تعبیرخواب

بر ق (بجلی)

حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ خواب میں بجلی کا دیکھنا بادشاہ کا خزانچی ہے ۔ اوربعض اہل تعبیر نے بیا ن فرمایاہے کہ بجلی بادشاہ کا بد ی کے لئے لالچی آدمی کو لالچ کی وجہ سے وعد ہ دینا ہے اور اگر دیکھے کہ بجلی کو ہو ا سے یا ابر سے پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گاکہ جس میں بہت حیر ان ہو گا۔
اور اگر بجلی و چمکتے ہوئے دیکھے تودلیل ہے کہ اس سال نعمت بہت فر اخ ہو گی ۔ خا ص کا اگر بجلی کے ساتھ نر م ہوا بھی ہو۔
حضر ت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں بجلی کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، بادشاہ کا خزانچی ۔ دوم، و عدئی بد۔ سوم ،عتاب۔ چہارم ، رحمت ۔پنجم ، راہ راست ۔