مکمل راستہ
برج
حوت
نشان ۔۔۔۔۔۔ دو مچھلیاں تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 20؍ فروری تا 20؍ مارچ حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ نپ چون عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ اتوار، پیر ، جمعرات مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 7 مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، نیلم اور پنا مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ گہرا نیلا، سلیٹی، سفید ، بنفشی
حوت افراد کی اپنے اور دوسرے برج سے تعلق رکھنے والے افراد سے شادیاں
حوت عورت اور میزان مرد
تفصیل
جس طرح حوت مرد اکثر خیالی دنیا میں رہتے ہیں، اسی طرح برج میزان سے تعلق رکھنے والے مردوں میں بھی یہ خصوصیت پائی جاتی ہے۔ یہ بھی اکثر بڑے بڑے خیالی قلعے تعمیر کرتے ہیں اور خیالوں میں مگن رہتے ہیں لیکن کوئی بھی گھر صرف خیالوں کی بنیاد پر نہیں چلایا جا سکتا، اس کے لئے لازمی طور پر عملی جدوجہد کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ میزان مرد کی ایک بڑی خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ پل میں تولہ اور پل میں ماشہ ہو جاتے ہیں۔ اچانک ان کا رویہ بدل جاتا ہے۔ اگر یہ کسی معاملے میں ابھی بڑے گرم جوش نظر آ رہے ہیں تو ذرا دیر بعد ان کا سارا جوش ختم بھی ہو سکتا ہے اور وہ اس سے سخت بیزار بھی نظر آ سکتے ہیں۔ اس طرح کا رویہ ان کی بیوی کے لئے بھی پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ ان کی ایک خامی یہ بھی ہے کہ یہ کبھی کھل کر کسی کی تعریف نہیں کرتے ہیں۔ ان کے اس رویے کا شکار ان کی بیوی بھی ہوتی ہے، وہ چاہتی ہے کہ اس کے کام کی یا اس کے حسن کی تعریف کی جائے، اس سلسلے میں وہ سخت محنت بھی کرتی ہے لیکن اسے اس وقت سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اس کا شوہر اس کی تعریف نہیں کرتا بلکہ اکثر وہ تنقید کا کوئی پہلو نکال لیتا ہے۔ اس طرح بیوی کی دل شکنی ہوتی ہے جس کا وہ احساس نہیں کرتا۔ خیالوں کی دنیا میں مگن رہنے کی وجہ سے یہ مرد حقائق سے دور ہوتا ہے۔ یہ بڑے بڑے منصوبے تو بنا لیتا ہے لیکن عملی طور پر اس کی کارکردگی صفر ہوتی ہے۔ اس کا اثر اس کے گھر پر بھی پڑتا ہے۔ کام کاج نہ کرنے کی وجہ سے یہاں اکثر مالی مشکلات رہتی ہیں۔ ایسے میں بیوی کے رشتہ دار مالی معاونت کرتے رہتے ہیں یا پھر یہ عورت خود کوئی جاب وغیرہ کر کے گھر کے مالی امور نمٹاتی ہے۔ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ اس مرد کا کوئی رشتہ دار، دوست یا بیوی کا کوئی رشتہ دار اسے کاروبار کے لئے پیسہ دے دیتا ہے۔ بس اس وقت اس شخص کا ذہن تیزی سے چلنے لگتا ہے اور یہ اتنے بڑے بڑے منصوبے بنانے لگتا ہے جس کے لئے وہ رقم ناکافی ہوتی ہے۔ اسے سمجھایا جائے تو وہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتا ہے اور اپنی بات کو صحیح ثابت کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، اگر یہ کام شروع کر دے تو اسے کچھ عرصے بعد ناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔ ایسے میں جب لوگ اسے کہتے ہیں کہ انہوں نے تو پہلے ہی اسے سمجھایا تھا تب یہ ایک بار پھر خود کو درست ثابت کرتا ہے اور ناکامی کی کوئی نہ کوئی وجہ بتا دیتا ہے۔ یہ مرد امن پسند ہوتا ہے۔ اس لئے گھر سے باہر جھگڑے نہیں کرتا اور نہ گھر میں یہ جھگڑے پسند کرتا ہے۔ یہ مرد اپنے بچوں سے بہت محبت کرتا ہے، گھر کے حالات چاہے کیسے بھی ہوں، یہ اس قدر ضرور کماتا ہے کہ اس کے بچوں کی ضروریات پوری ہوتی رہیں۔ یہ ان کی اچھے انداز میں پرورش کرتا ہے
متعلقہ صفحات
11 صفحاتحوت عورت اور حمل مرد
حمل مرد اور حوت عورت کی زندگی میں اکثر ناخوش گوار موڑ آتے رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حمل مرد ترقی حاصل کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں، اس کے لئے وہ بڑی محنت کرتے ہیں اور یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ اپنے مقصد کے حصول کے لئے اکثر وہ غلط راستوں کا انتخاب کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے جبکہ حمل عورت غلط راستوں کو پسند نہیں کرتی۔ اس کے علاوہ یہ مرد اپنی غلط روش کے ساتھ ساتھ عجلت پسندی کا بھی مظاہرہ کرتے ہیں، اکثر بلا سوچے سمجھے بڑے بڑے قدم اٹھا لیتے ہیں جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ انہیں ناکامی سے دو چار ہونا پڑتا ہے۔ حمل مردوں کی ایک بڑی خامی یہ ہوتی ہے کہ یہ بیوی پر اکثر طنز کرتے رہتے ہیں، بات بات پر اسے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ ایسی باتیں حوت جیسی حساس عورت کے لئے ناقابل برداشت ہوتی ہیں۔ حمل مرد یہ خواہش رکھتے ہیں کہ ان کی بیوی تمام معاملات میں اس کا بھرپور ساتھ دے، وہ تیز رفتار اور غلط راستوں پر بھی چلتا ہے، یہ باتیں بھی حوت عورت کے لئے نا قابل برداشت ہوتی ہیں۔ یہ مرد بیوی سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اس کے سیدے کاموں میں اس کا بھرپور ساتھ دے گی جبکہ حوت بیوی اسے راہ راست پر لانے کی کوشش کرتی ہے تو وہ بپھر جاتا ہے، ایسے میں وہ کہتا ہے کہ بیوی کو اس کے مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ایسی باتیں بھی حوت بیوی کے دل شکنی کا سبب بنتی ہیں۔ حمل مرد بڑے کھلے ہاتھ سے خرچ کرتے ہیں یعنی یہ فضول خرچ ہوتے ہیں جبکہ حمل عورت کفایت شعار ہے، وہ جب شوہر کو فضول خرچی سے روکنے کی کوشش کرتی ہے تو ایک بڑا ہنگامہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ حمل مردوں کو بہت زیادہ دوست رکھنے کی عادت ہوتی ہے، اس لئے وہ آئے دن گھر پر دوستوں کی دعوت کرتے رہتے ہیں، چونکہ حوت خواتین اچھی مہمان نواز ہوتی ہیں اسی لئے شوہر کو ان سے اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں ہوتی بلکہ وہ خوش ہوتا ہے۔ بے شمار خامیوں کے باوجود حمل مرد اس حد تک ذمہ دار ضرور ہوتا ہے کہ بیوی کی ضروریات کا پورا پورا خیال رکھتا ہے۔ حوت خواتین چونکہ اپنے شوہر کی بڑی وفا دار ہوتی ہیں۔ اس لئے اس کی تمام خامیوں کو نظر انداز یا برداشت کر کے اپنے گھرانے کو قائم رکھتی ہیں اور شوہر اپنی پریشانیوں کو ظاہر نہیں ہونے دیتیں۔
حوت عورت اور ثور مرد
اس جوڑے کی زندگی بہت زیادہ خوش گوار تو نہیں ہوتی لیکن اسے بہت زیادہ نا خوش گوار بھی نہیں کہا جا سکتا۔ ثور مرد مندرجہ ذیل خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں۔ با عمل دیانت دار قول کے پکے سست و کاہل خاموش رہنے والے سکون کے متلاشی محنتی ذہین حوت خاتون کے لئے ثور مرد کے ساتھ زندگی گزارنا اس طرح آسان ہو سکتا ہے کہ اگر اپنے شوہر کو پوری طرح سمجھ لے۔ اسے یہ جان لینا چاہئے کہ اس کا شوہر سست و کاہل ہے، اس وجہ سے اس سے یہ امید نہ رکھے کہ وہ اکثر کلاموں میں تیزی کا مظاہرہ کرے گا۔ یہ مرد فیصلہ کرنے میں بہت وقت لگاتا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس کی قوت فیصلہ خاصیکمزور ہوتی ہے۔ اس لئے بیوی کو چاہئے کہ وہ شوہر کے اس مزاج کو سمجھتے ہوئے ایسے فیصلے فوری طور پر اور خود کر لے جس کے لئے زیادہ وقت نہ ہو۔ ثور مرد خاصے ذمہ دار ہوتے ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ ان کی بیوی اور ان کے گھر کی کیا ضروریات ہیں۔ یہ ضروریات بر وقت پوری کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ کسی کو شکایت کا موقع نہیں دیتے۔ ثور مردوں کی سب سے اچھی بات یہ ہوتی ہے کہ یہ بیوی کے کسی کام پر تنقید نہیں کرتے بلکہ وقتاً فوقتاً اس کی تعریف کرتے رہتے ہیں، حوت بیوی چونکہ حساس فطرت کی مالک ہے۔ اس لئے ایسی تعریفیں اس کے لئے خوشی کا باعث ہیں۔ وہ مزید دلچسپی سے کام کرنے لگتی ہے۔ ثور مرد اپنے کاموں میں بیوی سے زیادہ مشورے لینا پسند نہیں کرتے۔ اس لئے بیوی کو اس سلسلے میں محتاط رہنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ مرد کھانے پینے کے بہت شوقین ہوتے ہیں، بیوی اگر گھر کے ماحول کو خوشگوار رکھنا چاہتی ہے تو اسے اس جانب خاص توجہ دینی ہوگی۔ مجموعی طور پر اگر جائزہ لیا جائے تو یہ نتیجہ سامنے آئے تا کہ حوت عورت اور ثور مرد اگر ایک دوسرے کو سمجھ لیں تو ان کی زندگی بڑی خوش گزار ہو سکتی ہے۔ ثور مردوں کی سب سے بڑی خامی یعنی سستی اور کاہلی کو اگر بیوی برداشت کر لے تو نا خوش گوار واقعات رونما نہیں ہوں گے۔ اس بیوی کو کوئی کام کرنے کے لئے شوہر پر دباؤ نہیں ڈالنا چاہئے، اس سے شوہر چڑھ سکتا ہے اور اگر شوہر اپنی اس کمزوری پر قابو پا لے تو کسی تلخی کی گنجائش کم ہو سکتی ہے۔
حوت عورت اور جوزا مرد
