تعبیرخواب

اژدھا (بڑا سانپ)

حضرت ابن سیریں رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اژدھا کا خواب میں دیکھنا بڑے بھاری دشمن کا دیکھنا ہے جو قوی دشمنی رکھتا ہے ۔
اگردیکھے کہ وہ اژدھا رکھتا ہے تو دلیل اس کی یہ ہے کہ بز رگو ن سیملے گااور اگر دیکھے کہ اژدھا سے جنگ کر کے اس پر غا لب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمنوں سے لڑے گااور آخر کار (دشمن کو زیر کرے گا: دشمن کو مغلو ب کر ے گا)دشمن کو زیر کر ے گا اور اگر دیکھے کہ سانپ کو مارا اور اس کا گو شت کھایا تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال لے گا اور اس مال کو اپنے اہل و عیا ل کے واسطے خو ب خرچ میں لاوے ۔
حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر سانپ نے اس کو کھایا تو دلیل ہے کہ دشمن سے خو ف ہوگا ۔ اور دشمن اس کو ہلاک کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اژدھا (اژدہا کے پشت پر: اژدہا کے اوپر سوار ) کی پشت پر بیٹھا ہے اور اژدہا اس کے تابع فرمان ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بہت بڑا دشمن اس کا تابعد ار ہو گااور اس کے سب کاروبار انتظام سے ہو ں گے۔