مکمل راستہ
برج
حوت
نشان ۔۔۔۔۔۔ دو مچھلیاں تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 20؍ فروری تا 20؍ مارچ حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ نپ چون عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ اتوار، پیر ، جمعرات مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 7 مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، نیلم اور پنا مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ گہرا نیلا، سلیٹی، سفید ، بنفشی
حوت خواتین کی خصوصیات
قارئین! گزشتہ صفحات پر ہم نے حوت مردوں کی خصوصیات تحریر کیں۔ ان میں سے بیشتر خصوصیات حوت خواتین کی بھی ہیں۔ مثلاً سنجیدگی، غیر متوقع رویہ، عشق و محبت، ہمدردی، پر کشش چہرہ اور شخصیت، رومانی اور جمالیاتی امور میں دلچسپی، موڈی، غیر معتدل مزاج، بغاوت، مہمان نوازی، شفیق اور مہربان، مذہب سے لگاؤ، کم گو، جذباتی، قوت فیصلہ کی کمی وغیرہ لیکن خواتین ہونے کے ناطے ان کی اپنی کچھ خصوصیات ہیں جن پر ہم ذیل میں روشنی ڈال رہے ہیں۔
گھریلو زندگی
تفصیل
یہ خواتین گھریلو زندگی کو بہت پسند کرتی ہیں، ان کا گھر ان کے لئے سب کچھ ہوتا ہے۔ یہ امور خانہ داری سے بہت دلچسپی رکھتی ہیں۔ گھر کی جانب ان کی دلچسپی کے بارے میں ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ خواتین ذہنی الجھنوں کا شکار رہتی ہیں۔ اس لئے یہ اپنے گھر میں خود کو محفوظ سمجھتی ہیں۔ باہر کے امور نمٹانے کے بعد یہ جلد از جلد اپنے گھر میں آ جانا پسند کرتی ہیں۔
متعلقہ صفحات
7 صفحاتمکمل عورت
ویسے تو دیگر برجوں سے تعلق رکھنے والی خواتین خوب صورت ہوتی ہیں اور ان میں دیگر خوبیاں بھی ہوتی ہیں لیکن حوت خواتین کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ ہر لحاظ سے مکمل ہوتی ہیں۔ ان میں ذہانت ہوتی ہے، اچھی منصوبہ سازی کرتی ہیں، دور اندیش ہوتی ہیں، ہمدرد اور ملنسار ہوتی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ خوب صورت اور ساحرانہ دلکشی کی مالک ہوتی ہیں۔
شوہر
جو مرد حوت خواتین سے شادی کرتے ہیں، وہ ایک اچھا فیصلہ کرتے یہیں کیونکہ حوت خواتین کے لئے ان کا شوہر بہت اہمیت رکھتا ہے۔ یہ اس سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس کی وفادار ہوتی ہیں۔ یہ خواتین اپنے شوہر کی اچھے برے حالات میں بہترین ساتھی ثابت ہوتی ہیں۔ اگر شوہر مالی مسائل کا شکار ہو جائے تو یہ خود کوئی کام کر کے اس کی مدد کرتی ہیں۔ یہ اپنے شوہر کی بڑی بڑی کوتاہیوں کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔ حتیٰ کہ اگر وہ بے وفائی کا مرتکب ہو تو یہ اسے آسانی سے معاف کر دیتی ہیں۔
بچے
جس طرح حوت خواتین کو اپنے گھر اور شوہر سے بہت محبت ہوتی ہے اس طرح یہ اپنے بچوں سے بھی بہت زیادہ محبت کرتی ہیں۔ یہ ان کے ساتھ کبھی سخت رویہ اختیار نہیں کرتیں۔ ان سے بہت زیادہ لاڈ پیار کرتی ہیں، اس طرح اکثر ان کے بچے بگڑ بھی جاتے ہیں، ایسے میں باپ کی مداخلت ضروری ہوتی ہے کیونکہ حوت مائیں کسی حالت میں بچوں پر سختی نہیں کر سکتیں۔ یہ اپنے بچوں کی تربیت و نگہداشت اچھے طریقے سے کرتی ہیں، ان کی ضروریات کا خیال رکھتی ہیں اور ان کی تمام فرمائشیں پوری کر دینا چاہتی ہیں۔ یہ انہیں ہر قدم پر کامیاب و کامران دیکھنا چاہتی ہیں۔
حسن
ہم نے تذکرہ کیا کہ یہ خواتین خوب صورت نین و نقش رکھتی ہیں اور ان میں ساحرانہ کشش ہوتی ہے لیکن ان میں سے اکثر خواتین اس احساس کمتری میں مبتلا ہوتی ہیں کہ وہ حسین نہیں ہیں، اس احساس کو ختم کرنے کے لئے وہ نہ صرف میک اپ کا سہارا لیتی ہیں بلکہ غذاؤں پر بھی بھرپور توجہ دیتی ہیں۔ یہ خود کو فربہ نہیں ہونے دیتیں۔ اگر ایسا ہو تو یہ فوراً غذا پر کنٹرول کرتی ہیں۔ یہ ورزش اور یوگا کی طرف بھی توجہ دیتی ہیں