جوز امرد بہت دلکش شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ ان میں سنجیدگی ذرا کم ہی ہوتی ہے اور یہ ہنسی مذاق کرتے رہتے ہیں لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ کسی طرح سے غیر ذمہ داریا کمزور ہوتے ہیں۔ یہ ذمہ دار ہوتے ہیں۔ ان کی ایک خصوصیت یہ ہوتی ہے کہ یہ تبدیلی پسند ہوتے ہیں، حوت عورت کی فطرت یہ ہے کہ وہ ایک ہی جگہ رہنا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ جوزا مردوں کی ایک خامی یہ ہے کہ یہ مستقل مزاج نہیں ہوتے، ایک ہی کام انہیں بور کر دیتا ہے اور یہ تبدیلی کے لئے بے چین ہو جاتے ہیں۔ ایسے میں یہ ایک بڑی غلطی بھی کر جاتے ہیں کہ اچھی خاصی ملازمت چھوڑ دیتے ہیں اور المیہ یہ ہے کہ یہ پہلے کسی اور ملازمت کا بندوبست بھی نہیں کرتے ہیں۔ یہ جب ایک ملازمت چھوڑ دیتے ہیں تو اس کے بعد کسی اور ملازمت کی تلاش شروع کرتے ہیں۔ اس دوران یہ اپنی پس انداز کی ہوئی رقم سے کام چلاتے ہیں لیکن اگر ان کی توقع کے مطابق دوسری جاب نہ ملے تو ان کی پس انداز کی ہوئی رقم ختم ہوجاتی ہے او ریہ مالی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں جس کا اثر لازمی طور پر ان کے گھر پر بھی پڑتا ہے۔ اسی طرح اگر یہ کوئی کاروبار شروع کریں تو ممکن ہے کہ آغاز میں یہ بہت پر جوش ہوں لیکن یہ اپنی تبدیلی والی فطرت کے ہاتھوں مجبور ہوتے ہیں، اس لئے ان سے توقع کی جا سکتی ہے کہ کسی بھی وقت یہ اپنے اس کاروبار سے بیزر ہو جائیں۔ جب یہ ایس سوچتے ہیں تو پھر یہ نہیں سوچتے کہ ان کا کتنا نقصان ہو جائے گا اور یہ وہ کر کے رہتے ہیں جو ان کے من میں ہوتی ہے۔ جوزا مردوں کی اکثریت لا ابالی سی ہوتی ہے لیکن انہی میں ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں جو بہت ذمہ دار اور ذہین ہوتے ہیں، یہ اچھے منصوبہ ساز اور دور اندیش بھی ہوتے ہیں۔ یہ زندگی کو بڑے اچھے انداز میں گزارنا جانتے ہیں۔ اگر ایسے کسی جوزا مرد سے حوت عورت کی شادی ہو جائے تو یہ جوڑا ایک خوشحال زندگی گزارتاہے۔ ایسے افراد جانتے ہیں کہ ان کے گھر کی ضروریات کیا ہیں، وہ یہ ضروریات بر وقت پوری کرتے رہتے ہیں۔ یہ مرد اس بات سے بھی واقف ہوتے ہیں کہ بیوی کے جذبات و احساسات کیا ہیں، وہ ان کا پورا پورا خیال رکھتے ہیں۔ ایسے مردوں سے توقع کی جا سکتی ہے کہ وہ حوت بیوی کی نہ صرف گھریلو ضرورتیں پوری کریں گے بلکہ یہ جان کر کے ان کے بیوی میں تخلیقی صلاحیتیں ہیں اور وہ فنون لطیفہ کے کسی شعبے میں دلچسپی لیتی ہے، اس کے لئے وہ ایسی سہولتیں فراہم کر سکتے ہیں جن سے بیوی کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔ ایسے جوڑوں کی زندگی کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ حوت بیوی کو کرنسی فطرت کا جوزا شوہر ملا ہے۔
حوت عورت اور سرطان مرد
سرطان مردوں کی مندرجہ ذیل خصوصیات ہیں: * یہ محنتی ہوتے ہیں۔ * تحمل مزاج اور خوش مزاج ہوتے ہیں۔ * بھرپور ذہانت رکھتے ہیں۔ * بہت ذمہ دار ہوتے ہیں۔ * گھر کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ زندگی کو مستحکم رکھنے کے خواہش مند ہوتے ہیں اور اس کے لئے کوشاں بھی رہتے ہیں۔ جلد باز نہیں ہوتے بلکہ ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانے کے عادی ہوتے ہیں اور بہت دور اندیش ہوتے ہیں۔ اکثر ان کی مصروفیات کی وجہ سے بیوی کو ان کا رویہ سرد محسوس ہوتا ہے لیکن درحقیقت وہ اپنی الجھنوں میں گرفتار ہوتے ہیں۔ اس لئے بے اختیار ان کا رویہ ایسا ہو جاتا ہے۔ یہ طنز اور تنقید نہیں کرتا۔ انہیں اگر کوئی بات بری لگے تو یہ اسے اس انداز میں نہیں کہتے جس سے بیوی کی دل شکنی ہوبلکہ وہ اپنی بات بہت پیار اور محبت سے کرتے ہیں۔ حوت عورت کو سرطان مرد کے ساتھ زندگی گزارنا زیادہ مشکل نہیں ہوتا۔ یہ لوگ اگر بہت زیادہ خوش حال زندگی نہ گزاریں تب بھی ایک مطئن زندگی گزارتے ہیں۔ سرطان مرد جدوجہد کا قائل ہوتا ہے۔ اس لئے اکثر اس مالی حالات بہت اچھے رہتے ہیں۔ یہ اپنے گھر کی تمام ضروریات بر وقت پوری کرتا ہے۔ اگر کبھی اس پر برا وقت آئے تو اس کی حوت بیوی اس کا بھرپور ساتھ دیتی ہے اور دونوں مل کر برے حالات کو شکست دے دیتے ہیں۔ سرطان مردوں کی یہ نفسیات ہے کہ انہیں اپنے رشتہ داروں اور خاص طور پر ماں سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ اگر کسی نے اس سے دوستی کرنی ہے اور اس کی حمایت حاصل کرنی ہے تو اس کی ماں کی خدمت کر لے، بس یہ اس پر نچھاور ہو جاتے ہیں، یہ اپنی ماں کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں سن سکتا، ایسے وقت میں یہ کسی کی جان بھی لے سکتا ہے۔ حوت بیوی کو اگر سرطان مرد کی توجہ اور محبت چاہئے تو وہ اس کی ماں کی خدمت کر لے بس یہ شخص اپنی بیوی کے لئے سب کچھ کرنے کے لئے تیار ہو جائے گا اور اگر اس کی ماں اس دنیا میں نہ ہو تو بیوی اس کی ماں کی تعریفیں کر کے بھی اس کی توجہ حاصل کر سکتی ہے۔ یہ مرد اپنے گھر سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں اور اس کی تمام ضروریات بر وقت پوری کرتے ہیں۔
