تعبیرخواب

آلہ (عقاب پر ندہ )

 

آلہ عقا ب شکا ری پر ندہ ہے ۔ حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ عقا ب خواب میں بادشاہ قوی (قوی باہیبت اور ستم گر:نہا یت خو فنا ک اورظا لم ) باہیبت اور ستم گر ہے کہ ہر ایک اس سے ڈرتا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں عقا ب کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ اور فرماں بر دار اور مطیع ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ کاخا ص مقر ب (خا ص مقر ب :خا ص نز دیکی) ہو گا اور اگر دیکھے کہ الو نے اسکو پکڑا اور ہو ا میں لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے حکم سے سفر کرے گااور بز رگی اور نا م پائے گا۔
حضر ت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگرکو ئی شخص دیکھے کہ عقا ب کسی کوچہ میں اتر ا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ اس کوچہ میں آئے گااور اگر دیکھے کہ لوگو ں نے عقا ب کو مارڈالا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ مرے گایا معز ول (معز ول ہو گا: تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا۔ 
اور اگر دیکھے کہ اس کو الو نے پکڑ ا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ کی پنا ہ میں ہو گا اور اگر دیکھے کہ عقا ب نے منہ سے کو ئی چیز نکا ل کر اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر بادشاہ سے عطاء اور بخشش پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ عقا ب اس کے ہا تھ سے اڑا دھا گہ یا کوئی اور چیز اس کے ہا تھ میں رہ گئی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر غصہ ہو گا اور اپنے سے اس کو دور کر ے گااور اس کا کچھ مال لے گا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخس دیکھے کہ عقا ب پکڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہکا مال اور خز انہ (خز انہ اس کے تصر ف میں آئے گا: س کے قبضہ میں آئے گا)اس کی تصرف میں آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ عقاب نے اس کو چو نچ یا پنجے سے مارا ہے تودلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے زحمت (زحمت اور بلا :دکھ اورتکلیف ) اور بلا پہنچے گی او ر اس کا مال ضبط (مال ضبط ہو گا:مال چھینا جائے گا) ہو گا اور اگر دیکھے کہ عقاب سے جنگ و پیکار کرتا ہے تودلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے جنگ (جنگ و خصو مت :جھگڑا )و خصو مت ہو گی اور اگر دیکھے کہ عقا ب کو کھا یا ہے یا اس کے پر نو چے (پر نوچے ہیں :پر وں کو اکھیڑا ہے )ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قد ر بادشاہ سے مال و نعمت پائے گااور اگر دیکھے کہ عقاب اس کے سر پر یا چہر ے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا آئے گااوربادشاہ ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ عقا ب خو اب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔اول ، بادشاہ ظالم ، ستمگر اور خو نخو ار ۔ دوم ، عا لم بد دیانت اور مکار ۔بعض نے کہا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ عقاب اس کے پاس ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی۔

Back to Conversion Tool