تعبیرخواب

بادشاہ

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں بارہ چیز وں میں سے ایک کا دیکھنا بادشاہی کی دلیل ہے ۔اول ، دیکھے کہ آنخضر ت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے اس کو امام کیا ہے ۔دوم ، دیکھے کہ علم شر یعت کو قبو ل کرتا ہے۔سوم، پیغمبر علیہ الصلو ۃ و السلام کا گو ش مبارک اپنے پاس دیکھے کہ اقامت اور بناز کے منتظر ہیں ۔چہارم ، آنحضر ت صلی اللہ علیہ و سلم کے منبر پر خطبہ پڑھا ہے۔پنجم ، آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا جامہ مبارک خواب میں پہنا ہے۔ ششم ، انگشتری دیکھے کہ ہا تھ میں رکھتاہے ۔ ہفتم، دیکھے کہ آفتا ب یا مہتاب ہو گیا ہے۔ ہشتم ، دیکھے کہ اس کا جسم دریا ہو گیا ہے ۔ نہم ، دیکھے کہ اس کی آنکھ شہر کی دیو ار ہو گئی ہے ۔دہم ، دیکھے کہ اس کی آنکھ جامع مسجد کا محر اب ہوگئی ہے ۔ یا زدہم ، کوئی مردہ بادشاہ اس کو انگوٹھی دے ۔ دوازدہم ، خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ بیل جیسی ہو گئی ہے ۔ان بارہ چیز وں کاخواب میں دیکھنا بادشاہی اور سلطنت کی دلیل ہے۔
حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو جامہ اور کلاہ دی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے لو گوں پر حاکم اور رئیس ہوگا۔ اور اگردیکھے کہ بادشاہ کے سر پر پاکیز ہ تاج ہے تو اس کے شر ف اور اقبال اور درازی عمر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر میلا اور پھٹا ہوا تاج ہے تو یہ با دشاہ کے بر ے حال کی دلیل ہے۔
اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سر پر دستار ہے۔جیسے کہ آنحضر ت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے زما نہ مبارک میں اصحا ب کرام کے سر پر ہوتی تھی تو دلیل ہیکہ بادشاہ عا دل اور منصف ہو گا۔
اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے ہوا کو پکڑا ہے اور اس کے تا بع فرمان ہو گئی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ ملک جہاں کو فتح کرے گااور قر ار پائے گا۔
اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشاہ ہوگیا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ انگر ہو گااور اگر خو اب میں دیکھے کہ بادشاہ کو چہ یا سر ائے میں آیا ہے اور اس کا آنا زاری اور انکار سے ہے تو دلیل ہے کہ اس اہل مو ضع کو بادشاہ کی طر ف سے غم اور اندوہ پہنچے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:ان الملوک ازاخلو ا قر یتہ افسلو ما و جعلو ا اعزۃ اھلھااذلتہ(جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خر اب کرتے ہیں اور وہا ں کے عزیز وں کو ذلیل کرتے ہیں ۔)
اور اگر دیکھے کہ بادشا ہ کے آنے سے کوئی بر ی بات نہیں ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ کسی طر ح کا نقصا ن اس مو ضع والو ں کو نہ ہوگا۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشا مرا اور اس کو دفن نہ کیا اور نہ اس پر کوئی رویا اور نہ اس کو کفن و جنا زہ کیا تو دلیل ہے کہ اس کا کو ئی مکا ن خراب ہو گا او ر فکر مند دل اور بیمار ہوگا۔
اور اگربادشاہ خواب میں دیکھے کہ کعبہ اس کا گھر ہے یا اس کا گھر کعبہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی سلطنت کو زوال نہ ہوگااور دشمن سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو سلام کیا یا اس کو کسی نے سلام کیا ہے تو غم اور اند وہ سے دلیل امن کی ہے اور مر اد ہمیشہ قائم رہے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ سلام علیکم طبتم فاد خلو ھا خا لین(تم پر سلا م ہے اور اس میں داخل ہو کر ہمیشہ کے لئے خو ش رہو)
اور اگر بادشاہ دیکھے کہ رسی اس کے ہاتھ میں ہے یا ر سی اس کے ہاتھ میں بند ھی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ راہ راست پر چلے گا اور عدل و انصاف کے طر یقہ پر قائم ہوگا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : واعتصمو ا بحبل اللہ جمیعا(تم سب اللہ کی رسی کو تھا م لو)
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی بادشاہ کو کشادہ رو اور خوش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام کشادہ ہو گا۔ اور اگرکوئی بادشاہ کے وزیر کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جو جلد ی درست ہوگاا ور اگر شاہی دربان کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کامو ں سے رکے گااور آخر کار مر اد کو پہنچے گا۔ اگر بادشاہ کے مصا حب کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے اس کو ملا مت پہنچے گی ۔ اور اگر شاہی ملازمو ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کاشغل اور عمل درست ہو گا۔ اور اگر بادشاہ کے مد گاروں اور مصا حبو ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا اور اس کی ضا ئع شدہ چیز پھر ملے گی اور وکیل کے نو کر و ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کو ئی اس کو ملا مت کرے گا کہ کمینے شغل سے عاجز ہو گا۔
اور اگر بادشا ہ کے پر د ہ دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کاربستہ کشادہ ہوگا۔ اور اگر بادشاہ کی عورت کابر قعہ دیکھے تو دلیل ہے کہ کو ئی اس کو چھو ٹا وعد ہ دے گا۔ اور اگر بادشاہ کے قید یو ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ غمگین او ر حاجتمند ہو گا ۔ اور اگر شا ہی جلاد کو دیکھے تودلیل ہے کہ اس کی مراد جلد ہی حا صل ہو گی اور اگر بادشاہ کے منشی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ جس چیز کو جستجو کرتا ہے پائے گا۔ اور اگر بادشاہ کے اسلحہ (اسلحہ :جمع ہے سلاح کی اور اس کے معنی ہتھیا ر کے ہیں) کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی عورت سے نفع پائے گا اور اگر شاہی رکا ب دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ سخت جھو ٹ اور بے حاصل بات سنے گا اور اگر شاہی غا شیہ دار(غاشیہ دار:بادشاہی جھول اٹھا نے والا)کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اند وہ پہنچے گا۔
اور اگر شاہی جامہ دار کودیکھے تودلیل ہے کہ اس کاکام نجو بی ہو گا ۔ اور اگر شاہی دولت دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو عورتوں سے کچھ حاصل ہو گا اور اگر شا ہی خا ن سالا ر کو دیکھے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور مال حاصل کرے گا۔
حضرت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ بادشاہ کسی شہر میں آیا ہے اور بادشاہ نے شہر پر غلبہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس شہر میں آفت پڑے گی۔ اور اگر خو اب میں بادشاہ کو اپنے گھر میں سو یا ہو ا دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو اس کی ضر ورت ہوگی اور اس کو کسی کام پر لگائے گا۔