تعبیرخواب

آسیا ب ( پن چکی)

حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خو اب میں دیکھے کہ پن چکی پر غلہ پسو اتا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ پن چکی کے مالک سے اس کو بہت سا فا ئد ہ پہنچے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ پن چکی کاپتھر ٹو ٹ کر بے کار ہو گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کا ما لک مرے گااور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھر کو شگا ف آگیا ہے تو اس میں خلل ظا ہر ہواہے ، تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کے ما لک کی عیش میں خلل واقع ہو گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھرکو کسی نے چر ا لیا ہے تو دلیل ہے کہ پن چکی والے کو نقصا ن ہو گا۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کاخواب میں دیکھنا جنگ اورخصومت (خصو مت :لڑائی ، جھگڑا فسا د و غیر ہ) پر دلیل ہے اور اگر اپنے آپ کو پن چکی کے اندر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ چھگڑا ہو گااور اگر جانے کہ چکی اس کی ملکیت ہے تو کام سہل ہوگا۔ اور اگر پن چکی میں غلہ نہیں ہے اور دیکھتا ہے کہ کس طر ح پھر تی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ سفر کو جائے گااور اگر دیکھے کہ پن چکی کا پا ٹ تا نبے یا پیتل یا لو ہے کاہے ۔ یہ سب جنگ اور کارزار (کارزار:جنگ، لڑ ائی ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پا ٹ کانچ کاہے تو دلیل ہے کہ اس کو عو رتوں کے ساتھ جھگڑا ہوگا ۔لیکن اگر دیکھے کہ پن چکی اپنے ہا تھ سے پھیر تا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شر یک سخت دل ہو گا اور اس کی وجہ سے کام میں انتظام نہ ہو گا۔
حضر ت جعفر صادق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کا خواب میں دیکھنا پانچ وجہ پرہے ۔ اول ، بادشاہ ۔دوم ، رئیس۔سوم، مالداری ۔ چہا ر م ، جلد ی یا دیر سے مرے گا۔ پنجم ، بادشاہ کاخوان سالار ہوگا۔
اور چکی کی جگہ دیکھنا ، جگہ کار ئیس و بز رگ ہونا ہے۔ اوراگرچکی کو خر اب کو پھر تے دیکھے تو دلیل ہے کہ چیز چکی میں ہے خر اب ہو گی۔