تعبیرخواب
انگشتان (انگیاں )
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ہا تھ کی پانچ انگشت پانچ نمازیں ہیں اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگشت فر زند اور بر ادر ہیں ۔
بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہیکہ انگو ٹھا صبح کی نما ز کی دلیل ہے اور انگشت شہا دت نماز ظہر اور انگشت درمیا نی نماز عصر او ر اس کے ساتھ کی انگلی نما ز مغر ب اور سب سے چھو ٹی انگشت نما ز عشاء کی دلیل ہے۔
اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی انگشت نہیں رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند یا بر ادر مرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بیٹے یا بھا ئی پر کوئی سخت مصیبت پڑے گی۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ ہاتھ کی انگشت آپس میں ملی ہوئی نہیں ہیں تو تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر آپس میں ملی ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے بھا ئیوں اور فر زندوں کاکام درست ہوگا ۔ اور اگر انگیو ں کو مٹھی کی طر ح بند کیا ہو ا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اہل خانہ کا کا ربستہ ہوجا ئیں گے۔
حضرت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ اس کا انگو ٹھا کٹا ہوا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کو مال کی قوت ہو گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی انگشت شہا دت بر ید ہ یعنی کٹی ہوئی تو اس امر کی دلیل ہے کہ فر ض نما زو ں میں تقصیرکرتا ہے کہ اگر دیکھے کہ درمیا نی والی انگلی والی کٹی ہوئی ہے کہ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس شہر کابادشاہ یا رئیس مر ے گا۔
اور اگر دیکھے کہ درمیا ن والی انگلی کے ساتھ والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کی چھنگلیا کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کافر زند مرے گا۔
حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پاوں کی انگیو ں کو خواب میں دیکھنا زینت اور آرائش کی دلیل ہے ۔ اور اگر پا ؤ ں کی انگیو ں کو سخت اور قو ی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی شادی ہو گی اور اس کے خلا ف دیکھے تو اس کا کام ابھی نہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے انگشت پا کو آفت پہنچی ہے کہ چل نہیں سکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال جانے کی وجہ سے سخت رنج پہنچے گا اور اگر ہا تھ پاؤں کی انگیو ں کو ٹو ٹا ہو ا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خر اب ہوگا۔
حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں انگیو ں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول ، فرزند۔ دوم ، بھتیجے ۔ سوم ، نو کر ۔ چہا ر م ، دوست ۔ پنجم ، قوت ۔ ششم ، پنج نماز ۔
اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلیا ں گر گئی ہیں یا کٹ گئی ہیں تو دلیل ہے کہ خویشوں اور اہل خانہ سے جد ائی ہو گی اور وہ خو د بھی پر یشا ن ہو ں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ٹو ٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل خا نہ میں سے کو ئی مرے گا۔
حضر ت خلف اصفہانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خو اب میں کو ئی شخص دیکھے کہ اس کے انگو ٹھے سے دودھ نکلتا ہے یا ا س کی انگشت شہا دت سے خو ن نکلتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنی ساس سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خوا ب میں دیکھے کہ اس کی انگشت سے آواز آتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خویشو ں میں گفتگو ہو گی ۔