حوت عورت اور اسد مرد
یہ جوڑا ایک اچھی زندگی گزار سکتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حوت عورت نہایت خوش مزاج اور حساس ہوتی ہے۔ وہ اس بات پر کوئی اعتراض نہیں کرتی کہ گھر میں اس کے شوہر کا حکم چلے بلکہ وہ تو بخوشی شوہر کے احکامات بجا لاتی ہے۔ اسد مرد کو بھی ایسی ہی عورت کی ضرورت ہوتی ہے۔ کیونکہ اسد مرد یہ چاہتا ہے کہ گھر پر اس کی حکمرانی ہو اور اس کے فیصلوں پر کوئی اعتراض نہ کیا جائے۔ اسد مرد بہت ذمہ دار اور محنتی ہوتے ہیں۔ یہ اپنے گھر سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں۔ ان کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کا گھر معاشرے میں اچھی نگاہوں سے دیکھا جائے، لوگ ان کی تعریفیں کریں، اس لئے یہ مرد معاشی استحکام کے لئے انتھک محنت کرتا ہے اور گھر کے وقار کو بلند رکھنے کے لئے ایسی باتوں سے گریز کرتا ہے جو گھر کی بدنامی کا باعث بنیں۔ شادی سے پہلے یہ مرد کئی عشق کر سکتا ہے لیکن شادی کے بعد یہ صرف اپنی بیوی کا ہو کر رہ جاتا ہے۔ یہ اس کی ضروریات کو پورا پورا خیال رکھتا ہے۔ حوت بیوی اپنے اسد شوہر کے ساتھ خود کو مکمل طور پر محفوظ خیال کرتی ہے کیونکہ اسد مرد کا رویہ ہی ایسا ہوتا ہے جس سے بیوی کو مکمل تحفظ کا احساس ہوتا ہے۔ یہ مرد کسی بھی مرحلے پر اپنی بیوی کی مدد کے خواہش مند نہیں ہوتے۔ اگر ان کے حالات خراب ہو جائیں تو یہ ان کا تذکرہ گھر پر نہیں کرتے بلکہ گھر سے باہر ہی حالات کو قابو کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ حوت عورت چونکہ بہت ذہین اور گہری نظر رکھنے والی ہوتی ہیں۔ اس لئے اپنے شوہر کی کیفیت کو بھانپ لیتی ہے اور بالآخر اس سے یہ اگلوانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں کہ اس کے حالات ٹھیک نہیں ہیں، یوں یہ اس بات پر بھی آمادہ ہو جاتی ہیں کہ گھر سے باہر نکل کر جاب کر لیں یا اپنے گھر والوں سے مالی مدد حاصل کر یں لیکن اسد مرد بے حد خود دار ہوتا ہے، حالات چاہے کیسے بھی ہوں یہ ان کا مردانہ وار مقابلہ کرتا ہے اور بیوی کو کسی صورت یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ جاب کرے یا کسی طرح اس کی مالی مدد کرے۔ اسد مرد اصولوں کا بہت پابند ہوتا ہے۔ یہ اپنی زندگی کے لئے کچھ اصول وضع کر لیتا ہے اور پھر ان پر پوری طرح کاربند رہتا ہے۔ اس وجہ سے بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ وہ مالی مسائل کا شکار ہو۔ اسد مرد اپنے بچوں کے بارے میں بڑا حساس ہوتا ہے، اس کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے اچھی پرورش پائیں، اس کے لئے وہ سارے وسائل تو مہیا کر دیتا ہے لیکن خود انہیں مناسب توجہ نہیں دیتا لیکن حوت بیوی اس معاملے کو سنبھال لیتی ہے اور خود پورے طور پر بچوں کی نگہداشت کرتی ہے۔
حوت عورت اور سنبلہ مرد
سنبلہ مردوں کی خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں: * یہ بہت ذہین ہوتے ہیں۔ * بہت محنتی ہوتے ہیں۔ * خوش مزاجی ان کی فطرت کا حصہ ہے۔ * دور اندیش ہوتے ہیں۔ * ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھاتے ہیں۔ * یہ تصوراتی نہیں ہوتے بلکہ حقائق پر یقین رکھتے ہیں۔ یہ خیالی قلعے تعمیر نہیں کرتے ہیں بلکہ مسلسل جدوجہد کرتے ہیں۔ * یہ خود کو مالی طور پر مستحکم رکھتے ہیں۔ * انہیں اپنے گھر سے بڑا لگاؤ ہوتا ہے۔ * گھر کی ضروریات بر وقت پوری کرتے ہیں۔ * بہت زیادہ صفائی پسند ہوتے ہیں، یہ گندگی اور بے ترتیبی کو بالکل پسند نہیں کرتے۔ حوت عورت سنبلہ مر دکے ساتھ ایک اچھی زندگی گزار سکتی ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ سنبلہ مرد ذمہ دارہونے کی وجہ سے گھر کی بیشتر ذمہ داریاں خود اٹھاتے ہیں۔ عام طور پر گھروں میں اس بات کا جھگڑا ہوتا ہے کہ عورت شکی مزاج ہوتی ہے اور وہ ذرا ذرا سی بات پر شک کر کے شوہر کا جینا حرام کر دیتی ہے یا پھر شوہر ہی ایسا ہوتا ہے جو دوسری عورتوں میں دلچسپی لیتا ہے لیکن حوت عورت اور سنبلہ مرد کے گھرا نے میں ایسی باتیں جنم نہیں لیتیں کیونکہ ایک تو حوت عورت اپنے شوہر پر شک نہیں کرتی ہے اور پھر سنبلہ مرد بھی اپنی بیوی کے علاوہ کسی اور عورت میں دلچسپی نہیں لیتے ہیں۔ ان دونوں کو اکثر ایک دوسرے سے کوئی شکایت نہیں ہوتی ہے لیکن ہر گھر میں کبھی نہ کبھی، کسی نہ کسی وجہ سے تلخی پیدا ہو جاتی ہے، ایسا وقت اس گھر میں بھی آتا رہتا ہے لیکن یہ دونوں کسی بھی معاملے کو زیادہ طول نہیں پکڑنے دیتے ہیں۔ اگر کسی بات پر ان کی تلخی ہو جائے تو یہ دونوں شور شرابا کر کے خاموش ہو جاتے ہیں اور کافی دیر کی ناراضگی کے بعد میں ان میں سے کوئی ایک فریق دوسرے کو منا لیتا ہے، جس کی غلطی ہوتی ہے وہ اپنی غلطی تسلیم کر لیتا ہے، اس طرح بات ختم ہو جاتی ہے۔ ان دونوں میں ایک بڑی خوبی یہ ہوتی ہے کہ اگر ان کے گھر میں کوئی جھگڑا ہو جائے تو یہ دونوں خود ہی اس کو نمٹاتے ہیں، یہ باہر کے کسی فرد کو اس معاملے میں بولنے کی اجازت نہیں دیتے۔ سنبلہ مرد اپنے بچوں سے بہت لگاؤ رکھتے ہیں، وہ نہ صرف ان کی تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہیں بلکہ اکثر ان کے ساتھ کھیلتے کودتے ہیں اور کھیل ہی کھیل میں ان کی تربیت کرتے ہیں۔
حوت عورت اور عقرب مرد
عقرب مرد کے ساتھ زندگی گزارنا حوت عورت تو کیا کسی اور برج سے تعلق رکھنے والی عورت کے لئے بھی بڑا مشکل ہے۔ عقرب مرد جس عورت سے بھی شادی کرے گا، اس کے گھر میں اکثر اوقات تلخیاں جنم لیتی رہیں گی اور جھگڑے ہوتے رہیں گے۔ یہ مرد بہت ہی سنگدل ہوتا ہے۔ اسے کسی کے جذبات کا بالکل احساس نہیں ہوتا ہے۔ ذرا ذرا سی بات پر ہتھے سے اکھڑ جانا اس کی فطرت میں شامل ہے۔ یہ نہایت ہی بد مزاج ہوتا ہے اور گندی زبان استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔ جب اسے غصہ آ جائے تو یہ آسمان سر پر اٹھا لیتا ہے۔ ایسے میں اگر کوئی اس کی مخالفت کرے، اس سے محبت کرے یا اس کے راستے میں آنے کی کوشش کرے تو اس کی شامت آ جاتی ہے۔ حوت بیوی کے لئے ایسے حالات ناقابل برداشت ہوتے ہیں۔ ایسے وقت میں وہ ایک جانب دبک جانے میں ہی عافیت محسوس کرتی ہے۔ اگر کبھی غلطی سے یہ کوئی لفظ کہہ دے تو شوہر اس کے ساتھ ظالمانہ رویہ اختیار کرتا ہے اور نوبت مار پیٹ تک بھی آ جاتی ہے۔ عقرب مرد زیادہ وقت گھر سے باہر گزارنا پسند کرتا ہے، اسے اپنے دوستوں اور باہر کی سرگرمیوں سے زیادہ دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ ایک اچھا پہلو ہے کہ اسے کاروبار اور اپنی ملازمت وغیرہ سے بہت دلچسپی ہوتی ہے جس کی وجہ سے اس کے مالی معاملات اکثر درست ہی رہتے ہیں بلکہ یہ مالی طور پر مستحکم رہتا ہے۔ اس کا ظالمانہ رویہ اپنی جگہ لیکن یہ اس قد رذمہ دار ضرور ہوتا ہے کہ اپنے گھر والوں کو مالی مشکلات کا شکار نہیں ہونے دیتا۔ یہ بر وقت ضرورت کی ہر چیز مہیا کر دیتا ہے۔ یہ مرد بہت منتقم اخراج ہوتا ہے اور ذرا ذرا سی باتوں کو نوٹ کرتا ہے۔ یہ اپنا انتقام ضرور لیتا ہے۔ اگر کسی سے دشمنی ہو جائے تو اس دشمنی کو ختم کرنے کی بجائے فتح حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور اس کی شدید خواہش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح اپنے دشمن کو شکست دے دے۔ یہ کسی طرح کے حالات کے لئے خود کو تیار رکھتا ہے اور کسی سے ڈرتا نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ اس سے دشمنی کرنے سے گریز کرتے ہیں۔ گھر میں یہ بات بات پر اپنی بیوی کے ساتھ تحقیر آمیز رویہ اختیار کرتا ہے۔ حوت عورت کے لئے ایسا رویہ ناقابل برداشت ہوتا ہے، کسی اور برج کی عورت ہو تو وہ ایسے مرد سے علیحدگی کا سوچتی ہے لیکن حوت عورت بڑی صبر اور حوصلے والی ہوتی ہے۔ اس کا گھر اس کے لئے سب کچھ ہوتا ہے۔ وہ اسے کسی صورت برباد کرنے پر رضا مند نہیں ہوتی، اس لئے شوہر کے ظلم و ستم برداشت کرتی رہتی ہے۔ اگر کوئی اسے علیحدگی کا مشورہ دے تو ایسے کسی مشورے کو نہیں مانتی۔ عقرب مرد کو اپنے بچوں سے محبت تو ہوتی ہے۔ اس لئے وہ ان کی ضروریات کا خیال رکھتا ہے لیکن انہیں وقت نہیں دیتا۔
حوت عورت اور قوس مرد
قوس مرد بہت خوش مزاج ہوتے ہیں اور ہمدرد فطرت کے مالک ہوتے ہیں، اس لئے یہ اپنے حلقۂ احباب میں پسند کئے جاتے ہیں۔ یہ بہت ذمہ دار ہوتے ہیں۔ حوت عورت ان کے ساتھ ایک اچھی زندگی گزار سکتی ہے۔ یہ مرد ایک جگہ ٹک کر نہیں رہ سکتے، یہ تبدیلی کے خواہش مند ہوتے ہیں۔ یہ اکثر اپنی جاب بدلتے رہتے ہیں یا کاروبار تبدیل کرتے رہتے ہیں۔ اگر ایک کاروبار کو جاری رکھیں تو اس میں نت نئی تبدیلیاں کرتے رہتے ہیں۔ یہ مالی طور پر خود کو مستحکم رکھنا چاہتے ہیں۔اس لئے جاب اور کاروبار تبدیل کرنے کے باوجود یہ اپنا نقصان نہیں کرتے۔ یہ فضول خرچی نہیں کرتے، اس لئے خالی رقم پس انداز رکھتے ہیں۔ چونکہ یہ لوگ ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس لئے گھریلو ضروریات کا پوری طرح خیال رکھتے ہیں، اسے کسی تکلیف یا پریشانی میں نہیں دیکھ سکتے۔ ان کا حلقۂ احباب بہت وسیع ہوتا ہے۔ یہ اکثر اپنے گھر پر دوستوں کی دعوت کرتے رہتے ہیں۔ یہ اپنی بیوی کو دوستوں سے ملانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے۔ ان میں یہ خصوصیت ہوتی ہے کہ یہ کسی کی دل شکنی نہیں کرتے۔ اس انہیں بیوی کی کوئی بات بری لگے تو اسے پیار سے سمجھاتے ہیں، یہ اس سے کبھی سخت رویہ اختیار نہیں کرتے۔ انہیں اپنے گھر سے بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ یہ پورے طور پر اپنے پر نظر رکھتے ہیں۔ کب کس چیز کی ضرورت ہے، انہیں معلوم ہوتا ہے، اس لئے گھر کی ہر چیز بر وقت موجود ہوتی ہے۔ مسقبل کے حوالے سے یہ کافی فکر مند ہوتے ہیں۔ اس لئے کافی رقم پس انداز کر کے رکھتے ہیں۔ یہ بیوی سے اپنی رقم چھپاتے نہیں ہیں۔ یہ اسے بتا دیتے ہیں کہ ان کی کتنی رقم بینک میں ہے، کتنی دفتر اور کتنی گھر میں موجود ہے۔ یہ وقتاً فوقتاً بیوی کو تحائف پیش کرتے رہتے ہیں۔ حوت عورت سب سے زیادہ اس وقت خوش ہوتی ہے جب اسے تحفہ دیا جائے لہٰذا انہیں اپنے شوہر کی طرف سے اکثر یہ خوشی ملتی رہتی ہے۔ یہ بیوی کی کوتاہیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور اس کی اچھی باتوں کی تعریف کرتے ہیں۔ گھر سے لگاؤ ہونے کی وجہ سے یہ اس کے استحکام کے لئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔ یہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ان کی بیوی ان کے گھر کے استحکام کے لئے بہت اہم ہے۔ لہٰذا یہ اسے کسی صورت ناراض یا پریشان نہیں کرتے۔ قوس افراد اپنے بچوں سے محبت تو کرتے ہیں لیکن یہ شدید نہیں ہوتی۔ یہ انہیں زیادہ وقت نہیں دیتے لیکن ان کی تمام ضروریات کا خیال ضرور رکھتے ہیں
حوت عورت اور جدی مرد
جدی مردوں کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ زیادہ ذہین نہیں ہوتے ہیں لیکن ان کے لئے یہ بھی نہیں کہا جا سکتا کہ یہ بالکل ہی احمق ہوتے ہیں۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ یہ زندگی کو تیز رفتار انداز میں نہیں گزارتے، یہ خاصے سست اور کاہل ثابت ہوتے ہیں۔ یہ اپنی بیوی سے محبت تو کرتے ہیں لیکن ان کی محبت میں بھی وہ جوش و خروش نہیں ہوتا جس کی بیوی توقع کرتی ہے۔ اکثر یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جس طرح حوت مرد دوہری شخصیت کے مالک ہوتے ہیں، اسی طرح جدی بھی ہوتے ہیں کیونکہ ان کا متضاد رویہ سامنے آتا رہتا ہے۔ یہ مرد خود کو مظلوم ثابت کرتے رہتے ہیں۔ اگر انہیں کسی طرح ناکامی ہو جائے یا ان کا کوئی نقصان ہو جائے تو یہ واویلا مچا دیتے ہیں کہ قسمت ان پر نامہربان ہے اور تمام مصائب و آلام انہیں کے لئے رہ گئے ہیں۔ ان کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ یہ لوگ پرانے دور میں رہتے ہیں اور پرانی روایات کو سینے سے لگا کر ان کے مطابق زندگی گزارنا پسند کرتے ہیں۔ لاکھ کوشش کی جائے کہ یہ موجودہ دور کے مطابق چلیں لیکن یہ کسی صورت پرانی روایات کو خود سے جدا کرنے پر راضی نہیں ہوتے۔ یہ لوگ گھر میں رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں، اس طرح یہ اپنی مرضی کے مطابق رہ سکتے ہیں، بول سکتے ہیں، چل سکتے ہیں۔ جس طرح سرطان مرد اپنے رشتہ داروں کو بہت اہمیت دیتے ہیں، اسی طرح جدی مرد بھی اس معاملے میں بڑے حساس ہوتے ہیں۔اگرانہیں کوئی برا کہہ دے تو یہ سخت رد عمل کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ یہ مرد اچھی رقم کماتے ہیں لیکن اسے خرچ کرتے ہوئے ان کا دل دکھتا ہے۔ فضول خرچی تو درکنار یہ ضرورت کے لئے بھی بڑی مشکل سے رقم خرچ کرتے ہیں، ان کے بارے میں یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ یہ بلا کے کنجوس ہوتے ہیں۔ یہ اکثر خیالوں میں کھوئے رہتے ہیں، اس طرح یہ تسکین محسوس کرتے ہیں کیونکہ خیالوں میں یہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی بسر کر لیتے ہیں جبکہ حقائق کی دنیا میں انہیں اپنی زندگی کے مطابق زندگی گزارنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔ بہرحال یہ سخت مزاج نہیں ہوتے اور نہ ہی بیوی کو طنز و تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔ یہ گھریلو امور میں کوئی خاصی دلچسپی نہیں لیتے ہیں اور ان کی یہ خواہش بھی نہیں ہوتی ہے کہ گھر میں ان کا حکم چلے، یہ اس بات سے مطأن رہتے ہیں کہ ان کی بیوی گھر کے معاملات خوش اسلوبی سے چلا رہی ہے بلکہ اگر وہ ان سے کوئی مشورہ مانگے تو یہ مشورہ بھی دلچسپی سے نہیں دیتے۔ یہ بچوں سے پیار تو کرتے ہیں، ان کی ضروریات کا خیال بھی رکھتے ہیں لیکن انہیں زیادہ وقت نہیں دیتے، اکثر انہیں ڈانٹ ڈپٹ کرتے رہتے ہیں، بعض اوقات مار پیٹ بھی کرتے ہیں۔
حوت عورت اور دلو مرد
دلو مرد بہت ذہین، سمجھدار، دور اندیش اور خوش مزاج ہوتے ہیں۔ اس مرد کے ساتھ حوت عورت اچھی زندگی گزار سکتی ہے۔ دلو مرد بہت ذمہ دار ہوتے ہیں۔ اس لئے گھر کی تمام ضروریات کا خیال رکھتے ہیں۔ انہیں اپنی بیوی سے محبت بھی بہت ہوتی ہے۔ اس لئے اس کے جذبات کا خیال رکھتے ہوئے ایسی باتوں سے گریز کرتے ہیں جو اس کی دل شکنی کا سبب بنیں۔ یہ بیوی کے کاموں کی تعریف بھی کرتے رہتے ہیں۔ اس طرح بیوی ان سے بے حد خوش رہتی ہے۔ حوت عورت کے بارے میں ہم یہ تحریر کر چکے ہیں کہ اگر اسے تحفہ دیا جائے تو یہ بہت خوش ہوتی ہے، دلو مرد اکثر اپنی بیوی کو تحفے دیتے رہتے ہیں، یوں اسے خوش ہونے کا بار بار موقع ملتا ہے۔ دلو مرد جھگڑالو یا بدتمیز نہیں ہوتے۔ یہ شائستگی سے بات چیت کرتے ہیں اور لڑائی جھگڑوں سے دور رہتے ہیں بلکہ یہ دوسروں کے جھگڑے بھی ختم کرانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بہت زیادہ دوستی بناتے ہیں بلکہ یہ کہنا بے جا نہ ہو گا کہ ان میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ یہ ہر ملنے والے کو دوست بنا لیتے ہیں۔ جو کوئی ان سے ایک بار مل لے وہ ان کی گفتگو اور مزاج سے اس قدر متاثر ہوتا ہے کہ دوبارہ ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے اور جب دوبارہ مل لے تو تیسری بار ملتا ہے اور یوں ان کی دوستی ہو جاتی ہے۔ یہ وسیع ذہن کے لوگ ہوتے ہیں اور دنیا و کائنات کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جان لینا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سائنس اور آثار قدیمہ سے انہیں گہری دلچسپی ہوتی ہے۔ یہ چونکہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتے ہیں اس لئے اس کے وفادار ہوتے ہیں۔ دوسری عورتوں میں یہ بالکل دلچسپی نہیں لیتے۔ یہ عموماً گھر میں رہنا پسند کرتے ہیں لیکن گھر سے باہر بھی ان کی بہت مصروفیات ہوتی ہیں اور پھر ان کا حلقۂ احباب وسیع ہوتا ہے جس کی وجہ سے یہ اکثر گھر سے باہر رہتے ہیں، اس کے باوجود گھریلو ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہوتے۔ گھر میں ضرورت کی ہر چیز بر وقت مہیا کر دیتے ہیں۔ یہ فضول خرچ نہیں ہوتے بلکہ کفایت شعار ہوتے ہیں۔ اس لئے ان کے پاس اچھی رقم پس انداز رہتی ہے۔ ضرورت کے وقت یہ مناسب خرچ کرتے ہیں اور کنجوسی نہیں کرتے۔ یہ گھریلو امور میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتے اور گھر میں اپنا حکم چلانے کے خواہش مند بھی نہیں ہوتے۔ اپنے بچوں سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کی اچھی پرورش کرتے ہیں اور اکثر انہیں وقت بھی دیتے ہیں۔
حوت عورت اور حوت مرد
حوت مرد بہت زیادہ ہمدرد، مہربان شفیق اور خوش مزاج ہوتے ہیں۔ انہیں اپنے گھر سے بہت لگاؤہوتا ہے۔ اس لئے اس کے استحکام و خوش حالی کے لئے کوشاں رہتے ہیں۔ یہ عام طور پر خیالوں کی دنیا میں رہتے ہیں لیکن حقائق سے مکمل طور پر اپنا ناطہ نہیں توڑتے ہیں۔ یہ جانتے ہیں کہ ان کے گھر کی کیا ضروریات ہیں، یہ انہیں ضرور پورا کرتے ہیں۔ گھریلو امور سے انہیں زیادہ دلچسپی نہیں ہوتی ہے اور نہ ہی گھر میں اپنا حکم چلانا چاہتے ہیں۔ اگر ان کی بیوی خوش اسلوبی سے گھریلو امور چلا رہی ہو تو یہ مطۂن رہتے ہیں۔ یہ آزاد طبع ہوتے ہیں اور اپنی آزادی سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوتے۔ انہیں کسی کا حکم ماننے سے سخت نفرت ہوتی ہے۔ اگر یہ کسی جگہ ملازم ہوں تو اپنے افسران اور سینئرز کا حکم بھی بادل نخواستہ مانتے ہیں۔ یہ تبدیلی پسند ہوتے ہیں اور ایک جگہ ٹک کر کام کرنا ان کے لئے مشکل ہوتا ہے، اس لئے اکثر جاب بدلتے رہتے ہیں۔ کاروبار کے حوالے سے بھی ان کا یہی رویہ ہوتا ہے، اس کے علاوہ یہ اکثر گھر بھی بدلتے رہتے ہیں۔ اگر گاؤں دکھی ہو تو اسے بھی تبدیلی کرتے رہتے ہیں۔ یہ بہت فراخ دل ہوتے ہیں۔ جب ان کے پاس رقم آئے تو بہت فیاضی سے خرچ کرتے ہیں بلکہ فضول خرچی بھی کرتے ہیں۔ فنون لطیفہ سے انہیں بہت لگاؤ ہوتا ہے۔ اس لئے اپنے لئے ایسے ہی شعبوں کا انتخاب کرتے ہیں، ان میں اگر کامیاب ہو جائیں تو خوب دولت کماتے ہیں لیکن اگر ان کی بیوی توجہ نہ دے تو یہ ساری رقم خرچ کرنے سے دریغ نہیں کرتے۔ دوستوں پر خوب پیسہ لٹاتے ہیں۔ یہ جمالیاتی ذوق و شوق رکھتے ہیں۔ یہ معمولی باتوں سے خوشیاں کشید کر لیتے ہیں۔ مادی اشیاء ان کے لئے اہمیت نہیں رکھتیں۔ ویسے تو یہ چالاکیوں اور دھوکا بازی سے گریز کرتے ہیں لیکن اگر کسی وجہ سے ایسا کرنے پر مجبور ہو جائیں تو پھر ان کے داؤ سے بچنا کسی کے لئے بھی نا ممکن ہوتا ہے، یہ ایسے لوگوں کو بھی آسانی سے فریب دے لیتے ہیں جو خود بہت بڑے دھوکے باز ہوتے ہیں۔ شادی کے بعد بھی یہ عشق و محبت جاری رکھتے ہیں۔ اگر انہیں موقع مل جائے تو یہ ایک سے زیادہ شادیاں بھی کر لیتے ہیں۔ بچوں کے بارے میں یہ بہت حساس ہوتے ہیں۔ یہ بچوں پر کوئی سختی نہیں کرتے بلکہ ان کی شرارتوں کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں، ان کی اچھی پرورش کرتے ہیں اور ان کی ہر خواہش پوری کرنا چاہتے ہیں۔
یہ صفحات اسی زمرے میں ہیں
متعلقہ مضامین
6 مضامینحوت
نشان ۔۔۔۔۔۔ دو مچھلیاں تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 20؍ فروری تا 20؍ مارچ حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ نپ چون عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ اتوار، پیر ، جمعرات مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 7 مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، نیلم اور پنا مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ گہرا نیلا، سلیٹی، سفید ، بنفشی
دلو
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 21؍ جنوری تا 19؍ فروری حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ یورانس عنصر ۔۔۔۔۔۔ ہوا نشان ۔۔۔۔۔۔ مشکیزہ، بردار موافق دن ۔۔۔۔۔۔ ہفتہ، اتوار موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 4-8 موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ عقیق، فیروزہ، نیلم موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ بنفشی، ہلکا نیلا، سبز
جدی
حاکم سیارہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔زحل موافق رنگ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سبز ۔بھورا موافق نگینہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیروزہ ، نیلم عنصر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خاکی موافق دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہفتہ موافق عدد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۸
قوس
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 23؍ نومبر تا 21؍ دسمبر حکمران سیارہ ۔۔۔۔۔۔ مشتری عنصر ۔۔۔۔۔۔ آتش موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ، جمعرات، منگل موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 3 موافق نگینہ ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، فیروزہ موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سرخ، نیلا اور ارغوانی موافق دھات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سونا، چاندی
عقرب
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 23؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ بچھو عنصر ۔۔۔۔۔۔ آبی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ پلوٹو۔ مریخ مبارک عدد ۔۔۔۔۔۔ 9 مبارک دن ۔۔۔۔۔۔ منگل مبارک پتھر ۔۔۔۔۔۔ پکھراج، سنگ سلیمانی، اوپل مبارک رنگ ۔۔۔۔۔۔ نیلا ، سبز، سرخ، بھورا
میزان
تاریخ پیدائش ۔۔۔۔۔۔ 24؍ ستمبر تا 22؍ اکتوبر نشان ۔۔۔۔۔۔ ترازو عنصر ۔۔۔۔۔۔ بادی حاکم سیارہ ۔۔۔۔۔۔ زہرہ موافق پتھر ۔۔۔۔۔۔ نیلم، اوپل موافق رنگ ۔۔۔۔۔۔ سفید، سبز، زرد، ہلکا نیلا موافق عدد ۔۔۔۔۔۔ 6 اور 9 موافق دن ۔۔۔۔۔۔ جمعہ
یہ مضامین آپ کی دلچسپی کے ہو سکتے ہیں