محبت
ہم نے حوت مردوں کے بارے میں لکھا تھا کہ یہ ہر عمر میں عشق کرتے رہتے ہیں۔ اگر انہیں ان کی محبوبہ بیوی کی شکل میں مل جائے تب بھی ان کی آتش عشق ٹھنڈی نہیں ہوتی، یہ تو نہیں کہا جا سکتا کہ یہ اپنی بیوی کے حقوق ادا نہیں کرتے یا اس کی طرف توجہ نہیں دیتے، یہ پورے طور پر اپنے فرائض نبھاتے ہیں اور بیوی کو محبت بھی بھرپور دیتے ہیں لیکن اس کے باوجود یہ کسی نہ کسی عورت کے عشق میں مبتلا رہتے ہیں اور اگر انہیں کوئی عورت میسر نہ ہو تو یہ کوئی خیالی عورت بنا لیتے ہیں اور اس سے عشق کرتے ہیں لیکن حوت خواتین کے ساتھ ایسا معاملہ نہیں ہے، یہ شادی سے پہلے صرف ایک مرد کو پسند کرتی ہیں اور کوشش کرتی ہیں کہ اس سے ہی ان کی شادی ہو، اگر ایس ہو جائے تو یہ زندگی بھر اس کی وفادار رہتی ہیں لیکن اگر کسی وجہ سے وہ مرد ان کا شریک حیات نہ بن سکے اور کسی اور مرد سے ان کی شادی ہو جائے تو یہ اپنے شوہر کو اپنا سب کچھ مان لیتی ہیں، یہ ماضی کی طرف پلٹ کر بھی نہیں دیکھتیں۔ انہیں اپنے محبوب کے نہ ملنے کا دکھ تو رہتا ہے لیکن یہ اسے کسی قسم کی اہمیت نہیں دیتیں، یہ اپنے شوہر سے پورے طور پر وفادار ہوتی ہیں اور اس کے علاوہ کسی اور کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتیں۔
متوازن طبیعت
ہم نے حوت مردوں کے بارے میں لکھا تھا کہ یہ غیر معتدل مزاج ہوتے ہیں۔ ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ حوت خواتین بھی ایسی ہی طبیعت رکھتیں لیکن ایسا نہیں ہے بلکہ یہ خواتین متوازن طبیعت رکھتی ہیں اور اعتدال پسند ہوتی ہیں۔ ان کی یہ عادت او رفطرت انہیں ایک اچھا گھرانہ تشکیل دینے میں مدد دیتی ہے۔
نفیس اور صفائی پسند
یہ خواتین بہت نفیس ہوتی ہیں، نفاست پسندی ان کی فطرت کا حصہ ہے، ساتھ ہی یہ صفائی پسند بھی ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہ بہت خوب صورت لباس پہنتی ہیں، ان کا ہیئر اسٹائل منفرد ہوتا ہے۔ ان کا گھر چمکتا دمکتا رہتا ہے اور ان کے بچے صاف ستھرے نظر آتے ہیں
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
نشان ۔۔۔۔۔۔ دو مچھلیاں تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 20؍ فروری تا 20؍ مارچ حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ نپ چون عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ اتوار، پیر ، جمعرات مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 7 مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، نیلم اور پنا مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ گہرا نیلا، سلیٹی، سفید ، بنفشی
دلو
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 21؍ جنوری تا 19؍ فروری حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ یورانس عنصر ۔۔۔۔۔۔ ہوا نشان ۔۔۔۔۔۔ مشکیزہ، بردار موافق دن ۔۔۔۔۔۔ ہفتہ، اتوار موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 4-8 موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، فیروزہ، نیلم موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ بنفشی، ہلکا نیلا، سبز
جدی
حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸
قوس
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی
عقرب
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں