تعبیرخواب

پائے تابہ(جر اب)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جر اب اگر رکھی ہوئی دیکھے تو مال ہے اور اگر پہنی ہو ئی دیکھے تو سفر ہے۔
اور اگر خواب میں جر اب پہنے ہوئے دیکھے ۔ جیسے کہ مسا فر بیا بان کا ارادہ کرتے ہی ں اور اس کے ساتھ ہی کو ئی رفیق (رفیق اور تو شہ:ساتھی اور زادر اہ یعنی سامان سفر وغیر ہ ) اور تو شہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے بہت جلد ی رحلت کرے گا۔
اور اگر دیکھے کہ اپنی جر ا بیں فر و خت کیں یا کسی کو بخش دیں تو اس سے دلیل ہے کہ اس کا مال ضا ئع ہو گا۔
حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ جر اب خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، مال و دولت ۔دوم ، سفر ۔ سوم ، مو ت اس کے لئے جو تنہا سفر کا ارادہ کر کے جنگل کو جائے ۔