تعبیرخواب

بز از (پا ر چہ فر وش)

خو اب میں پارچہ فر وش کا دیکھنا بڑے خطر ناک مر د کا دیکھنا ہے۔ کیو نکہ کپڑ ے کی قیمت درم و دینا ر کے لئے اور دتیے ہیں اور درہم و دینا ر کی تا ویل مکر وہ اور خطرناک ہے، جس میں خیر نہیں ہے ۔ اور اگر کپڑے کی قیمت میں سو ائے درہم و دینا ر کے کو ئی اور چیز لیں ۔ تو اس چیز پر اس کی ینکی اور بد ی کی تاویل ہے۔
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی خواب میں دیکھے کہ بز ازی کرتا ہے اور کپڑے کی قیمت روپیہ پیسہ نہیں لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم اور نقصا ن پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ساما ن کے عوض سامان لیتا ہے تو دلیل ہے کہ مر اد حا صل ہو گی ۔
حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خواب میں بز از کو دیکھنا دنیا کی زینت ہے۔