تعبیرخواب

پرنیا ن (دیبا)

دیبا ایک قسم کا کپڑا ہے۔خواب میں پر نیا ن دیکھنے کی تاویل دیبا کی ما نند ہے۔ اس کی شر ح حر ف دال میں بیا ن کی خو ا ہ نر ہو خواہ ہو اس کی تاویل فر زند ہے۔
اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے بکر ی کا بچہ پکڑا ہے۔ یا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند آئے گااور اس پر ہو گا۔ یعنی باپ کی طر ح ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بکر ی کا بچہ کو ماراہے تو دلیل ہے کہ اس کا فر زند مر ے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بکر ی کے بچے کا گو شت کھایا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو فرزند کی طرف سے غم و اند وہ پہنچے گا۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ بکر ی کا بچہ خو اہ دیکھنا خیر (خیر و منفعت ہے :بھلا ئی اور فائد ہ ہے)اور منفعت ہے اور اس کی بڑھا ئی اور چھو ٹا ئی کے مطابق نیکی اورمال حلا ل بھی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بکر ی کا بچہ ہے تو اسی وقد ر مال غنیمت (غنیمت :لوٹ کامال ، محض مال و دولت وغیر ہ ) پہنچنے کی دلیل ہے اور اگردیکھے کہ بکر ی کا بچہ مارااور اس کو کھایا ہے ۔ لیکن گو شت کے لئے ذیج نہیں کیا ہے تو دلیل ہے کہ اسکو فر زند کی طر ف سے مصیبت پہنچے گی۔
حضرت جعفر صا دق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بچہ کا خو اب میں دیکھنا چار وجہ پر ہے۔ اول ، فرزند۔ دوم ، مال حلا ل ۔ سوم ، معیشت ۔ چہا رم ، غم و اندوہ ۔