تعبیرخواب

افر و شتہ ( ایک قسم کاحلو ا ہے)

حضرت محمد ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ افر و شتہ وہ بہتر ہوتا ہے کہ جس میں زعفر ان نہ ہو ۔ اگر تھو ڑا دیکھے تو خواب اور لطیف اورخو ش سخن ہے اور اگر بہت دیکھے تو مال ہے ، جو رنج اور سختی سے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو تھو ڑا سا افر و شتہ دیا ہے اور اس نے کھا یا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے پاکیزہ بات کو سنے گا جو مو فق طبع ہو گی اور اگر دیکھے کہ ا س کے اس بہت سا افرو شتہ ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر مال سختی او ر ر نج (رنج سے :تکلیف سے ) سے حا صل ہوگا۔ 
حضر ت جعفر صادق اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افر وشتہ کا کھانا تین وجہ پر ہے ۔اول ، سخن لطیف ۔ دوم، مال ۔ سو م ، دل کی مر اد پانا ۔