تعبیرخواب

پاتیلہ (پتلا دیگچی)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب میں پاتیلہ گھر کی عورت ہے اور اگر دیکھے کہ پاتیلہ نیا خر ید ایا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ گھر والی کو آفت پہنچے گی۔
حضرت ابر ہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فامایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی چیز کھانے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر کی بیگم سے خیر و منفعت حا صل ہو گی ۔ اور اگردیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی چیزکھانے کی ہے جو بر ی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر والی سے کوئی ضر ر پہنچے گا۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاتیلا دیکھنا کوئی قابل توجہ چیز نہیں ہے ۔
باد(ہوا): حضرت ابن سیر دین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خوا ب میں دیکھے کہ ہوا سخت چلتی ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو خوف اور ڈر ہو گا۔ اور اگر ہو ا کو ا قد ردیکھے کہ درختو ں کواکھیڑ تی ہے اور خراب کرتی ہے تودلیل ہے کہ اس ملک والوں کو مر ض طاعون اور سر خہ سے بلا اور مصیبت پڑے گی۔
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گر م ہوا سر د بیماریو ں کی دلیل ہے او ر معتد ل اور سر د ہو ا خوا ب میں دیکھنا اس ملک میں شو ریدہ بیماریوں کے آنے پر دلیل ہے اور معتدل ہو ا اس ملک کی صحت اور تند رسی اور نیکی کسب پر دلیل ہے ۔
اور اگر دیکھے کہ اس کو ہو ا ایک جگہ سے دوسر ی جگہ پر لے جاتی ہے تو دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا اور اس سفر میں ہو ا کے ادھر ادھر لے جانے کے مطابق مرتبہ اور بز ر گی پائے گااو ر اگر دیکھے کہ ہو اگر د تاریکی کے ساتھ ہے تو اس قوم پر تر س اور خوف آنے کااندیشہ ہے ۔
حضر ت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اسکو سخت ہو ا آسما ن کی طر ف لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قر یب ہے اور اگر دیکھے کہ اسکو ہو ا آسما سے زمین پر لائی ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گااو ر آخر کار شفا اور صحت پائے گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ ہوا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے ۔اول ، بشارت ۔ دوم ، حکو مت۔ سوم ، مال و دولت ، چہارم ، موت۔ پنجم، عذاب ۔ ششم ، مارنا۔ ہفتم ، بیماری۔ہشتم، شفاء۔نہم، راحت ۔
اور اگر کوئی شخص خو اب میں دیکھے کہ ہوا پر بیٹھا ہے تو اس امر کی یہ دلیل ہے کہ بز رگی اورحکومت پائے گا حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ مغرب کی ہوا نر م نرم چلتی ہے تودلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو مال و نعمت زیا دہ ملے گی اور اگر با دشمال نرم چلتی ہے تو اس ملک کی شفاء اورراحت پر دلیل ہے اور اس کے خلاف بہتر ی کی دلیل نہیں ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ ہواکی آواز سنتا ہے تودلیل ہے کہ اس ملک میں بادشاہ اورسر دارکی خبر ظاہر ہوگی۔ اوراگر دیکھے کہ ہوا اس ملک میں لوگوں کواٹھا کر اوپر لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ لوگ شرف اور بز رگی پائیں گے۔
:بادر ہاکر دن (پادنا):حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ اس نے لو گوں کے مجمع کے درمیا ن ہو ا چھو ڑی ہے اور لوگو ں نے آواز سنی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی بر بات کہے گا کہ لوگ اس پرافسو س کریں گے اور اس و جہ سے لوگو ں میں رسوو ا ہو گا ۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اسنے پھسو کی ماری ہے اور اس کی بلند آواز نا خو ش بو ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ لو گ اس کو ملامت کر یں گے اور بر ا بھلا کہیں گے اور اگر دیکھے کہ آواز تو ہے ، لیکن بد بو نہیں ہے تو دلیل ہے کہ وہ بے فائدہ کام کرے گا۔ لیکن اس میں اس کی بھلا ئی ہو گی اور اگر دیکھے کہ ارادے کے ساتھ ہوا نکالی ہے اور لوگ اس پر ہنسے ہیں اور وہ شرمند ہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بے کار کام سے اس کی معیشت بنائی جائے گی۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھسوکی مارنی چار وجہ پر ہے۔ اول ، بر ی بات ۔ دوم ، طعن تشنیع۔ سوم ، ملا مت کا کام ۔ چہارم ،رسو ائی ۔
اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس نے ہو ا کو پیٹ سے ارادے کے ساتھ چھوڑا ہے تودلیل ہے کہ وہ شخص بے دین اور بد مذہب ہے۔