تعبیرخواب

آئینہ(شیشہ)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا ولایت اور مر تبہ ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس آئینہ ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ آئینہ کی بڑائی کے اندازے پر قد ر اور مرتبہ ولا یت اور نعمت پائے گا۔
اور اگر دیکھے کہ کسی کو آئینہ دیا ہے کہ اپنا مال و متاع (مال و متاع:مال و اسبا ب) کسی کے سامنے پیش کرے گااور اگر دیکھے کہ چاند ی کے شیشے میں نگاہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مرتبے اور عزت کو نفر ت کی نگاہ سے دیکھے گا۔ کیو نکہ تعبیر بیان کرنے والے چاندی کے شیشے کو بر ا خیا ل کرتے ہیں۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں لو ہے کہ شیشے کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اگراس کی عورت حامل ہے تو لڑکا پید ا ہوگاسب باتوں میں باپ کی مشابہ(باپ کی مشابہ:باپ جیسا ہو گا)ہو گا۔اور اگر یہی خوا ب عورت حا ملہ دیکھے تو لڑ کی پید ا ہو گی جو سب طر ح سے اپنی جیسی ہو گی ۔ اور اگر عورت حاملہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شو ہر اس کو طلا ق دے کر دوسر ی عورت کرے گااور و ہ عورت دوسر ا شو ہر کرے گی ۔اور اگر لڑ کا خو اب میں شیشہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی پید ا ہوگا۔ اگر لڑکی نے شیشہ دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اور ہمشیرہ آئے گی ۔ اور حا کم یا بادشاہ شیشہ دیکھے تو معزو ل (معز ول ہوگا:تخت سے اتارا جائے گا)ہوگا اورحکو مت اس کے ہاتھ سے نکل کر کسی اور کو ملے گی جو اس کاجائے نشین (جانشین ہو جائے گا:اس کی جگہ دوسراتخت پر بیٹھے گا) ہو جائے گا
حضر ت جابر مغر بی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں خوف صو رت چہر ہ آئینہ میں معروف دیکھا ہے تو بادشاہ ہوگا اور اورغیر معر وف ہے تو جیسے دیکھا ہے ، اس کی تاویل اور بد آئینہ دیکھنے والے کی طر ف رجو ع کرے گی۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ خواب میںآئینہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت ۔دوم پسر ۔سوم،جادوفرمان ۔چہارم، یارودوست ۔پنجم ، شریک ۔ ششم، کار روشن ۔
اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر غریب آدمی خو اب میں آئینہ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت اور بز رگی پائے گی اور اگر لڑکی دیکھے تو اس کی شادی ہو گی اور شو ہر (شوہر کے نزدیک عز یز اور گرامی ہو گی:اس کا خا وند اس کی قدر کرے گا)کے نز دیک عز یز اور گرامی ہوگی۔اور اگر خو ا ب میں دیکھے کہ اس کو کسی مجہو ل آدمی نے شیشہ دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غائب دوست کودیکھ کرخوش ہو گا۔