام رہ جاتے ہیں کیونکہ یہ جدوجہد نہیں کرتے، یہ کسی کام کو کرنے سے پہلے ہی ہمت ہار جاتے ہیں اور یہ سوچ لیتے ہیں کہ وہ کام ہو ہی نہیں سکتا جب کہ حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ لوگ ہمت کر لیں تو ان کے پاس اتنی ذہنی صلاحیتیں ہوتی ہیں کہ یہ ہر کام میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے لئے ضروری ہے کہ کسی کام کے شروع کرنے سے پہلے ہی ہمت نہ ہاریں بلکہ اپنے اندر یہ عزم پیدا کر لیں گے اور اگر کسی وجہ سے ناکامی ہو جائے تو مایوس نہ ہوں، یاد رکھیں مسلسل جدو جہد بالآخر کامیابی سے ہمکنار کرتی ہے۔ اگر کسی کام میں ایک بار ناکام ہو جائیں تو کامیابی کے لئے پھر جدوجہد کریں اور ہر بار ناکامی کے بعد نئے جوش اور ولولے سے کام کریں، آپ یقین کر لیں کہ بالآخر کامیابی آپ کے قدم چومے گی۔

مزید پڑھیں

تندرستی

حوت افراد کو یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔ یہ لوگ اپنے کاموں میں اس قدر مشغول و مصروف ہو جاتے ہیں کہ اپنی صحت کی طرف بالکل توجہ نہیں دے پاتے، نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ یہ کمزور ہوجاتے ہیں، ایسے میں یہ کسی کام میں بھی اچھی کارکردگی دکھانے کے قابل نہیں رہتے، ان کا المیہ یہ ہے کہ جب یہ کسی کام میں ناکام ہوتے ہیں کہ قسمت تو کوسنے لگتے ہیں جبکہ انہیں یہ تسلیم کر لینا چاہئے کہ ان کی اپنی کئی کمزوریاں ہیں جس کی وجہ سے یہ ناکام ہوتے ہیں، ایسے میں ایک کمزوری ان کی صحت بھی ہوتی ہے۔ صحت کے حوالے سے انہیں مندرجہ ذیل باتیں ذہن نشین رکھنی چاہئے۔ * وقت پر کھانا کھا لیں۔ * صرف چائے، کافی یا دیگر مشروبات وغیرہ پر گزارا نہ کریں۔ * طاقت ور غذائیں استعمال کریں۔ * سوپ اور جوس استعمال کریں۔ * بہت زیادہ نہ کھائیں۔ * مرغن غذاؤں سے پرہیز کریں۔ * ورزش کی عادت اپنائیں۔ * پیدل ضرور چلیں۔ * سیرو تفریح کریں۔ * پر فضا مقامات پر جائیں۔ * گھٹن زدہ ماحول سے بچیں۔ * مایوس رہنا چھوڑ دیں۔ * ایسے لوگوں کے سامنے رہیں جو خوش و خرم رہتے ہوں۔ * مزاحیہ فلمیں دیکھیں تا کہ آپ کو ہنسنے کا موقع ملے۔

مزید پڑھیں

بغاوت

حوت افراد میں اکثر یہ عادت پختہ ہو جاتی ہے کہ وہ بات بات پر بغاوت کرنے پر اتر آتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ یہ کئی کاموں میں مسلسل ناکام ہوتے ہیں یا مایوس کن صورت حال سے دو چار ہوتے ہیں۔ اس طرح یہ جھنجھلاہٹ کا شکار ہونے کے بعد بغاوت پر اتر آتے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ان کے لئے ضروری ہے کہ خود پر قابو پائیں۔ اگر یہ کچھ کاموں میں مسلسل ناکام ہوتے چلے آ رہے ہیں تو مزید کام نہ کریں۔ اس طرح انہیں جسمانی اور ذہنی طور پر سکون ملے گا اور یہ درست طورپر سوچنے سمجھنے کے قابل ہو جائیں گے۔ مایوسی کی صورت میں یہ سوچیں کہ کامیابیاں اور ناکامیاں زندگی کا حصہ ہیں اور اگر آج یہ ناکام ہوتے ہیں تو مسلسل جدوجہد اور اچھی حکمت عملی سے کامیابی بھی ان کے قدم چومے گی

