تعبیرخواب

انگشتر ی (انگو ٹھی)

حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں انگو ٹھی کی صفت اور نقش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو اس کے آقا سے خیر اور نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے انگوٹھی مہر کرنے لے لئے دی ہے تو دلیلہے کہ جو کچھ اس کے لائق ہے بہت پائے گا۔ یعنی انگوٹھی کی قد و قیمت کے مطا بق اگر بادشاہی کے لائق ہے تو بادشاہ ہو گا۔ ورنہ مال و دولت پائے گا اور اگر دیکھے کہ مسجد میں یا نماز میں یا جہا د میں کسی نے اس کو انگو ٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ و ہ شخص عابد اور زا ہد ہو گا۔ اگر سو داگر ہے تو تجا رت میں نفع پائے گا۔ و علیٰ ہذا لقیا س۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے انگو ٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ملک میں سے بادشاہ کچھ دے گا یا بادشاہ کے ملک میں اس کو یا اس کے خو یشو ں کو بر ائی پہنچے گی۔
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی ضا ئع ہوئی یا کوئی چیز چر ا کر لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کامو ں میں آفت(آفت یا دشو اری ظا ہر ہو گی:تکلیف اور مشکل پیش آئے گی) یا دشو اری ظاہر ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ انگو ٹھی ٹو ٹی اور اس کا نگینہ رہا تو دلیل ہے کہ اس کی بز ر گی بہتر ہو گی اور اس کی آبر و (اس کی آبر و اور وقا ر قائم رہے گا:اس کی عز ت اور دبدبہ اور عب قائم رہے گا)او ر و قار قا ئم رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی انگو ٹھی فرو خت کی اور اس کی قیمت لی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے بد لے ہے ۔ فر و خت کر ے گا اور اگر قیمت نہیں لی ہے تو کچھ حصہ جائید اد کا فر و خت کرے گا۔
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھا ہے کہ اس کی انگو ٹھی کی ساخت (ساخت باپسندید ہ ہے : اچھی نہیں بنی ہوئی) باپسند ید ہ ہے تو دلیل ہے کہ اسکے مال کو کچھ ہو گااور بادشاہ اس پر غصہ کرے گااور اگر چاندی کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کامال حلا ل کا ہے ۔ اور اگر سونے کی انگو ٹھی دیکھے تودلیل ہے کہ اس کا مال مکر وہ اور حر ام ہے اور اگر آہن (آہن کی انگٹھی :لوہے کی انگو ٹھی) کی انگو ٹھی دیکھے تو جو کچھ اس کے اس ہے تھوڑا اور ذلیل ہے ۔ اور اگر انگو ٹھی سات وھات یا سپید قلعی کی دیکھی تو مال کے تھو ڑا ہونے کی دلیل ہے اوراگر خو اب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی زیور کی ہے تو ا س خواب کی تعبیر سب سے بر ی ہے۔
حضرت جابر مغر نی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی لو ہے کی ہے تو دلیل ہے کہ قوت (قوت:طاقت) اورتوانا ئی پائے گا۔اور تانبے (تانبے کی یا رانگ کی ہے :تانبے یا سیسہ کی ہے ) یا رانگ کی ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل لوگوں سے فائد ہ اٹھا ئے گا ۔ اور اگر بلو ر کی انگو ٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ عام لوگو ں سے اس کو کچھ ملے گااور اگر چاند ی کی انگوٹھی دیکھے تو اس کو کہیں سے کچھ ملے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس نے اپنی انگو ٹھی کے پاس امانت رکھی ہے یا بخش دی ہے اور اس نے بھی اس کو انگوٹھی واپس دی ہے تو دلیل ہے کہ نکا ح کے لئے عورت چاہے گااور وہ قبول نہ کر ے گی اور نہ ہی اس کو دیں گے۔ اوراگردیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی توڑی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیا ل میں جد ائی پڑے گی۔
اور اگر دیکھے کہ اس کی انگو ٹھی کے دو نگینے ہیں تو اس کو کسی نے دی ہے اور دونو ں نگ ایک دوسر ے کے مطابق ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ صا حب (صاحب خواب غلا م زادہ ہے:خوا ب دیکھنے والا نو کر کا بیٹا ہے) خواب غلا م زادہ ہے۔
اور اگر دیکھے کہ ان دو نگوں میں سے ایک گر گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دو گیا ہوں میں سے ایک سے توبہ کی ہے۔
اور اگر دیکھے کہ لکھے ہوئے خط پر اپنی انگ ٹھی سے مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی پو شید ہ چیز اس کو ملے گی اور اگر دیکھے کہ کھلے خط پر مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کو ئی ظا ہر ی چیزاس کو ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کھلے خط پر مہر لگائی ہے تو حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو ا ب میں چاندی کی انگو ٹھی کو دیکھنا چار و جہ پر ہے ۔ اول ، سلطنت ۔ دو م ، عورت ۔ سوم ، فر زند ۔ چہارم ، مال و دولت ۔اور سونے کی انگشترنیک ہے اور عورت دیکھے کہ انگو ٹھی نگ سمیت ضا ئع ہو گئی ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کا مر تبہ اور عز ت گرے گی یا اس کا بچہ مرے گا یا مال ضا ئع ہو گا اور اگر خا کم ہے تو معز ول (معزول ہو گا :حا کم نہ رہے گا، تخت سے اتار ا جائے گا) ہو گا۔ اگر عورت ایسا خواب دیکھے تو اس کاخاو ند یا فر زند مرے گا۔