تعبیرخواب

آماس (سو جن)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ خو ا ب میں آماس(آماس :بد ن پر سوج کاہونا)مال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر آماس ظاہر ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر مال ملے گا۔ خا ص کر اگر اس آماس میں بہت پیپ بھی دیکھے ۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس جسم پر آماس ہے اور تکلیف ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد د حلا ل مال پائے گااور اگر آماس سے اس کو تکلیف نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حر ام مال پائے گا۔
حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جسم پر آماس کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔اول ، مال زیا د ہ ہو ۔ دوم،عورت فائد ہ مند ہو۔ سوم ، لڑکا ہو گا۔چہارم ، مراد پو ری ہوگی۔ پنجم، غموں سے امن میں ہوگااور اگر تمام بد ن سوجا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو یہ پانچ چیز یں حاصل ہوں گی۔