مزید پڑھیں

حقائق

یہ لوگ چونکہ تصوراتی اور خوابوں کی دنیا میں رہنے والے ہوتے ہیں۔ اس لئے اکثر حقائق سے نظریں چراتے ہیں۔ یہ ایسے کاموں میں ہاتھ نہیں ڈالتے جو صرف اور صرف حقائق پر مبنی ہوں جبکہ معاشی طور پر مستحکم طور پر مستحکم ہونے کے لئے دنیا کے بیشتر کام ایسے ہیں جو حقائق پر مشتمل ہوتے ہیں، یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ سارے ہی کام ایسے ہوتے ہیں، ایسے کام بھی ہیں جو تصوراتی اور جمالیاتی عنصر رکھتے ہیں، حوت افراد کو ویسے تو ایسے ہی شعبوں میں جانے کی کوشش کرنی چاہئے لیکن اگر یہ شعبے میسر نہ آئیں تو دیگر شعبوں میں جانے سے بھی گھبرانا نہیں چاہئے۔ ایک المیہ یہ ہے کہ جو کام ان کی مرضی کے نہیں ہوتے، یہ جلد ہی ان سے بیزار ہونے لگتے ہیں، اکثر ایسا ہوتا ہے کہ یہ انہیں چھوڑ دیتے ہیں، اس طرح یہ مالی نقصان اٹھا کر مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں لہٰذا انہیں اپنی اس خامی پر قابو پانا چاہئے۔ انہیں یہ یقین کر لینا چاہئے کہ دنیا کا کوئی ایسا شعبہ نہیں ہے جس میں یہ کامیاب نہ ہو سکیں، بات صرف اتنی سی ہے کہ انہیں ہمت اور حوصلے سے کام لینا ہے۔ ساتھ ہی انہیں مستقل مزاجی کا مظاہرہ بھی کرنا ہے۔ غیر مستقل مزاجی ان کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

دولت سے نفرت

کیسی عجیب سی بات ہے کہ آج کی دنیا میں جب کوئی دولت سے نفرت کا تصور نہیں کر سکتا، حوت افراد ایسے ہیں جو دولت سے نفرت کا نعرہ بلند کرتے ہیں۔ اسے جمع کرنے کا ان کے یہاں کوئی تصور نہیں ہے۔ اپنے ان جذبات کی وجہ سے یہ اکثر مالی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں اور پھر ان میں سے اکثر یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ دولت اہم چیز ہے۔ یہ تہیہ کرلیے ہیں کہ اب ضرور دولت کو جمع کر لیں۔ تا کہ انہیں اسی طرح کے مشکل حالات کا سامنا نہ کرنا پڑے لیکن جب ان کے پاس رقم آتی ہے تو یہ اپنے اس عہد کو بھول جاتے ہیں اور ایک بار پھر سابقہ جذبات پر عمل پیرا ہو جاتے ہیں۔ اگر ان عورتوں کے پاس دوست کی فراوانی ہو تو تب بھی ان میں اسے جمع کرنے کی ہوس پیدا نہیں ہوتی، یہ اسے کھلے دل سے خرچ کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف دولت اپنے اوپر خرچ کرتے ہیں بلکہ دوسروں کے ساتھ بھی فیاضی کا سلوک کرتے ہیں اور اکثر فضول خرچی بھی کر جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں

غلط فہمی

اکثر لوگوں کو حوت افراد کے بارے میں یہ غلط فہمی ہو جاتی ہے کہ یہ لوگ قرض لے کر واپس نہیں کرتے جبکہ وہ لوگ ان کی اس عادت کو نظر انداز کر دیتے ہیں کہ یہ قرض دے کر بھی اسے بھول جاتے ہیں۔ حوت افرادکو اپنی شخصیت کو اگر لوگوں کی نظریں اچھا رکھنا ہے تو انہیں اپنی اس عادت پر کم از کم اس حد تک ضرور غور کرنا ہو گا کہ قرض لے کر واپس کر دیں، چاہے قرض دینے کے بعد اسے بھول جائیں۔

مزید پڑھیں

متضاد رویے

اگر آپ کو کسی شخص کے رویے میں تضاد نظر آئے تو آپ یہ یقین کر سکتے ہیں کہ اس کا تعلق برج حوت سے ہو گا۔ حوت افراد ہر لمحہ ذہنی الجھنوں کا شکار رہتے ہیں۔ اس وجہ سے ان کے لئے کوئی فیصلہ کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے اور یہی وجہ ہوتی ہے کہ ان کے رویے میں تضاد پیدا ہو جاتا ہے۔ یہ اگر کسی سے بھی اچھا سلوک کر رہے ہیں تو اس کے بارے میں ذرا غور و فکر کے بعد اس سے برا سلوک بھی کر سکتے ہیں۔ ان کا یہ رویہ ان کے دوستوں کے لئے اجنبی نہیں ہوتے، وہ ان کی ایسی باتوں کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں، ہاں نئے ملنے والوں کو یہ رویہ مشکل میں ڈال دیتا ہے۔

