تعبیرخواب

آشتی کر دن (صلح کرنا)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کو ئی صلح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اگر دیکھے کہ صلح میں کسی کو فساد دین کی وعوت دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راہ دین اور صلاح و خیر کی دعوت دیتا ہے اور اگر دیکھے کہ کسی کو غصہ کے ساتھ دین کی صلا ح دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فساد اور شر کی صلاح دیتا ہے۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صلاح کر نی تین وجہ پر ہے۔ اول ،درازی عمر ۔ دوم ، قوت کی دلیل ہے ۔ سو م ، پسند یدہ اعتقا د اور عمد ہ خصلت ہے ۔