تعبیرخواب

انا ر

حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ انا ر کی اصل خواب میں مال ہے ۔ لیکن مر د کی ہمت پر ہے ۔ خا ص کر کہ جب وقت پر کھایاہو یا نہ وقت پر کھایا او ر اگر دیکھے کہ انا ر درخت سے اتا ر ا اور کھا یا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ با جمال عورت سے نفع پائے گا۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں انا ر شیر یں مال کا جمع کرنا ہے اور اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایک انار شیر یں کھانا ایک ہز ار درہم ہے جو پائے گا۔ اور انا ر تر ش غمو اندوہ ہے اور جس انا ر کا تر ش یا شیر یں ہونا نہیں جانتا ہے اس کی تعبیر انار شیر یں جیسی ہے ۔
حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انا ر شیر یں اس کے مو سم پر کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ ہز ا ر درہم پائے گایا کم سے کم پچاس درہم پائے گا یا ممکن ہے کہ درہم جی جگہ دینا ر پائے ۔ تعبیر بیا ن کرنے والے کو چاہئے کہ صا حب خواب کی ہمت اور قد ر کے مطابق تعبیر بیا ن کرے ۔
اور اگر دیکھے کہ انا ر جاڑے میں کھاتا ہے کہ ہر ایک دانہ کے عوض میں اس کے لکڑ یا ں لگیں گی اور ہر حال میں انا ر تر ش کھاناوقت پر ہو یا بر ا ہے اور انا ر شیر یں کا حکم درمیانے درجہ پر ہے ۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انا ر شیر یں اس کے موسم پر کھاتا ہے اگر وہ مسافر ہے تو اس کا سامان اور اسبا ب فر و خت ہو گا اور سوداگر ہے تو سفر مبارک اور باسودو منفعت ہو گا ۔ اور اگر دیکھے انا ر شیر یں کے سانے پائے یا اس کو کسی نے دئیے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو رنج پہنچے گا۔ خو اہ وقت انا رہو یا نہ ہو ۔ اور اگر شیریں یا اس کاپو ست اور مغز کھائے تو دلیل ہے کہ سب چیز وں سے بر خورداری (بر خو ر داری پائے گا:فائد ہ اٹھا ئے گا) پائے گا۔
حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں شیر یں انا ر کاکھا نا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال جمع کرے گا۔ دوم ، زن پا رسا۔سو م ، شہر آبا د ہو گا۔ لیکن انا ر تر ش کا کھانا مو جب (مو جب غم ہے:غم کا سبب ہے) غم ہے۔
حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاس انار ہے تو دلیل ہیکہ شہر یا ولایت پائے گا ۔ یہی حال ر ئیس کا ہے اور تا جر کو دس ہز ار درہم اور بازاری کو ایک ہز ار درہم اور درویش کو دس درہم یا ایک درہم ملے گا۔