مزید پڑھیں

شہرت و مقبولیت

حوت افراد میں سے بہت کم ایسے ہوتے ہیں جو شہرت و مقبولیت کے دیوانے ہیں۔ یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ انہیں شہرت حاصل کرنے کی تمنا نہیں ہوتی لیکن دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والوں کی طرح یہ اس کے لئے دیوانے نہیں ہوتے۔ یہ اکثر ایسے شعبوں میں کام کر رہے ہوتے ہیں جو انہیں بغیر کسی کوشش کے شہرت یافتہ بنا دیتے ہیں۔ مثلاً مصوری، گلوکاری، اداکاری یا پھر دیگر فنون لطیفہ۔ دیکھنے میں آیا ہے کہ اکثر لوگ تھوڑی سی شہرت حاصل کرنے کے بعد بھی مغرور ہو جاتے ہیں۔ ان کی گردن اکڑ جاتی ہے اور وہ کسی سے سیدھے منہ بات کر نا پسند نہیں کرتے لیکن حوت افراد کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے، یہ اگر شہرت کی انتہائی بلندی پر بھی پہنچ جائیں تو ان میں غرور نہیں آتا۔ یہ ایسی صورت میں بھی لوگوں سے نہایت خوش مزاجی سے ملتے ہیں اور کسی پر یہ ظاہر نہیں کرتے کہ ان کی کیا حیثیت ہے لیکن اس وقت یہ غصے میں آ جاتے ہیں۔ جب انہیں ان کے درجے سے نیچا دکھانے کی کوشش کی جائے، ایسے میں یہ واضح طور پر اپنی حیثیت دوسروں کو بتا دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں

غیر معتدل

یہ زندگی کے اکثر معاملات میں غیر معقول نظر آتے ہیں۔ کبھی اگر یہ کسی ایک کام میں مشغول ہو جائیں کہ اس میں اس قدر ڈوب جاتے ہیں کہ دوسرے کاموں کی طرف سے غافل ہو جاتے ہیں۔ اس طرح کھانے پینے میں بھی ان کا یہی حال ہوتا ہے، یہ اگر اس جانب توجہ دے لیں تو نہایت احتیاط اور پابندی سے متضاد اشیاء کھاتے ہیں اور اگر اس طرف سے غافل ہو جائیں تو چائے اور بسکٹ پر بھی گزارا کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے انہیں اعتدال پیدا کرنا چاہئے۔

مزید پڑھیں

شکی مزاج

یہ بڑے شکی مزاج ہوتے ہیں اور اس حوالے سے یہ بہت مشہور بھی ہو جاتے ہیں۔ لوگ ان کے بارے میں یہ تو آرام سے کہہ دیتے ہیں کہ یہ شکی مزاج ہیں لیکن یہ جاننے کی ہرگز کوشش نہیں کرتے کہ اس کی وجہ کیا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہوتی ہے کہ حوت افراد کے اندر دو طرح کے جذبات و خیالات ہر وقت موجزن رہتے ہیں۔ اگر ایک جانب یہ کسی شخص پر اعتبار کرتے ہیں تو الگ لمحات میں اسی کے خلاف کوئی نہ کوئی شک ان کے ذہن میں جنم لے لیتا ہے۔ ان کا شکی رویہ صرف نئے لوگوں کے ساتھ نہیں ہوتا بلکہ ان کے پرانے دوست اور احباب بھی اسی رویے کا شکار ہوتے ہیں لیکن چونکہ وہ اس کے عادی ہو چکے ہوتے ہیں۔ اس لئے درگزر کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

موڈی

حوت افراد کے بارے میں لفظ ’’موڈی‘‘ انتہا کی مناسبت ہے۔ اگر یہ موڈ میں ہوں تو ان سے بڑے سے بڑا کام لیا جا سکتا ہے لیکن اگر ان کا موڈ نہ ہو تو ان سے ذرا سا کام بھی نہیں لیا جا سکتا۔ حوت افراد اپنے اس رویے کی وجہ سے اکثر اپنا نقصان بھی کر لیتے ہیں لیکن یہ اپنے موڈ کے خلاف کوئی کام نہیں کرتا۔

