تعبیرخواب

اشتر (مرغ)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شتر مرغ خواب میں جنگی مر د ہے اورشتر مادہ جنگی عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے شتر مر غ مادہ پکڑی یا اس کو کسی نے دی تو دلیل ہے کہ اسی صفت کی عورت کرے گایا کنیز خرید ے گا۔ اور اگردیکھے کہ شتر مرغ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ جنگل کا سفر کرے گااور بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ کسی جنگی آدمی پر غا لب آئے گااور مراد کو پہنچے گا۔
اور اگر دیکھے کہ دو اونٹ پائے ہیں تو دلیل ہے کہ مال ملے گااور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قد ر و قیمت پر کسی سے نفع پائے گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ کسی قوم نے اونٹ ذئج کیا اور اس کا گوشت بانٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کا سر دار مرے گا۔ اور اس کامال تقسیم کریں گے۔ 
حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے اونٹ ہیں اور سب اس کی ملک ہیں۔ اگر اونٹ عر بی ہیں تو ملک عرب میں بادشاہ ہو گا اور اگر اونٹ عجمی ہیں تو ملک عجم میں بادشاہ ہو گا ۔ اور اگر عورت خواب دیکھے کہ اس نے اونٹ کھا یا ہے تو دلیل ہے کہ مال و نعمت پائے گا اور اونٹ کے چمڑے کی بھی یہی دلیل ہے۔ 
بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ اس عورت کو وراثت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے کی۔
حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے۔اول ، عجمی بادشاہ ۔ دوم ، امیر شخص ، سو م ، مر د مو من۔ چہا رم ، سیل ۔ پنجم ، فتنہ ۔ ششم ، آبادی ۔ ہفتم ، عورت ۔ ہشتم ، حج ، نہم ، مال او ر عربی اونٹ مر د عربی پر اور عجمی اونٹ مر د عجمی پر دلیل ہے۔اور شتر با نی کی دلیل صاحب تد بر اور ولا یت کا مو ں کو درست کرنے والے اور سنو ار نے والے کی دلیل ہے۔ 
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ اس نے شتر مرغ کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ جنگلی آدمی پر غا لب آئے گا اور اس کو مقہو ر (مقمور کرے گا:مغلو ب کرے گا) کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شتر مرغ کے انڈ ے یا پر یا ہڈ ی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو جنگلی آدمی سے مال ملے گا اور اگردیکھے کہ اس کے پاس شتر مرغ کا بچہ ہے تو دلیل ہے کہ مرد بیا بانی (مرد بیا بانی :جنگلی آدمی) کا اس کو فرزند ملے گا۔ 
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ شتر مرغ پر بیٹھا ہے او ر وہ اس کا مطیع ( اس کا مطیع ہے : اس کا فر مانبردار ہے) ہے اور اس کو ہو ا میں لے گیا ہے اور پھر اسے زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے کہ مر د بیا بانی کے ساتھ سفر کر کے واپس آئے گا اور بہت سا نفع پائے گااور اگر اس کے خلا ف ہے تو پھر اس کی تا ویل بر ی ہے۔