تعبیرخواب

بر بط(سارنگی)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بر بط دنیا کا لہو (لہو باطل:جھو ٹا کھیل )باطل اور سخت دروغ(دروغ:جھوٹ)اور محا ل (محل :نا ممکن )ہے اگر خواب میں اپنے آپ کو بر بط بجا تا ہو دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وہ دہ اور جھوٹی بات کہے گا۔ اورکسی کی جھو ٹی مد ح اور تعریف کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اسکے سامنے بر بط بجا تا ہے تو دلیل ہے کہ جھو ٹ اور بے ہو دہ بات سنے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بر بط کے ساتھ چنگ(چنگو چغا نہ:گانے بجانے کاسامان) و چغا نہ اوربانسر ی بجاتا ہے تو اس مو ضع پر یہ سب غم اورمصیبت کی دلیل ہے۔
اور اگر دیکھے کہ اس کا بر بط ٹو ٹ گیا ہے یا گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہو دگی سے توبہ کرے گا۔ اور اگر کوئی شخص جواب میں دیکھے کہ بیما ر ہے اور بر بط بجاتا ہے تو یہ اس کی مو ت کی دلیل ہے۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ بر بط استادوں کی طر ح بجا تا ہے حالا نکہ وہ بر بط بجا نا نہیں جانتا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور بیا ن اچھی طر ح سے دے گا اور ان تینوں علمو ں کو تفسیر فقہ اور قصص کو جانتا ہو گا۔
اور اگر کوئی جاہل آدمی دیکھے تو ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس کے شغل پر سر زنش اور ملا مت کریں گے او راگر دیکھے کہ بر بط کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہیکہ کسی بڑی عورت کی خبر سنے گااور اس عورت کے ساتھ محبت ہوگی۔