تعبیرخواب

بر ہنگی(ننگا ہونا)

حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص اپنے آپ کو ننگاد یکھے او ر طا لب دنیا ہے تو غم و اند وہ پر دلیل ہے اور اگر دیکھے تہبند باند ھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اطاعت اور عبادت میں کو شش کوے گا۔
حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بر ہنگی محنت اور رسو ائی کی دلیل ہے ۔ او ر اگر خواب میں عورت کو کپڑے پہنے ہو ئے دیکھے تو نیک مرد کے لئے نیک ہے اور بد کار کے لئے بد ہے۔
حضرت جعفر صا دق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں بر ہنہ ہونا صالح مر د کے لئے خیر اور نیکی ہے اور مفسد کے لئے بد ی اور رسو ائی اور بے حر متی ہے ۔