تعبیرخواب
بر ج (بارہ بر ج)
حضرت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ حمل اور اسد اور قوس کا دیکھنا باد شاہ کا لشکر ہے او ر ثو ر اور سنبا اور جد ی کادیکھنا شہزادہ اور دین ہے۔ اور جو زا اور میز ان اور ولو کا دیکھنا قاضی اور بادشاہی وزراء ہیں ۔ اور سر طان اور عقر ب او ر حو ت کا دیکھنا صاحب شر ط اور بادشا ہ کے شر اب دار کا دیدار ہے۔
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خو اب میں بر ج حمل کو دیکھے تو اس کا کام باحمشت شخص سے پڑے گا اور مر اد پو ری ہو گی ۔ اور اگر بر ج ثو ر کو دیکھے تو اس کا کام جاہل اورنادان شخص سے پڑے گا اور پو را ہوگا ۔ اور اگر بر ج جو زا کو دیکھے تو اس کاکام زبا ن دان اور فصیح آدمی سے پڑے گا اور مراد پو ری ہو گی۔ اور اگر بر ج سر طان کو دیکھے تو اس کا کا م بے اصل شخص سے پڑے گا اور حاجت پوری ہو گی اور بز رگی اور مر تبہ پائے گا۔ اور اگر بر ج سنبلہ کو دیکھے تو اس کاکام مر د کسان بے وفا سے پڑے گا اور مراد پو ری نہ ہوگی ۔ اور اگر بر ج میزان کو دیکھے تو اس کا کام قاضی سے پڑے گا اور جو وعد ہ کرے گا اس کو پو را کرے گا ۔ اور اگر بر ج عقر ب کو دیکھے تو مفسد شخص یا بد کاعورت سے پالا پڑے گا اور اس کو زحمت اور غم پہنچے گا۔اور اگر بر ج قو س کا دیکھے تواس کاکام سر دار اور بز رگ شخص کے ساتھ پڑے گا۔ اور اس کی ضر ورت پو ری ہو گی اور لو گ اس سے محبت کریں گے اور اگر بر ج حو ت کو دیکھے تو اس کاکا م مر د غر یب ، سادہ دل ، نیک رائے مہر بان اور کم سے پڑے گااور اس کی مر اد پوری ہوگی۔