تعبیرخواب

آتش پر ستید ن (آگ کا پو جنا)

حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ آگ کو سجد ہ کر تا ہے تو اسامر کی دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کو سجدہ کر ے گااور اسکی خد مت میں مشغول ہو گا اور اس کو اس میں صبر اور آرام حا صل نہ ہواور اگر دیکھے کہ تنو ر یا آگ یا چر اغ کو سجد ہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ عورتو ں کی خد مت میں مشغو ل ہوگا اور آگ کو پو جتا اور بو سہ( بو سہ دیتا :چو متا ہے ) دیتا ہے کہ بادشا ہ کا مخبر ( مخبر : خبر دینے والا ، لوگو ں کے حالا ت بتا نے والا ) ہو گا ۔
اگر دیکھے کہ آگ میں خوار ہو کر پھر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی دو سودا گر ی کی رغبت (ر غبت :خو اہش ) کر ے گا۔ لیکن نتیجہ اچھا نہ ہو گا۔خا ص کر اگر آگ سے جسم پر تکلیف پہنچے ۔ اور اگر آگ سے جسم کو تکلیف نہ پہنچے تو دلیل ہے کہ سلامتی اور جمعیت (جمعیت خا طر :دل کی تسلی) خا طر بادشاہ وقت سے دیکھے گااور اگر خو اب میں آگ کے اند ر چلا جائے تو دلیل ہے کہ بادشا ہ سے اسی قد ر فاہد ہ اٹھا ئے گا۔
اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اس کے چہرے یا کپڑے یا ہاتھ سے روشنی دیتی ہے ۔ چنا نچہ لوگ اس کے نو ر سے حیر ان ہوجائیں تو دلیل ہے کہ دشمن اور دونو ں جہا ن کی مراد پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ و لخل یلک فی جیبک تخر ج بیضا ء من غیر سو ء (اپنا ہاتھ گر یبان میں ڈالو ، سفید بے عیب نکلے گا)اور یہ معجز ہ حضر ت مو سیٰ علیہ السلا م کا فر عو ن کے مقا بلے میں تھا ۔
حضر ت اسما عیل اثعت رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ کو پو جتا ہے تو دلیل ہے کہ شاہی بازداری (شاہی بازداری : شاہی ملازمت) کرے گااور اگر آگ انگاری کی شکل پر ہے تو اس کی غر ض دین سے مال جمع کرنا ہو گا اور مال حر ا م بہت سا حا صل کرے گا۔