تعبیرخواب

آو یختن (لٹکا نا)

حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو لٹکا نے کا حکم دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حشمت (حشمت :بد بہ، بز ر گی و مر تبہ ) اور بز ر گی پائے گالیکن اس کے دین میں خلل پڑے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو لٹکے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس قو م پر حکو مت او ر سر داری پائے اور اگر دیکھے کہ لوگ جمع ہیں اور اس کو لٹکا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سر دار اور فر مانر و ا ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بامعلو م بو ڑھے نے اس کو لٹکادیا ہے اور لو گ اس کا نظارہ کر رہے ہیں تو دلیل ہے۔کہ مخلو ق پر حا کم ہوگا ۔ خا ص کر اگر اپنو ں کو بھی نظا رے میں شامل دیکھے اور اگردیکھے کہ اپنے آپ کو لٹکا دیا ہے اور کسی نے اس کانظارہ نہیں کیا ہے بلکہ اپنے آپ کو خو د ہی لٹکا ہو ا دیکھا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اپنو ں پر حکو مت کرنی چاہتا ہے۔ لیکن اس کاکوئی شخص مطیع (مطیع نہ ہو گا :کو ئی فر مانبر داری نہ کرے گا) نہ ہو گا۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لو گوں نے لٹکا یا ہے اور رسی کٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو بز رگی اور عزت اور مر تبے سے گرنے کی دلیل ہے۔