مزید پڑھیں

پر کشش

حوت افراد خاصے پر کشش ہوتے ہیں۔ یوں کہنا مناسب ہو گا کہ ان میں ایک پر اسرار کشش ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ ان سے متاثر ہوتے ہیں۔ دوسروں کو متوجہ اور متاثر کرنے کے لئے حوت افراد کو کسی خاص یا اچھے ڈریس کی ضرورت نہیں ہوتی، ہر لباس اور ہر حال میں یہ دوسروں کے لئے کشش کا باعث بنتے ہیں۔ ان لوگوں کو خود ایسی بات کا احساس نہیں ہوتا کہ ان میں کوئی ایسی کشش ہے جو دوسروں کو متاثر کر رہی ہے بلکہ اکثر تو یہ بھی ہوتا ہے کہ دوسرے ان سے متاثر ہو رہے ہیں اور یہ اس بات پر شرمندہ ہو رہے ہوتے ہیں کہ ان کی ڈریسنگ اچھی نہیں ہے یا ان کا حلیہ خراب ہے۔

مزید پڑھیں

لمبے بال

یہ لوب لمبے بال پسند کرتے ہیں۔ اس میں شک نہیں کہ یہ ان پر بہت اچھے لگتے ہیں۔ یہ کسی فیشن سے متاثر نہیں ہوتے۔ آئے دن نیا ہیئر اسٹائل آتا رہتا ہے لیکن یہ اسے نہیں اپناتے، ان کا اپنا ہیئر اسٹائل سدا بہار ہوتا ہے اور یہ اس سے اچھے لگتے ہیں۔

مزید پڑھیں

دوسروں کے معاملات

ان میں یہ عادت بھی ہوتی ہے کہ یہ دوسروں کے معاملات میں خود کو الجھا لیتے ہیں، حالانکہ اس طرح انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوتا لیکن ایسا کرنا ان کی فطرت کا حصہ ہے، اس کی ایک وجہ تو ان کی ہمدرد طبیعت ہے۔ جہاں یہ کسی کی تکلیف اور مشکل میں دیکھتے ہیں تو اس کی بے غرض مدد پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔ یوں جب کوئی معاملہ زیادہ بڑھتا ہے تو یہ اس میں الجھتے چلے جاتے ہیں اور اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے یہ خود بھی اس معاملے کے فریق ہوں۔ یہ ہر حال میں مظلوم اور مستحق لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں، اس طرح یہ مخالفین سے دشمنی بھی مول لیتے ہیں، ایسے میں یہ بہت پر جوش ہوتے ہیں اور اگر ضرورت پڑے تو ہاتھا پائی سے بھی گریز نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں

خوشیوں کا حصول

دوسرے لوگوں کے لئے دولت اور دیگر مادی اشیاء کا حصول اولیت رکھتا ہے لیکن حوت افراد کے لئے خوشیوں کا حصول بہت اہم ہوتا ہے۔ یہ خوش رہنا چاہتے ہیں، اس کے لئے انہیں دولت اور دیگر مادی اشیاء کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ضروری نہیں ہے کہ یہ کسی بڑی اور شاندار کار میں بیٹھ کر خوش ہوں، اس کے مقابلے میں یہ کسی ایسی بس میں بیٹھ کر خوش ہو سکتے ہیں جو پر فضا مقام سے گزری ہو۔

مزید پڑھیں

قربانی کا جذبہ

ان لوگوں میں قربانی کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوتا ہے۔ اپنے رشتہ داروں اور دوستوں کے لئے یہ بڑی سے بڑی قربانی دینے کے لئے تیار رہتے ہیں۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ جب کسی پر مصیبت آتی ہے تو اس کے رشتہ دار اور دیگر احباب اس کا ساتھ چھوڑ دیتے ہیں لیکن حوت افراد سے ایسی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ یہ اپنے عزیزوں کو مشکل میں دیکھ کر ان کا ساتھ چھوڑتے بلکہ یہ محسوس کرنے لگتے ہیں جیسے یہ خود مشکل میں گرفتار ہو گئے بلکہ یہ کہا جا سکتا ہے کہ یہ مشکل میں پھنس جانے والے سے زیادہ پریشان ہو جاتے ہیں

مزید پڑھیں

چہرہ

ان لوگوں کا چہرہ بڑا دلکش ہوتا ہے۔ ان کے نین و نقش دوسروں کو بے حد متاثر کرتے ہیں۔ انہیں خود یہ احساس نہیں ہوتا کہ لوگ ان کی دل کشی سے متاثر ہو رہے ہیں بلکہ حوت افراد ایسے ہوتے ہیں جو اس احساس کمتری میں مبتلا ہوتے ہیں کہ ان کے چہرے میں کوئی کشش نہیں ہے۔

