آج کا دن کیسا گزرے گا

January 25, 2013

حمل

رُکے ہوئے کام ہونے کا وقت ہے۔ عجیب و غریب واقعات پیش آ سکتے ہیں۔غیر قانونی اور غیر اخلاقی اُمور پر رویہ سخت رکھیں،ورنہ!کسی سے رقم واپس لینی ہے تو اس وقت مل سکتی ہے۔

ثور

لڑائی جھگڑے جیسے کاموں میں شمولیت رہے گی۔مزاج کی تیزی کو کنٹرول رکھیں،ورنہ نتائج اچھے نہ ہوں گے۔ کسی دعوت یا فنکشن میں جانے کا موقع ملے گا۔ معاملات میں آسانی پیدا ہو گی۔

جوزا

اپنی قیمتی اشیاء کا خیال رکھیں۔ چوری کے امکانات ہیں، محتاط رہیں۔کاموں کو کرنے اور حصول مطلب کے لیے کچھ آگے بڑھ کر کوشش کرنا پڑے گی۔ ہائی بلڈ پریشر کا شکارہو سکتے ہیں۔

سرطان

گھر کی تزئین و آرائش کے لیے سامان کی خریداری کریں گے۔یاردوستوں اور ملنے والوں سے دوبارہ رابطہ ہو گا۔صاف پانی استعمال کریں، ورنہ آپ کی صحت خراب ہوتی نظر آ رہی ہے۔

اسد

سر درد رہے گی۔ آپ کے بعد کام دوسرے لوگوں کے لیے مسائل پیدا کرنے کا باعث ہوں گے۔ مخالفین پر غلبہ رہے گا۔ حکومتی کاموں اور ترقی کے مسائل حل کرنے کی کوشش کامیاب ہو گی۔

سنبلہ

مسائل سے گھبرانے کی بجائے مقابلہ کریں۔ ان پر غلبہ حاصل کر لیں گے۔عورتوں کی باتوں میں آنے سے فائدہ نہیں ہو گا۔ اپنی مدد آپ کامیابی کا زینہ ہو گی۔

میزان

نئے کاروبار کے آغاز کے لیے اچھا وقت ہے۔طالب علموں کی توجہ تعلیم کی طرف رہے گی۔ رشتہ داروں سے کچھ تناؤ واقع ہو سکتا ہے۔ قانون اور مقدمات سے دور رہیں۔

عقرب

رشتہ داروں سے فائدہ نہ ہو گا۔ لوگوں کو اپنے اوپر حاوی نہ ہونے دیں گے بلکہ ہمت سے ان کا مقابلہ کریں گے۔جنس مخالف کی توجہ ملے گی۔

قوس

سوچوں ، خیالوں کی دنیا میں رہیں گے۔ غلط قدم اُٹھاتے نظر آتے ہیں۔ بہن بھائیوں سے کسی حد تک مدد مل سکتی ہے۔ زیادہ کی توقع نہ کریں۔

جدی

رشتہ اور شادی کے حوالے سے پیش رفت ہو گی۔پھنسی ہوئی رقم واپس لینے کے لیے چالاکی سے کام لینا ہو گا۔ اخراجات میں اضافہ ہو گا جو مالی دباؤ کا باعث ہو گا۔

دلو

معاملات عشق و محبت کی طرف توجہ رہے گی۔ قانون شکنی سے باز رہیں۔ اخراجات میں اضافہ ہو گا۔ ہمت شجاعت پیدا ہو گی۔ مال کے لین دین میں احتیاط کریں،دھوکے کا خدشہ ہے۔

حوت

عورتوں سے دور رہنے کی کوشش کریں،ورنہ بہت بڑی مصیبت کا شکار ہو جائیں گے۔ عیش و عشرت اور گھومنے پھرنے میں وقت گزرے گا۔ صحت کا خیال رکھیں۔

دعا گو عبدالحی راٹھور