تعبیرخواب

ببر (شیر )

ببر ایک قسم کا شیر ہے ۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ ببر ایک درند ہ جانو ر شیر کادشمن ہے او ر اس کوخواب میں دیکھنا قوی اور دلیر دشمن ہے۔ لیکن کر یم اور مہر بان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بب کے ساتھ لڑائی کر کے اس کو مغلو ب کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر غا لب آئے گا۔ اوراگر اس سے مغلو ب ہو گیا تو دشمن اس پر فتح پائے گااور دیکھے کہ ببر اس سے ڈر کر بھا گ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔
حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر کی ہڈیا ں اور بال اور چمڑا خوا ب میں دیکھنا مال اور منفعت ہے جو دیکھے ہو ئے کے قد ر کے مطابق اس کو دشمن سے حا صل ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ ببر پر بیٹھا ہے اور وہ اس کامطیع(مطیع ہے:فرمانبر دار ہے) ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس کا تابعدار ہو گا۔