تعبیرخواب

امامت کر دن

اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کاامام بنا ہے، حا لا نکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار ہو گااورسب اس کے تابع (تابع ہوں گے:فرمانبر دار ہوں گے )ہوں گے ۔ جیسے مقتد ی (مقتدی :و ہ شخص جو امن کے پیچھے کھڑا ہو اور اس کی تابع ہو) نما ز میں امام کے تا بع ہوتے ہیں
اور اگر دیکھے کہ ایک گر وہ جماعت کے لئے تیا ر ہے اور اس کو کہا کہ ہمارا امام بن اور بادشاہ نے اس کو امام بننے کا حکم دیا اور وہ آگے بڑھ کاامام بنا تو دلیل ہے کہ اس ملک کا حاکم اور امیر ہوگااور ان کے ساتھ اسی قد ر عدل اور انصا ف کرے گاجس قد ر کہ قبلہ کی راستی اور نما ز رکو ع اور سجو د کی باقاعد گی ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ نما ز سے کسی چیز کا نقصا ن کیا ہے تو دلیل ہے کہ بقد ر نقصا ن درنما ز ان پر جو ر و ظلم و غیر ہ کر ے گا۔
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کو ئی دیکھے کہ بیٹھ کا اما مت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بیما ر ہو گا اور اگر پہلو پر بیٹھا ہے اور نما ز میں کوئی چیز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ جلد ی مرے گااورلوگ اس کی نما ز جنازہ پڑھیں گے اور اگر اما م کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اما م کے اور اور مرتبے کے بر ابر عز ت و شر ف پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ امام کو ولایت دی ہے یا امام کے ساتھ گھر میں گیا ہے یا امام نے اس کو کچھ بخشا ہے یا اس کے ساتھ کھانا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر اس کو غم و اند وہ پہنچے گا۔
حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ امام کے ساتھ جہاد میں تھا تو دلیل ہے کہدولت اور ولایت میں اس کے سا تھ شریک ہوگا۔
حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس چیز کو اما م سے اپنے اند ر زیا دہ دیکھے گا۔و لا یت اور بز رگی میں زیا دہ ہو گا۔ اور جو کچھ اپنے امام میں کمی دیکھے ، اسی قد ر مال اور نعمت میں نقصا ن ہو گا ۔
حضر ت صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں اما مت کرنی چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، حکو مت ۔ دو م ، عد ل اور انصا ف کے ساتھ بادساہی ۔ سو م ،علم ۔ چہا ر م ، نیک کام کا ارادہ ۔ پنجم ، منفعت ۔ ششم ، دشمن سے امن ۔
اور جو شخص خواب میں عورتو ں کی امامت کرتا ہو ا اپنے آپ کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ضعیف لوگوں پرحا کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ امام آسما ن سے اترا ہے اور وہ جماعت کا اما م بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس زمین پر خد ا تعالیٰ کی رحمت بازل ہوئی ہے اور اگر مر دے کی نما ز پڑھائے تو دلیل ہے کہ بادشا ہ سے حکو مت پائے گا۔