تعبیرخواب

انگبین (شہد )

حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں شہد مالو ں میں سے غنیمت اور کامو ں میں سے نیکی ہے کیو نکہ اس میں دردوں کے لئے شفا ہے اورشہد بڑا رز ق ہے۔فرمان حق تعالیٰ ہے: فیہ شفاء للناس (اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے)
حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ شہد کاکھانا تین وجہ پر ہے ۔اول ، روزی حلا ل۔ دوم ، منفعت ۔ سوم ، دل کی مراد پانا ۔
اور شہد ایسا رزق ہے کہ بے منت پہنچتا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: وانز لنا علیکم المن و السلوی اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ اتارا ہے ۔