مزید پڑھیں

سنجیدگی

حوت افراد اکثر اوقات بہت زیادہ سنجیدہ رہتے ہیں، یہ دوسروں سے الگ تھلگ رہنا پسند کرتے ہیں اور اگر کوئی ان سے بات چیت کرے تو اس سے زیادہ کلام نہیں کرتا۔ یوں کہا جا سکتا ہے کہ ان لوگوں پر اکثر سنجیدگی کے دورے پڑتے ہیں۔ اگر ایسے میں ان کے پسندیدہ دوست آ جائیں تو ان کا موڈ یکدم بدل جاتا ہے۔ ان کی ساری سنجیدگی غائب ہو جاتی ہے اور یہ ہنس ہنس کر باتیں کرنے لگتے ہیں۔ عام حالات میں یہ تنہا رہنا پسند کرتے ہیں۔ یہ کہنا مناسب ہے کہ تنہائی ان کی ضرورت ہے، اگر یہ دن بھر میں کچھ دیر تنہا رہ لیں تو یہ بے چینی محسوس کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں

غیر متوقع رویہ

ان لوگوں سے کسی بھی غیر متوقع رویہ کی امید کی جا سکتی ہے ۔ بظاہر یہ بہت سنجیدہ اور ٹھنڈے مزاج کے نظر آتے ہیں لیکن جب یہ کسی کام میں پر جوش ہوتے ہیں تو ان کی ساری سنجیدگی غائب ہو جاتی ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے بارے میں کہیں بھی کوئی حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی، کیا آپ کسی ٹھنڈے مزاج کے شخص سے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ وہ اشتعال میں آ کر کسی ایسے شخص کا سر پھاڑ سکتا ہے جس سے باقی لوگ ڈرتے ہوں؟ جی ہاں حوت افراد سے ایسی ہی باتوں کی توقع کی جا سکتی ہے۔

مزید پڑھیں

بہادر

اب تک ہم نے حوت افراد کے بارے میں جو کچھ لکھا ہے، اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ یہ لوگ بہادری کا کوئی کام نہیں کر سکتے بلکہ ان کے بارے میں تو اکثر لوگ یہ بھی کہتے ہیں کہ یہ بزدل ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایسی تلخ باتوں کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں جو دوسروں کے لئے اشتعال کا باعث بنتی ہیں۔ حوت افراد کوئی انتہا پسندانہ قدم اٹھانے سے اس وقت تک گریز کرتے ہیں جب تک یہ بہت زیادہ مجبور نہ ہو جائیں لیکن جب یہ سوچ لیں کہ اب معاملے کو سنبھالنے کے لئے سخت رویہ اختیار کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے تو پھر ان کے اندر ایک جوش سا بھر جاتا ہے، ان کی سنجیدگی غائب ہو جاتی ہے، یہ اپنے ٹھنڈے مزاج کا لبادہ اتار کر ایک جانب رکھ دیتے ہیں اور پھر ان کا ایک ایسا روپ سامنے آتا ہے جو بہت خطرناک ہوتا ہے، ایسے میں یہ بڑے سے بڑا قدم اٹھانے سے بھی گریز نہیں کرتے۔

مزید پڑھیں

یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں

متعلقہ مضامین

6 مضامین

حوت

نشان ۔۔۔۔۔۔ دو مچھلیاں تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 20؍ فروری تا 20؍ مارچ حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ نپ چون عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ اتوار، پیر ، جمعرات مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 7 مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، نیلم اور پنا مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ گہرا نیلا، سلیٹی، سفید ، بنفشی

مزید پڑھیں

دلو

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 21؍ جنوری تا 19؍ فروری حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ یورانس عنصر ۔۔۔۔۔۔ ہوا نشان ۔۔۔۔۔۔ مشکیزہ، بردار موافق دن ۔۔۔۔۔۔ ہفتہ، اتوار موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 4-8 موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، فیروزہ، نیلم موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ بنفشی، ہلکا نیلا، سبز

مزید پڑھیں

جدی

حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸

مزید پڑھیں

قوس

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی

مزید پڑھیں

عقرب

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا

مزید پڑھیں

میزان

تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ

مزید پڑھیں

یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں